جعلی مشغولیت سے متعلق پالیسی

ہمارے تخلیق کاروں، ناظرین اور پارٹنرز کی حفاظت ہماری اولین ترجیح ہے۔ اس منفرد اور متحرک کمیونٹی کی حفاظت میں ہماری مدد کرنے کے لیے ہم آپ سب پر اعتماد کرتے ہیں۔ یہ ضروری ہے کہ YouTube کو محفوظ رکھنے کیلئے آپ کمیونٹی گائیڈلائنز اور ہماری مشترکہ ذمہ داری میں ان کے کردار کو سمجھیں۔ ان پالیسیوں کا بغور جائزہ لینے کے لیے وقت نکالیں۔ ہماری گائیڈ لائنز کی مکمل فہرست کے لیے آپ اس صفحہ کو بھی چیک آؤٹ کر سکتے ہیں۔

YouTube پر ایسی کسی بھی چیز کی اجازت نہیں ہے جو خودکار سسٹمز کا استعمال کر کے یا انجان ناظرین کو ویڈیوز پیش کر کے مصنوعی طور پر ملاحظات، پسندیدگیوں، تبصروں یا دیگر میٹرکس کو بڑھاتی ہو۔ اس کے علاوہ، ایسے مواد کی ممانعت ہے جس کا واحد مقصد ناظرین کو مشغولیت (ملاحظات، پسندیدگیوں، تبصروں اور سبسکرپشنز وغیرہ) کی ترغیب دینا ہو۔

اس پالیسی کی پیروی نہ کرنے والے مواد اور چینلز کو معطل کیا جا سکتا ہے اور YouTube سے ہٹایا جا سکتا ہے۔

اہم: اگر آپ اپنے چینل کو پروموٹ کرنے کیلئے کسی کی خدمات لیتے ہیں تو اس کا فیصلہ آپ کے چینل پر اثرانداز ہو سکتا ہے۔ ہماری پالیسیوں کی خلاف ورزی کرنے والے کسی بھی طریقے کے نتیجے میں مواد یا چینل کو ہٹایا جا سکتا ہے، چاہے یہ کارروائی آپ کی جانب سے کی گئی ہو یا اس شخص نے کی ہو جس کی خدمات آپ نے حاصل کی تھیں۔

ہم مشغولیت کو اس وقت جائز سمجھتے ہیں جب کسی انسانی صارف کا بنیادی مقصد مواد کے ساتھ مصدقہ طور پر تعامل کرنا ہو۔ مثال کے طور پر، ہم مشغولیت کو اس وقت ناجائز سمجھتے ہیں جب یہ کسی پر ناجائز کنٹرول یا فریب دہی کے نتیجے میں واقع ہوتا ہے یا جب مشغولیت کا واحد مقصد مالی حصول ہوتا ہے۔  

اگر آپ کو اس پالیسی کی خلاف ورزی کرنے والا کوئی مواد ملتا ہے تو اس کی اطلاع دیں۔ ہماری کمیونٹی گائیڈلائنز کی خلاف ورزی کی رپورٹ کرنے سے متعلق ہدایات یہاں دستیاب ہيں۔ اگر آپ کو چند ایسی ویڈیوز یا تبصرے ملے ہیں جن کی آپ اطلاع دینا چاہتے ہیں تو آپ چینل کی اطلاع دے سکتے ہیں۔

آپ کیلئے اس پالیسی کا کیا مطلب ہے

اگر آپ مواد شائع کر رہے ہیں

اگر مواد مندرجہ ذیل میں سے کسی بھی تفصیل سے مناسبت رکھتا ہے تو اسے YouTube پر شائع نہ کریں۔

  • ملاحظات، پسندیدگیوں اور سبسکرائبرز جیسے میٹرکس میں مصنوعی طور پر اضافہ کرنے والی فریق ثالث سروسز سے لنک ہو یا انہیں پروموٹ کرتا ہو
  • ایسا مواد جو فریق ثالث کے ملاحظات کی تعداد یا سبسکرائبر گیمنگ ویب سائٹس یا سروسز سے لنک ہو یا انہیں پروموٹ کرتا ہو
  • دوسرے تخلیق کار کے چینل کو صرف اس صورت میں سبسکرائب کرنے کی پیشکش کرتا ہو جب وہ آپ کے چینل کو سبسکرائب کرے ("sub4sub")
    • نوٹ: آپ کو ناظرین کو سبسکرائب کرنے، پسند کا بٹن دبانے، چینل کا اشتراک کرنے یا تبصرہ کرنے کی ترغیب دینے کی اجازت ہے
  • ایسا مواد جس میں سروس کو پروموٹ کرنے کے ارادے کے ساتھ کسی فریق ثالث سے اپنے ملاحظات خریدنے والے کسی تخلیق کار کو نمایاں کیا گیا ہو

یہ پالیسی ویڈیوز، ویڈیو کی تفصیلات، تبصرے، لائیو سلسلے اور کسی دوسرے YouTube پروڈکٹ یا خصوصیت پر لاگو ہوتی ہے۔ یاد رکھیں کہ یہ مکمل فہرست نہیں ہے۔

مشغولیت کی پیمائش کا طریقہ

مندرجہ ذیل مقامات پر ڈسپلے ہونے والی سبسکرائبرز کی تعداد ریئل ٹائم میں اپ ڈیٹ ہوتی ہے:

  • آپ کے چینل کا ہوم پیج
  • اکاؤنٹ سوئچر
  • ویڈیو کا دیکھنے کا صفحہ
  • YouTube Data API کا استعمال کرنے والی فریق ثالث سائٹس اور ایپس

YouTube Analytics میں سبسکرائبرز کی تعداد آپ کے YouTube چینل پر دکھائی دینے والی سبسکرائبرز کی تعداد سے مختلف ہو سکتی ہے۔ YouTube Analytics میں یہ تعداد تقریباً 48 گھنٹے تاخیر سے دکھائی دیتی ہے۔ اس تاخیر سے ہمیں اضافی توثیق اور اسپام کے جائزے کی سہولت ملتی ہے، اسلئے یہ تعداد درست ہوتی ہے۔

صفحے پر آنے والی ایسی ٹریفک جس کے مصنوعی ہونے کا پتا چلے، انہیں YouTube پر شمار نہیں کیا جائے گا اور اس سے آپ کے اکاؤنٹ پر اسٹرائیکس لگ سکتی ہیں۔ معطل اکاؤنٹس اور اسپام کے بطور شناخت کردہ سبسکرائبرز کو آپ کے سبسکرائبرز یا ملاحظات کی کُل تعداد میں شمار نہیں کیا جائے گا۔ یہ فعال ناظرین نہیں ہیں، اسلئے ان کے ہٹائے جانے کا آپ کے ملاحظات یا دیکھنے کے وقت پر اثر نہیں پڑنا چاہیے۔

اگر ویو کاؤنٹ گیمنگ کیلئے آپ کی کسی ویڈیو کو ہٹایا گیا ہے تو مزید جاننے کیلئے ہیلپ سینٹر میں یہ صفحہ چیک کریں۔

مثالیں

YouTube پر ممنوعہ مواد کی چند مثالیں یہ ہیں۔

  • ایک ایسا ویڈیو تصدیق نامہ جس میں ایک تخلیق کار نے خود کو کسی فریق ثالث سے کامیابی کے ساتھ صفحے کی مصنوعی ٹریفک خریدتے ہوئے دکھایا ہے
  • ایک ایسی ویڈیو جس میں کسی تخلیق کار کو پروموشنل یا معاونت کے سیاق و سباق میں فریق ثالث کی صفحے کی مصنوعی ٹریفک سے لنک کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ مثال کے طور پر: "مجھے اس ویڈیو پر ایک دن میں 1 ملین سبسکرائبرز حاصل ہوئے اور یہ آپ کو بھی حاصل ہو سکتے ہیں!"
  • فریب کارانہ طریقوں کے ذریعے ناظرین کو دوسری ویڈیو دیکھنے پر مجبور کرنے یا دھوکے سے انہیں دوسری ویڈیو دکھانے کی کوشش کرنے والی ویڈیو (مثال کے طور پر: گمراہ کن طریقے سے لیبل کردہ معلوماتی کارڈ)
  • چینل کی مصنوعی مشغولیت کی ٹریفک یا ایسے کاروباروں کو پروموٹ کرنے کے پابند چینلز جو کلی طور پر اسی مقصد کیلئے ہیں

یاد رکھیں کہ یہ صرف چند مثالیں ہیں اور اگر آپ کو لگتا ہے کہ آپ کا مواد اس پالیسی کی خلاف ورزی کر سکتا ہے تو اسے پوسٹ نہ کریں۔

اگر مواد اس پالیسی کی خلاف ورزی کرتا ہے تو کیا ہوتا ہے

اگر آپ کا مواد اس پالیسی کی خلاف ورزی کرے گا تو ہم مواد کو ہٹا دیں گے اور آپ کو مطلع کرنے کیلئے ایک ای میل بھیجیں گے۔ اگر ہم اس بات کی تصدیق نہیں کر سکتے کہ آپ نے جو لنک پوسٹ کیا ہے وہ محفوظ ہے تو ہم لنک کو ہٹا سکتے ہیں۔ نوٹ کریں کہ ویڈیو کے اندر یا ویڈیو کے میٹا ڈیٹا میں پوسٹ کردہ خلاف ورزی کرنے والے URLs کے نتیجے میں ویڈیو کو ہٹا دیا جا سکتا ہے۔

اگر آپ پہلی مرتبہ ہماری کمیونٹی گائیڈلائنز کی خلاف ورزی کر رہے ہیں تو آپ کو ممکنہ طور پر اپنے چینل پر جرمانے کے بغیر ایک وارننگ ملے گی۔ آپ کو پالیسی ٹریننگ لینے کا موقع ملے گا تاکہ وارننگ 90 دنوں کے بعد ختم ہو جائے۔ تاہم، اگر اسی پالیسی کی اس 90 دن کی ونڈو کے اندر خلاف ورزی کی جاتی ہے، تو وارننگ ختم نہیں ہوگی اور آپ کے چینل کو سٹرائیک دے دی جائے گی۔ اگر آپ تربیت مکمل کرنے کے بعد کسی مختلف پالیسی کی خلاف ورزی کرتے ہیں تو آپ کو ایک اور وارننگ ملے گی۔

آپ کے چینل کو 90 دنوں کے اندر 3 اسٹرائیکس موصول ہونے پر، اسے معطل کر دیا جائے گا۔ ہمارے اسٹرائیکس کے سسٹم کے بارے میں مزید جانیں۔

کمیونٹی گائیڈلائنز یا سروس کی شرائط کی مکرر خلاف ورزیوں کیلئے، ہم آپ کے چینل یا اکاؤنٹ کو معطل کر سکتے ہیں۔ ہم آپ کے چینل یا اکاؤنٹ کو سنگین بیجا استعمال کے ایک واحد معاملے کے بعد بھی معطل کر سکتے ہیں۔ ہم کسی پالیسی کی خلاف ورزی کرنے کیلئے وقف چینل کو بھی معطل کر سکتے ہیں۔ ہم مستقبل میں دوبارہ خلاف ورزی کرنے والوں کو پالیسی کی تربیت میں حصہ لینے سے روک سکتے ہیں۔ چینل یا اکاؤنٹ کی معطلیوں کے بارے میں مزید جانیں۔

کیا یہ مفید تھا؟

ہم کس طرح اسے بہتر بنا سکتے ہیں؟
تلاش کریں
تلاش صاف کریں
تلاش بند کریں
اصل مینیو
29782260214811810
true
امدادی مرکز تلاش کریں
true
true
true
true
true
59
false
false