سبسکرائبر کی اطلاعات چیک کریں

تخلیق کاران اکثر یہ دریافت کرتے ہیں کہ اطلاعات ان کی ویڈیو کے ملاحظات کو کیسے متاثر کرتی ہیں۔ آپ اطلاعات کے اثرات کے بارے میں جاننے کے لئے YouTube اسٹوڈیو میں "سبسکرائبر کی بھیجی گئی گھنٹی کی اطلاعات" اور "بھیجی گئی گھٹی کی اطلاعات" کا کارڈ استعمال کر سکتے ہیں۔ یہ کارڈز خودکار طور پر اس وقت ظاہر ہوں گے جب آپ کے پاس کافی قابل رسائی سبسکرائبرز ہوں گے۔ YouTube پر اطلاعات کے اختیارات کے بارے میں مزید جانیں۔

Were Notifications Sent to My Subscribers?

سبسکرائبر کی گھنٹی کی اطلاع کے میٹرکس ملاحظہ کریں

  1. YouTube اسٹوڈیو میں سائن ان کریں۔
  2. بائیں مینو میں، Analytics کو منتخب کریں۔
  3. ناظرین کا انتخاب کریں۔
  4. "سبسکرائبر کی گھنٹی کی اطلاعات" کا کارڈ تلاش کریں۔

سبسکرائبر کی گھنٹی کی اطلاع کے میٹرکس کے بارے میں جانیں

"سبسکرائبر کی گھنٹی کی اطلاعات" کے کارڈ سے آپ کو یہ اندازہ ملتا ہے کہ آپ کے کتنے فیصد سبسکرائبرز کو آپ کے چینل کی طرف سے اطلاعات بشمول: نئی ویڈیو اپ لوڈز، پریمیئرز اور لائیو سلسلے موصول ہوتے ہیں۔

آپ کے چینل کے لئے "تمام اطلاعات" کو آن کرنے والے سبسکرائبرز: "آپ کے چینل کے لئے "تمام اطلاعات" کو آن کرنے والے سبسکرائبرز" کا میٹرک آپ کے ان سبسکرائبرز کے فیصد کی نمائندگی کرتا ہے جنہوں نے تمام اطلاعات موصول کرنے کا انتخاب کیا ہے۔

آپ کے چینل کے لئے "تمام اطلاعات" کو آن کرنے والے اور YouTube اطلاعات کو فعال کرنے والے سبسکرائبرز: آپ کے چینل کے لئے "تمام اطلاعات" کو آن کرنے والے اور YouTube اطلاعات کو فعال کرنے والے سبسکرائبرز کا میٹرک آپ کو یہ بتاتا ہے کہ کتنے فیصد سبسکرائبرز نے آپ کے چینل کے لئے تمام اطلاعات کو آن کیا ہے۔ ان سبسکرائبرز نے اپنے Google اکاؤنٹ اور آلے کے لئے بھی اطلاعات کو فعال کیا ہے۔

اگر سبسکرائبرز گھنٹی بجاتے ہیں، لیکن اپنے اکاؤنٹ یا موبائل ایپ کے لئے YouTube اطلاعات بند رکھتے ہیں تو یہ اس میٹرک میں شمار نہيں ہوں گے۔ جن سبسکرائبرز نے"YouTube اطلاعات کو فعال کیا ہے" وہ سائن ان ہیں اور وہ کم سے کم ایک آلے پر اطلاعات موصول کر سکتے ہيں۔ ان سبسکرائبرز نے یا تو اکاؤنٹ کی اطلاعات کو آن کر رکھا ہے یا:

  • کمپیوٹر پر ترتیبات اور پھر اطلاعات اور پھر چینل سبسکرپشنز کے تحت یا
  • موبائل پر ترتیبات اور پھر اطلاعات اور پھر سبسکرپشنز کے تحت

اور انہوں نے کم سے کم ایک آلے پر YouTube اطلاعات کو بھی فعال کیا ہے:

  • کمپیوٹرز کے لئے، ترتیبات اور پھر اطلاعات اور پھر کمپیوٹر اطلاعات کو آن کریں
  • موبائل آلات کے لئے یہ یقینی بنائیں کہ آپ کے آلے کی ترتیبات کے اندر YouTube ایپ کی اطلاعات فعال ہیں

بھیجی گئی گھنٹی کی اطلاعات کے میٹرکس ملاحظہ کریں

جب آپ کے پاس کافی سبسکرائبرز ہوں تو "بھیجی گئی گھنٹی کی اطلاعات" کا کارڈ YouTube Analytics کے لیڈ ٹیب پر خودکار طور پر نظر آتا ہے۔ کارڈ انفرادی ویڈیوز کے لئے دستیاب ہے۔

  1. YouTube اسٹوڈیو میں سائن ان کریں۔
  2. بائیں مینو سے، مواد کو منتخب کریں۔
  3. ویڈیو کے عنوان یا تھمب نیل پر کلک کریں۔
  4. بائیں مینیو میں، اینالیٹکس اور پھر لیڈ کو منتخب کریں۔
  5. "بھیجی گئی گھنٹی کی اطلاعات" کا کارڈ تلاش کریں۔

بھیجی گئی گھنٹی کی اطلاعات کے میٹرکس کے بارے میں جانیں

  • بھیجی گئی گھنٹی کی اطلاعات: ان سبسکرائبرز کو بھیجی گئی گھنٹی کی اطلاعات کی تعداد جن کو آپ کے چینل کی طرف سے تمام اطلاعات ملتی ہیں اور جنہوں نے اپنے اکاؤنٹ اور آلے کے لئے YouTube اطلاعات کو آن کیا ہے۔
  • اطلاعات CTR (جا بجا کلک کی شرح): ان ناظرین کا فیصد جنہوں نے آپ کی ویڈیو کے بارے میں ملنے والی گھنٹی کی اطلاعات پر کلک کیا ہے۔
  • گھنٹی کی اطلاعات سے حاصل ہونے والے ملاحظات: ان ناظرین سے حاصل ہونے والے ملاحظات جنہوں نے کسی گھنٹی کی اطلاع پر کلک کیا اور فوری طور پر آپ کی ویڈیو کو دیکھا۔ اس تعداد میں وہ ناظرین شامل نہیں ہیں جنہوں نے آپ کی گھنٹی کی اطلاع دیکھی اور پھر بعد میں آپ کی ویڈیو دیکھی۔ آپ اپنی لیڈ رپورٹ میں ایپ کی اطلاعات بمقابلہ ای میل اپ ڈیٹس سے ملنے والے ملاحظات کی تفصیل حاصل کرسکتے ہیں۔

سبسکرائبر کی گھنٹی کی اطلاع سے متعلق اکثر پوچھے گئے سوالات

"آپ کے چینل کے لئے "تمام اطلاعات" آن ہے" کا کیا مطلب ہے؟

ناظرین کو YouTube کی مختلف اقسام کی اطلاعات کو سمجھنے میں مدد کرنے کے لئے گھنٹی کے کچھ مختلف ورژن موجود ہیں:

  •  تمام: یومیہ حد سے تجاوز کرنے والی اطلاعات کے علاوہ سبسکرائبرز کو آپ کے چینل کی تمام اطلاعات ملیں گی۔
  • ذاتی نوعیت: سبسکرائبرز کو آپ کے چینل کی حسب ضرورت اطلاعات کا ایک سب سیٹ حاصل ہوگا۔
  • کوئی بھی نہيں: اگر سبسکرائبرز اپنے آلے کی ترتیبات کی وجہ سے آپ کے چینل کی اطلاعات موصول نہ کرسکیں تو ان کو گھنٹی کا یہ ورژن دکھائی دے گا۔

"آپ کے چینل کے لئے تمام اطلاعات" کو آن کرنے والے سبسکرائبرز" کے میٹرک میں وہ سبسکرائبرز شامل نہیں ہیں جو ذاتی نوعیت کی اطلاعات حاصل کرنے کا انتخاب کرتے ہیں یا وہ سبسکرائبرز جنہوں نے اپنے سبسکرپشن مینیجر یا چینل کی ترتیبات میں آپ کے چینل کی اطلاعات کو بند کر دیا ہے۔ اطلاعات کو متاثر کرنے والی ترتیبات کے بارے میں مزید جانیں۔

میں اپنے ناظرین کو اپنے چینل کی تمام اطلاعات کو سبسکرائب کرنے کے لئے کیسے آمادہ کر سکتا ہوں؟

کچھ ناظرین ہر اس چینل کی تمام اطلاعات حاصل نہیں کرنا چاہیں گے جن کو وہ سبسکرائب کرتے ہیں۔ کچھ ناظرین تمام اطلاعات سے پریشان ہو سکتے ہیں اور یہ کسی ناظر کے ذریعے اطلاعات کو ایک ساتھ بند کرنے کا باعث بن سکتی ہیں۔

اپنے سبسکرائبرز کو اطلاعات کی اس سطح کا انتخاب کرنے کی ترغیب دیں جو ان کے لئے مناسب ہو۔ اگر آپ کے پاس ایسے ناظرین ہیں جو تمام اطلاعات کو حاصل کرنا چاہتے ہیں لیکن وہ ان کو حاصل کرنے میں پریشانی کا سامنا کررہے ہیں تو انہیں نوٹیفکیشن ٹربل شوٹر بھیج دیں۔

میں "YouTube پر عمومی" رینج سے نیچے ہوں۔ کیا یہ برا ہے؟

آپ کے چینل کے لئے "تمام اطلاعات" کو آن کرنے والے سبسکرائبرز

بہت سے چینل اس رینج میں نہیں آتے ہیں اور پھر بھی عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہیں۔ اطلاعات ملاحظات کی ٹریفک کے بہت سے ذرائع میں سے ایک ہیں (مثال کے طور پر، اگلی ویڈیو، ہوم، یا تلاش)۔ مختلف چینلوں میں مختلف ٹریفک کے ذرائع سے ٹریفک کے مختلف فیصد نظر آئیں گے۔

ایسے بہت سے عوامل ہیں جو اس بات پر اثر انداز ہوتے ہیں کہ آیا کوئی سبسکرائبر ہر وقت چینل کی تمام اطلاعات حاصل کرنا چاہتا ہے۔ سبسکرائبر کا نوٹیفکیشن کا انتخاب اپلوڈ فریکوینسی، ویڈیو کے عنوانات یا دیگر چینلوں کی سبسکرپشن جیسے عوامل سے اثر انداز ہو سکتا ہے۔

آپ کے چینل کے لئے "تمام اطلاعات" کو آن کرنے والے اور YouTube اطلاعات کو فعال کرنے والے سبسکرائبرز

اگر آپ اپنے چینل کے لئے تمام اطلاعات کو آن کرنے والے سبسکرائبرز کی عمومی رینج کے اندر، مگر فعال شدہ اطلاعات کی رینج سے نیچے ہیں، تو ناظرین کو نوٹیفکیشنز ٹربل شوٹر کا استعمال کرنے کے لئے کہنے پر غور کریں۔ ان ناظرین نے گھنٹی بجا کر تمام اطلاعات وصول کرنے میں دلچسپی ظاہر کی ہے۔ ہوسکتا ہے کہ انھیں یہ معلوم نہ ہو کہ وہ اطلاعات موصول کرنے سے قاصر ہیں۔

کیا میں گزشتہ مدتوں کے اپنے سبسکرائبر نوٹیفکیشن میٹرکس کو دیکھ سکتا ہوں؟

سبسکرائبر کا بیل نوٹیفکیشنز کارڈ صرف موجودہ میٹرکس کو ظاہر کرتا ہے۔ تاریخی قدریں دستیاب نہیں ہیں۔

اگر مجھے نئے سبسکرائبرز مل جائیں، تو کیا میرے سبسکرائبر میٹرکس میں فوری طور پر اضافہ ہوگا؟

سبسکرائبر میٹرکس روزانہ اپ ڈیٹ ہوتے ہیں، لیکن اس میں 2 دن کی تاخیر ہوتی ہے۔ اگر آپ پیر کے روز کوئی ویڈیو پوسٹ کرتے ہیں اور آپ کو نئے سبسکرائبرز حاصل ہوتے ہیں، تو وہ بدھ کے روز آپ کے میٹرکس میں ظاہر ہوں گے۔

بھیجی گئی گھنٹی کی اطلاعات کے متعلق اکثر پوچھے گئے سوالات

مجھے "بھیجی گئی گھنٹی کی اطلاعات" کے کارڈ کو کیسے استعمال کرنا چاہیے؟

"بھیجی گئی گھنٹی کی اطلاعات" "سبسکرائبر کی گھنٹی کی اطلاعات" کے کارڈ کے ساتھ مل کر کام کرتی ہیں:
  • "سبسکرائبر کی گھنٹی کی اطلاعات" کا کارڈیہ ظاہر کرتا ہے کہ آپ کے سبسکرائبرز کے کس گروپ نے آپ کے چینل کی تمام اطلاعات کو حاصل کرنے کے لیے گھنٹی  پر کلک کیا۔ اس سے یہ بھی ظاہر ہوتا ہے کہ ان میں سے کتنے سبسکرائبرز اپنے آلے اور اکاؤنٹ کی ترتیبات کی بنیاد پر اطلاعات حاصل کرنے کے اہل ہیں۔
  • "بھیجی گئی گھنٹی کی اطلاعات" کا کارڈ یہ ظاہر کرتا ہے کہ کتنے ناظرین کو آپ کی گھنٹی کی اطلاع موصول ہوئی ہے ان پر کلک کیا اور آپ کی ویڈیو دیکھی ہے۔ یہ کارڈ ان سبسکرائبرز کی تعداد بھی ظاہر کرتا ہے جو آپ کی ویڈیو شائع کرتے وقت آپ کے پاس موجود تھے جو گھنٹی کی اطلاع موصول کرنے کے اہل تھے۔

میری اطلاعات کی CTR میرے تھمب نیل کی CTR سے کس طرح مختلف ہيں؟

آپ کی اطلاعات کی CTR یہ بتاتی ہے کہ کتنے ناظرین نے آپ کی ویڈیو کیلئے گھنٹی کی اطلاع دیکھی ہے اور اس پر کلک کیا ہے۔ آپ کے تھمب نیل کی CTR یہ بتاتی ہے کہ کتنے ناظرین نے YouTube پر آپ کی ویڈیو کے تھمب نیل کو دیکھا اور اس پر کلک کیا ہے۔ اپنے نقوش اور CTR کے بارے میں مزید جانیں۔

میری اطلاعات کی CTR میرے نقوش کی CTR سے کم کیوں ہے؟

آپ کی اطلاعات کی CTR کا اپنےنقوش کی CTR سے کم ہونا عمومی حالت ہے۔
لوگوں کو دن بھر اطلاعات موصول ہوتی ہیں لیکن وہ ویڈیوز کو نہیں دیکھ پاتے ہيں۔ ہوسکتا ہے کہ وہ کام پر ہوں یا ڈنر تیار کر رہے ہوں۔ آپ کے نقوش کی CTR کی YouTube پر ہونے والی سرگرمی کی بنیاد پر پیمائش کی جاتی ہے۔ یہ ان ناظرین کے سلوک کی نمائندگی کرتے ہیں جو اپنی روز مرہ زندگی کے دوران دیکھنے والے ناظرین کی بجائے، YouTube پر دیکھنے کے لئے سرگرمی سے کچھ تلاش کر رہے ہوتے ہیں۔
میری تمام اطلاعات کیوں نہیں ارسال ہوئیں؟
آپ کی "بیل نوٹیفکیشن سینٹ" کے 100 فیصد سے کم ہونے کی سب سے عام وجوہات یہ ہیں:
  • آپ کے چینل نے 24 گھنٹے کی مدت میں پہلے ہی زیادہ سے زیادہ 3 ویڈیو اطلاعات بھیج دی ہے۔
  • آپ نے مختصر وقت میں 3 سے زیادہ ویڈیوز شائع کی ہیں۔
  • گزشتہ 24 گھنٹے میں آپ کے سبسکرائبر کی تعداد میں نمایاں تبدیلی آئی ہے۔ مزید جانیں۔
  • تمام اطلاعات بھیجنے سے پہلے آپ نے اپنی ویڈیو کی رازداری کی ترتیبات کو بدل دیا۔
  • آپ نے اس ویڈیو کے لئے اطلاعات کو نظرانداز کیا۔
میرے سبسکرائبر کی تعداد میں ہونے والی تبدیلیاں میری بھیجی گئی گھنٹی کی اطلاعات کے فیصد پر کیسے اثر انداز ہوتی ہیں؟
آپ کے سبسکرائبر کی تعداد کا اکثر تبدیل ہونا عام بات ہے۔ اگر کسی وجہ سے آپ کی ویڈیو شائع کرنے سے عین قبل آپ کے سبسکرائبرز کی تعداد نمایاں طور پر تبدیل ہوتی ہے تو آپ کو 100 فیصد سے کم بھیجی گئی گھنٹی کی اطلاعات نظر آ سکتی ہیں۔
ان حالات میں، ہم اب بھی تمام اہل سبسکرائبرز کو اطلاع دیں گے، لیکن رپورٹنگ میں تاخیر کی وجہ سے کارڈ میں 100 فیصد سے کم نظر آ سکتا ہے۔

میں اطلاعات کی CTR کیلئے "YouTube پر عمومی" رینج سے نیچے ہوں۔ کیا یہ برا ہے؟

ایسے بہت سے عوامل ہیں جو اس بات پر اثر انداز ہوتے ہیں کہ آیا کوئی سبسکرائبر کسی اطلاع کو کھولنے کے لئے کلک کرے گا۔ ہو سکتا ہے کہ ناظرین دن کے وقت جو کچھ کر رہے ہیں اس کی بنیاد پر کسی اطلاع پر کلک نہ کریں۔
بہت سے چینل اس رینج میں نہیں آتے ہیں اور پھر بھی عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہیں۔ اطلاعات ملاحظات کی ٹریفک کے بہت سے ذرائع میں سے ایک ہے۔ دوسرے ذرائع میں اگلی ویڈیو، ہوم، تلاش، بیرونی ذرائع اور سبسکریپشنز فیڈ شامل ہیں۔ مختلف چینلوں کو مختلف ٹریفک کے ذرائع سے ٹریفک کے مختلف فیصد حاصل ہوتے ہیں۔

کیا میں گزشتہ وقت کی مدتوں کی "بھیجی گئی گھنٹی کی اطلاعات" کے کارڈ کو چیک کر سکتا ہوں؟

"بھیجی گئی گھنٹی کی اطلاعات" کے کارڈ کی تاریخی قدریں دستیاب نہیں ہیں۔ اگر آپ YouTube Analytics میں تاریخ کی حد کو تبدیل کرتے ہیں تو کارڈ میں موجود ڈیٹا یکساں برقرار رہے گا۔

کیا یہ مفید تھا؟

ہم کس طرح اسے بہتر بنا سکتے ہیں؟
تلاش کریں
تلاش صاف کریں
تلاش بند کریں
اصل مینیو
4051722182829054375
true
امدادی مرکز تلاش کریں
true
true
true
true
true
59
false
false