Content ID کے دعوی پر تنازعہ کریں

اگر آپ کی ویڈیو پر Content ID کا دعوی موصول ہوا ہے تو آپ دعوے پر تنازعہ کر سکتے ہیں، بشرطیکہ آپ کے پاس اس کی ایک جائز وجہ موجود ہو، جیسے:

  • آپ کے پاس آپ کی ویڈیو میں موجود مواد کیلئے سبھی لازمی حقوق ہوں۔
  • آپ مواد کا ایسے استعمال کرتے ہوں جو کاپی رائٹ کے استثناء کے طور پر کوالیفائی کرتا ہو، جیسے منصفانہ استعمال۔
  • آپ کو یقین ہو کہ آپ کی ویڈیو کی غلط شناخت ہوئی ہے یا اس ضمن میں کوئی غلطی سرزد ہوئی ہے۔
کاپی رائٹ اسٹرائیکس Content ID کے دعووں سے مختلف ہوتی ہیں۔ اگر آپ کے چینل کو ایک کاپی رائٹ اسٹرائیک موصول ہوئی ہے تو مزید جاننے کیلئے کاپی رائٹ اسٹرائیکس مضمون پر جائیں۔

آپ کی جانب سے Content ID کے دعوے پر تنازعہ کرنے پر، آپ کی ویڈیو پر دعوی کرنے والے شخص (مدعی) کو مطلع کیا جاتا ہے۔ مدعی کے پاس جواب دینے کیلئے 30 دن ہوتے ہیں۔

تنازعہ کرنے سے پہلے

کسی Content ID کے دعوے پر تنازعہ کرنے سے پہلے، ہماری تجویز ہے کہ آپ عوامی ڈومین اور کاپی رائٹ کے مستثنیات، جیسے منصفانہ استعمال یا منصفانہ ڈیلنگ کے بارے میں مزید جانیں۔ یاد رکھیں کہ یہ کسی دعوے پر تنازعہ کرنے کی جائز وجوہات نہیں ہیں:

اگر آپ تنازعہ جمع نہیں کرواتے ہیں تو Content ID کے دعوے کو حل کرنے کے چند دیگر طریقے موجود ہیں، جیسے اپنی ویڈیو سے دعوی کردہ مواد ہٹانا۔

بالآخر، YouTube یہ فیصلہ نہیں کر سکتا ہے کہ آیا آپ کو کسی دعوے پر تنازعہ کرنا چاہیے۔ اگر آپ اس حوالے سے پُریقین نہیں ہیں کہ کیا کرنا ہے تو آپ تنازعہ کرنے سے پہلے قانونی مشورہ لے سکتے ہیں۔

یاد رکھیں کہ آپ کو صرف اسی صورت میں کسی دعوے پر تنازعہ کرنا چاہیے اگر آپ کو یقین ہو کہ آپ کے پاس دعوی کردہ مواد کا استعمال کرنے کیلئے تمام ضروری حقوق موجود ہیں۔ تنازعے کے پروسیس کے مکرر یا نقصان دہ بیجا استعمال کی وجہ سے آپ کی ویڈیو یا چینل کے خلاف جرمانے عائد کئے جا سکتے ہیں۔

تنازعہ جمع کرائیں

Content ID کے دعوے پر تنازعہ کرنے کیلئے:

  1. YouTube اسٹوڈیو میں سائن ان کریں۔
  2. دائیں مینو سے، مواد  منتخب کریں۔
  3. ویڈیوز ٹیب میں، دعوے والی وہ ویڈیو تلاش کریں جس پر آپ تنازعہ کرنا چاہتے ہیں۔
    • زیادہ آسانی سے ویڈیو تلاش کرنے کیلئے، آپ فلٹر بار اور پھر کاپی رائٹ پر کلک کر سکتے ہیں۔
  4. پابندیاں کالم میں، ماؤس کا کرسر کاپی رائٹ پر لے جائیں۔
  5. تفصیلات دیکھیں پر کلک کریں۔
  6. اس ویڈیو میں شناخت کردہ مواد کے سیکشن کے تحت، متعلقہ دعوی تلاش کریں اور کارروائیاں منتخب کریںاور پھرتنازعہ کریں پر کلک کریں۔
نوٹ: آپ کے پاس آپ کی ویڈیو کو مسدود کرنے والے Content ID کے دعووں کے لیے اپیل کو اپنے سے سینئر کو تفویض کرنے کا اختیار ہو سکتا ہے۔ یہ اختیار تنازعہ کے ابتدائی مرحلے کو چھوڑ دیتا ہے اور ایک اپیل کے ساتھ تنازعہ کا عمل شروع کرتا ہے۔ اپیل کرنے کیلئے سینئر کو تفویض کریں اختیار کے بارے میں مزید جانیں۔

تنازعہ کرنے کے بعد

آپ کی جانب سے تنازعہ جمع کرانے کے بعد، آپ کی ویڈیو پر دعوی کرنے والے شخص (مدعی) کے پاس جواب دینے کیلئے 30 دن ہوتے ہیں۔

مدعی مندرجہ ذیل کام کر سکتا ہے
  • دعوے سے دستبردار ہونا: اگر مدعی آپ کے تنازعے سے اتفاق کرتا ہے تو وہ اپنے دعوے سے دستبردار ہو سکتا ہے۔ اگر آپ پہلے ویڈیو کو منیٹائز کر رہے تھے تو آپ کی ویڈیو پر سبھی دعووں سے دستبرداری کے بعد آپ کی منیٹائزیشن کی ترتیبات کو خودکار طور پر بحال کر دیا جائے گا۔ Content ID کے تنازعات کے دوران منیٹائزیشن کے بارے میں مزید جانیں۔
  • دعوی بحال کرنا: اگر مدعی کو لگتا ہے کہ اس کا دعوی اب بھی درست ہے تو وہ اسے بحال کر سکتا ہے۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ آپ کا دعوی مسترد ہو گیا ہے اور آپ کی ویڈیو پر دعوی ہنوز برقرار ہے۔ آپ اس فیصلے کے خلاف اپیل کیلئے اہل ہو سکتے ہیں۔
  • اخراج کی درخواست جمع کرانا: اگر مدعی کو لگتا ہے کہ اس کا دعوی اب بھی درست ہے تو وہ اخراج سے متعلق کاپی رائٹ کی درخواست جمع کرا سکتے ہیں۔ اخراج کی درخواست درست ہونے پر آپ کی ویڈیو YouTube سے ہٹا دی جائے گی اور آپ کے چینل کو کاپی رائٹ اسٹرائیک حاصل ہوتی ہے۔ کاپی رائٹ اسٹرائیک کو حل کرنے کے اختیارات کے بارے میں مزید جانیں۔
  • دعوے کی میعاد ختم ہونے کا انتظار کرنا: اگر مدعی 30 دن کے اندر جواب نہیں دیتا ہے تو آپ کی ویڈیو پر کئے گئے دعوے کی میعاد ختم ہو جائے گی اور آپ کی ویڈیو کو دعوے سے دستبردار کر دیا جائے گا۔

 

اس ویڈیو کے باب "Content ID کے لیے تنازعہ کی کاروائی" میں تنازعہ کی کاروائی کے بارے میں مزید جانیں:

Content ID کے دعوے اور تنازعہ کا عمل: اسٹوڈیو میں دعووں کا انتظام اور کارروائی

تازہ ترین خبروں، اپ ڈیٹس اور تجاویز کیلئے YouTube تخلیق کاران کا چینل سبسکرائب کریں۔

اکثر پوچھے گئے سوالات (FAQs)

میرا تنازعہ مسترد ہونے کے بعد کیا ہوگا؟
آپ کا تنازعہ مسترد ہونے کے بعد، آپ کی ویڈیو پر دعوی ہنوز برقرار رہے گا۔ اگر آپ کو اب بھی یقین ہے کہ دعویٰ غلط ہے تو آپ فیصلے کے خلاف اپیل کرنے کے اہل ہو سکتے ہیں۔ Content ID کے دعوے پر اپیل کرنے کے بارے میں مزید جانیں۔
یاد رکھیں کہ تنازعے کے پروسیس کے دوران مدعی کسی بھی وقت اخراج سے متعلق کاپی رائٹ کی درخواست جمع کروا سکتا ہے۔ ایسا ہونے اور اخراج کی درخواست درست ہونے پر، آپ کی ویڈیو کو YouTube سے ہٹا دیا جائے گا اور آپ کے چینل کو ایک کاپی رائٹ اسٹرائیک حاصل ہوگی۔
مدعی ابتدائی تنازعے اور اپیل دونوں کا جائزہ کیوں لیتا ہے؟

مدعی ابتدائی تنازعے اور اپیل کا جائزہ اسلئے لیتا ہے کیونکہ YouTube ملکیت کا تعین نہیں کر سکتا۔ YouTube یہ نہیں جانتا کہ کون سا مواد مناسب طور پر لائسنس یافتہ ہے اور اس بات کا تعین نہیں کر سکتا کہ کون سی چیز کاپی رائٹ کے مستثنیات، جیسے منصفانہ استعمال یا منصفانہ ڈیلنگ کیلئے کوالیفائی کرتی ہے۔

اپیل کا مرحلہ اس بات کو یقینی بناتا ہے کہ مدعی کا جائزہ مزید تفصیل کے ساتھ لیا گیا ہے کیونکہ اگر وہ اپنے دعوے کو بحال کرنے کا انتخاب کرتے ہیں تو انہیں ویڈیو کو ہٹانے کے لیے اخراج سے متعلق کاپی رائٹ کی درخواست (قانونی کاروائی) جمع کرانے کی ضرورت ہوگی۔ اس کے بعد، اگر آپ متضاد اطلاع جمع کرانے کا فیصلہ کرتے ہیں تو مدعی کو آپ کی ویڈیو کو ہٹانے کے لیے مقدمہ دائر کرنے کی ضرورت ہوگی۔

'تنازعہ' اور 'اپیل کرنے کیلئے سینئر کو تفویض کریں' اختیارات کے درمیان کیا فرق ہے؟

ابتدائی تنازعے کے اختیار میں مدعی تنازعے کا جواب دینے کیلئے 30 دن تک کا وقت لے سکتا ہے۔ اگر وہ آپ کا تنازعہ مسترد کر دیتا ہے تو آپ فیصلے کے خلاف اپیل کر سکتے ہیں۔ پھر مدعی کے پاس اپیل کا جواب دینے کیلئے 7 دن کا وقت ہوتا ہے۔

'اپیل کرنے کیلئے سینئر کو تفویض کریں' اختیار صرف آپ کی ویڈیو کو مسدود کرنے والے Content ID کے دعووں کیلئے دستیاب ہے۔ یہ اختیار ابتدائی تنازعے کے مرحلے کو نظر انداز کرتا ہے، جس سے مدعی کو جواب دینے کیلئے 30 دن ملتے ہیں اور یہ اختیار اپیل کے ساتھ پروسیس کا آغاز کرتا ہے۔ پھر مدعی کے پاس اپیل کا جواب دینے کیلئے 7 دن کا وقت ہوتا ہے، تاکہ پروسیس کو زیادہ تیزی سے مکمل کیا جا سکے۔

مدعی کی جانب سے آپ کی اپیل کو مسترد کئے جانے پر، وہ اخراج سے متعلق کاپی رائٹ کی درخواست جمع کروا سکتا ہے۔ اخراج کی درخواست درست ہونے پر، آپ کی ویڈیو کو YouTube سے ہٹا دیا جائے گا اور آپ کے چینل کو ایک کاپی رائٹ اسٹرائیک حاصل ہوگی۔ ذہن میں رکھیں کہ اگر آپ کو یقین ہے کہ اخراج کی درخواست غلط ہے تو آپ اب بھی ایک متضاد اطلاع جمع کرا سکتے ہیں۔

کیا کسی ویڈیو پر Content ID کے ایک سے زیادہ دعوے ہو سکتے ہیں؟
ہاں، ایک ویڈیو پر Content ID کے متعدد دعوے ہو سکتے ہیں۔ نوٹ کریں کہ کسی ویڈیو پر اخراج کی ایک سے زیادہ درخواستیں بھی ہو سکتی ہیں، لیکن اس پر ایک وقت میں صرف ایک ہی کاپی رائٹ اسٹرائیک لگ سکتی ہے۔
اگر میں Content ID کے کسی دعوے پر تنازعہ نہیں کرتا ہوں تو میں اسے کیسے حل کر سکتا ہوں؟
اگر آپ تنازعہ نہ کرنے کا انتخاب کرتے ہیں تو Content ID کے دعوے کو حل کرنے کے دیگر طریقے موجود ہیں، جیسے اپنی ویڈیو سے دعوی کردہ مواد ہٹانا۔
کیا میں کوئی تنازعہ جمع کرانے کے بعد اسے منسوخ کر سکتا ہوں؟
نہیں، ایک مرتبہ تنازعہ جمع کرانے کے بعد، اسے منسوخ نہیں کیا جا سکتا۔

مزید معلومات

کیا یہ مفید تھا؟

ہم کس طرح اسے بہتر بنا سکتے ہیں؟
تلاش کریں
تلاش صاف کریں
تلاش بند کریں
اصل مینیو
2760994899322304082
true
امدادی مرکز تلاش کریں
true
true
true
true
true
59
false
false