ہیک کردہ YouTube چینل کو بازیاب کریں

ایک تخلیق کار کے طور پر، آپ اپنے مواد اور چینلز میں بہت زیادہ وقت لگاتے ہیں۔ ہم جانتے ہیں کہ جب آپ کا چینل ہیک ہو جاتا ہے تو یہ ایک دباؤ والی اور مشکل صورتحال ہو سکتی ہے۔ خوش قسمتی سے، کچھ ایسے اقدامات ہیں جو آپ اپنے چینل کو بازیاب کرنے کے لیے اٹھا سکتے ہیں۔

کارروائی کرنے سے پہلے، یہ ضروری ہے کہ آپ ان علامات کی دو بار جانچ کر لیں کہ ہو سکتا ہے آپ کا چینل ہیک ہو گیا ہو۔

ہر YouTube چینل کم از کم ایک Google اکاؤنٹ سے وابستہ ہوتا ہے۔ جب کوئی YouTube چینل ہیک ہوتا ہے تو اس کا مطلب ہے کہ چینل سے وابستہ Google اکاؤنٹس میں سے کسی ایک کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کی گئی ہے۔

اگر آپ کو درج ذیل میں سے کوئی بھی سرگرمی دکھائی دیتی ہے تو ہو سکتا ہے کہ آپ کا Google اکاؤنٹ ہیک یا ہائی جیک کر لیا گیا ہو یا اس کے ساتھ چھیڑ چھاڑ ہوئی ہو:

  • ایسی تبدیلیاں جو آپ نے نہیں کی ہیں: آپ کی پروفائل کی تصویر، تفصیلات، ای میل کی ترتیبات، AdSense برائے YouTube ایسوسی ایشن میں تبدیلی ہوئی ہے یا آپ کے اکاؤنٹ سے بھیجے گئے پیغامات آپ نے نہیں بھیجے۔
  • ایسی ویڈیوز اپ لوڈ کی گئی ہیں جو آپ کی نہیں ہیں: کسی اور شخص نے آپ کے Google اکاؤنٹ کا استعمال کر کے ویڈیوز پوسٹ کی ہیں۔ ان ویڈیوز میں نامناسب مواد ہونے کی وجہ سے عائد ہونے والے جرمانوں یا شکایتوں کے بارے میں آپ کو ای میل اطلاعات موصول ہو سکتی ہیں۔

Google اکاؤنٹس کو مختلف وجوہات کی بنا پر ہیک، ہائی جیک کیا جا سکتا یا اس میں چھیڑ چھڑ کی جا سکتی ہے۔ ان وجوہات میں نقصان دہ مواد (مالویئر) اور دھوکہ دہی والی ای میلز شامل ہیں جو سروس کی ایک قسم کے طور پر پوشیدہ ہیں جس سے آپ واقف ہیں (فریب دہی)۔ اپنے اکاؤنٹ کو محفوظ رکھنے کے لیے، اپنے ای میل ایڈریس اور پاس ورڈ کی معلومات کا دوسروں کے ساتھ کبھی اشتراک نہ کریں۔ کبھی بھی کسی ایسے ماخذ سے فائلیں یا سافٹ ویئر ڈاؤن لوڈ نہ کریں جس پر آپ کو بھروسہ نہ ہو۔

ہیک شدہ YouTube چینل کو بازیاب کرنے کے لیے، پہلے YouTube چینل سے وابستہ ہیک کیے گئے Google اکاؤنٹ کو بازیاب کرنا ضروری ہے۔

اپنے YouTube چینل کو بازیاب کرنے کے 3 مراحل ہیں:

1۔ YouTube چینل سے وابستہ ہیک شدہ Google اکاؤنٹ کو بازیاب اور محفوظ کریں
2۔ کمیونٹی گائیڈلائنز یا کاپی رائٹ اسٹرائیکس جیسے پالیسی کے اثرات سے بچنے کے لیے YouTube چینل پر فوری طور پر غیر مطلوبہ تبدیلیاں لوٹائیں
3۔ تمام وابستہ چینل کے صارفین کے ساتھ سیکیورٹی کے بہترین طریقوں کو استعمال کر کے اپنے Google اکاؤنٹ تک غیر مجاز رسائی کے خطرے کو کم کریں

اپنا Google اکاؤنٹ بازیاب کریں

آپ ابھی بھی اپنے Google اکاؤنٹ میں سائن ان کر سکتے ہیں

اپنے پاس ورڈ کو اپ ڈیٹ کرنا اور اپنے Google اکاؤنٹ کو محفوظ کرنا اہم ہے۔ پھر، اگلے مرحلے پر جائیں۔

آپ اپنے Google اکاؤنٹ میں سائن ان نہیں کر سکتے

اپنے Google اکاؤنٹ میں واپس سائن ان کرنے میں مدد کیلئے:

  1. اپنے Google اکاؤنٹ یا Gmail کی بازیابی کے لیے اقدامات پر عمل کریں۔
  2. پرامپٹ کیے جانے پر اپنا پاس ورڈ ری سیٹ کریں۔ ایسا مضبوط پاس ورڈ منتخب کریں جسے آپ نے اس اکاؤنٹ کے ساتھ پہلے استعمال نہ کیا ہو۔ ​LINKمضبوط پاس ورڈ بنانے کا طریقہ سیکھیں​LINK

اپنے چینل مینیجرز/مالکان سے اپنے Google اکاؤنٹ کو محفوظ بنانے کے لیے انہی اقدامات پر عمل کرنے کو کہیں۔

اپنے چینل کو اس کی ہیک سے پہلے کی حالت میں لوٹائیں

اپنے چینل کو ہیک سے پہلے کی حالت میں واپس لانے میں مدد کے لیے:

  1. چینل کا نام یا ہینڈل صاف کریں
  2. چینل بینر یا لوگو کو تبدیل کریں
  3. ویڈیو کی رازداری کی ترتیبات کو اپ ڈیٹ کریں
  4. کسی بھی نامعلوم چینل کے صارفین کو ہٹائیں یابرانڈ اکاؤنٹ کے صارفین کو ہٹائیں
  5. کاپی رائٹ اسٹرائیکس کو حل کریں

غیر مجاز رسائی کے خطرے کو کم کریں

آپ کے مندرجہ بالا مراحل کو مکمل کر لینے کے بعد، یہ ضروری ہے کہ آپ چینل سے وابستہ اپنے Google اکاؤنٹ کو محفوظ رکھیں:

  1. بہتر کردہ محفوظ براؤزنگ کو آن کریں
  2. اپنے اکاؤنٹ میں سیکیورٹی کی ایک اور پرت شامل کرنے کے لیے 2 قدمی توثیق کو آن کریں
  3. بازیابی فون نمبر یا ای میل پتہ سیٹ اپ یا اپ ڈیٹ کریں
  4. Google اکاؤنٹ کے سیکیورٹی چیک اپ کا جائزہ لیں
  5. فریب دہی جیسے خطرات سے تحفظ حاصل کرنے کے لیے پاس کی سیٹ اپ کریں
  6. اعلی تحفظ کا پروگرام میں آپٹ ان کریں

اگر آپ کا Google اکاؤنٹ ہیک ہونے کے بعد آپ کا چینل بند کر دیا گیا تھا

اپنا Google اکاؤنٹ بازیاب کرنے کے بعد، آپ اپنے ان باکس میں چینل کی معطلی کے خلاف اپیل کرنے کے طریقے کے بارے میں مزید تفصیلات پر مشتمل ایک ای میل تلاش کر سکتے ہیں۔ اپنا Google اکاؤنٹ بازیاب کر لینے کے بعد آپ اس فارم کے ساتھ اپیل کر سکتے ہیں۔ اگر اکاؤنٹ کی بازیابی نامکمل ہے تو ممکن ہے آپ کی اپیل قبول نہ کی جا سکے۔

تخلیق کاروں کیلئے سپورٹ ٹیم کے ساتھ رابطہ کریں

اگر آپ کا چینل اہل ہے (مثال کے طور پر، اگر آپ YouTube پارٹنر پروگرام میں ہیں) تو اپنا Google اکاؤنٹ بازیاب کرنے کے بعد، آپ مدد کے لیے YouTube تخلیق کاروں کیلئے سپورٹ ٹیم سے رابطہ کر سکتے ہیں۔

تخلیق کاروں کیلئے سپورٹ ٹیم سے رابطہ کرنے کا طریقہ جانیں۔

اکثر پوچھے گئے سوالات

میں نے اپنے اکاؤنٹ کو بازیاب کر لیا ہے لیکن مجھے کیسے پتا چلے گا کہ ہیکر کی رسائی ہٹا دی گئی ہے؟

یہ تعین کرنا ہمیشہ ممکن نہیں ہوتا کہ آیا ہائی جیکر کو ہٹا دیا گیا ہے۔ ہم تجویز کرتے ہیں کہ آپ اپنے YouTube چینل کا جائزہ لیں اور مستقبل میں ہونے والے ہیکس کو روکنے کے لیے یقینی بنائیں کہ آپ کا Google اکاؤنٹ محفوظ ہے۔  

اگر ہیکر نے ایسی ویڈیوز اپ لوڈ کیں جو YouTube کی کمیونٹی گائیڈلائنز کی خلاف ورزی کرتی ہیں تو کیا میں مشکل میں پڑ سکتا ہوں؟ کیا میرا چینل بند کیا جا سکتا ہے؟

یقینی بنائیں کہ آپ نے جو بھی ویڈیوز اپ لوڈ نہیں کی ہیں انہیں فوری طور پر حذف کر دیں، کیونکہ YouTube پر موجود تمام مواد کو ہماری کمیونٹی گائیڈلائنز کی تعمیل کرنا چاہیے۔ اگر آپ کا چینل ہیک ہونے کے بعد معطل کر دیا گیا تھا، تو آپ اپنا Google اکاؤنٹ بازیافت کرنے کے بعد یہاں اپیل کر سکتے ہیں۔ اگر اکاؤنٹ کی بازیابی نامکمل ہے تو ممکن ہے آپ کی اپیل قبول نہ کی جا سکے۔ اگر آپ کے مزید سوالات ہیں تو براہ کرم تخلیق کاروں کیلئے سپورٹ ٹیم سے رابطہ کریں۔

میرے چینل کا نظم کرنے والے لوگوں میں سے ایک کا اکاؤنٹ ہیک ہو گیا تھا۔ مستقبل میں ہائی جیکنگ کو روکنے کے لیے میں کیا کر سکتا ہوں؟

YouTube پر چینلز کے لیے ایک سے زیادہ مینیجر ہونا عام بات ہے۔ آپ ان اقدامات سے اپنے چینل کی حفاظت اور سیکیورٹی کو بہتر بنا سکتے ہیں: 

  • یقینی بنائیں کہ آپ اور آپ کی ٹیم کے لوگوں نے آپ کے اکاؤنٹس کو محفوظ بنانے کے لیے اقدامات کیے ہیں۔ 
  • یہ یقینی بنانے کی خاطر کہ آپ کے چینل کا نظم کرنے کے لیے صرف مجاز اکاؤنٹس کے پاس اور صرف آپ کی مطلوبہ اجازت کی سطح پر ہی رسائی حاصل ہے، چینل کی اجازتوں کا ٹول اور برانڈ اکاؤنٹ ٹولز کا استعمال کریں۔ کسی اور کے ساتھ پاس ورڈز یا سائن ان معلومات کا اشتراک نہ کریں۔ آپ کے چینل تک صرف رسائی ان اکاؤنٹس کے ذریعے ہونی چاہیے جو چینل کی اجازتوں کی خصوصیت کے ساتھ مجاز ہیں۔
  • ڈیٹا کی خلاف ورزیوں کو روکنے میں مدد کے لیے، اپنے YouTube چینل کے خاطر دیگر اکاؤنٹس کے لیے استعمال کی جانے والی ای میل کے مقابلے میں مختلف ای میل استعمال کریں۔ اگر آپ پلیٹ فارمز پر ایک ہی ای میل استعمال کرتے ہیں اور کسی کو اس تک رسائی حاصل ہو جاتی ہے تو وہ بیک وقت آپ کے YouTube اور دیگر اکاؤنٹس کا کنٹرول لے سکتے ہیں۔

 

کیا یہ مفید تھا؟

ہم کس طرح اسے بہتر بنا سکتے ہیں؟
تلاش کریں
تلاش صاف کریں
تلاش بند کریں
اصل مینیو
2811709974579114209
true
امدادی مرکز تلاش کریں
true
true
true
true
true
59
false
false