غلط ٹریفک کے لیے AdSense اکاؤنٹ غیر فعال ہے

ہم سمجھتے ہیں کہ آپ کے پاس اپنے اکاؤنٹ کے بارے میں اور مشتہرین کے تحفظ کے لیے کی گئی ہماری کارروائیوں کے بارے میں سوالات ہو سکتے ہیں۔ ذیل میں غلط ٹریفک کی وجہ سے غیر فعال کردہ اکاؤنٹس کے بارے میں ہمارے اکثر پوچھے گئے کچھ سوالات پیش ہیں۔

میرا اکاؤنٹ غیر فعال کیوں کیا گیا؟

چونکہ ہمیں ہمارے حق ملکیت کی شناخت کے سسٹم کو محفوظ کرنے کی ضرورت ہے لہذا ہم اپنے مشتہرین کو ان کے اکاؤنٹ کی سرگرمی، بشمول کوئی صفحہ، صارف یا تیسرے فریق کی مبینہ طور پر ملوث سروس، کے بارے میں معلومات فراہم کرنے سے قاصر ہیں۔

Google غلط ٹریفک کو بڑی سنجیدگی سے لیتا ہے، اور سبھی کلکس اور نقوش کا تجزیہ کرتے ہوئے اس بات کا پتا لگاتا ہے کہ آیا وہ ایسے استعمال کے پیٹرن میں فٹ ہوتے ہیں جو مصنوعی طور پر مشتہر کی قیمتوں یا ناشر کی آمدنیوں میں اضافہ کر سکتے ہیں۔ اگر ہمیں پتا چلتا ہے کہ AdSense اکاؤنٹ سے ہمارے Google Ads مشتہرین کے لیے خطرہ ہو سکتا ہے، تو اپنے مشتہرین کی دلچسپیوں کے تحفظ کے لیے ہم اس اکاؤنٹ کو غیر فعال کر سکتے ہیں۔

غلط ٹریفک کی وجہ سے AdSense اکاؤنٹس کے غیر فعال ہونے کے عام اسباب کے بارے میں مزید جانیں۔

آخر میں، جیسا کہ ہماری شرائط و ضوابط میں آؤٹ لائن کردہ ہے، غلط ٹریفک کے نمونوں کا پتا لگاتے وقت Google اپنی کلی صوابدید استعمال کرے گا۔

غلط ٹریفک کی وجہ سے غیر فعال کئے جانے کے بعد کیا میرا اکاؤنٹ پھر سے بحال ہو سکتا ہے؟

آپ کو ممکنہ طور پر در پیش کسی بھی مسئلے کو حل کرنے کے لیے ہم آپ کے ساتھ کام کرنے کے خواہش مند ہیں۔ اگر آپ کو لگتا ہے کہ یہ فیصلہ غلطی سے کیا گیا ہے، اور آپ نیک نیتی سے یہ تعین کر سکتے ہیں کہ غلط ٹریفک آپ یا جن کیلئے آپ جواب دہ ہیں ان کی کارروائیوں یا بے توجہی کی وجہ سے نہیں تھی، تو آپ ہمارے غلط سرگرمی کی اپیل کے فارم کے ذریعے اپیل کر سکتے ہیں۔

آپ کی اپیل وصول کرنے کے بعد، ہم آپ کو فوری طور پر مطلع کرنے کی بھر پور کوشش کریں گے اور ضرورت کے مطابق مناسب کارروائی کریں گے۔ نوٹ کریں کہ آپ کا اکاؤنٹ بحال ہونے کی کوئی ضمانت نہیں ہے۔

ہم آپ کی اپیل پر کسی نتیجے پر پہنچنے کے بعد، مزید اپیلز پر غور نہیں کر سکتے ہیں۔

غلط ٹریفک کی کامیاب اپیل لکھنے کے لیے کچھ تجاویز کیا ہیں؟

یہاں کچھ تجاویز پیش ہیں جو آپ کی اپیل لکھنے میں کارگر ہو سکتی ہیں:

  • غلط ٹریفک کی وجہ سے AdSense اکاؤنٹس کے غیر فعال ہونے کے عام اسباب کا جائزہ لیں۔ کیا آپ یا آپ کے مواد پر ان وجوہات میں سے کسی کا اطلاق ہوتا ہے؟ کیا آپ کے دوستوں نے آپ کے اشتہارات پر کئی بار کلک کیا ہے؟ کیا آپ نے کوئی ایسی ٹریفک خریدی ہے جس سے غلط ٹریفک میں اضافہ ہوا ہے؟ کیا آپ غلط ٹریفک کو دوبارہ واقع ہونے سے روکنے کے لیے مواد اور/یا رویے میں تبدیلیاں کر سکتے ہیں؟
  • اپنی ڈیسک ٹاپ سائٹ، موبائل سائٹ اور/یا موبائل ایپ پر اشتہارات کے نفاذ کا جائزہ لیں۔ غور کریں کہ آپ کے صارفین کا عمومی سفر کیسا ہوگا اور چیک کریں کہ آیا اشتہار کے نفاذ کی وجہ سے صارفین آپ کے اشتہارات پر حادثاتی کلک کر سکتے ہیں۔
  • اپیل فارم میں، اپنے غیر فعال کردہ Google AdSense اکاؤنٹ سے وابستہ ای میل پتہ فراہم کریں۔ اس سے ہمیں آپ کے اکاؤنٹ کا پتا لگانے میں مدد ملے گی اور اپیل کی کارروائی کے وقت میں ہم کمی کر سکیں گے۔
  • ہمیں بتائیں آپ آئندہ کیلئے کیسی تبدیلیاں کریں گے۔ آپ نے ایسے کون سے طریقے یا طرز عمل اختیار کئے ہیں جو اس بات کو یقینی بنا سکیں کہ ایسا دوبارہ نہیں ہوگا؟ مثلاً، ہمیں بتائیں کہ کیسے آپ نے اشتہارات کے نفاذ کو ایڈجسٹ کیا ہے، اپنی ٹریفک کے مآخذات کا جائزہ لیا ہے، وغیرہ۔

میرا اکاؤنٹ غیر فعال ہو گیا اور میری اپیل مسترد کر دی گئی۔ کیا میں پروگرام میں پھر شرکت کر سکتا ہوں یا ایک نیا اکاؤنٹ کھول سکتا ہوں؟

ہم آپ کے اکاؤنٹ کے خلاف کی گئی کارروائی کے بارے میں آپ کی تشویش سے واقف ہیں۔ اپنے مشتہرین، ناشرین، اور صارفین کی دلچسپیوں کو ذہن میں رکھتے ہوئے، ہماری کارروائیاں ماہرین پر مشتمل ہماری ٹیم کی محتاط تحقیق کے نتیجے میں ہوتی ہیں۔ ہو سکتا ہے آپ ہمارے فیصلے سے مایوس ہوں لیکن ہم آپ کا اکاؤنٹ بحال نہیں کر سکتے۔

وہ ناشرین جنہیں غلط ٹریفک کی وجہ سے غیر فعال کر دیا گیا ہے انہیں AdSense میں مزید شرکت کی اجازت نہیں ہے۔ اس وجہ سے، ہو سکتا ہے یہ ناشرین نئے اکاؤنٹس نہ کھول پائیں۔

Google کسی بھی ماخذ سے غلط ٹریفک کے بشمول کسی بھی وجہ سے کسی اکاؤنٹ کو غیر فعال کرنے کا حق محفوظ رکھتا ہے۔

میرا اکاؤنٹ ایک دوسرے غیر فعال اکاؤنٹ سے منسوب ہونے کی وجہ سے غیر فعال کیا گیا۔ مجھے اس تعلق کے بارے میں مزید کچھ بتا سکتے ہیں؟

غلط ٹریفک کی طرح، ناشرین کے اکاؤنٹس کے درمیان تعلقات کے بارے میں کوئی معلومات ہم ناشرین کو فراہم کرنے سے قاصر ہیں۔ براہ کرم جان لیں کہ ہم یہ حفاظتی قدم اپنے حق ملکیت کی شناخت کے نظام کو محفوظ رکھنے کیلئے اپنے تمام ناشرین کے ضمن میں اٹھاتے ہیں۔

اگر ہمیں پتا چلتا ہے کہ AdSense اکاؤنٹ سے ہمارے Google Ads مشتہرین کے لیے خطرہ ہو سکتا ہے، تو اپنے مشتہرین کی دلچسپیوں کے تحفظ کے لیے ہم اس اکاؤنٹ کو غیر فعال کر سکتے ہیں۔

کیا مجھے ابھی بھی اپنی AdSense آمدنی کی ادائیگی کی جائے گی؟

غلط ٹریفک اور/یا ہماری ناشر کی پالیسیوں کی خلاف ورزیوں کے لیے غیر فعال کردہ ناشرین اپنی آمدنی کے اس حصے کی آخری ادائیگی کے اہل ہو سکتے ہیں جس کی نشاندہی بطور غلط کے نہیں کی گئی ہے۔ اکاؤنٹ کو غیرفعال کرنے پر، اس آخری ادائیگی (جہاں قابل اطلاق ہو) کے حساب کو فعال کرنے کے لیے 30 دن کی ادائیگی ہولڈ رکھی جاتی ہے۔ اس 30 دن کی مدت کے بعد، اپنا بقایا اہل بیلنس (اگر کوئی ہے) دیکھنے اور ادائیگی کا بندوبست کرنے کے لیے براہ کرم AdSense میں سائن ان کریں۔ غلط ٹریفک اور/یا ناشر کی پالیسی کی خلاف ورزیوں کے لیے آپ کے آخری بیلنس سے کٹوتی کو جہاں تک ممکن اور مناسب ہوا متاثرہ مشتہرین کو ریفنڈ کر دیا جائے گا۔

مجھے ابھی اپنا PIN موصول ہوا ہے۔ مجھے اب کیا کرنا چاہیے؟

آپ اس PIN کو نظر انداز کر سکتے ہیں، کیونکہ غلط سرگرمی کی وجہ سے غیر فعال کردہ ناشرین کو مزید ادائیگی موصول نہیں ہوتی ہے۔

میں کسی دوسرے AdSense مشتہر کو اپنی سائٹ پر اشتہارات لگانے کی اجازت دینا چاہتا ہوں۔ کیا اس سے ان کے اکاؤنٹ میں کوئی مسئلہ در پیش ہوگا؟ کیا میری سائٹ بھی غیر فعال ہے؟

AdSense کے ناشرین کو AdSense پروگرام کی پالیسیوں اور شرائط و ضوابط کی تعمیل کرنے والی کسی بھی سائٹ پر اپنے اشتہارات لگانے کی اجازت ہے۔ ناشر کے اکاؤنٹ کا اسٹیٹس ہو سکتا ہے کسی مخصوص سائٹ کی ہماری پالیسیوں کی تعمیل سے علیحدہ ہو۔ تاہم، اگر ہمیں پتا چلتا ہے کہ دوسرے ناشر کے اکاؤنٹ سے ہمارے Google Ads مشتہرین کیلئے خطرہ ہو سکتا ہے، تو ہم اپنے مشتہرین کی دلچسپیوں کے تحفظ کیلئے اسے غیر فعال کر سکتے ہیں۔

اگر مجھ سے متعلق کوئی بھی شخص AdSense اکاؤنٹ بناتا ہے، تو کیا اس کا اکاؤنٹ بھی غیر فعال ہو جائے گا؟

اگر ہمیں پتا چلتا ہے کہ کسی متعلقہ ناشر کے اکاؤنٹ سے ہمارے Google Ads مشتہرین کے لیے خطرہ ہو سکتا ہے، تو ہم اپنے مشتہرین کی دلچسپیوں کے تحفظ کے لیے اسے غیر فعال کر سکتے ہیں۔

کیا مجھے اب بھی موصول شدہ ادائیگیوں کے لیے ٹیکس فارمز موصول ہوں گے؟

اگر آپ نے ماضی میں ہماری جانب سے ادائیگی وصول کی ہے یا اگر آپ کے اکاؤنٹ میں قابل ادائیگی بیلنس موجود ہے تو ضرورت پڑنے پر اب بھی آپ کو ٹیکس فارم موصول ہوگا۔ اپنی AdSense آمدنیوں پر ٹیکسز ادا کرنے کے بارے میں مزید جانیں۔

میرا اکاؤنٹ بحال کیا گیا۔ میری سائٹس، ایپس یا ویڈیوز پر اشتہارات کیوں نظر نہیں آ رہے؟

آپ کے AdSense اکاؤنٹ کو بحال کرنے کے بعد، ہمارے تمام سرورز کو اس تبدیلی کے بارے میں مطلع کرنے اور اشتہار کی سروس کو دوبارہ شروع کرنے میں 48 گھنٹے کا وقت لگ سکتا ہے۔ تکلیف کے لیے ہم معذرت خواہ ہیں اور آپ کے تحمل کی قدر کرتے ہیں۔

اگر آپ YouTube ناشر ہیں تو ہو سکتا ہے آپ کو اپنے YouTube چینل کو اپنے AdSense اکاؤنٹ کے ساتھ دوبارہ وابسطہ کرنے کی ضرورت پڑے۔ ہدایات کے لیے، ملاحظہ کریں: ادائیگیوں کیلئے AdSense اکاؤنٹ سیٹ کریں۔

کیا یہ مفید تھا؟

ہم کس طرح اسے بہتر بنا سکتے ہیں؟
تلاش کریں
تلاش صاف کریں
تلاش بند کریں
اصل مینیو
14574901210824959456
true
امدادی مرکز تلاش کریں
true
true
true
true
true
59
false
false