شخصیت گیری سے متعلق پالیسی

ہمارے تخلیق کاروں، ناظرین اور پارٹنرز کی حفاظت ہماری اولین ترجیح ہے۔ اس منفرد اور متحرک کمیونٹی کی حفاظت میں ہماری مدد کرنے کے لیے ہم آپ سب پر اعتماد کرتے ہیں۔ یہ ضروری ہے کہ YouTube کو محفوظ رکھنے کیلئے آپ کمیونٹی گائیڈلائنز اور ہماری مشترکہ ذمہ داری میں ان کے کردار کو سمجھیں۔ ان پالیسیوں کا بغور جائزہ لینے کے لیے وقت نکالیں۔ ہماری گائیڈ لائنز کی مکمل فہرست کے لیے آپ اس صفحہ کو بھی چیک آؤٹ کر سکتے ہیں۔

YouTube پر کسی شخص کی شخصیت گیری یا چینل کی نقالی کرنے والے مواد کی اجازت نہیں ہے۔ YouTube ٹریڈ مارک ہولڈر کے حقوق کو بھی نافذ کرتا ہے۔ جب کوئی چینل یا کسی چینل پر موجود مواد تشہیر کردہ سامان اور سروسز کے ماخذ کے بارے میں الجھاؤ کا باعث بنتا ہے تو ممکن ہے کہ اس کی اجازت نہ دی جائے۔

اگر آپ کو اس پالیسی کی خلاف ورزی کرنے والا کوئی مواد دکھائی دیتا ہے تو اس کی اطلاع دیں۔

ان پالیسیوں کا آپ کیلئے کیا مطلب ہے

اگر آپ مواد شائع کر رہے ہیں

اگر مواد نیچے دی گئی تفصیلات میں سے کسی سے بھی مناسبت رکھتا ہو تو اسے YouTube پر پوسٹ نہ کریں۔ 

  • چینل کی نقالی: ایک ایسا چینل جو کسی دوسرے چینل کی پروفائل، پس منظر یا مجموعی شکل و صورت کو اس طرح کاپی کرتا ہے جو اسے کسی اور کے چینل سے مشابہ بناتا ہے۔ جب دوسرے چینل کی نقل کرنے کا مقصد واضح ہو، تب چینل کا ‎100%‎ مشابہ ہونا ضروری نہیں ہوتا ہے۔
  • ذاتی شخصیت گیری: مواد جس کا مقصد ایسا نظر آنا ہے جیسے کوئی اور اسے پوسٹ کر رہا ہو۔

اگر آپ ایک فین چینل آپریٹ کرتے ہیں تو یہ یقینی بنائیں کہ آپ اپنے چینل کے نام یا ہینڈل میں اس بات کو واضح طور پر بیان کرتے ہیں۔ آپ کے ناظرین پر یہ بات واضح ہونی چاہیے کہ آپ کا چینل اس اصل تخلیق کار، فنکار یا ہستی کی نمائندگی نہیں کرتا ہے جس کے لیے خاص طور پر آپ نے یہ چینل بنایا ہے۔

مثالیں

YouTube پر ممنوعہ مواد کی چند مثالیں یہ ہیں۔

  • دوسرے چینل سے مشابہ شناخت کار اور تصویر والے ایسے چینلز (چینل کا نام یا ہینڈل)، جن میں واحد فرق نام میں داخل کردہ اسپیس یا حرف O کی جگہ انگریزی ہندسے صفر کا استعمال ہو۔
  • کسی دوسرے کے اصل نام، صارف نام، تصویر، برانڈ، لوگو یا دیگر ذاتی معلومات کا استعمال کر کے لوگوں کو یہ یقین دلانا کہ آپ وہی شخص ہیں۔ 
  • کسی شخص کے مشابہ شناخت کار (چینل کا نام یا ہینڈل) اور تصویر کا استعمال کر کے ایک چینل سیٹ اپ کرنا، پھر یہ ظاہر کرنا کہ یہ وہی شخص ہے جو چینل پر مواد پوسٹ کر رہا ہے۔
  • کسی شخص کے نام اور تصویر کا استعمال کر کے ایک چینل سیٹ اپ کرنا اور پھر دیگر چینلز پر اس طرح تبصرے پوسٹ کرنا جیسے یہ اُس شخص کی جانب سے پوسٹ کئے جا رہے ہوں۔
  • ایسے چینلز جو چینل کی تفصیل میں دعوی کرتے ہیں کہ یہ ایک 'مداح کا اکاؤنٹ' ہے، لیکن چینل کے نام یا ہینڈل میں اس بات کو وضاحت سے بیان نہیں کرتے ہیں یا خود کو دوسرے چینل کے طور پر پیش کرتے ہیں اور اس کا مواد دوبارہ اپ لوڈ کرتے ہیں۔
  • کسی موجودہ نیوز چینل کی نقالی کرنے والے چینلز۔

یاد رکھیں کہ یہ صرف چند مثالیں ہیں اور اگر آپ کو لگتا ہے کہ آپ کا مواد اس پالیسی کی خلاف ورزی کر سکتا ہے تو اسے پوسٹ نہ کریں۔

اگر مواد اس پالیسی کی خلاف ورزی کرتا ہے تو کیا ہوتا ہے

اگر آپ کا مواد اس پالیسی کی خلاف ورزی کرتا ہے تو ہم آپ کے چینل یا اکاؤنٹ کو معطل کر سکتے ہیں۔ چینل یا اکاؤنٹ کی معطلیوں کے بارے میں مزید جانیں۔

کیا یہ مفید تھا؟

ہم کس طرح اسے بہتر بنا سکتے ہیں؟
تلاش کریں
تلاش صاف کریں
تلاش بند کریں
اصل مینیو
3858495002063042365
true
امدادی مرکز تلاش کریں
true
true
true
true
true
59
false
false