YouTube پر سلسلہ بندی کرنے کے تین طریقے ہیں: ویب کیم، اپنے موبائل آلات یا ان کوڈر (اسٹریمنگ سافٹ ویئر یا ہارڈویئر ان کوڈر) کا استعمال کریں۔ ان کوڈر کا استعمال کر کے آپ:
- اپنی اسکرین کا اشتراک کر سکتے ہیں یا اپنے گیم پلے کو نشر کر سکتے ہیں
- بیرونی آڈیو اور ویڈیو ہارڈویئر کا استعمال کر سکتے ہیں
- اعلی پروڈکشن (جیسے چند کیمرے اور مائیکروفونز) کا نظم کر سکتے ہیں
نیچے دیے گئے اقدامات آپ کو اپنے پہلے لائیو سلسلے کی شروعات میں مدد کریں گے۔
1۔ لائیو سلسلہ بندی کو فعال کریں
پہلی بار لائیو سلسلہ کو فعال کرنے میں 24 گھنٹے تک لگ سکتے ہیں۔ ایک بار فعال ہو جانے کے بعد آپ کا سلسلہ فوری طور پر لائیو ہو سکتا ہے۔ لائیو سلسلہ بندی شروع کرنے کا طریقہ جانیں۔
2۔ ان کوڈر انسٹال کریں
ان کوڈر YouTube پر سلسلہ بندی کرنے کے لیے آپ کی ویڈیو کو ڈیجیٹل فارمیٹ میں تبدیل کرتا ہے۔ کچھ ان کوڈرز آپ کے کمپیوٹر پر سافٹ ویئر ایپس ہوتے ہیں جبکہ دیگر اسٹیندالون ہارڈویئر ہوتے ہیں۔
آپ کو انکوڈر کیوں استعمال کرنا چاہیے اور وہ کیسے کام کرتے ہیں اس کے بارے میں مزید جاننے کے لئے یہ ویڈیو دیکھیں۔
انکوڈر لائیو سلسلہ بندی: ایک انکوڈر کو سیٹ اپ اور استعمال کرنے کے بارے میں مبادیات
YouTube لائیو تصدیق شدہ انکوڈرز
یہ رہی YouTube لائیو تصدیق شدہ انکوڈرز کی فہرست۔ ان میں سے کوئی بھی پروڈکٹ YouTube نے نہیں بنایا ہے۔ پروڈکٹس کا جائزہ لینا یقینی بنائیں اور فیصلہ کریں کہ آپ یا آپ کے کاروبار کے لئے کون سا اختیار موزوں ترین ہے۔
سافٹ ویئر ان کوڈرز
AWS Elemental MediaLive ایک براڈکاسٹ گریڈ لائیو ویڈیو پروسیسنگ سروس ہے جو 4Kp60 HEVC تک ہر طرح سے لائیو سلسلہ بندی کو سپورٹ کرتی ہے۔ |
||
|
(Mac اور iOS) آل اِن ون ملٹی کیمرا ویڈیو ریکارڈنگ، ایڈیٹنگ اور لائیو سلسلہ بندی ایپ۔ زوم ان HD کے ذریعے 8 مقامی iPhones، ڈیجیٹل کیمرے اور ریموٹ مہمانان تک کو شامل کریں۔ اوورلیز، گرافکس، آڈیو، ویڈیو، اسکرینز اور ویژوئل ایفیکٹس شامل کریں۔ YouTube, Zoom, RTMP پر سلسلہ بندی کریں۔ درون ایپ ایڈیٹر کی مدد سے، اپنی ویڈیو لائبریری تشکیل دینے میں لگنے والا وقت بچائیں۔ |
|
|
Elgato Game Capture Software اپنے Xbox, PlayStation یا Wii U گیم پلے کو ریکارڈ اور ان کی سلسلہ بندی کریں۔ |
|
|
Gamecaster ایک بٹن کے کلک پر اپنے زبردست گیمنگ لمحات کی سلسلہ بندی کرنے اور ریکارڈ کرنے کا انتہائی آسان طریقہ۔ اپنے گیم پلے کا اشتراک کرنے کیلئے بالکل درست۔ |
|
Grabyo Producer ایک کلاؤڈ نیٹیو لائیو پروڈکشن پلیٹ فارم ہے۔ لائیو پروڈکشنز تخلیق، نظم، ڈسٹری بیوٹ اور منیٹائز کرنے کیلئے ٹولز والی ایک ورچوئل اور براؤزر پر مبنی گیلری۔ خصوصیات میں شامل ہیں: کیمرا سوئچنگ، آڈیو مکسنگ، فوری ری پلیز، ریموٹ ٹیلنٹ کنٹریبیوشن، گرافکس آپریشن، SCTE-35 اور RTMP (YouTube) اشتہار کا ادخال، نیز بہت کچھ۔ Grabyo متعدد فارمیٹس، بشمول RTMP, SRT, Zixi اور RTP میں لائیو ویڈیو کے ادخال اور ڈیلیوری کو سپورٹ کرتا ہے۔ |
||
|
Nimble Streamer ایک ایسا سافٹ ویئر میڈیا سرور ہے جو سستی قیمت پر سلسلہ بندی اور مواد کی ترسیل کے نیٹ ورکس بنانے کیلئے ہے۔ نیٹ ورک کی صلاحیتوں میں مواد کی تبدیلی کیلئے ٹرانسکوڈر کے اضافے کے ساتھ RTMP, SRT, NDI, Dante, WebRTC, Icecast, HLS, DASH اور بہت کچھ شامل ہے۔ پلے آؤٹ، اشتہارات کا ادخال، پے وال اور دیگر خصوصیات مواد کی منیٹائزیشن کو آسانی سے استعمال کرنے کی اجازت دیتی ہیں۔ |
|
ویڈیو ریکارڈنگ اور لائیو سلسلہ بندی کیلئے، بغیر کسی چارج کے اوپن سورس سافٹ ویئر۔ |
||
|
Windows PRISM لائیو اسٹوڈیو Windows کیلئے ایک ایسا اسٹریمنگ سافٹ ویئر ہے جسے اپنے بدیہی یوزر انٹرفیس اور سہولت بخش افادیت کی پہچانا جاتا ہے۔ سلسلہ بندی کرنے والے اس سافٹ ویئر کو اس کی سلسلہ بندی کے مستحکم معیار اور پُرکشش خصوصیات کی وجہ سے پسند کرتے ہیں جیسے، خوبصورت اور اسٹیکر ایفیکٹس، ڈرائنگ، ورچوئل پس منظر، ورچوئل کیمرا اور PRISM موبائل ایپس کے ساتھ انضمام۔ تمام خصوصیات بغیر کسی چارج کے دی جاتی ہیں۔ |
|
|
تخلیق کاروں اور کاروباروں کے لیے نمایاں لائیو سلسلہ بندی براڈکاسٹنگ اسٹوڈیو۔ ہمارے کلاؤڈ اسٹوڈیو سے ایک ہی وقت میں +30 پلیٹ فارمز پر لائیو سٹریم کریں۔ مہمانوں کو مدعو کریں، اوورلیز شامل کریں، ویڈیوز چلائیں، اور اپنے سلسلے کو پیشہ ورانہ بنائیں – بغیر کسی چارج کے، اور استعمال میں آسان۔ |
|
|
براڈکاسٹ کوالٹی کے لائیو سلسلے آسانی سے تیار اور تقسیم کریں۔ آپ مہمانوں کو کہیں سے بھی مدعو کر سکتے ہیں، میڈیا اور گرافکس کو کھینچ کر ڈالنے کے عمل کو انجام دے سکتے ہیں، اپنے سلسلوں میں لائیو کامرس شامل کر سکتے ہیں، ناظرین کے ساتھ تعامل کر سکتے ہیں اور آمدنی حاصل کر سکتے ہیں۔ |
|
|
Streamlabs Streamlabs سلسلہ بندی کرنے والوں کیلئے صف اول کا براڈ کاسٹ سافٹ ویئر ہے۔ اس کیلئے کوئی چارج وصول نہیں کیا جاتا، یہ اوپن سورس اور طاقتور خصوصیات سے بھرا ہوا ہے تاکہ آپ کو بڑھنے، جاننے اور منیٹائز کرنے میں مدد ملے۔ |
|
آپ کے براؤزر سے پیشہ ورانہ معیار کے لائیو سلسلے کے لیے بہترین لائیو سلسلہ بندی ایپ۔ مہمانوں کو آسانی کے ساتھ مدعو کریں۔ خصوصیات سے بھری ہوئی، لاکھوں حسب ضرورت اختیارات، عطیات اور کوئی ڈاؤن لوڈ کی ضرورت نہیں ہے۔ |
||
|
StreamYard دنیا کا سب سے مشہور لائیو سلسلہ بندی اور پوڈکاسٹ اسٹوڈیو ہے۔ مہمانوں کا انٹرویو لیں، اسکرین پر لائیو چیٹ کو نمایاں کریں، اپنے براڈکاسٹس برانڈ بنائیں اور بہت کچھ کریں۔ سبھی آپ کے براؤزر میں، کوئی ڈاؤن لوڈ درکار نہیں ہے۔ مفت میں شروع کریں! |
|
TITAN Live اعلی معیار اور اعلی کثافت والی ویڈیو پروسیسنگ کا ایک ایسا حل ہے جسے کیبل، DTH, DTT, IPTV اور SD, HD اور UHD مواد کی OTT Live ڈیلیوری کیلئے تیار کیا گیا ہے۔ جدید ترین ٹیکنالوجی کو نمایاں کرنے والا TITAN Live ریئل ٹائم میں ایک ساتھ متعدد سلسلے تیار کرنے اور کنورج کردہ ہیڈ اینڈ کی خاطر لائیو ویڈیو کمپریشن ڈیلیور کرنے کیلئے کوئی بھی چینل داخل کر سکتا ہے۔ TITAN Live ایک خالص سافٹ ویئر سولیوشن، ورچوئلائز کرنے کے قابل اور CPU اور ہارڈویئر ایگناسٹک ہے جو خالص دھات پر آلے جیسے انسٹالیشن سے پریمائسز پر اور اس سے باہر تعیناتی سے لے کر ڈاکر آرکیسٹرییٹڈ کلاؤڈ نیٹیو حل تک کی سہولت دیتا ہے۔ |
||
|
Wirecast استعمال میں آسان، ایوارڈ یافتہ لائیو سلسلہ بندی اور پروڈکشن سافٹ ویئر۔ بس بٹن کے ایک کلک کے ساتھ کیمروں، لائیو اسکرین شاٹس، عنوانات، گرافکس اور بہت کچھ کو شامل کریں۔ براہ راست YouTube یا کسی RTMP منزل پر سلسلہ بندی کریں۔ YouTube APIs کے ساتھ کام کرتا ہے تاکہ آپ ایپ چھوڑے بغیر اپنے لائیو چینل کا نظم، تخلیق اور شیڈول یا سلسلہ بندی کر سکیں۔ |
|
|
XSplit براڈکاسٹر انقلابی آڈیو/ویڈیو مکسنگ ایپ جو آپ کو پروفیشنل لائیو براڈکاسٹس اور ویڈیو ریکارڈنگز تخلیق کرنے کی سہولت دیتی ہے۔ |
ہارڈویئر ان کوڈرز
AirServer اپنے موبائل آلہ یا کمپیوٹر کو YouTube پر دکھائیں۔ |
||
AWS Elemental Live ایک آن پریمیسیس ویڈیو ان کوڈر ہے جو کسی بھی آلے پر براڈکاسٹ اور سلسلہ بندی کرنے کے لیے لائیو ویڈیو کو پروسیس کرتا ہے۔ |
||
حتمی HD اور الٹرا HD سلسلہ بندی کا حل جس میں 2160p60 تک براہ راست YouTube پر سلسلہ بندی کے لیے ایک پروفیشنل ہارڈویئر سلسلہ بندی کا انجن شامل ہے۔ |
||
Intinor انٹرنیٹ پر اعلی کوالٹی کی ویڈیو بھیجنے کیلئے پروڈکٹس تیار کرتا ہے۔ ہمارے پروڈکٹس ایسے ہیں جن کو استعمال کرنا آسان ہے، آپ انہیں اپنے ساتھ لے جا سکتے ہیں، وہ مضبوط اور قابلِ اعتماد ہیں۔ براڈکاسٹرز کے ذریعہ استعمال کیا جاتا ہے اور بڑے ای اسپورٹس ایونٹس کے لیے انتخاب کا بھروسہ مند ان کوڈر ہے۔ سویڈن میں بنایا گیا۔ |
||
|
Elgato ویڈیو اشتراک کے تمام پلیٹ فارمز پر مواد کے تخلیق کاروں کے لیے آڈیو ویژوئل ٹیکنالوجی کا دنیا کا سر فہرست فراہم کنندہ ہے اور سلسلے کے ڈیک کا تخلیق کار ہے یہ ایک قابل پروگرام USB کنٹرولر ہے جس کے پاس آپ کے لائیو سلسلے کے پروڈکشن کے لیے 200 سے زیادہ استعمال کے لیے تیار پلگ انز یا کلیدوں یا ڈائلز کے لیے نقشے کے کی بورڈ شارٹ کٹس ہیں۔ |
|
|
Pearl-2 ایک ویڈیو سوئچر، ریکارڈر، اسٹریمر، اسپلٹر، اور اسکیلر سب ایک میں ہے۔ یہ سافٹ ویئر چھ ویڈیو ان پٹ اور چار XLR پروفیشنل آڈیو، 4K اسٹریمنگ اور ریکارڈنگ، NDI سپورٹ، کروما کینگ اور بہت کچھ کی پیشکش کرتا ہے۔ Pearl-2 انتہائی ضروری لائیو سلسلے کے لیے درکار پروفیشنل خصوصیات اور پروسیسنگ پاور لاتا ہے۔ |
|
|
بہترین درجے کا، پلگ اینڈ پلے ویڈیو انکوڈر جو آپ کے کیمرا/سوئچر سے براہ راست YouTube اور دیگر آن لائن مقامات پر ون ٹچ، وائرلیس لائیو اسٹریمنگ کی پیشکش کرتا ہے۔ بڑے براڈکاسٹرز کے ذریعے استعمال کی جانے والی اسی LRT™ بانڈنگ ٹیکنالوجی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے کسی بھی مقام سے اعتماد کے ساتھ سلسلہ بندی کریں۔ |
|
|
NVIDIA GPUs میں ہارڈ ویئر پر مبنی انکوڈر (NVENC) ہوتا ہے جو مکمل طور پر ایکسلریٹڈ ہارڈ ویئر پر مبنی ویڈیو انکوڈنگ فراہم کرتا ہے، جس سے آپ کے CPU کو استعمال کرنے کی ضرورت کے بغیر اعلی معیار کی لائیو سلسلہ بندی اور گیم کی بہتر کارکردگی کو قابل بنایا جاتا ہے۔ |
|
|
انڈسٹری کا پہلا پورٹیبل، وائرلیس ملٹی کیمرا براڈکاسٹنگ پلیٹ فارم۔ نگرانی کریں، ریکارڈ کریں، سوئچ کریں، ترمیم کریں اور YouTube پر وائرلیس طریقے سے HD کوالٹی ویڈیو کی لائیو سلسلہ بندی کریں۔ |
|
|
چلتے پھرتے کسی بھی کیمرا، سوئچر یا ویڈیو ماخذ سے براڈکاسٹ کوالٹی میں سلسلہ بندی کریں۔ مختصر اور انتقال پذیر، Vidiu Go انتہائی سمجھدار صارف کے لیے مکمل 1080p60 SDI اور HDMI ورک فلوز کو سپورٹ کرتا ہے۔ |
موبائل ان کوڈرز
AirServer اپنے موبائل آلے کو YouTube پر دکھائیں۔ |
|
|
iOS, Android Larix براڈکاسٹر iOS اور Android کیلئے SRT, RTMP, NDI, WebRTC اور Zixi وغیرہ جیسے پروٹوکولز کے ذریعے لائیو کیپچر کرنے اور سلسلہ بندی کرنے کیلئے ایک موبائل ایپ ہے۔ ویب اور ٹیکسٹ اوورلیز، گرافکس، ڈائنیمک کیمرے کی ہیرا پھیری، آڈیو کی اعلی ترتیبات اور دیگر اضافہ جات کے ساتھ مواد میں تعاون کیلئے، صارفین اپنے موبائل کیمروں کی پوری طاقت کا استعمال کر سکتے ہیں تاکہ آپ کے کسی بھی قسم کا IRL سلسلہ بنایا جا سکے۔ |
|
iOS, Android PRISM لائیو اسٹوڈیو ایک ایسی مقبول ترین موبائل ایپ ہے جسے IRL اور گیمنگ سلسلہ بندی کیلئے بہتر بنایا گیا ہے۔ سلسلہ بندی کرنے والے اس ایپ کو اس کی سلسلہ بندی کے مستحکم معیار اور پُرکشش خصوصیات کی وجہ سے پسند کرتے ہیں جیسے، سجاوٹ اور خوبصورت ایفیکٹس، سورس اوورلے اور کروما کلید۔ تمام خصوصیات بغیر کسی چارج کے دی جاتی ہیں۔ |
|
Streamlabs اسے OBS پر بنایا گیا ہے اور Streamlabs الرٹس، شارٹ کٹس، ٹپنگ، چہرے کے ماسکس اور ہزاروں مفت تھیمز اور اوورلیز کو یکجا کیا گیا ہے۔ |
|
Wirecast Go iOS App اسٹور سے ڈاؤن لوڈ کئے جانے پر اس کیلئے کوئی چارج وصول نہیں کیا جاتا ہے۔ آسانی سے اپنے iPhone سے پروفیشنل لائیو براڈ کاسٹس تیار کریں اور ان کی YouTube پر سلسلہ بندی کریں۔ پاورفل موبائل پروڈکشن کے لیے ایک ہی وقت میں تین پرتوں تک شاٹس سوئچ، تصاویر شامل اور بہت کچھ کریں۔ ریئل ٹائم میں YouTube کے تبصروں اور چیٹ کو پڑھیں اور اپنے ناظرین کے ساتھ تعامل کریں۔ ایپ کے اندر اپنے YouTube کے لائیو سلسلوں کو براہ راست شیڈول، تخلیق اور ان کا نظم کریں۔ کسی بھی RTMP منزل پر سلسلہ بندی کرنے کیلئے بغیر کسی چارج والے ورژن پر اپ گریڈ کریں۔ |
3۔ اپنے ہارڈویئر سے منسلک ہوں
اگر آپ ہارڈویئر جیسے ویب کیم، مائیکروفون یا ہیڈ سیٹ کا استعمال کر رہے ہیں تو انہیں منسلک کریں اور یقینی بنائیں کہ وہ آپ کے انکوڈر کے ساتھ سیٹ اپ ہیں۔
آپ کے سلسلے کی بنیاد پر آپ مختلف ہارڈویئر استعمال کر سکتے ہیں۔ یہ رہیں کچھ عام مثالیں:
گیمنگ اور عام لائیو سلسلے
بہت سارے سلسلہ بندی کرنے والے بیرونی مائیکروفون، ویب کیم اور ہیڈ فون کا استعمال کرتے ہیں۔ گیمرز گرین اسکرین جیسے دیگر ٹولز کا استعمال بھی کر سکتے ہیں۔
پروفیشنل لائیو سلسلے
اعلی درجے والے سلسلے کے سیٹ اپس میں ایک سے زیادہ مائیکروفونز، کیمرے، مکسرز اور ہارڈویئر انکوڈرز شامل ہو سکتے ہیں۔
4۔ اپنے انکوڈر سے منسلک ہوں اور لائیو جائیں
سلسلہ بندی شروع کرنے کے لیے، اپنا YouTube لائیو سرور URL اور سلسلے کی کلید اپنے انکوڈر میں درج کریں۔ اگر آپ کے پاس آڈیو اور ویڈیو ہارڈویئر ہے تو اسے اپنے انکوڈر کے ساتھ سیٹ اپ کریں، اسے اسٹریمنگ سافٹ ویئر بھی کہا جاتا ہے۔
لائیو سلسلہ بندی کیلئے - لائیو کنٹرول روم پیش خدمت ہے
ابھی لائیو سلسلہ بندی شروع کریں
پہلے، ایک سلسلہ تخلیق کریں
- YouTube اسٹوڈیو میں جائیں۔
- اوپر بائیں طرف سے، تخلیق کریں پر کلک کریں لائیو کنٹرول روم کھولنے کیلئے لائیو ہو جائیں۔
- سلسلہ ٹیب پر کلک کریں۔
- اگر آپ کا یہ پہلا لائیو سلسلہ ہے تو: اپنے سلسلے مییں ترمیم کریں اور سلسلہ تخلیق کریں پر کلک کریں۔
اگر آپ نے پہلے لائیو سلسلہ کیا ہے تو: آپ کے سلسلے کی کلید سمیت آپ کے گزشتہ سلسلے کی ترتیبات لوڈ ہو جائیں گی جس کا مطلب ہے کہ آپ کو اپنے انکوڈر کو اپ ڈیٹ کرنے کی ضرورت نہیں ہوگی۔ - اگر آپ YouTube پارٹنر پروگرام میں ہیں تو آپ اپنے لائیو سلسلے کو منیٹائز کر سکتے ہیں۔ مزید جانیں۔
آگے، اپنے سلسلہ کو اپنے انکوڈر کے ساتھ منسلک کریں اور لائیو جائیں
- اپنے ان کوڈر سلسلے کی ترتیبات میں، اگر آپ کو YouTube پر سلسلہ بندی کرنے کا اختیار دکھائی دیتا ہے تو اسے منتخب کریں۔ ورنہ YouTube سے سلسلہ کے URL کو کاپی کریں اور اسے اپنے انکوڈر کے سلسلے کی ترتیبات کے سرور میں پیسٹ کریں۔ اسے RTMP سرور بھی کہہ سکتے ہیں۔
- YouTube سے سلسلے کی کلید کو کاپی کریں اور اسے اپنے ان کوڈرز کے سلسلے کی ترتیبات میں پیسٹ کریں جہاں سلسلے کی کلید لکھا ہو۔
- اپنا ان کوڈر سیٹ اپ کریں، پھر اپنے ان کوڈر کے ساتھ سلسلہ شروع کریں۔ اب آپ کے سلسلے کے لیے ایک دیکھنے کا صفحہ تخلیق کیا گیا ہے اور اب آپ YouTube پر لائیو ہیں۔ اطلاعات بھیج دی جائیں گی اور آپ کے سلسلہ کو سبسکرائبر فیڈ میں دکھایا جائے گا۔
- سلسلہ کو ختم کرنے کے لیے اپنے انکوڈر سے مواد کو بھیجنا روکیں۔ 12 گھنٹے سے نیچے والے سبھی سلسلے خودکار طور پر آرکائیو ہو جائیں گے۔ آپ اپنے YouTube اسٹوڈیو ڈیش بورڈ پر لائیو ٹیب میں گزشتہ موجودہ اور آئندہ سلسلے تلاش کر سکتے ہیں۔ مزید جانیں۔
ایک لائیو سلسلہ شیڈول کریں
سلسلے کو شیڈول کرنے سے آپ کو اپنے سلسلے کو پروموٹ کرنے کی سہولت ملتی ہے۔ ناظرین آئندہ سلسلوں کے متعلق یاد دہانیاں حاصل کرسکتے ہیں، آپ سوشل میڈیا پر URL کا اشتراک اور بہت کچھ کر سکتے ہیں۔
سلسلہ شیڈول کریں
- YouTube اسٹوڈیو میں جائیں۔
- اوپر بائیں طرف سے، تخلیق کریں پر کلک کریں لائیو کنٹرول روم کھولنے کیلئےلائیو ہو جائیں۔
- نظم کریں ٹیب پر کلک کریں۔
- 'سلسلہ شیڈول کریں' پر کلک کریں۔
- آپ گزشتہ سلسلے کی ترتیبات کو دوبارہ استعمال کر سکتے ہیں اورترتیبات کا دوبارہ استعمال کریں پر کلک کر سکتے ہیں یا آپ نیا تخلیق کریں پر کلک کر کے ایک سلسلہ تخلیق کر سکتے ہیں۔
- اگر آپ YouTube پارٹنر پروگرام میں ہیں تو آپ اپنے لائیو سلسلے کو منیٹائز کر سکتے ہیں۔ مزید جانیں۔
تجویز: ٹریلر دکھا کر اپنے آئندہ لائیو سلسلے کے بارے میں اپنے ناظرین کو پُرجوش بنائیں۔ مزید جانیں۔
آپ کا سلسلہ شروع ہونے کا وقت ہونے پر
اپنے سلسلے کو اپنے ان کوڈر سے منسلک کریں اور لائیو ہو جائیں۔
- اپنے ان کوڈر سلسلے کی ترتیبات میں، اگر آپ کو YouTube پر سلسلہ بندی کرنے کا اختیار دکھائی دیتا ہے تو اسے منتخب کریں۔ ورنہ YouTube سے سلسلہ کے URL کو کاپی کریں اور اسے اپنے انکوڈر کے سلسلے کی ترتیبات کے سرور میں پیسٹ کریں۔ اسے RTMP سرور بھی کہہ سکتے ہیں۔
- YouTube سے سلسلہ کی کلید کو کاپی کریں اور اسے اپنے انکوڈرز کے سلسلے کی ترتیبات میں پیسٹ کریں جہاں سلسلہ کلید لکھا ہو۔
- اپنے انکوڈر کو سیٹ اپ کریں پھر سلسلہ شروع کریں۔
- لائیو کنٹرول روم میں، سلسلے کے پیش منظر کے ظاہر ہونے کا انتظار کریں اور پھر لائیو جائیں پر کلک کریں۔
- سلسلہ ختم کرنے کیلئے، 'سلسلہ ختم کریں' پر کلک کریں اور اپنے ان کوڈر سے مواد کو بھیجنا بند کریں۔ 12 گھنٹے سے نیچے والے سبھی سلسلے خودکار طور پر آرکائیو ہو جائیں گے۔ آپ اپنے YouTube اسٹوڈیو ڈیش بورڈ پر لائیو ٹیب میں گزشتہ، حالیہ اور آئندہ سلسلوں تک رسائی حاصل کرسکتے ہیں۔ مزید جانیں۔
لائیو کنٹرول پینل استعمال کریں
لائیو سلسلہ بندی کرتے وقت، آپ اپنے سلسلے کیلئے ضروری ڈسپلے ایریا کو کم از کم کرنے کیلئے، لائیو کنٹرول روم (لائیو کنٹرول پینل) کا ایک مختصر ورژن استعمال کر سکتے ہیں۔ لائیو کنٹرول پینل آپ کو ایک نسبتاً چھوٹے ڈسپلے ایریا میں لائیو کنٹرول روم کی اہم معلومات دکھاتا ہے، جیسے ملاحظات اور Chat سے حاصل ہونے والی آمدنی۔
لائیو کنٹرول پینل آن کرنے کیلئے:
- لائیو کنٹرول روم میں، سلسلے کے ڈیش بورڈ پر جائیں۔
- نچلے دائیں طرف والے کونے میں، پاپ آؤٹ ڈیش بورڈ پر کلک کریں۔
لائیو کنٹرول پینل بند کرنے کیلئے، ونڈو سے باہر نکلیں۔