Content ID کے تنازعات کے دوران منیٹائزیشن

اگر ویڈیو تخلیق کار اور Content ID کا مدعی، دونوں ویڈیو منیٹائز کرنا چاہتے ہیں تو Content ID کے تنازعہ کے دوران بھی ویڈیوز پیسہ کما سکتی ہیں۔ آپ کسی بھی وقت Content ID کے دعوی پر تنازعہ کر سکتے ہیں۔ اگر آپ 5 دنوں کے اندر دعوی پر تنازعہ کرتے ہیں تو دعوی کیے جانے کے پہلے دن سے ہی، ویڈیو سے ہونے والی کسی بھی آمدنی کو ہولڈ کر دیا جائے گا۔ اگر آپ دعوی کی اصل تاریخ کے 5 دن بعد Content ID کے دعوی پر تنازعہ کرتے ہیں تو ہم اس دن سے آمدنی کو ہولڈ کرنا شروع کر دیں گے جس دن تنازعہ کیا گیا ہے۔

تنازعہ کے پورے عمل کے دوران، آمدنی الگ رکھی جائے گی اور تنازعہ حل ہونے کے بعد، ہم اسے مناسب فریق کو ادا کر دیں گے۔

Content ID کے جوابی دعویٰ جمع کروانے کے عمل کے دوران ویڈیو سے حاصل ہونے والی آمدنی کا کیا ہوتا ہے، یہاں اس سے متعلق مزید تفصیلات دی گئی ہیں:

Content ID کا تنازعہ دائر کرنا

آپ کی ویڈیو پر Content ID کا تنازعہ دائر ہونے کے بعد، آپ کے پاس جواب دینے کیلئے چند اختیارات ہیں:

  • کچھ نہ کریں اور اپنی ویڈیو پر دعوی برقرار رہنے دیں: دعوے کی تاریخ سے 5 دن بعد، ہولڈ کی گئی کوئی بھی آمدنی مدعی کو ریلیز کر دی جائے گی۔
  • 5 دن کے اندر تنازعہ دائر کریں: اشتہارات مسلسل چلتے رہیں گے۔ مدعی کی جانب سے آپ کے تنازعہ کا تجزیہ کرنے کے دوران، ویڈیو سے حاصل ہونے والی تمام آمدنی کو ہولڈ کر دیا جائے گا۔
  • 5 دن بعد تنازعہ دائر کریں: مدعی کی جانب سے آپ کے تنازعہ کا تجزیہ کرنے کے دوران، تنازعہ کی تاریخ کے بعد سے حاصل ہونے والی آمدنی ہولڈ کر دی جائے گی۔

آپ کی جانب سے Content ID کے دعوے پر تنازعہ کرنے پر کیا ہوتا ہے، اس کے بارے میں مزید جانیں۔

Content ID کی اپیل دائر کرنا

اگر آپ کسی بحال کردہ دعوے پر اپیل کرنے یا اپیل کرنے کیلئے سینئر کو تفویض کرنے کا انتخاب کرتے ہیں تو اس صورت میں آپ کے پاس چند اختیارات ہیں:

  • کچھ نہ کریں اور اپنی ویڈیو پر دعوی برقرار رہنے دیں: 5 دن بعد، ہولڈ کی گئی کوئی بھی آمدنی مدعی کو ریلیز کر دی جائے گی۔
  • 5 دن کے اندر اپیل دائر کریں: اشتہارات مسلسل چلتے رہیں گے۔ مدعی کی جانب سے آپ کی اپیل کا تجزیہ کرنے کے دوران، ویڈیو سے حاصل ہونے والی تمام آمدنی ہولڈ کر دی جائے گی۔
  • 5 دن بعد اپیل دائر کریں: مدعی کی جانب سے آپ کی اپیل کا تجزیہ کرنے کے دوران، اپیل کی تاریخ کے بعد سے حاصل ہونے والی آمدنی ہولڈ کر دی جائے گی۔

آپ کی جانب سے Content ID کے دعوے پر اپیل کرنے پر کیا ہوتا ہے، اس کے بارے میں مزید جانیں۔

YouTube Analytics میں تنازعات کی آمدنی

اگر آپ کی ویڈیو پر Content ID کا فعال دعوی ہے اور آپ اس پر تنازعہ یا اپیل کرتے ہیں تو اس ویڈیو کی آمدنی کا ڈیٹا YouTube Analytics میں نظر نہیں آئے گا۔ دعوی سے دستبرداری کی صورت میں، تنازعہ کی مدت کی آمدنی کا ڈیٹا بعد میں YouTube Analytics میں شامل کر دیا جائے گا۔ اگر دعویٰ مہینے کے شروع میں حل ہو جاتا ہے تو یہ ڈیٹا اگلے مہینے کی 10 اور 20 تاریخ کے درمیان ظاہر ہونا چاہیے۔ اگر دعویٰ مہینے کے آخر میں حل ہوتا ہے تو ڈیٹا 2 ماہ بعد 10 اور 20 کے درمیان ظاہر ہو سکتا ہے۔

مثال کے طور پر:
  • آپ نے 12 جولائی کو Content ID کے دعوے پر تنازعہ کیا اور 6 اگست کو تنازعہ آپ کے حق میں حل ہو گیا۔ آپ کا 12 جولائی سے 6 اگست تک کا آمدنی کا ڈیٹا 10 ستمبر اور 20 ستمبر کے درمیان Analytics میں ظاہر ہوگا۔
  • آپ نے 4 اگست کو Content ID کے دعوی پر تنازعہ کیا اور 29 اگست کو تنازعہ آپ کے حق میں حل ہو گیا۔ آپ کا 4 اگست سے 29 اگست تک کا آمدنی کا ڈیٹا 10 اکتوبر اور 20 اکتوبر کے درمیان Analytics میں ظاہر ہوگا۔
اگر آپ کو مواد کے منتظم میں ڈاؤن لوڈ کے قابل رپورٹس تک رسائی حاصل ہے تو آپ کو یہ معلومات اپنی ایڈجسٹمنٹ رپورٹ میں ملے گی۔
آپ YouTube اسٹوڈیو کے ویڈیوز کے صفحہ سے منیٹائزیشن کو آف کر کے، تنازعہ کے دوران اپنی ویڈیو منیٹائز نہ کرنے کا انتخاب کر سکتے ہیں۔

Content ID سے متعلق مزید مدد حاصل کریں

کیا یہ مفید تھا؟

ہم کس طرح اسے بہتر بنا سکتے ہیں؟
تلاش کریں
تلاش صاف کریں
تلاش بند کریں
اصل مینیو
12326767240133457241
true
امدادی مرکز تلاش کریں
true
true
true
true
true
59
false
false