کاپی رائٹ کے نظم و نسق کے ٹولز کا مجموعی جائزہ

YouTube میں کئی ایسے ٹولز ہیں جن کا استعمال کاپی رائٹ کے مالکان YouTube پر اپنے کاپی رائٹ شدہ مواد کی حفاظت کرنے اور ان کا نظم کرنے کیلئے کر سکتے ہیں۔ کاپی رائٹ کے نظم و نسق کے ٹولز کو کبھی کبھار کے اپ لوڈ کنندگان سے لے کر مستحکم میڈیا کمپنیوں تک، مختلف اقسام کے تخلیق کاروں کیلئے ڈیزائن کیا گیا ہے۔

ہمارے کاپی رائٹ کے نظم و نسق کے ٹولز میں درج ذیل شامل ہیں:

بطور ڈیفالٹ، کاپی رائٹ کے اخراج کا ویب فارم YouTube پر سبھی کے استعمال کیلئے دستیاب ہے۔ کاپی رائٹ کے نظم و نسق کے دیگر ٹولز کی دستیابی درج ذیل پر مبنی ہے:

  • کثرت سے کاپی رائٹ کے نظم و نسق کیلئے بیان کردہ ضرورت
  • آپ کے حقوق اور مواد کا نظم کرنے کیلئے دستیاب وسائل
  • YouTube کے کاپی رائٹ سسٹم کا علم

اگرچہ ہم اپنے ٹولز کی دستیابی کو پھیلانے کیلئے کام کرتے ہیں، اس کے باوجود ہم ایسی نمایاں دخل اندازیوں کے خلاف تحفظ فراہم کرنے کیلئے بھی پابند عہد ہیں جو ان کے غلط استعمال کی وجہ سے ہو سکتی ہیں۔

کبھی کبھار کاپی رائٹ کے نظم و نسق کیلئے

کاپی رائٹ کے اخراج کا ویب فارم

YouTube اکاؤنٹ والے ہر کسی کو ہمارے کاپی رائٹ کے اخراج کے ویب فارم تک رسائی حاصل ہے۔ اگر آپ کا کاپی رائٹ سے تحفظ یافتہ کام آپ کی اجازت کے بغیر اپ لوڈ کر دیا جاتا ہے تو آپ YouTube سے مواد کے اخراج کی درخواست کرنے کیلئے کاپی رائٹ کا اخراج جمع کرانے کیلئے ہمارا ویب فارم استعمال کر سکتے ہیں۔

زیادہ تر کاپی رائٹ کے مالکان کیلئے، کاپی رائٹ کے اخراج کی درخواست کرنے کیلئے ویب فارم تیز ترین اور آسان ترین طریقہ ہے۔ کاپی رائٹ کے مالک یا مالک کی طرف سے کارروائی کرنے کیلئے مجاز ایجنٹ کو ویب فارم جمع کرانا چاہیے۔

اخراج سے متعلق کاپی رائٹ کی درخواست جمع کرانے کے بارے میں مزید جانیں۔

کثرت سے کاپی رائٹ کے نظم و نسق کیلئے

کثرت سے کاپی رائٹ کے نظم و نسق کی اپنی ضرورتوں کی خاطر درست ٹول تلاش کرنے کیلئے، یہ فارم پُر کرنا شروع کریں۔ یقینی بنائیں کہ آپ اسی YouTube اکاؤنٹ کے ساتھ سائن ان ہیں جسے آپ نے ہمارے ویب فارم کے ذریعے اخراج کی درخواستیں جمع کرانے کیلئے پہلے استعمال کیا ہے۔

آپ کے جوابات کاپی رائٹ کے نظم و نسق کی آپ کی ضرورتوں کے بارے میں ہمیں مزید معلومات فراہم کریں گے تاکہ ہم وہ ٹول تلاش کر سکیں جو آپ کیلئے درست ہو۔ جب آپ فارم جمع کرا دیں گے تو ہم آپ کے جوابات کا جائزہ لیں گے اور مندرجہ ذیل کی بنیاد پر آپ کو اپنی تجاویز ای میل کریں گے:

  • آپ کتنی کثرت سے ویڈیوز اپ لوڈ کرتے ہیں
  • آپ کی ویڈیوز کتنی کثرت سے دوبارہ اپ لوڈ کی جاتی ہیں
  • آیا آپ کمپنی کی طرف سے اکاؤنٹ کا نظم کرتے ہیں
  • ہمارے ویب فارم کے ذریعے درخواستیں جمع کرانے کی آپ کی سرگزشت۔ خاص طور پر، آپ کی گزشتہ ویب فارم درخواستیں کاپی رائٹ کی سمجھ اور کثرت سے اخراجات کی ضرورت کو کیسے دکھاتی ہیں۔

کثرت سے کاپی رائٹ کے نظم و نسق کیلئے ہمارے ٹولز کے بارے میں مزید معلومات ذیل میں مل سکتی ہے:

Copyright Match Tool

Copyright Match Tool خودکار طور پر ان ویڈیوز کی شناخت کر سکتا ہے جو YouTube پر دیگر ویڈیوز کی کاپیاں یا ممکنہ کاپیاں ہیں۔ ٹول ان ویڈیوز کو تلاش کرتا ہے جو ان دیگر ویڈيوز سے مماثل ہوتی ہیں جنہیں پہلے ہی YouTube پر اپ لوڈ کر دیا گیا ہے یا اخراج کی درخواست کی وجہ سے ہٹا دیا گیا ہے۔ مماثلتیں ملنے کے بعد، آپ کی جانے والی کارروائیوں کا انتخاب کر سکتے ہیں، جیسے:

  • مماثل مواد کے اپ لوڈ کنندہ کو ای میل کرنا
  • مواد کو ہٹانے کی درخواست کرنا
  • مماثلت کو آرکائیو کرنا

Copyright Match Tool مماثل کرنے کی اسی ٹیکنالوجی کو استعمال کرتا ہے جسے Content ID استعمال کرتی ہے، لیکن اس کا نظم کرنا زیادہ آسان ہے اور اس کیلئے کمتر وسائل کی ضرورت ہوتی ہے۔

Copyright Match Tool کے بارے میں مزید جانیں۔

مواد کی توثیق کا پروگرام

اگر آپ کو اکثر مواد ہٹانے کی ضرورت پڑتی ہے اور آپ نے پہلے بہت سی درست اخراج کی درخواستیں جمع کرائی ہیں تو آپ ہمارے مواد کی توثیق کے پروگرام کیلئے اہل ہو سکتے ہیں۔ یہ پروگرام کاپی رائٹ کے مالکوں کو ان کے خیال سے خلاف ورزی کرنے والا مواد تلاش کرنے اور ایک بار میں بہت سی ویڈیوز کیلئے اخراجات کی درخواست کرنے کیلئے ٹول فراہم کرتا ہے۔ 

اگر آپ کو مسلسل بنیاد پر بہت سی ویڈیو تلاش کرنے اور ہٹانے کی ضرورت نہیں ہے تو کاپی رائٹ کے اخراج کا ویب فارم بہترین اختیار ہے۔

مواد کی توثیق کے پروگرام کے بارے میں مزید جانیں۔

Content ID

Content ID سب سے پیچیدہ کاپی رائٹ کے نظم و نسق کی ضرورتوں والے کاپی رائٹ کے مالکوں کیلئے دستیاب ہے، جیسے ریکارڈ لیبلز یا مووی اسٹوڈیوز۔ Content ID کا اہل ہونے کیلئے، دیگر معیارات کے ساتھ، کاپی رائٹ کے مالکوں کیلئے لازمی ہے کہ انہوں نے پہلے بہت سی درست اخراج کی درخواستیں جمع کرائی ہوں اور ان کے پاس Content ID کا نظم کرنے کیلئے وسائل ہوں۔

Content ID مماثل کرنے کا سسٹم ہے جو اس مواد کی خودکار طور پر شناخت کرتا ہے جس سے ہو سکتا ہے خلاف ورزی ہو رہی ہو۔ جب ویڈیوز کو YouTube پر اپ لوڈ کیا جاتا ہے تو انہیں کاپی رائٹ کے مالکان کے ذریعے جمع کرائی ہوئی فائلوں کے ڈیٹا بیس کو سامنے رکھتے ہوئے اسکین کیا جاتا ہے۔ اگر Content ID کو ایسا مواد ملتا ہے جو آپ کے کاموں میں سے کسی سے مماثل ہوتا ہے تو آپ کی جانے والی کارروائیوں کو منتخب کر سکتے ہیں، جیسے:

  • ایک پوری ویڈیو کو دیکھے جانے سے مسدود کریں
  • ویڈیو کے ساتھ اشتہارات چلا کر اسے منیٹائز کریں، کبھی کبھار اس سے ہونے والی آمدنی اپ لوڈ کنندہ کے ساتھ بانٹ لیں
  • ویڈیو کے ناظرین کی تعداد کے اعداد و شمار کو ٹریک کریں

یہ کارروائیاں کسی ملک/خطے کیلئے مخصوص ہو سکتی ہیں۔ مثلاً، کوئی ویڈیو ایک ملک/خطے میں منیٹائز کی جا سکتی ہے اور دوسرے میں مسدود یا ٹریک کی جا سکتی ہے۔

Content ID کے بارے میں مزید جانیں۔

نوٹس

  • حتی کہ Content ID کے غیر ارادی غلط استعمال کے بھی YouTube اور تخلیق کاروں کیلئے سنگین نتائج ہو سکتے ہیں۔
  • Content ID ایسے پیچیدہ کنٹرولز کے ساتھ آتی ہے جن کیلئے کاپی رائٹ کے مسلسل نظم و نسق اور اعلی درجے کی فہم کی ضرورت ہوتی ہے۔
  • Content ID استعمال کرنے والے کاپی رائٹ کے مالکان کیلئے یہ یقینی بنانا بھی لازمی ہے کہ ان کا مواد Content ID کیلئے اہل اور خودکار مماثل کرنے کی ٹیکنالوجی کیلئے محفوظ ہے۔
  • بہت سے کاپی رائٹ کے مالکان Content ID کو استعمال کر کے اپنے حقوق کا نظم کرنے کیلئے فریق ثالث سروس فراہم کنندہ استعمال کرنے کو ترجیح دیتے ہیں۔ Content ID کے یہ سروس فراہم کنندگان فیس کے عوض کاپی رائٹ کے مالکان کی طرف سے کام کرتے ہیں۔ آپ ان میں سے ایک کو اس ڈائریکٹری میں تلاش کر سکتے ہیں۔
ذہن میں رکھیں:
  • اخراج کی درخواست جمع کرانے کیلئے کاپی رائٹ کے نظم و نسق کے ان ٹولز میں سے کسی کو استعمال کرنے سے قانونی کارروائی شروع ہو جاتی ہے۔
  • ان ٹولز میں سے کسی کے غلط استعمال، جیسے غلط معلومات جمع کرانے، کی وجہ سے آپ کے اکاؤنٹ کو معطل کیا جا سکتا ہے یا دیگر قانونی نتائج سامنے آ سکتے ہیں۔
  • اخراج کی درخواستیں جمع کرانے سے پہلے، اس بات پر غور کرنا اہم ہے کہ آیا منصفانہ استعمال، منصفانہ ڈیلنگ یا کاپی رائٹ کے دیگر مستثنیات کا اطلاق ہر صورتحال میں ہوتا ہے۔

کیا یہ مفید تھا؟

ہم کس طرح اسے بہتر بنا سکتے ہیں؟
تلاش کریں
تلاش صاف کریں
تلاش بند کریں
اصل مینیو
352378113004718675
true
امدادی مرکز تلاش کریں
true
true
true
true
true
59
false
false