تبصرے شائع کریں اور ان سے تعامل کریں

YouTube کے تبصرے: جواب دینا، فلٹر کرنا اور ماڈریٹ کرنا

اگر کسی ویڈیو کے مالک نے تبصرے کو آن کیا ہے تو آپ تبصرے شائع کر سکتے ہیں اور YouTube اور YouTube Music ایپ میں کسی ویڈیو، گانے یا پوڈکاسٹ پر دوسرے لوگوں کے تبصرے کو پسند، ناپسند یا ان کا جواب دے سکتے ہیں۔ یا اپنے خود کے کسی بھی تبصرے میں ترمیم یا اسے حذف کر سکتے ہیں۔ کسی تبصرے پر جوابات اصل تبصرے کے نیچے تھریڈ کیے جاتے ہیں تاکہ آپ بات چیت کی پیروی کر سکیں۔

اپنے سمارٹ TV پر تبصروں کے ساتھ تعامل کریں

اب آپ اپنے سمارٹ TV یا گیم کونسول پر مواد دیکھتے ہوئے تبصرے دیکھ اور ان کے ساتھ تعامل کر سکتے ہیں۔ کسی ویڈیو کے تبصروں کو دیکھنے کے لیے، ویڈیو کے دیکھنے کے صفحے پر جائیں اور ویڈیو کا عنوان منتخب کریں۔ تعارفی سیکشن تبصروں کے پینل کو نمایاں کرتا ہوا ظاہر ہوگا۔ ویڈیو کے تبصروں کی مکمل فہرست دیکھنے کے لیے تبصروں کی ٹائل منتخب کریں، بشمول:

  • تخلیق کار کے پن کردہ تبصرے
  • پسند کردہ کی تعداد
  • جواب کی تعداد

تبصرہ کو مکمل طور پر پڑھنے، جوابات دیکھنے، تبصرے کو پسند یا نا پسند کرنے کے لیے تبصرہ منتخب کریں۔

کسی تبصرہ کا جواب دینے یا اسے شائع کرنے کے لیے، اپنے اسمارٹ TV یا گیم کونسول کو اپنے فون کے ساتھ مطابقت پذیر کریں اور اپنے فون کا استعمال کر کے تبصرہ کریں۔

تبصرہ یا جواب شامل کرنے کے لیے:

  1. اپنے فون پر YouTube ایپ کھولیں۔
  2. یقینی بنائیں کہ آپ دونوں آلات پر ایک ہی Google اکاؤنٹ میں سائن ان ہیں۔
  3. آپ کی YouTube ایپ پر ایک پاپ اپ کھلے گا جو آپ کو اپنے TV پر YouTube سے منسلک کرنے کو کہے گا۔
  4. منسلک کریں پر تھپتھپائیں۔
  5. آپ اپنے TV پر جو ویڈیو دیکھ رہے ہیں اس پر کیے گیے تبصرے YouTube ایپ پر لوڈ ہوں گے جن سے آپ آسانی سے انہیں پوسٹ اور ان کے ساتھ تعامل کر سکتے ہیں۔
نوٹ: آپ کے سائن آؤٹ ہونے کے دوران، آپ تبصرے دیکھ سکتے ہیں لیکن ان کا جواب نہیں دے سکتے یا اپنا خود کا تبصرہ پوسٹ نہیں کر سکتے۔

کسی ویڈیو پر تبصرے شائع کریں

عوامی ویڈیوز

آپ YouTube اور YouTube Music سے گانوں، ویڈیوز، پوڈکاسٹس اور اپ لوڈ کردہ موسیقی پر تبصرہ کر سکتے ہیں۔ YouTube پر عوامی ویڈیوز پر تمام تبصرے عوامی ہیں اور کوئی بھی شخص اس تبصرے کا جواب دے سکتا ہے جو آپ پوسٹ کرتے ہیں۔ اگر آپ Google ایپس اکاؤنٹ صارف ہیں تو آپ جو بھی تبصرہ YouTube پر پوسٹ کرتے ہیں وہ آپ کے ڈومین کے باہر کے صارفین کو عوامی طور پر دکھائی دیتا ہے۔

تبصرہ شامل کرنے کے لیے

  1. ویڈیو کے تحت تبصرہ سیکشن تلاش کریں۔
  2. تبصرہ شامل کریں... باکس میں ٹائپ کریں۔
  3. اپنا تبصرہ درج کریں۔
  4. تبصرہ کریں پر کلک کریں۔

نجی ویڈیوز

نجی ویڈیوز پر تبصرے دستیاب نہیں ہیں۔ اگر آپ کسی ایسی ویڈیو پر تبصروں کی اجازت دینا چاہتے ہیں جو عوامی طور پر دستیاب نہیں ہے تو اس کے بجائے کوئی غیر مندرج ویڈیو پوسٹ کریں۔

غیر مندرج ویڈیوز

آپ غیر مندرج ویڈیوز پر تبصرہ کر سکتے ہیں اور تبصروں کا جواب دے سکتے ہیں۔ ویڈیو کے لنک کا حامل کوئی بھی شخص غیر مندرج ویڈیوز پر موجود تبصروں کو دیکھ سکتا ہے۔ غیر مندرج ویڈیوز اور رازداری کی ترتیبات کے بارے میں مزید جانیں۔

اگر آپ کے پاس YouTube چینل نہیں ہے تو ایک تبصرہ شائع کر کے آپ خودکار طور پر ایک چینل تخلیق کریں گے۔ آپ اپنا تبصرہ شائع کرنے کے بعد اپنی پروفائل تصویر پر جا کر اپنے چینل کا نظم اور اس تک رسائی حاصل کر سکتے ہیں۔
تبصروں کا جواب دیں

YouTube اور YouTube Music سے گانوں، ویڈیوز، پوڈکاسٹس اور اپ لوڈ کردہ موسیقی پر کیے گئے تبصروں کا جواب دیں۔ 

  1. کسی تبصرے کے نیچے جواب دیں پر کلک کریں۔
  2. اپنا تبصرہ ٹائپ کریں۔
  3. جواب دیں پر کلک کریں۔
تبصروں میں فارمیٹنگ شامل کریں
تازہ ترین خبروں، اپ ڈیٹس اور تجاویز کے لیے ہمارا YouTube ناظرین چینل سبسکرائب کریں!

اپنے تبصرے میں طرز شامل کریں

آپ رچ ٹیکسٹ کا استعمال کر کے اپنے تبصرے میں عمومی خاص ٹیگز کا فارمیٹ شامل کر سکتے ہیں جیسے کہ:

  • *بولڈ ٹیکسٹ*بولڈ
  • _ترچھا ٹیکسٹ_ترچھا
  • -بیچ سے خط کشیدہ ٹیکسٹ-بیچ سے خط کشیدہ

اپنے تبصرے میں لنکس شامل کریں

اگر آپ اپنے تبصرے میں URL شامل کرتے ہیں تو یہ ہائپرلنک کے بطور نظر آئے گا۔

پسندیدہ تبصروں میں دل شامل کریں۔

دیکھنے کے صفحہ پر تبصروں کے علاوہ، آپ اپنی کمیونٹی ٹیب کے تبصروں پر کسی ناظر کے تبصروں کی خاطر ستائش کا اظہار کرنے کے لیے دل  کا استعمال کر سکتے ہیں۔

  1. YouTube میں سائن ان کریں۔
  2. کمیونٹی ٹیب کی پوسٹ پر جائیں۔
  3. اظہار پسندیدگی اور اظہار ناپسندیدگی کے آگے دل  حاصل کریں۔

ناظرین آپ کے اوتار کو نیچے دائیں جانب چھوٹے سرخ دل کے ساتھ دیکھیں گے اور (کمپیوٹر اور موبائل پر ناظرین کی آپٹ ان کی ترتیبات کی بنیاد پر) ایک اطلاع موصول کریں گے کہ چینل کا مالک "آپ کا تبصرہ پسند کرتا ہے۔"

تجویز: آپ اپنے موبائل آلے پر تخلیق کار اسٹوڈیو ایپ استعمال کر کے تبصروں کا نظم کر سکتے ہیں۔ YouTube تخیلق کار اسٹوڈیو ایپ کے مرکز امداد میں شروعات کریں۔
اوپری حصے میں تبصروں کو پن کریں

تبصروں کو پن کرنے کے لیے، آپ کو اپنے چینل پر اعلی خصوصیات تک رسائی کی اجازت دینی ہوگی۔ اعلی خصوصیات کے آن کیے جانے کے بعد آپ کے چینل پر دکھائی دینے کے لیے 24 گھنٹے تک کا وقت لگ سکتا ہے۔

تبصرہ سیکشن کے اوپری حصے میں کسی تبصرہ کو پن کر کے اسے اپنے مداحوں کے لیے نمایاں کریں۔ موبائل پر، ناظرین کو پن کیے ہوئے تبصرے کو دیکھنے کے لیے تبصرے کے سیکشن کو بڑھانا چاہیے۔ آپ اپنے ذاتی تبصرے یا مداح کے تبصرے کو پن کرنے کے لیے منتخب کر سکتے ہیں۔

  1. YouTube میں سائن ان کریں۔
  2. کسی ویڈیو کے نیچے کیے گئے تبصروں میں، جس تبصرے کو آپ پن کرنا چاہتے ہیں اسے منتخب کریں۔
  3. مزید '' اور پھر پن کریں پر کلک کریں۔ اگر آپ نے پہلے سے ہی کسی تبصرے کو پن کیا ہوا ہے تو اس کی جگہ نیا تبصرہ پن ہو جائے گا۔
    نوٹ: آپ کسی تبصرے کا پن کبھی بھی ہٹا سکتے ہیں اور اس تبصرہ کو اپنی اصلی جگہ پر واپس لے جایا جائے گا۔
  4. تصدیق کرنے کے لیے پن کریں پر کلک کریں۔

کمپیوٹر پر، ناظرین کو دیکھنے کے صفحے کے اوپر "بذریعہ پن کردہ" آئیکن کے ساتھ پن کردہ تبصرہ اور آپ کے چینل کا نام نظر آئے گا۔ موبائل پر، انہیں تبصرہ سیکشن کو پھیلانے کے لیے اس پر تھپتھپانا ضروری ہے۔

تجویز: آپ اپنے موبائل آلے پر تخلیق کار اسٹوڈیو ایپ استعمال کر کے تبصروں کا نظم کر سکتے ہیں۔ YouTube تخیلق کار اسٹوڈیو ایپ کے مرکز امداد میں شروعات کریں۔
تبصروں کو پسند یا ناپسند کریں

کسی تبصرے پر جائیں، پھر پسند کریں یا ناپسند کریں  آئیکن کا استعمال کریں۔

تجویز: اگر آپ کو کوئی ایسا تبصرہ نظر آتا ہے جو آپ کے خیال میں نامناسب ہے تو آپ اس کی رپورٹ اسپام یا بیجا استعمال کے بطور کر سکتے ہيں۔ اگر آپ تخلیق کار ہیں تو آپ تبصرے کے ماڈریشن ٹولز کا بھی استعمال کر کے اپنی ویڈیوز پر تبصروں کا نظم کر سکتے ہیں۔

اپنے تبصرے میں ترمیم کریں یا اسے ہٹائیں
  1. اپنے تبصرے کے اوپر بائیں پوائنٹ کریں۔
  2. مزید '' پر کلک کریں۔
  3. ترمیم  یا حذف کریں  کو منتخب کریں۔

تبصرے کے پیش منظر سے متعلق اکثر پوچھے گئے سوالات

تبصرے کے اس پیش منظر سیکشن میں کون سے تبصرے دکھائے جاتے ہیں؟

تبصرے کے پیش منظر سیکشن میں کوئی تبصرہ متعدد وجوہات سے ظاہر ہو سکتا ہے۔ مثال کے طور پر، تبصرہ درج ذیل نوعیت کا تھا:

  • حال ہی میں شائع کیا گیا تھا
  • ویڈیو کے تخلیق کار کے ذریعے پن کردہ یا "ہارٹ" دیا گيا تھا

میں تمام تبصروں کو کیسے دیکھ سکتا ہوں؟

تمام تبصروں کو دیکھنے کے لئے، تبصرہ کے پیش منظر سیکشن پر کہیں بھی تھپتھپائیں۔

اگلی ویڈیو دیکھیں فہرست پر واپس جانے کے لئے، اوپر بائیں کونے میں X پر تھپتھپائیں۔

کیا میرے پن کردہ تبصرے تبصرہ کے پیش منظر کے سیکشن میں ظاہر ہوں گے؟

چونکہ تبصرے کے پیش منظر کے سیکشن میں محدود جگہ ہے اس لئے تبصرے کو پن کرنا اس بات کی ضمانت نہیں ہے کہ یہ تبصرے کے پیش منظر کے سیکشن میں ظاہر ہوگا۔ تاہم، جب کوئی شخص تمام تبصروں کو دیکھنے کے لئے تھپتپھائے گا تو پن کردہ تبصرے اولین تبصرے کے بطور ظاہر ہوتے رہیں گے۔

کیا میرے تبصرے کی موجودہ ماڈریشن ترتیبات کا اطلاق تبصرہ کے پیش منظر سیکشن پر ہوتا ہے؟

ہاں۔ تبصرے کی ماڈریشن کی تمام ترتیبات کا اطلاق تبصرہ کے پیش منظر کے سیکشن پر ہوتا ہے، جس میں مسدود کردہ الفاظ اور پوشیدہ صارفین شامل ہیں۔ مذکورہ ذیل کے بارے میں مزید جانیں اپنے تبصروں کا نظم اور ماڈریٹ کریں۔

تبصرے کی یاد دہانیاں، وارننگز اور ٹائم آؤٹس

تبصرے کی یاد دہانیاں

کسی تبصرے کو شائع کرنے سے پہلے، آپ کو ایسی یاد دہانی موصول ہو سکتی ہے جس کا مقصد YouTube پر قابل احترام تعاملات کی حوصلہ افزائی کرنا ہے۔ یہ یاد دہانی تب دکھائی دیتی ہے جب ہمارے سسٹم کو چلتا ہے کہ آپ کا تبصرہ دوسرے لوگوں کے لیے جارحانہ سمجھا جا سکتا ہے۔ اپنا تبصرہ شائع کرنے سے پہلے اس پر غور کریں یا ہماری کمیونٹی گائیڈلائنز ملاحظہ کریں۔

نوٹ: یہ یاد دہانی ابھی صرف انگریزی اور ہسپانوی زبانوں میں تبصروں کے لیے دستیاب ہے۔

تبصرے کے ہٹائے جانے سے متعلق وارننگز

تبصرہ شائع کرنے کے بعد ممکن ہے آپ کو تبصرے کے ہٹائے جانے سے متعلق اطلاع موصول ہو۔ تبصرے کو تب ہٹایا جا سکتا ہے جب YouTube کے سسٹم کو پتا چلتا ہے کہ ہو سکتا ہے آپ کے تبصروں سے YouTube کی کمیونٹی گائیڈلائنز کی مکرر خلاف ورزی ہو رہی ہو۔ اگر آپ ہٹائے جانے سے متفق نہیں ہیں تو آپ یہاں تاثرات جمع کرا سکتے ہیں۔

تبصرے کے ٹائم آؤٹس

تبصرہ شائع کرنے کے بعد آپ کو ایک ایسی اطلاع موصول ہو سکتی ہے جس میں لکھا ہو کہ آپ کے اکاؤنٹ کے لیے تبصرہ کرنا موقوف کر دیا گیا ہے۔ تبصرہ کرنا تب موقوف کیا جا سکتا ہے جب YouTube کو پتا لگتا ہے کہ آپ نے بار بار ایسے تبصرے شائع کیے ہیں جن سے ہماری ایک یا مزید کمیونٹی گائیڈلائنز کی خلاف ورزی ہو سکتی ہے۔ تبصرہ کرنے کی آپ کی اہلیت 24 گھنٹے تک کے لیے موقوف کی جا سکتی ہے۔

کیا یہ مفید تھا؟

ہم کس طرح اسے بہتر بنا سکتے ہیں؟
تلاش کریں
تلاش صاف کریں
تلاش بند کریں
اصل مینیو
3478373440375687141
true
امدادی مرکز تلاش کریں
true
true
true
true
true
59
false
false