YouTube پر ایک نو عمر کے طور پر محفوظ رہیں

نو عمر بچے YouTube کمیونٹی کا ایک اہم حصہ ہیں۔ اگر آپ نو عمر ہیں تو YouTube پر محفوظ رہنے کے لیے نیچے دیئے گئے ٹولز اور تجاویز کا استعمال کریں۔

نوٹ: Google اکاؤنٹ تخلیق کرنے کے لیے، آپ کو اپنے ملک/علاقے میں کم از کم عمر کے تقاضوں کو پورا کرنا لازمی ہے۔

اگر آپ استاد یا والدین ہیں تو ہمارے والدین کے وسائل اور معلم کے وسائل پر جائیں۔ انٹرنیٹ تحفظ سے متعلق مزید معلومات کے لیے آن لائن تحفظ کے لئے Google تجاویز پڑھیں۔

نو عمروں کیلئے حفاظتی نکات

  • جانیں کہ کس طرح کا مواد فلمانا ہے۔ اپنے دوستوں، کلاس ساتھیوں یا قانونی حد سے کم عمر کے دیگر بچوں کی ویڈیوز فلماتے وقت یاد رکھیں کہ انہیں کبھی بھی جنسی لحاظ سے ترغیب آمیز، پرتشدد یا خطرناک نہیں ہونا چاہیے۔

  • "Grandma Rule" یاد رکھیں کیا آپ کی ویڈیو میں کوئی ایسی چیز ہے جسے آپ اپنے دادا دادی، والدین یا آئندہ آجر کو دکھانا چاہیں گے؟ اگر نہیں تو، اسے شائع کرنا شاید کوئی اچھا خیال نہیں ہے۔ ویڈیو پوسٹ کرنے کے بعد، آپ کو کبھی معلوم نہیں ہوتا ہے کہ اسے کون دیکھ سکتا ہے۔ اگر ویڈیو کاپی یا دوبارہ پوسٹ کیا جاتا ہے تو آپ ہر کاپی کو ہٹا نہیں سکتے ہیں۔

  • خطرناک یا تکلیف دہ صورتحال سے بچیں۔ کوئی چیز صرف اس وجہ سے شائع نہ کریں کہ کسی نے آپ سے اسے شائع کرنے کو کہا ہے۔ کسی آن لائن دوست سے ملنے کی کوشش کرنے سے پہلے کسی قابل اعتماد بالغ شخص سے بات کریں۔

  • ہماری رازداری کی خصوصیات کا استعمال کریں۔ آپ کی شائع کردہ ویڈیوز جو شخص دیکھ سکتا ہے اسے محدود کرنے میں آپ کی مدد کے لیے YouTube کے پاس خصوصیات موجود ہیں۔ اپنی رازداری کے تحفظ میں مدد کے لیے، آپ ذاتی ویڈیوز کو "نجی" یا "غیر مندرج" پر سیٹ کر سکتے ہیں۔ YouTube پر اپنے تجربے کا نظم کرنے کے لیے، رازداری اور حفاظتی مرکز پر جائیں۔

  • تجاویز پڑھنے اور ایسی ویڈیوز دیکھنے کے لیے جو آپ کو YouTube پر محفوظ محسوس کرنے میں مدد کر سکتی ہیں، تخلیق کار حفاظتی مرکز دیکھیں۔
اگر آپ ہراساں، دھمکیاں، نقالی یا دھونس کا تجربہ کرتے ہیں تو چینل کو رپورٹ کریں۔ اگر آپ کو نامناسب مواد ملتا ہے تو اس کی اطلاع دیں۔

متعلقہ وسائل

کیا یہ مفید تھا؟

ہم کس طرح اسے بہتر بنا سکتے ہیں؟
تلاش کریں
تلاش صاف کریں
تلاش بند کریں
اصل مینیو
7779140834324573437
true
امدادی مرکز تلاش کریں
true
true
true
true
true
59
false
false