ناظرین کی مصروفیت کو سمجھیں

آپ کے ناظرین کیا دیکھ رہے ہیں اور وہ آپ کے مواد کے ساتھ کیسے تعامل کرتے ہیں، اس کا مجموعی جائزہ حاصل کرنے کیلئے آپ YouTube Analytics میں ویڈیو لیول پر مصروفیت ٹیب کا استعمال کر سکتے ہیں۔ اہم میٹرکس کا کارڈ آپ کے دیکھنے کے وقت (گھنٹے) اور ملاحظے کا اوسط دورانیہ دکھاتا ہے۔ مصروفیت کے میٹرکس کو شمار کیے جانے کے طریقے کے بارے میں مزید جانیں۔

تخلیق کاران کے لیے اپنا فین بیس قائم کرنے کی خاطر تجاویز حاصل کریں۔

اپنی مصروفیت کی رپورٹس دیکھیں

  1. YouTube اسٹوڈیو میں سائن ان کریں۔
  2. دائیں مینو میں، Analytics کو منتخب کریں۔
  3. اوپر کے مینو سے، مصروفیت کو منتخب کریں۔

سرفہرست ویڈیوز

سرفہرست ویڈیوز کی رپورٹ آپ کی مقبول ترین ویڈیوز کو نمایاں کرتی ہے۔ ملاحظات اور نقوش جیسے مزید میٹرکس دیکھنے کے لیے آپ اینالیٹکس کی توسیعی رپورٹ کا استعمال کر سکتے ہیں۔

سرفہرست پلے لسٹس

سرفہرست پلے لسٹس کی رپورٹ آپ کو دکھاتی ہے کہ آپ کی کس پلے لسٹ کو سب سے زیادہ بار دیکھا گیا ہے۔ اگر پلے لسٹ میں شامل کچھ ویڈیوز دوسرے چینلز کی ہیں تو اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا ہے۔ اگرچہ آپ نے ویڈیو کبھی اپ لوڈ نہیں کی ہے پھر بھی آپ پلے لسٹ کا ڈیٹا دیکھ سکتے ہیں۔

سرفہرست پوسٹس

سرفہرست پوسٹس کی رپورٹ موبائل میں پسندیدگیوں یا ووٹوں کی بنیاد پر آپ کی مقبول ترین پوسٹس دکھاتی ہے۔ جا بجا کلک کی شرح جیسی مزید تفصیلات دیکھنے کے لیے، اینالیٹکس کی توسیعی رپورٹ کا استعمال کریں۔

سرفہرست کارڈز

سرفہرست کارڈز کی رپورٹ آپ کو دکھاتی ہے کہ آپ کے چینل پر موجود سبھی ویڈیوز میں آپ کے ناظرین نے کون سے کارڈز پر سب سے زیادہ کلک کیا۔

اختتامی اسکرین کے لحاظ سے سرفہرست ویڈیوز

اختتامی اسکرین کے لحاظ سے سرفہرست ویڈیوز کی رپورٹ آپ کو دکھاتی ہے کہ آپ کے پورے چینل پر آپ کے ناظرین نے کس اختامی اسکرین پر سب سے زیادہ کلک کیا۔

سرفہرست اختتامی اسکرین کے عنصر کی قسمیں

سرفہرست اختتامی اسکرین کے عنصر کی قسموں کی رپورٹ آپ کو دکھاتی ہے کہ آپ کے پورے چینل پر آپ کے ناظرین نے عنصر کی کس قسم پر سب سے زیادہ کلک کیا ہے۔

آڈئینس کی برقراریت کے لیے اہم لمحات

آڈئینس کی برقراریت کے اہم لمحات کی رپورٹ دکھاتی ہے کہ آپ کی ویڈیو کے مختلف لمحات آپ کے ناظرین کی توجہ برقرار رکھنے میں کتنے کامیاب ہوئے۔ آپ ملتی جلتی طوالت والی 10 تازہ ترین ویڈیوز کا موازنہ کرنے کے لئے عمومی برقراریت کا بھی استعمال کر سکتے ہیں۔

پسندیدگیاں بمقابلہ ناپسندیدگیاں (ویڈیو کی سطح پر)

پسندیدگیوں (بمقابلہ ناپسندیدگیوں) کی رپورٹ اس بات کا خلاصہ پیش کرتی ہے کہ کتنے ناظرین نے آپ کے ویڈیوز کو پسند کیا اور کتنے ناظرین نے ناپسند کیا۔ آپ چینل کی سطح پر اینالیٹکس کی توسیعی رپورٹ کے ساتھ پسندیدگیوں (بمقابلہ ناپسندیدگیوں) کے میٹرک کو شامل کر سکتے ہیں۔

اختتامی اسکرین کے عنصر پر کلک کرنے کی شرح (ویڈیو کی سطح پر)

اختتامی اسکرین کے عنصر پر کلک کرنے کی شرح کی رپورٹ آپ کو دکھاتی ہے کہ ناظرین نے آپ کی ویڈیو میں اختتامی اسکرین کے ہر ایک عنصر پر کتنی بار کلک کیا۔ یہ رپورٹ مخصوص ویڈیو میں آپ کے کلک کرنے کے بعد ہی دستیاب ہوتی ہے۔

سر فہرست ریمکسز

یہ رپورٹ آپ کا وہ مواد دکھاتی ہے جسے Shorts بنانے کے لیے ریمکس کیا گیا ہے۔ رپورٹ آپ کے مواد کے ریمکس کی تعداد اور ریمکس کے ملاحظات کی تعداد دونوں کو ظاہر کرتی ہے۔ ٓریمکسز کے بارے میں مزید تفصیلی معلومات حاصل کرنے کے لیے مزید دیکھیں پر کلک کریں ی تھپتھپائیں۔

اکثر پوچھے گئے سوالات

میں کسی مخصوص پلے لسٹ کا ڈیٹا کیوں نہیں دیکھ سکتا ہوں؟

YouTube Analytics صرف ان ہی پلے لسٹس کا ڈیٹا دکھاتا ہے جنہیں منتخب وقت کے اندر ملاحظہ کیا گیا ہے اور وہ عوامی ہیں۔

کیا اس سے کوئی فرق پڑتا ہے کہ پلے لسٹ میں موجود تمام ویڈیوز کا مالک میں ہوں یا کوئی اور؟

نہیں، یہ رپورٹ ویڈیوز کی ملکیت سے قطع نظر ڈیٹا دکھاتی ہے۔

اگر میں نے کبھی ویڈیو اپ لوڈ نہیں کی ہے تو کیا میں اپنی سرفہرست پلے لسٹ کا ڈیٹا دیکھ سکتا ہوں؟

اگر آپ نے خود اپنی ویڈیوز اپ لوڈ نہیں کی ہیں تب بھی آپ اپنی پلے لسٹس کا ڈیٹا دیکھ سکتے ہیں۔

میری پسندیدگی کی تعداد کیوں تبدیل ہوئی؟

آپ کو پسندیدگی اور ناپسندیدیدگی کی تعداد میں تبدیلی نظر آ سکتی ہے کیونکہ کچھ کو غلط نشان زد کیا جا سکتا ہے اور وقتاً فوقتاً تعداد سے ہٹایا جا سکتا ہے۔ ہماری پسندیدگیوں کی پالیسی کے بارے میں مزید جانیں۔
شاذ و نادر مثالوں میں، آپ کو ملاحظات سے زیادہ پسندیدگیاں/ناپسندیدگیاں نظر آ سکتی ہیں کیونکہ یہ میٹرکس توثیق کے مختلف سسٹمز کے ذریعے تبدیل ہو جاتے ہیں۔

Analytics میں میری ویڈیو کی پسندیدگی کی تعداد "صفحہ دیکھیں" سے مختلف کیوں ہے؟

YouTube Analytics میں پسندیدگیوں/ناپسندیدگیوں کی تعداد اس سے مختلف ہو سکتی ہے جو آپ کو ویڈیو کے نیچے "صفحہ دیکھیں" پر نظر آتی ہے۔ یہ موجودگی ایک معروف مسئلہ ہے اور ہماری ٹیم اسے ٹھیک کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ اس دوران، اپنی ویڈیو کے "صفحہ دیکھیں" پر موجود تعداد ملاحظہ کریں۔

جاننے کے میٹرکس

ملاحظہ کا اوسط دورانیہ

منتخب کردہ ویڈیو اور تاریخ کی حد میں فی ملاحظہ دیکھے گئے اوسط منٹس کا تخمینہ۔

دیکھنے کا وقت (گھنٹوں میں)

آپ کی ویڈیو کو ناظرین نے کتنی دیر تک دیکھا ہے۔

ملاحظات

آپ کے چینلز یا ویڈیوز کے جائز ملاحظات کی تعداد۔

کارڈ کی کلکس

کسی مخصوص کارڈ کو ملنے والی کلکس کی تعداد۔

دکھائے گئے کارڈز

کسی کارڈ کے دکھائے جانے کی تعداد۔ ایک واحد کارڈ میں زیادہ سے زیادہ فی ملاحظہ ایک نقش ہو سکتا ہے۔

کارڈ کی جھلکی کی کلکس

کارڈ کی جھلکی کو ملنے والی کلکس کی تعداد۔ کارڈ آئیکن کی کلکس کا انتساب آخری دکھائی گئی جھلکی سے کیا جاتا ہے۔

دکھائی گئی کارڈ کی جھلکیاں

کوئی جھلکی دکھائے جانے کی کُل تعداد۔ جھلکیوں میں فی ملاحظہ متعدد نقوش ہو سکتے ہیں۔

فی کارڈ دکھائی گئی کلکس

جب کارڈ دکھایا گیا تو ناظرین نے اس پر کتنی بار کلک کیا۔

دکھائے گئے فی اختتامی اسکرین عنصر پر کلکس کی تعداد

اختتامی اسکرین کا عنصر دکھائے جاتے وقت کتنی بار ناظرین نے اس پر کلک کیا۔

اختتامی اسکرین کے عنصر پر کلکس کی تعداد

اختتامی اسکرین کے عنصر پر کلک کیے جانے کی تعداد۔

دکھائے گئے اختتامی اسکرین کے عناصر

اختتامی اسکرین کے عنصر کے دکھائے جانے کی تعداد۔

دکھائے گئے فی کارڈ جھلکی میں جھلکی پر کلکس کی تعداد

فی جھلکی نقش میں جھلکی پر کلکس کا اوسط۔

کیا یہ مفید تھا؟

ہم کس طرح اسے بہتر بنا سکتے ہیں؟
تلاش کریں
تلاش صاف کریں
تلاش بند کریں
اصل مینیو
10676955200607304681
true
امدادی مرکز تلاش کریں
true
true
true
true
true
59
false
false