بیرونی لنکس سے متعلق پالیسی

ایسے لنکس جو صارفین کو ایسے مواد پر بھیجتے ہیں جو ہماری کمیونٹی گائیڈلائنز کی خلاف ورزی کرتے ہیں، YouTube پر ان کی اجازت نہیں ہے۔ اگر آپ کو اس پالیسی کی خلاف ورزی کرنے والا کوئی مواد ملتا ہے تو اس کی اطلاع دیں۔ نوٹ: ممکن ہے کہ کچھ لنکس قابلِ کلک نہ ہوں۔ یہاں مزید جانیں۔

آپ کے لئے اس پالیسی کا کیا مطلب ہے

اگر آپ مواد شائع کررہے ہیں

YouTube پر اپنے مواد میں ایسے لنکس پوسٹ نہ کریں جو صارفین کو ایسے مواد کی طرف لے جاتے ہوں جو ہماری کمیونٹی گائیڈلائنز کی خلاف ورزی کرتا ہے۔ اس پالیسی میں ایسے لنکس شامل ہیں جو مندرجہ ذیل کسی بھی تفصیلات سے مناسبت رکھتے ہوں۔ براہ کرم نوٹ کریں کہ یہ مکمل فہرست نہیں ہے۔

  • فحش نگاری کے لنکس
  • میلوئیر انسٹال کرنے والی ویب سائٹس یا ایپس کے لنکس
  • ویب سائٹس یا ایپس کے لنکس جو صارف کی سائن ان معلومات، مالیاتی معلومات وغیرہ کے لیے فریب دہی کرتے ہوں۔
  • ویب سائٹس، ایپس، یا دیگر ذرائع کے لنکس جو آڈیو مواد، آڈیو ویژول مواد، ویڈیو گیمز، سافٹ ویئر، یا سلسلہ بندی کی سروسز تک غیر مجاز رسائی فراہم کرتے ہوں جن کے لیے عام طور پر ادائیگی کی ضرورت ہوتی ہے
  • ان ویب سائٹس کے لنکس جو دہشت گرد تنظیموں کے لیے فنڈز جمع کرنا یا ان میں بھرتی کرنا چاہتے ہوں
  • بچوں کے جنسی استحصال کی منظر کشی (CSAI) پر مشتمل سائٹس کے لنکس
  • ان سائٹس کے لنکس جو ہمارے ریگولیٹڈ اشیاء کی گائیڈلائنز میں درج آئٹمز کی فروخت کرتے ہوں
  • ایسے مواد کے لنکس جو ہماری نفرت یا ہراسگی کی پالیسیوں کی خلاف ورزی کرتے ہوں
  • دوسروں کو پُرتشدد اعمال کرنے کی حوصلہ افزائی کرنے والے مواد کے لنکس
  • لوکل ہیلتھ اتھارٹیز (LHA) یا ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن (WHO) کی COVID-19 کے بارے میں طبی معلومات سے متصادم غلط طبی معلومات پھیلانے والے​​مواد کے لنکس
  • گمراہ کن یا فریب کارانہ مواد پھیلانے والی ویب سائٹس یا ایپس کے لنکس جو جمہوری عمل میں مداخلت جیسے شدید نقصان کے سنگین خطرے کا باعث بن سکتے ہوں
  • بیرونی سائٹس کے لنکس جن میں پرتشدد حملہ آوروں کے مینی فیسٹوز شامل ہیں

یہ پالیسی ویڈیو، آڈیو، چینل، تبصروں، پن کیے گئے تبصروں، لائیو سلسلوں اور کسی بھی دوسرے YouTube پروڈکٹ یا خصوصیت پر لاگو ہوتی ہے۔ لنکس کوئی بھی ایسی شکل اختیار کر سکتے ہیں جو صارف کو YouTube سے دور کسی سائٹ پر بھیج دیں گے۔ ان لنکس میں یہ شامل ہیں: کلک کرنے کے قابل urls، ویڈیوز یا تصاویر میں urls کا ٹیکسٹ دکھانا، اور مبہم کردہ urls (جیسے ".com" کی بجائے "ڈاٹ کام" لکھنا)۔ ان لنکس میں زبانی طور پر صارفین کو دوسری سائٹس پر بھیجنا، ناظرین کو تخلیق کار کی پروفائلز یا دیگر سائٹس پر صفحات دیکھنے کی ترغیب دینا، یا دوسری سائٹس پر خلاف ورزی کرنے والے مواد کا وعدہ کرنا بھی شامل ہیں۔ یہ فہرست مکمل نہیں ہے۔

نوٹ: ملحق مواد YouTube کے استعمال کی شرائط کی خلاف ورزی نہیں کرتا ہے۔ وابستہ اکاؤنٹس میں ضرورت سے زیادہ ملحق مواد پوسٹ کرنے سے اسپام کے بارے میں ہماری پالیسیوں کی خلاف ورزی ہو سکتی ہے۔ آپ اس بارے میں مزید جان سکتے ہیں کہ ہماری اسپام، فریب کاری اور دھوکہ دہی کی پالیسیوں میں کس چیز کی اجازت ہے۔

مثالیں

YouTube پر ممنوعہ مواد کی چند مثالیں یہ ہیں۔

  • اس میں جنسی تھیم والے مواد کو نمایاں کرنے والی ایک ویڈیو جس میں کہا گیا ہے کہ "ایسی چیزیں دیکھنے کے لیے کلک کریں جس کی اجازت YouTube نہیں دیتا ہے!" اور اس میں فحش سائٹ کا لنک شامل ہے۔
  • ایک گیم پلے ویڈیو جس کی تفصیل میں درون گیم کرنسی یا آن لائن اسٹور کریڈٹ کا وعدہ کرنے والا لنک ہوتا ہے لیکن یہ ایسی سائٹ سے لنک ہوتا ہے جو صارف کے کمپیوٹر کو میلوئیر سے متاثر کرتی ہے۔
  • فریب دہی کی سائٹ کے لنکس پوسٹ کرنا جو صارفین کے بینکنگ لاگ انز اور پاس ورڈز چرا لیتا ہو۔
  • ناظرین کو ویڈیو میں ایک ناقابلِ کلک لنک کو کاپی اور پیسٹ کرنے کی ہدایت کرنا جو انہیں فحش یا اسپام والی سائٹ پر لے جاتا ہو۔
  • کوئی بھی لنک جو صارفین کو کسی ویب سائٹ، فائل ہوسٹنگ سروس، یا دیگر ذرائع کی طرف لے جاتا ہو جو انہیں بچوں کے جنسی استحصال کی منظر کشی تک رسائی حاصل کرنے یا ڈاؤن لوڈ کرنے کی اجازت دیتا ہو۔
  • زبانی طور پر ناظرین کو کسی ویب سائٹ پر کسی دوسرے پلیٹ فارم پر پروفائل یا صفحہ تلاش کرنے کی ہدایت کرنا تاکہ وہ ایسا مواد دیکھ سکیں جو YouTube کی کمیونٹی گائیڈلائنز کی خلاف ورزی کرتا ہو۔
  • کسی سائٹ کی ویڈیو میں URL کو سرایت کرنا جس کا مقصد ووٹرز کو ووٹنگ کے وقت، جگہ، ذرائع یا اہلیت کے تقاضوں کے بارے میں گمراہ کرنا ہو۔
  • کسی مضمون کا لنک جس میں دعوی کیا گیا ہو کہ COVID-19 ویکسینز آبادی کم کرنے کے ایجنڈا کا حصہ ہیں۔

یاد رہے کہ یہ فہرست مکمل نہیں ہے۔ اگر آپ کو لگتا ہے کہ مواد اس پالیسی کی خلاف ورزی کر سکتا ہے، تو اسے پوسٹ نہ کریں۔

اگر مواد اس پالیسی کی خلاف ورزی کرتا ہے تو کیا ہوتا ہے

اگر آپ کا مواد اس پالیسی کی خلاف ورزی کرے گا تو ہم مواد کو ہٹا دیں گے اور آپ کو مطلع کرنے کیلئے ایک ای میل بھیجیں گے۔ اگر ہم اس بات کی تصدیق نہیں کر سکتے کہ آپ نے جو لنک پوسٹ کیا ہے وہ محفوظ ہے تو ہم لنک کو ہٹا سکتے ہیں۔ نوٹ کریں کہ ویڈیو کے اندر یا ویڈیو کے میٹا ڈیٹا میں پوسٹ کردہ خلاف ورزی کرنے والے URLs کے نتیجے میں ویڈیو کو ہٹا دیا جا سکتا ہے۔

اگر آپ پہلی مرتبہ ہماری کمیونٹی گائیڈلائنز کی خلاف ورزی کر رہے ہیں تو آپ کو ممکنہ طور پر اپنے چینل پر جرمانے کے بغیر ایک وارننگ ملے گی۔ آپ کو پالیسی ٹریننگ لینے کا موقع ملے گا تاکہ وارننگ 90 دنوں کے بعد ختم ہو جائے۔ تاہم، اگر اسی پالیسی کی اس 90 دن کی ونڈو کے اندر خلاف ورزی کی جاتی ہے، تو وارننگ ختم نہیں ہوگی اور آپ کے چینل کو سٹرائیک دے دی جائے گی۔ اگر آپ تربیت مکمل کرنے کے بعد کسی مختلف پالیسی کی خلاف ورزی کرتے ہیں تو آپ کو ایک اور وارننگ ملے گی۔

آپ کے چینل کو 90 دنوں کے اندر 3 اسٹرائیکس موصول ہونے پر، اسے معطل کر دیا جائے گا۔ ہمارے اسٹرائیکس کے سسٹم کے بارے میں مزید جانیں۔

کمیونٹی گائیڈلائنز یا سروس کی شرائط کی مکرر خلاف ورزیوں کیلئے، ہم آپ کے چینل یا اکاؤنٹ کو معطل کر سکتے ہیں۔ ہم آپ کے چینل یا اکاؤنٹ کو سنگین بیجا استعمال کے ایک واحد معاملے کے بعد بھی معطل کر سکتے ہیں۔ ہم کسی پالیسی کی خلاف ورزی کرنے کیلئے وقف چینل کو بھی معطل کر سکتے ہیں۔ ہم مستقبل میں دوبارہ خلاف ورزی کرنے والوں کو پالیسی کی تربیت میں حصہ لینے سے روک سکتے ہیں۔ چینل یا اکاؤنٹ کی معطلیوں کے بارے میں مزید جانیں۔

کیا یہ مفید تھا؟

ہم کس طرح اسے بہتر بنا سکتے ہیں؟
تلاش کریں
تلاش صاف کریں
تلاش بند کریں
اصل مینیو
10739582320593335128
true
امدادی مرکز تلاش کریں
true
true
true
true
true
59
false
false