آتشیں اسلحے سے متعلق پالیسی

ہمارے تخلیق کاروں، ناظرین اور پارٹنرز کی حفاظت ہماری اولین ترجیح ہے۔ اس منفرد اور متحرک کمیونٹی کی حفاظت میں ہماری مدد کرنے کے لیے ہم آپ سب پر اعتماد کرتے ہیں۔ یہ ضروری ہے کہ YouTube کو محفوظ رکھنے کیلئے آپ کمیونٹی گائیڈلائنز اور ہماری مشترکہ ذمہ داری میں ان کے کردار کو سمجھیں۔ ان پالیسیوں کا بغور جائزہ لینے کے لیے وقت نکالیں۔ ہماری گائیڈ لائنز کی مکمل فہرست کے لیے آپ اس صفحہ کو بھی چیک آؤٹ کر سکتے ہیں۔
YouTube پر آتشیں اسلحہ فروخت کرنے، ناظرین کو آتشیں اسلحہ، گولہ بارود، اور مخصوص لوازمات بنانے کا طریقہ بتانے، یا ناظرین کو وہ لوازمات انسٹال کرنے کا طریقہ بتانے والے مواد کی اجازت نہیں ہے۔ YouTube کو مندرجہ ذیل آتشیں اسلحہ یا لوازمات فروخت کرنے کے پلیٹ فارم کے طور پر استعمال نہیں کیا جانا چاہیے۔ YouTube ایسے لائیو سلسلے کی بھی اجازت نہیں دیتا ہے جس میں کسی شخص کو آتشیں اسلحہ پکڑے ہوئے، استعمال کرتے ہوئے یا ٹرانسپورٹ کرتے ہوئے دکھایا گیا ہو۔

آپ کیلئے اس کا کیا مطلب ہے

اگر آپ مواد شائع کررہے ہیں

اگر درج ذیل میں سے ایک یا زیادہ کام کرنا مقصد ہے تو YouTube پر مواد شائع نہ کریں:

  • براہ راست فروخت (یعنی افراد کے ذریعہ نجی فروخت) یا ان آئٹمز کو فروخت کرنے والی سائٹس کے لنکس کے ذریعہ آتشیں اسلحہ یا آتشیں اسلحہ کے مخصوص لوازمات فروخت کرنا۔ ان لوازمات میں یہ شامل ہوسکتے ہیں:
    • وہ لوازمات جو آتشیں اسلحہ کو خود کار طور گولی چلانے کے قابل بناتے ہیں۔
    • وہ لوازمات جو آتشیں اسلحہ کو خود کار طورپر فائر کرنے والے اسلحہ میں تبدیل کرتے ہیں، جیسے: بمپ اسٹاکس، گیٹلنگ ٹرگرز، ڈراپ ان آٹو سیئرز، یا کنورژن کٹس،
    • زیادہ گنجائش کی میگزینز یا بیلٹس جن میں 30 سے زائد راؤنڈ ہوتے ہیں۔
  • مندرجہ ذیل میں سے کسی کو تیار کرنے کے بارے میں ہدایات فراہم کرنا:
    • آتشیں اسلحے،
    • گولہ بارود،
    • زيادہ گنجائش والی میگزینز،
    • ہوم میڈ سائلنسرز/سپریسرز
    • وہ لوازمات جو آتشیں اسلحہ کو خود کار طور گولی چلانے کے قابل بناتے ہیں۔
    • وہ لوازمات جو آتشیں اسلحہ کو خود کار طورپر فائر کرنے والے اسلحہ میں تبدیل کرتے ہیں، جیسے: بمپ اسٹاکس، گیٹلنگ ٹرگرز، ڈراپ ان آٹو سیئرز، یا کنورژن کٹس،
  • آتشیں اسلحے کو خودکار یا سیمولیٹیڈ آٹومیٹک فائرنگ کی صلاحیتوں میں تبدیل کرنے کے بارے میں ہدایات فراہم کرنا۔
  • مذکورہ بالا لوازمات یا موڈیفکیشنز کو انسٹال کرنے کے طریقے سے متعلق ہدایات فراہم کرنا۔

براہ کرم نوٹ کریں کہ یہ مکمل فہرست نہیں ہے۔

مثالیں

YouTube پر ممنوعہ مواد کی چند مثالیں یہ ہیں۔

  • آپ کی ویڈیو کے عنوان یا تفصیل میں ان سائٹس کے لنکس دینا جہاں آتشیں اسلحے یا مذکورہ بالا لوازمات فروخت کیے جاتے ہیں۔ آپ ان آئٹمز پر تبادلہ خیال کرنے یا جائزہ لینے والی سائٹس سے اس وقت تک لنک کرسکتے ہیں جب تک وہ سائٹس ان آئٹمز کو براہ راست فروخت نہیں کرتی ہیں۔
  • کسی آتشیں اسلحہ کو نجی فروخت کے ذریعے بیچنے کی نیت سے ڈسپلے کرنا۔ اس میں فروخت کنندہ کا فون نمبر، ای میل پتہ، یا رابطے کی دیگر معلومات دینا شامل ہے۔
  • آتشیں اسلحہ کی جعل سازی کو مکمل کرنے کے واسطے ناظرین کو لوور ریسیور مکمل کرنے کی مرحلہ وار ہدایات پیش کرنا۔
  • صارفین کو ٹارچ لائٹ، آئل کین، سالوینٹ کیچر یا دیگر اجزاء سے سائلنسر بنانے کا طریقہ ظاہر کرنا۔
  • صارفین کو بمپ اسٹاک انسٹال کرنے، یا سیمولیٹیڈ آٹومیٹک فائر کو فعال کرنے کے لئے بنائے گئے تقابلی لوازمات کو انسٹال کرنے کا طریقہ ظاہر کرنا۔
  • کوئی ایسا لائیو سلسلہ جس میں کسی شخص کو آتشیں اسلحہ پکڑے ہوئے یا استعمال کرتے ہوئے دکھایا گیا ہو، قطع نظر اس کے کہ وہ اس سے فائر کرے یا نہ کرے۔ نوٹ: اس میں ویڈیو گیمز میں دکھائے گئے آتشیں اسلحے شامل نہیں ہیں۔
  • ایسا لائیو سلسلہ جس میں کسی شخص کو آتشیں اسلحے ایک جگہ سے دوسری جگہ لے جاتے ہوئے دکھایا گیا ہو، مثال کے طور پر انہیں اٹھا کر اپنے ساتھ لے جانا، کار، ٹرک یا دیگر گاڑیوں میں اسلحے اپنے ساتھ لے کر سفر کرنا۔ نوٹ: اس میں ویڈیو گیمز میں دکھائے گئے آتشیں اسلحے شامل نہیں ہیں۔

براہ کرم یاد رکھیں کہ یہ صرف چند مثالیں ہیں اور اگر آپ کو لگتا ہے کہ آپ کا مواد اس پالیسی کی خلاف ورزی کر سکتا ہے تو اسے پوسٹ نہ کریں۔

اگر مواد اس پالیسی کی خلاف ورزی کرتا ہے تو کیا ہوتا ہے

اگر آپ کا مواد اس پالیسی کی خلاف ورزی کرے گا تو ہم مواد کو ہٹا دیں گے اور آپ کو مطلع کرنے کیلئے ایک ای میل بھیجیں گے۔ اگر ہم اس بات کی تصدیق نہیں کر سکتے کہ آپ نے جو لنک پوسٹ کیا ہے وہ محفوظ ہے تو ہم لنک کو ہٹا سکتے ہیں۔ نوٹ کریں کہ ویڈیو کے اندر یا ویڈیو کے میٹا ڈیٹا میں پوسٹ کردہ خلاف ورزی کرنے والے URLs کے نتیجے میں ویڈیو کو ہٹا دیا جا سکتا ہے۔

اگر آپ پہلی مرتبہ ہماری کمیونٹی گائیڈلائنز کی خلاف ورزی کر رہے ہیں تو آپ کو ممکنہ طور پر اپنے چینل پر جرمانے کے بغیر ایک وارننگ ملے گی۔ آپ کو پالیسی ٹریننگ لینے کا موقع ملے گا تاکہ وارننگ 90 دنوں کے بعد ختم ہو جائے۔ تاہم، اگر اسی پالیسی کی اس 90 دن کی ونڈو کے اندر خلاف ورزی کی جاتی ہے، تو وارننگ ختم نہیں ہوگی اور آپ کے چینل کو سٹرائیک دے دی جائے گی۔ اگر آپ تربیت مکمل کرنے کے بعد کسی مختلف پالیسی کی خلاف ورزی کرتے ہیں تو آپ کو ایک اور وارننگ ملے گی۔

آپ کے چینل کو 90 دنوں کے اندر 3 اسٹرائیکس موصول ہونے پر، اسے معطل کر دیا جائے گا۔ ہمارے اسٹرائیکس کے سسٹم کے بارے میں مزید جانیں۔

کمیونٹی گائیڈلائنز یا سروس کی شرائط کی مکرر خلاف ورزیوں کیلئے، ہم آپ کے چینل یا اکاؤنٹ کو معطل کر سکتے ہیں۔ ہم آپ کے چینل یا اکاؤنٹ کو سنگین بیجا استعمال کے ایک واحد معاملے کے بعد بھی معطل کر سکتے ہیں۔ ہم کسی پالیسی کی خلاف ورزی کرنے کیلئے وقف چینل کو بھی معطل کر سکتے ہیں۔ ہم مستقبل میں دوبارہ خلاف ورزی کرنے والوں کو پالیسی کی تربیت میں حصہ لینے سے روک سکتے ہیں۔ چینل یا اکاؤنٹ کی معطلیوں کے بارے میں مزید جانیں۔

اگر آپ کو اس پالیسی کی خلاف ورزی کرنے والا کوئی مواد ملتا ہے تو اس کی اطلاع دیں۔ ہماری کمیونٹی گائیڈلائنز کی خلاف ورزی کی رپورٹ کرنے سے متعلق ہدایات یہاں دستیاب ہيں۔ اگر آپ کو چند ایسی ویڈیوز یا تبصرے ملے ہیں جن کی آپ اطلاع دینا چاہتے ہیں تو آپ چینل کی اطلاع دے سکتے ہیں۔

 

کیا یہ مفید تھا؟

ہم کس طرح اسے بہتر بنا سکتے ہیں؟
تلاش کریں
تلاش صاف کریں
تلاش بند کریں
اصل مینیو
10026904882337934974
true
امدادی مرکز تلاش کریں
true
true
true
true
true
59
false
false