بچوں کو نمایاں کرنے والے مواد کیلئے بہترین طرز عمل

ہم چاہتے ہیں کہ تخلیق کار تفریح حاصل کرنا جاری رکھیں اور تخلیقی بھی بنے رہیں، لیکن ہم ان سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ ہماری کمیونٹی گائیڈلائنز کی پیروی کریں۔ آپ آن لائن جو مواد پوسٹ کرتے ہیں، آپ کو اس کے حوالے سے ہمیشہ سمجھداری سے کام لینا چاہیے اور YouTube پر کسی کو نمایاں کرنے والی کوئی ویڈیو اپ لوڈ کرنے سے پہلے اجازت طلب کرنی چاہیے۔

قانونی حد سے کم عمر بچوں کو نمایاں کرنے والا مواد پوسٹ کرنے والے کسی بھی شخص کو مندرجہ ذیل کام کرنے چاہیے:

  • رازداری کا احترام کریں۔ قانونی حد سے کم عمر بچے کو اپنی ویڈیو میں نمایاں کرنے سے پہلے اس کے والد/والدہ یا قانونی سرپرست سے منظوری حاصل کریں۔ یہ یقینی بنائیں کہ آپ کی ویڈیو میں اس کی شرکت رضاکارانہ ہو۔
  • اپنی ویڈیوز پر صارف کے تبصروں کو ماڈریٹ کریں۔ تبصروں کو فلٹر کرنے اور ان کا جائزہ لینے کیلئے آپ کو ٹولز فراہم کئے گئے ہیں اور آپ کسی بھی وقت ہمیں اسپام یا بیجا استعمال سے مطلع کرنے کیلئے تبصروں پر پرچم لگا سکتے ہیں۔
  • اپنی ویڈیو کی رازداری اور سرایت کرنے کی ترتیبات کا نظم کریں۔ آپ کے پاس یہ کنٹرول کرنے کے متعدد اختیارات ہیں کہ آپ کی ویڈیو کون دیکھ سکتا ہے اور بیرونی سائٹس پر اس کا کس طرح اشتراک کیا جا سکتا ہے۔

براہ کرم یہ یقینی بنائیں کہ آپ قانون کو سمجھتے اور اس کی پیروی کرتے ہیں۔ آپ کو قانونی حد سے کم عمر بچوں کے ساتھ کام کرنے سے متعلق تمام قوانین، ضوابط اور ریگولیشنز کی تعمیل کرنی ہوگی۔ آپ کو جن چند شعبوں کے بارے میں جاننا چاہیے، وہ یہ ہیں:

  • پرمٹس: یہ معلوم کرنے کیلئے مقامی قوانین اور ضوابط کا جائزہ لیں کہ آیا آپ کی ویڈیوز میں موجود قانونی حد سے کم عمر بچوں کو کام کرنے کیلئے پرمٹ، رجسٹریشن یا لائسنس کی ضرورت ہے۔ آپ کو یہ بھی معلوم ہونا چاہیے کہ آیا قانونی حد سے کم عمر بچوں کو روزگار فراہم کرنے کیلئے آپ کو پرمٹ یا اجازت درکار ہے۔
  • اجرت/آمدنی میں حصہ: آپ کو قانونی حد سے کم عمر بچوں کو ان کے کام کیلئے ادائیگی کرنے سے متعلق قابل اطلاق قوانین کی پیروی کرنی چاہیے۔ کچھ معاملات میں، آپ کو قانونی حد سے کم عمر بچوں کو اجرت ادا کرنے کی ضرورت پڑ سکتی ہے۔ دیگر معاملات میں، آپ کو ویڈیوز سے حاصل ہونے والی آمدنی کا ایک حصہ براہ راست قانونی حد سے کم عمر بچوں کو دینا پڑ سکتا ہے یا اس میں سے ایک حصہ الگ رکھنا پڑ سکتا ہے جو قانونی حد سے کم عمر بچے کیلئے مختص ہوتا ہے۔
  • اسکول اور تعلیم: آپ کے مواد میں قانونی حد سے کم عمر بچوں کی شرکت پر تمام قابل اطلاق قوانین کی پیروی کی جانی چاہیے تاکہ ان کی مناسب اسکولنگ اور تعلیم میں مداخلت سے ان کا تحفظ کیا جا سکے۔
  • کام کا ماحول، کام کے اوقات اور وقفے: کام کا ماحول قانونی حد سے کم عمر بچے کیلئے محفوظ ہونا چاہیے۔ ان کے پاس ہر دن آرام کرنے، پڑھنے اور تفریح کرنے کیلئے وقت ہونا چاہیے۔ قانونی حد سے کم عمر بچوں کو رات میں کام نہیں کرنا چاہیے۔ آپ کو کام کے اوقات اور ہر دن/ہفتے کام کے گھنٹوں سے متعلق حدود کے بارے میں تمام مقامی قوانین کی پیروی بھی کرنی چاہیے۔

کیا یہ مفید تھا؟

ہم کس طرح اسے بہتر بنا سکتے ہیں؟
تلاش کریں
تلاش صاف کریں
تلاش بند کریں
اصل مینیو
1859258240278367917
true
امدادی مرکز تلاش کریں
true
true
true
true
true
59
false
false