صارفین کو اپنے چینل سے پوشیدہ کریں

اپنے چینل کے باقی ناظرین سے آپ کچھ مخصوص ناظرین کو پوشیدہ رکھ سکتے ہیں۔

کسی فرد کو پوشیدہ کرنے کا مطلب ہے کہ ان کے تبصرے آپ کے چینل پر نہیں دکھائے جائیں گے، جن میں YouTube اسٹوڈیو میں موجود آپ کے تبصروں کے صفحے بھی شامل ہیں۔ یہ انہیں آپ کے ویڈیوز یا لائیو سلسلے سے کلپس بنانے سے بھی روک دیتا ہے۔

بدسلوکی، ہراسگی، نامناسب مواد، یا رازداری کی شکایات کی اطلاع دینے کیلئے،حفاظتی مرکز ملاحظہ کریں۔

صارف کو پوشیدہ کریں

اپنے چینل سے کسی فرد کو پوشیدہ کرنا:

  1. کوئی تبصرہ تلاش کریں جو انہوں نے آپ کے چینل یا ویڈیو پر کیا ہو۔
  2. تبصرہ کے آگے، مزید '' اور پھر چینل سے پوشیدہ کریں  کو منتخب کریں۔

YouTube اسٹوڈیو میں صارف کو پوشیدہ کریں

YouTube اسٹوڈیو میں اپنے چینل سے کسی فرد کو پوشیدہ کرنے کے لیے:

  1. صارف کے چینل کے ہوم پیج سے اس کے چینل کا URL تلاش کریں۔
  2. YouTube اسٹوڈیو میں جائیں۔
  3. بائیں مینو سے، ترتیبات اور پھر کمیونٹی منتخب کریں۔
  4. "پوشیدہ صارفین" باکس میں، چینل کا URL پیسٹ کریں۔
  5. محفوظ کریں کو منتخب کریں۔

آپ نے جن کو پوشیدہ رکھا ہے انہیں تلاش کریں

آپ نے جن ناظرین کو پوشیدہ رکھا ہے ان کی ایک فہرست YouTube اسٹوڈیو میں دستیاب ہے۔ اسے تلاش کرنے کے لیے:

  1. YouTube اسٹوڈیو میں سائن ان کریں۔
  2. بائیں مینو سے، ترتیبات اور پھر کمیونٹی منتخب کریں۔
  3. ان ناظرین کا جائزہ لیں جنہیں آپ نے "پوشیدہ صارفین" باکس میں پوشیدہ رکھا ہے۔

کسی صارف کو دکھائیں

آپ کسی فرد کو اپنے "پوشیدہ صارفین" کی فہرست سے ہٹا سکتے ہیں تاکہ وہ جو بھی نئے تبصرے کرتے ہیں آپ ان تبصروں کو دکھا سکیں۔ کسی فرد کو دکھانے کے لیے:

  1. YouTube اسٹوڈیو میں سائن ان کریں۔
  2. بائیں مینو سے، ترتیبات اور پھر کمیونٹی منتخب کریں۔
  3. "پوشیدہ صارفین" باکس میں، وہ صارف تلاش کریں جسے آپ دکھانا چاہتے ہیں۔
  4. ان کے نام کے آگے ہٹائیں کو منتخب کریں۔ 
  5. محفوظ کریں کو منتخب کریں۔

صارفین کو پوشیدہ کرنے کے بارے میں مزید جانیں

جب آپ کسی کو پوشیدہ کرتے ہیں تو کیا ہوتا ہے؟

اس چینل کے آپ کی ویڈیوز پر پچھلے تمام تبصرے 48 گھنٹے کے اندر پوشیدہ ہو جائیں گے۔

اگر آپ کسی کو پوشیدہ کرتے ہیں تو کیا اسے کوئی اطلاع ملتی ہے؟

نہیں، اگر آپ کسی کو پوشیدہ کرتے ہیں، تو اسے کوئی اطلاع نہیں ملے گی۔

جب آپ کسی کو دکھاتے ہیں تو کیا ہوتا ہے؟

چینل کے آئندہ کے سبھی تبصرے آپ کی ویڈیوز اور YouTube اسٹوڈیو میں دکھائے جائیں گے۔
آپ کی ویڈیوز پر اس شخص کے پچھلے تبصرے اب بھی پوشیدہ ہیں۔

کیا یہ مفید تھا؟

ہم کس طرح اسے بہتر بنا سکتے ہیں؟
تلاش کریں
تلاش صاف کریں
تلاش بند کریں
اصل مینیو
8960686710328484352
true
امدادی مرکز تلاش کریں
true
true
true
true
true
59
false
false