YouTube پر نو عمر بچوں کے والدین کیلئے تجاویز اور ٹولز

ہم سمجھتے ہیں کہ نو عمر بچوں کے آن لائن رویے اور بہبود کے بارے میں ان کے والدین اور سرپرستوں کو کبھی کبھار سوالات درپیش ہوتے ہیں۔ ہم نے YouTube پر ان کے تجربے کا نظم کرنے میں آپ کی مدد کرنے کیلئے کچھ ٹولز اور وسائل کو اکٹھا کر دیا ہے۔

YouTube کا استعمال کرنے کیلئے میرے نو عمر بچے کی عمر کتنی ہونی چاہیے؟

YouTube میں سائن ان کرنے کیلئے، آپ کے نو عمر بچے کے پاس ایک ایسا Google اکاؤنٹ ہونا چاہیے جو آپ کے ملک یا علاقے میں کم از کم عمر کے تقاضوں کو پورا کرتا ہو۔ 

اگر آپ کے بچے کی عمر مطلوبہ عمر سے کم ہے تو ہمارے فیملیز کیلئے YouTube کے ہیلپ سینٹر میں اس تعلق سے مزید جانیں کہ ان کیلئے کون سے تجربات دستیاب ہیں۔

مواد کی آن لائن تخلیق کیلئے تجاویز اور مشورہ

اگر آپ کا نو عمر بچہ YouTube پر مواد کی تخلیق کرنے میں دلچسپی رکھتا ہے تو ہماری تجویز ہے کہ:

  • ہماری کمیونٹی گائیڈلائنز کا جائزہ لیں، کیونکہ ان میں اس بات کی وضاحت کی گئی ہے کہ YouTube پر کون سا مواد اور برتاؤ قابل قبول ہے۔
  • ذمہ دار نوعمر مواد کی تخلیق کے بارے میں مزید جاننے کے لیے اس فیملی گائیڈ کو پڑھنا۔ فیملی گائیڈ کو Common Sense Media کے ملحق Common Sense نیٹ ورکس کے ساتھ شراکت میں تخلیق کیا گیا تھا۔

رازداری اور تحفظ کے ٹولز

بہبود کا تعاون کرنا

  • 'تھوڑا وقفہ لیں' کی یاد دہانیاں: یہ خصوصیت نو عمر بچوں کیلئے خودکار طور پر آن ہو جاتی ہے اور ویڈیوز یا YouTube Shorts دیکھنے کے دوران انہیں 'تھوڑا وقفہ لیں' کی یاد دہانی کراتی ہے۔ 
  • بیڈ ٹائم کی یاد دہانیاں: یہ خصوصیت نو عمر بچوں کیلئے خودکار طور پر آن ہو جاتی ہے اور اس وقت دکھائی دیتی ہے جب ان کا YouTube دیکھنا بند کرنے اور سونے کا وقت ہو گیا ہو۔ 
  • آٹوپلے آف ہے: یہ خصوصیت نو عمر بچوں کیلئے خودکار طور پر آف ہو جاتی ہے۔ اس کے آف ہونے کے دوران، آپ کے نو عمر بچے کیلئے ویڈیوز لگاتار نہیں چلیں گی اور انہیں اس اگلی ویڈیو کا انتخاب کرنا ہوگا جسے وہ دیکھنا چاہتے ہیں۔ 
  • ویڈیو کی ذمہ دارانہ تجاویز: YouTube کا ویڈیو تجویز کرنے کا ایک سسٹم ہے جو نو عمر بچوں کیلئے زیادہ ذمہ دارانہ تجاویز فراہم کرتا ہے۔ یہ سسٹم خودکار طور پر ایسے مواد سے روشناسی کو کم کرتا ہے جو ان کی ذاتی امیج یا برتاؤ پر منفی طور پر اثرانداز ہو سکتے ہیں۔ اس بارے میں مزید جانیں کہ نو عمر بچوں کی منفرد ضروریات کو پورا کرنے کیلئے ہم مواد سے متعلق تجاویز کیسے تیار کرتے ہیں۔

کیا یہ مفید تھا؟

ہم کس طرح اسے بہتر بنا سکتے ہیں؟
تلاش کریں
تلاش صاف کریں
تلاش بند کریں
اصل مینیو
4816536403446442385
true
امدادی مرکز تلاش کریں
true
true
true
true
true
59
false
false