اپنے YouTube اکاؤنٹ کو محفوظ کریں

یکم نومبر 2021 سے، منیٹائزنگ تخلیق کاروں کو YouTube اسٹوڈیو یا YouTube اسٹوڈیو مواد کے منتظم تک رسائی حاصل کرنے کے لیے اپنے YouTube چینل کے لیے استعمال کردہ Google اکاؤنٹ پر 2 قدمی توثیق کو آن کرنا ضروری ہے۔ مزید جانیں

آپ کا YouTube اکاؤنٹ محفوظ کرنے کی سہولت آپ کے اکاؤنٹ یا چینل کو ہیک ہونے، ہائی جیک ہونے یا اس کے ساتھ چھیڑ چھاڑ ہونے سے بچانے میں مدد کرتی ہے۔

نوٹ کریں: اگر آپ کو لگتا ہے کہ آپ کے اکاؤنٹ کو ہیک کر لیا گیا ہے تو اسے محفوظ کرنے کا طریقہ جانیں۔

اپنے YouTube اکاؤنٹ کو محفوظ کریں

تازہ ترین خبروں، اپ ڈیٹس اور تجاویز کیلئے YouTube تخلیق کاران کا چینل سبسکرائب کریں۔

ایک مضبوط پاس ورڈ بنائیں اور اسے محفوظ رکھیں

ایک مضبوط پاس ورڈ تخلیق کریں۔

مضبوط پاس ورڈ آپ کی اپنی ذاتی معلومات کو محفوظ رکھنے اور دوسرے فرد کو آپ کے اکاؤنٹ تک رسائی حاصل کرنے سے روکنے میں مدد کرتا ہے۔

ایک مضبوط اور پیچیدہ پاس ورڈ بنائیں: 8 یا اس سے زیادہ حروف کا استعمال کریں۔ اس میں کوئی بھی حرف، نمبر یا علامت شامل ہو سکتی ہے۔

منفرد پاس ورڈ بنائیں: اپنے YouTube اکاؤنٹ کے پاس ورڈ کو کسی دوسری سائٹس پر استعمال نہ کریں۔ چونکہ اگر وہ سائٹ ہیک ہو جاتی ہے، تو آپ کے YouTube اکاؤنٹ میں داخل ہونے کیلئے اس کا استعمال کیا جا سکتا ہے۔

ذاتی معلومات اور عام الفاظ استعمال کرنے سے اجتناب کریں: اپنی سالگرہ جیسی ذاتی معلومات، "پاس ورڈ" جیسے عام الفاظ یا "1234" جیسے عام پیٹرنز کا استعمال نہ کریں۔

ہیکرز سے اپنے پاس ورڈ کی حفاظت کریں

آپ جب بھی Google کے علاوہ کسی سائٹ پر اپنا پاس ورڈ درج کریں تو آپ کو اطلاع موصول ہو، اس کے لیے Chrome کیلئے پاس ورڈ الرٹ کو آن کریں۔ مثلاً، اگر آپ کسی ایسی سائٹ پر اپنا پاس ورڈ درج کرتے ہیں جو Google کی نقالی کرتی ہے، تو آپ کو مطلع کیا جائے گا اور پھر آپ اپنے YouTube اکاؤنٹ کا پاس ورڈ تبدیل کر سکتے ہیں۔

اپنے پاس ورڈز کا نظم کریں

پاس ورڈ مینیجر کی مدد سے آپ مضبوط اور منفرد پاس ورڈز بنا سکتے اور ان کا نظم کر سکتے ہیں۔ Chrome یا کسی دوسری کمپنی کے بھروسہ مند پاس ورڈ مینیجر کا استعمال کر کے دیکھیں۔
تجویز: یہ پتا لگانے کیلئے کہ کیا آپ کے Google اکاؤنٹ میں محفوظ کردہ کسی بھی پاس ورڈ کو کوئی اور شخص بھی دیکھ سکتا ہے، وہ کمزور ہے یا متعدد اکاؤنٹس میں زیر استعمال ہے، پاس ورڈ چیک اپ کا استعمال کریں۔

اپنی سائن ان کی معلومات کا کبھی اشتراک نہ کریں

اپنے پاس ورڈز کبھی بھی کسی کو نہ بتائیں۔ YouTube کبھی بھی کسی ای میل، پیغام یا فون کال کے ذریعے آپ سے آپ کا پاس ورڈ نہیں پوچھے گا۔ YouTube کبھی بھی آپ کو کوئی ایسا فارم نہیں بھیجے گا، جس میں شناختی نمبر، مالی ڈیٹا یا پاس ورڈز جیسی ذاتی معلومات طلب کی گئی ہو۔

باقاعدگی کے ساتھ سیکیورٹی چیک اپ سے گزریں

اپنے اکاؤنٹ کیلئے سیکیورٹی کی ذاتی نوعیت کی تجاویز حاصل کرنے کیلئے، سیکیورٹی چیک اپ کے صفحہ پر جائیں اور اپنے اکاؤنٹ کو مزید محفوظ بنانے کیلئے ان تجاویز پر عمل کریں۔

اکاؤنٹ کی بازیابی کے اختیارات شامل کریں یا اپ ڈیٹ کریں

آپ کا بازیابی فون نمبر اور ای میل پتہ درج ذیل کاموں کیلئے استعمال کیا جا سکتا ہے:
  • آپ کی اجازت کے بغیر کسی اور شخص کو آپ کا اکاؤنٹ استعمال کرنے سے مسدود کرنے کیلئے
  • آپ کے اکاؤنٹ میں مشکوک سرگرمی کا پتا چلنے پر آپ کو الرٹ کرنے کیلئے
  • آپ کے اپنے اکاؤنٹ تک رسائی سے محروم ہو جانے پر آپ کے اکاؤنٹ کی بازیابی کیلئے

2 قدمی توثیق آن کریں

2 قدمی توثیق ہیکر کو آپ کے اکاؤنٹ تک رسائی حاصل کرنے سے روکنے میں مدد کرتی ہے بھلے ہی اس نے آپ کا پاس ورڈ چوری کر لیا ہو۔ آپ کے پاس یہ اختیارات موجود ہیں:
سیکیورٹی کلیدیں، توثیق کا ایک مضبوط ترین اختیار ہے کیونکہ یہ فریب دہی کی ان تکنیکوں سے محفوظ رکھتی ہیں جس میں ٹیکسٹ پیغام میں موصول ہونے والے کوڈز کا استعمال کیا جاتا ہے۔
اپنے اکاؤنٹ کیلئے 2 قدمی توثیق کو آن کریں۔

اپنے اکاؤنٹ سے مشکوک لوگوں کو ہٹائیں

اگر آپ ان لوگوں کو نہیں پہچانتے ہیں جو آپ کے اکاؤنٹ کا نظم کر رہے ہیں تو ممکن ہے کہ آپ کا اکاؤنٹ ہیک ہو گیا ہو اور کوئی فرد آپ کے اکاؤنٹ کا استعمال کرنے کیلئے ملکیت کی توثیق کر رہا ہو۔ آپ اپنے اکاؤنٹ کی قسم کی بناء پر افراد کی رسائی تبدیل کر سکتے یا ہٹا سکتے ہیں۔

غیر ضروری سائٹس اور ایپس کو ہٹائیں

اپنے YouTube اکاؤنٹ کو محفوظ کرنے کیلئے، نامعلوم ایپس یا نامعلوم ذرائع سے ایپس انسٹال کرنے سے اجتناب کریں۔ اپنے منسلک اکاؤنٹس سے سبھی غیر ضروری ایپس کا نظم کریں اور انہیں ہٹائیں۔

اپنا سافٹ ویئر اپ ڈیٹ کریں اور اپنے اکاؤنٹ کا بیک اپ لیں

اگر آپ کا براؤزر، آپریٹنگ سسٹم یا ایپس پرانی ہیں، تو ہو سکتا ہے کہ سافٹ ویئر آپ کو ہیکرز سے نہ بچا سکے۔ اپنے سافٹ ویئر کو اپ ڈیٹ رکھیں اور باقاعدگی سے اپنے اکاؤنٹ کا بیک اپ لیں۔

مشکوک پیغامات اور مواد سے تحفظ

جب کوئی ہیکر آپ سے ذاتی معلومات حاصل کرنے کیلئے، خود کو ایک بھروسہ بند شخص کے طور پر پیش کرتا ہے تو اسے فریب دہی کہتے ہیں۔ ذاتی معلومات میں مندرجہ ذیل چیزیں شامل ہوسکتی ہے:

  • مالی ڈیٹا
  • قومی ID/سوشل سیکیورٹی نمبر
  • کریڈٹ کارڈ نمبرز

ہیکرز خود کو کسی ادارے، فیملی ممبرز یا ساتھی کارکن کے طور پر پیش کرنے کے لیے ای میلز، ٹیکسٹ پیغامات یا ویب صفحات کا استعمال کر سکتے ہیں۔

YouTube کبھی بھی آپ سے آپ کا پاس ورڈ، ای میل پتہ یا اکاؤنٹ کی دیگر معلومات نہیں پوچھے گا۔ اگر کوئی شخص YouTube سے ہونے کا بہانہ کر کے آپ سے رابطہ کرتا ہے تو احمق نہ بنیں۔
 

مشکوک درخواستوں سے اجتناب کریں
  • ایسے مشکوک ای میلز، ٹیکسٹس، فوری پیغامات، ویب صفحات یا فون کالز کا جواب نہ دیں، جس میں آپ کی ذاتی یا مالی معلومات طلب کی گئی ہو۔
  • ناقابل اعتبار ویب سائٹس یا ارسال کنندگان کی ای میلز، پیغامات، ویب صفحات یا پوپ - اپس میں موجود لنکس پر کلک نہ کریں۔
  • YouTube کی ای میلز صرف youtube.com@ یا google.com@ پتوں سے آتی ہیں۔

ای میل پتوں میں معمولی غلط ہجوں کو چیک کریں

مشکوک فریب دہی کی ای میل کی ایک مثال

مشکوک ویب صفحات سے اجتناب کریں

Google Chrome‎ اور تلاش کو اس طریقے سے تیار کیا گیا ہے کہ آپ کو مشکوک مواد اور غیر مطلوبہ سافٹ ویئر کے بارے میں وارننگ مل سکے۔
Chrome اور تلاش میں ان وارننگز کا نظم کرنے کا طریقہ جانیں۔

اسپام یا فریب دہی کی اطلاع دیں

فریب دہی سے خود کی حفاظت کرنے کیلئے، myaccounts.google.com کے علاوہ کسی بھی دوسرے صفحے پر اپنا پاس ورڈ درج نہ کریں۔ اگر آپ کو YouTube پر ایسی ویڈیوز دکھائی دیتی ہیں جو آپ کے خیال میں اسپام یا فریب دہی ہو سکتی ہیں، تو براہ کرم جائزہ کیلئے ان پر جھنڈا لگائیں تاکہ YouTube کی ٹیم ان کا جائزہ لے سکے۔ اسپام اور فریب دہی سے متعلق مزید معلومات کیلئے، براہ کرم قومی سائبر سیکیورٹی الائنس پر جائیں۔
تجویز: ہماری Phishing کوئز کی مدد سے فریب دہی کے بارے میں مزید جانیں۔

اپنے چینل پر اجازتیں سیٹ کریں اور انہیں چیک کریں

اگر آپ ایک تخلیق کار ہیں، تو آپ کسی دوسرے شخص کو اپنے YouTube چینل کا نظم کرنے کیلئے مدعو کر سکتے ہیں۔ اس کیلئے آپ کو اسے اپنے Google اکاؤنٹ تک رسائی فراہم کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔ دوسرے شخص کو چینل تک رسائی کیلئے مدعو کرتے وقت درج ذیل کردار تفویض کریں:

  • مینیجر: دوسرے لوگوں کو شامل کر سکتا یا ہٹا سکتا ہے اور چینل کی تفاصیل میں ترمیم کر سکتا ہے۔
  • ایڈیٹر: چینل کی تمام تفاصیل میں ترمیم کر سکتا ہے۔
  • ناظر: چینل کی تمام تفاصیل دیکھ سکتا ہے (لیکن ان میں ترمیم نہیں کر سکتا)۔
  • ناظر (محدود): آمدنی سے متعلق معلومات کے علاوہ چینل کی تمام تفاصیل دیکھ سکتا ہے (لیکن ان میں ترمیم نہیں کر سکتا)۔

اپنے چینل کی اجازتیں سیٹ کرنے اور انہیں چیک کرنے کا طریقہ جانیں۔

نوٹ کریں: اگر آپ کے پاس برانڈ اکاؤنٹ ہے تو آپ کسی دوسرے شخص کو اپنے Google اکاؤنٹ اور اپنے YouTube چینل کا نظم کرنے کیلئے مدعو کر سکتے ہیں۔ چیک کریں کہ آیا آپ کے پاس برانڈ اکاؤنٹ ہے اور برانڈ اکاؤنٹ کی اجازتوں کا نظم کرنے کا طریقہ جانیں۔

کیا یہ مفید تھا؟

ہم کس طرح اسے بہتر بنا سکتے ہیں؟
تلاش کریں
تلاش صاف کریں
تلاش بند کریں
اصل مینیو
6607220249640551502
true
امدادی مرکز تلاش کریں
true
true
true
true
true
59
false
false