اپنی YouTube تلاش کی سرگزشت دیکھیں یا حذف کریں

آپ اپنی YouTube تلاش کی سرگزشت میری سرگرمی کا صفحہ سے حاصل کر سکتے ہیں۔ وہاں سے آپ درج ذیل چیزیں کر سکتے ہیں:

  • اپنی تلاش کی سرگزشت کو دیکھ سکتے ہیں
  • ایک مخصوص ویڈیو تلاش کرنے کے لیے اپنی تلاش کی سرگزشت تلاش کر سکتے ہیں
  • اپنی پوری تلاش کی سرگزشت صاف کر سکتے ہیں
  • تلاش کی تجاویز سے انفرادی تلاشوں کو ہٹا سکتے ہیں
  • اپنی تلاش کی سرگزشت کو موقوف کریں
نوٹ: آپ نے YouTube پر پہلے جو کچھ دیکھا ہے، اسے دیکھنے یا حذف کرنے کیلئے میری سرگرمی چیک کریں۔

غور کرنے کیلئے چند نکات:

  • آپ کی جانب سے حذف کئے جانے والے تلاش کے اندراجات آپ کی تجاویز پر مزید اثر انداز نہیں ہوں گے۔
  • آپ کی تلاش کی سرگزشت صاف کرنے کے بعد، آپ کی ماضی کی تلاشیں تلاش کے خانے میں بطور تجاویز مزید دکھائی نہیں دیں گی۔
  • آپ کی تلاش کی سرگزشت موقوف ہونے کے دوران آپ کی درج کی جانے والی تلاشیں آپ کی تلاش کی سرگزشت میں محفوظ نہیں ہوں گی۔

اگر آپ نے اپنے آلے کے آف لائن رہتے ہوئے اپنی دیکھنے کی سرگزشت سے کوئی ویڈیو ہٹائی ہے تو ان تبدیلیوں کو سِنک ہونے میں چند گھنٹوں کا وقت لگ سکتا ہے۔

انفرادی تلاشوں کو حذف کریں

میری سرگرمی پر جائیں اور پھر اس تلاش کے بغل میں جائیں جسے آپ حذف کرنا چاہتے ہیں، حذف کریں پر کلک کریں۔

اپنی تلاش کی سرگزشت صاف کریں

میری سرگرمی پر جائیں اور پھر 'سرگرمی کو اس لحاظ سے حذف کریں…' پر کلک کریں اور پھرسرگرمی کے اس ٹائم فریم کا انتخاب کریں جسے آپ حذف کرنا چاہتے ہیں  اور پھر پاپ اپ کے نچلے دائیں حصے میں 'حذف کریں' پر کلک کریں۔

اپنی تلاش کی سرگزشت کو موقوف کریں

سرگرمی محفوظ ہو رہی ہے  پر کلک کریں، پھر آف کرنے کیلئے آن/آف بٹن پر کلک کریں۔ یہ اختیار آپ کی دیکھی اور تلاش کی جانے والی چیزوں کو محفوظ ہونے سے روکے گا، تاوقتیکہ آپ تلاش اور دیکھنے کی سرگزشت کو دوبارہ فعال نہ کر دیں۔

آپ کی تلاش اور دیکھنے کی سرگزشت کو خودکار طور پر حذف کریں

آپ اپنی YouTube تلاش اور دیکھنے کی سرگزشت کو ایک خاص وقت کے بعد خودکار طور پر حذف کرنے کا انتخاب کر سکتے ہیں۔

  1. اپنے کمپیوٹر پر، اپنے Google اکاؤنٹ پر جائیں۔
  2. اوپری دائیں پینل پر، ڈیٹا اور رازداری پر کلک کریں۔
  3. "سرگزشت کی ترتیبات" کے تحت YouTube کی سرگزشت پر کلک کریں۔
  4. آپ جس ٹائم فریم کو خودکار طور پر حذف کرنا چاہتے ہیں اس پر کلک کریں اور پھر آگے اور پھر سمجھ آ گئی اپنی خودکار طور پر حذف کرنے کی سرگرمی کے انتخاب کو محفوظ کرنے کے لیے پاپ اپ کے نیچے دائیں جانب پر کلک کریں۔

TV، گیم کونسول یا میڈیا اسٹریمنگ باکس

اپنی تلاش کی سرگزشت کو موقوف کریں

  1. بائیں طرف موجود مینو میں، ترتیبات  پر جائیں۔
  2. تلاش کی سرگزشت کو موقوف کریں کا انتخاب کریں۔
  3. تلاش کی سرگزشت کو موقوف کریں بٹن کا انتخاب کریں۔

اپنی تلاش کی سرگزشت صاف کریں

  1. دائیں طرف مینو میں، ترتیبات پر جائیں۔
  2. تلاش کی سرگزشت صاف کریں کا انتخاب کریں۔
  3. تلاش کی سرگزشت صاف کریں بٹن کا انتخاب کریں۔

دیکھنے کی سرگزشت، تجویز کردہ مواد ہٹانے اور آپ کی تجاویز کو بہتر بنانے سے متعلق مزید معلومات کیلئے، ہمارے دیگر مضامین ملاحظہ کریں۔

پوشیدگی وضع میں تلاش کریں

اگر آپ پوشیدگی وضع میں براؤز کرتے ہیں تو آپ کی تلاش کی سرگزشت محفوظ نہیں کی جائے گی۔ پوشیدگی وضع کے بارے میں مزید جانیں۔

کیا یہ مفید تھا؟

ہم کس طرح اسے بہتر بنا سکتے ہیں؟
تلاش کریں
تلاش صاف کریں
تلاش بند کریں
اصل مینیو
7012699207077511133
true
امدادی مرکز تلاش کریں
true
true
true
true
true
59
false
false