چینل کی کارکردگی کا مجموعی جائزہ حاصل کریں

YouTube Analytics میں مجموعی جائزہ ٹیب آپ کو YouTube پر آپ کے چینل اور ویڈیوز کیسی کارکردگی کا مظاہرہ کر رہی ہیں اس کا ایک اعلی سطحی خلاصہ فراہم کرتا ہے۔ اہم میٹرکس کا کارڈ آپ کے ملاحظات، دیکھنے کا وقت، سبسکرائبرز اور تخمینہ آمدنی (آپ کے YouTube پارٹنر پروگرام میں موجود ہونے پر) دکھاتا ہے۔ 
 
نوٹ: ہو سکتا ہے کہ کچھ رپورٹس موبائل آلات پر دستیاب نہ ہوں۔

اپنی مجموعی جائزے کی رپورٹس دیکھیں

YouTube iPhone اور iPad ایپ

YouTube ایپ میں، آپ اپنے چینل کے لیے درج ذیل تمام وقت کے میٹرکس دیکھ سکتے ہیں: سبسکرائبرز، ملاحظات، پسندیدگیاں، تبصرے، اشتراک اور عوامی ویڈیوز کی تعداد۔

آپ پچھلے 7 دنوں کے اپنے حالیہ ملاحظات اور اپنے چینل پر تازہ ترین مواد کے اعداد و شمار بھی دیکھ سکتے ہیں۔ مزید تفصیلی تجزیات کے لیے، آپ YouTube Studio ایپ  کا استعمال کر سکتے ہیں۔

  1. YouTube ایپ کھولیں ۔
  2. اپنی پروفائل کی تصویر اور پھر اپنے چینل پر تھپتھپائیں۔
  3. درمیانی مینو سے، اپنے چینل کی کارکردگی کا مختصر خلاصہ دیکھنے کیلئے Analytics پر تھپتھپائیں۔

iPhone اور iPad کیلئے YouTube اسٹوڈیو ایپ

  1. YouTube اسٹوڈیو ایپ کھولیں۔
  2. سب سے نیچے مینو سے، Analytics پر تھپتھپائیں۔
  3. مجموعی جائزہ ٹیب بطور ڈیفالٹ ظاہر ہوگا۔ 

سرفہرست مواد

سرفہرست ویڈیوز رپورٹ آپ کی مقبول ترین ویڈیوز کو نمایاں کرتی ہے۔ بطور ڈیفالٹ، رپورٹ دیکھنے کے لحاظ سے سب سے اوپر ویڈیوز دکھاتی ہے۔

ریئل ٹائم

ریئل ٹائم کی رپورٹ آپ کو اپنی حالیہ شائع کردہ ویڈیوز کی کارکردگی کی ابتدائی بصیرتیں فراہم کرتی ہے۔ یہ رپورٹ آپ کو اپنی سرفہرست ویڈیوز اور سبسکرائبرز کی تعداد کے بارے میں بھی معلومات فراہم کرتی ہے۔ آپ 60 منٹ اور 48 گھنٹے کی کارکردگی کا موازنہ کرنے کے لیے اینالیٹکس کی توسیعی رپورٹ بھی دیکھ سکتے ہیں۔

جاننے کے میٹرکس

ملاحظات

آپ کے چینلز یا ویڈیوز کے باجواز ملاحظات کی تعداد۔

دیکھنے کا وقت (گھنٹے)

آپ کی ویڈیو کو ناظرین کے ذریعے دیکھے جانے کے وقت کی مدت۔

سبسکرائبرز

آپ کے چینل کو سبسکرائب کرنے والے ناظرین کی تعداد۔

تخمینی آمدنی

منتخب کردہ تاریخ کی حد اور علاقے کیلئے Google کے فروخت کردہ سبھی اشتہارات اور ٹرانزیکشنز سے حاصل ہونے والی کُل تخمینی آمدنی (کُل آمدنی)۔

ملاحظے کا اوسط دورانیہ

منتخب کردہ ویڈیو اور تاریخ کی حد کیلئے فی ملاحظہ دیکھے گئے اوسط منٹس کا تخمینہ۔

نقوش

رجسٹر کردہ نقوش کے ذریعے آپ کے تھمب نیلز YouTube پر ناظرین کو کتنی بار دکھائے گئے۔

نقوش کے کلک کرنے کی شرح

تھمب نیل دیکھنے کے بعد ناظرین نے کسی ویڈیو کو کتنی بار دیکھا۔

کیا یہ مفید تھا؟

ہم کس طرح اسے بہتر بنا سکتے ہیں؟
تلاش کریں
تلاش صاف کریں
تلاش بند کریں
اصل مینیو
11846030404038187418
true
امدادی مرکز تلاش کریں
true
true
true
true
true
59
false
false