پلے لسٹس کی پالیسی

پلے لسٹس ان ویڈیوز کو یکجا کرنے کا ایک عمدہ طریقہ ہے جنہیں آپ کی کمیونٹی ایک سیریز کے بطور دیکھنا پسند کر سکتی ہے۔ ہم جانتے ہیں کہ ایسا اکثر جان بوجھ کر نہیں ہوتا، لیکن ایسے حالات بھی ہو سکتے ہیں جب پلے لسٹس میں ایسا مواد ہو جس کی پلیٹ فارم پر اجازت نہیں ہے اور وہ ہماری کمیونٹی کو نقصان پہنچا سکتا ہے۔ اس کا مطلب ہے کہ YouTube پر ہماری کمیونٹی گائیڈلائنز کی خلاف ورزی کرنے والی پلے لسٹس کی اجازت نہیں ہے۔

اس کے بارے میں سوچنے کا ایک آسان طریقہ یہ ہے: اگر آپ ایک ہی ویڈیو کے اندر پلے لسٹس کی تمام ویڈیوز کو اکٹھا کرتے ہیں اور وہ ویڈیو ہماری کمیونٹی گائیڈلائنز کی خلاف ورزی کرتی ہے تو پھر وہ پلے لسٹ بھی کمیونٹی گائیڈلائنز کی خلاف ورزی کر سکتی ہے۔

اگر آپ کو اس پالیسی کی خلاف ورزی کرنے والا کوئی مواد ملتا ہے تو اس کی اطلاع دیں۔ ہماری کمیونٹی گائیڈلائنز کی خلاف ورزیوں کی اطلاع دینے سے متعلق ہدایات یہاں دستیاب ہيں۔ اگر آپ کو ایسی بہت ساری ویڈیوز، تبصرے یا کسی تخلیق کار کا پورا چینل ملتا ہے جس کی آپ اطلاع دینا چاہتے ہیں تو ہمارا رپورٹنگ ٹول ملاحظہ کریں۔

آپ کے لئے اس پالیسی کا کیا مطلب ہے

اگر آپ پلے لسٹس تخلیق کر رہے ہیں 

YouTube پر پلے لسٹس پوسٹ نہ کریں اگر وہ مندرجہ ذیل میں سے کسی تفصیل سے مناسبت رکھتی ہیں۔

  • ایسے تھمب نیلز، عنوانات یا تفصیلات والی پلے لسٹس جن سے ہماری کمیونٹی گائیڈلائنز کی خلاف ورزی ہوتی ہے جیسے کہ وہ پلے لسٹس جن میں فحش مواد ہو یا وہ پلے لسٹس جن میں ایسی تصاویر ہوں جن کا مقصد صدمہ پہنچانا یا متنفر کرنا ہو۔
  • ایسے عنوانات یا تفصیلات والی پلے لسٹس جو ناظرین کو یہ سوچنے میں گمراہ کریں کہ وہ پلے لسٹ میں شامل ویڈیوز سے مختلف ویڈیوز دیکھنے جا رہے ہیں۔
  • ایسی ویڈیوز والی پلے لسٹس جن سے انفرادی طور پر ہماری پالیسیوں کی خلاف ورزی تو نہیں ہوتی ہے لیکن ان کو اس طریقے سے جمع کیا گيا ہے جو گائیڈ لائنز کی خلاف ورزی کرتا ہے۔ بلا تحدید اس میں درجہ ذیل چیزیں شامل ہیں: 
    • جنسی تسکین کے مقصد کے لئے عریانی یا جنسی موضوعات پر مشتمل تعلیمی مواد 
    • ایسا مواد جو غیر جنسی ہو لیکن جنسی تسکین کے لئے جسم کے مخصوص اعضاء یا سرگرمیوں پر مرکوز ہو 
    • ستائش کرنے یا صدمہ پہنچانے کے مقصد کے لئے گرافک تشدد کی دستاویزی ویڈیوز
  • ایسی پلے لسٹس جن میں ایسی متعدد ویڈیوز شامل ہوں جن کو ہماری گائیڈ لائنز کی خلاف ورزی کرنے پر ہٹایا جا چکا ہے۔ اگر آپ کو یہ پتا چلتا ہے کہ آپ کی عوامی پلے لسٹس میں شامل متعدد ویڈیوز کو ہٹایا یا حذف کیا جا چکا ہے تو براہ کرم کچھ وقت نکال کر ان ویڈیوز کو اپنی پلے لسٹس سے بھی ہٹا دیں۔ اگر آپ کو یہ پتا چلتا ہے کہ آپ کی عوامی پلے لسٹس میں شامل کچھ ویڈیوز سے ہماری کمیونٹی گائیڈ لائنز کی خلاف ورزی ہوتی ہے تو براہ کرم ان پر جھنڈا لگائیں اور انہیں اپنی پلے لسٹ سے ہٹا دیں۔
  • ایسی پلے لسٹس جو نابالغوں کے ساتھ جسمانی، جنسی یا جذباتی لحاظ سے ناروا سلوک کی عکاسی کرتی ہیں۔

براہ کرم نوٹ کریں کہ یہ مکمل فہرست نہیں ہے۔

مثالیں

YouTube پر ممنوعہ مواد کی چند مثالیں یہ ہیں۔

  • فضائی بمباریوں کی خبروں کی فوٹیج پر مشتمل پلے لسٹ جس میں "بہترین بمباریاں" جیسا عنوان شامل ہو۔ 
  • ایسے عنوان والی پلے لسٹ جس میں عقلی معذوری کے شکار لوگوں کو چھانٹ کر الگ کرنے کی دعوت دی جاتی ہو۔
  • ایسی پلے لسٹ جو کسی فرد کی ذاتی شناخت کی غیر عوامی معلومات جیسے فون نمبر، گھر کا پتہ یا ای میل کو شائع ہو، اس واضح مقصد سے کہ اس کی طرف بیجا توجہ یا ٹریفک مبذول ہو۔
  • ایسی پلے لسٹ جس میں خطرناک یا دھمکی دینے والے پرینکس کی ویڈیوز یکجا کی جاتی ہوں، جیسے گھر پر فرضی دھاوا یا ڈکیتی کی وارداتوں کی پلے لسٹ۔
  • "سیکسی" جیسے عنوان کے ساتھ قانونی حد سے کم عمر بچوں کو نمایاں کرنے والی ویڈیوز کی پلے لسٹ۔

اگر مواد اس پالیسی کی خلاف ورزی کرتا ہے تو کیا ہوتا ہے

اگر آپ کا مواد اس پالیسی کی خلاف ورزی کرے گا تو ہم مواد کو ہٹا دیں گے اور آپ کو مطلع کرنے کیلئے ایک ای میل بھیجیں گے۔ اگر ہم اس بات کی تصدیق نہیں کر سکتے کہ آپ نے جو لنک پوسٹ کیا ہے وہ محفوظ ہے تو ہم لنک کو ہٹا سکتے ہیں۔ نوٹ کریں کہ ویڈیو کے اندر یا ویڈیو کے میٹا ڈیٹا میں پوسٹ کردہ خلاف ورزی کرنے والے URLs کے نتیجے میں ویڈیو کو ہٹا دیا جا سکتا ہے۔

اگر آپ پہلی مرتبہ ہماری کمیونٹی گائیڈلائنز کی خلاف ورزی کر رہے ہیں تو آپ کو ممکنہ طور پر اپنے چینل پر جرمانے کے بغیر ایک وارننگ ملے گی۔ آپ کو پالیسی ٹریننگ لینے کا موقع ملے گا تاکہ وارننگ 90 دنوں کے بعد ختم ہو جائے۔ تاہم، اگر اسی پالیسی کی اس 90 دن کی ونڈو کے اندر خلاف ورزی کی جاتی ہے، تو وارننگ ختم نہیں ہوگی اور آپ کے چینل کو سٹرائیک دے دی جائے گی۔ اگر آپ تربیت مکمل کرنے کے بعد کسی مختلف پالیسی کی خلاف ورزی کرتے ہیں تو آپ کو ایک اور وارننگ ملے گی۔

آپ کے چینل کو 90 دنوں کے اندر 3 اسٹرائیکس موصول ہونے پر، اسے معطل کر دیا جائے گا۔ ہمارے اسٹرائیکس کے سسٹم کے بارے میں مزید جانیں۔

کمیونٹی گائیڈلائنز یا سروس کی شرائط کی مکرر خلاف ورزیوں کیلئے، ہم آپ کے چینل یا اکاؤنٹ کو معطل کر سکتے ہیں۔ ہم آپ کے چینل یا اکاؤنٹ کو سنگین بیجا استعمال کے ایک واحد معاملے کے بعد بھی معطل کر سکتے ہیں۔ ہم کسی پالیسی کی خلاف ورزی کرنے کیلئے وقف چینل کو بھی معطل کر سکتے ہیں۔ ہم مستقبل میں دوبارہ خلاف ورزی کرنے والوں کو پالیسی کی تربیت میں حصہ لینے سے روک سکتے ہیں۔ چینل یا اکاؤنٹ کی معطلیوں کے بارے میں مزید جانیں۔

کیا یہ مفید تھا؟

ہم کس طرح اسے بہتر بنا سکتے ہیں؟
تلاش کریں
تلاش صاف کریں
تلاش بند کریں
اصل مینیو
6814797087022764650
true
امدادی مرکز تلاش کریں
true
true
true
true
true
59
false
false