اشتہار کی پالیسی کا مجموعی جائزہ

اس مضمون میں، آپ ان پالیسیوں کے بارے میں جانیں گے جنہیں تمام مشتہرین کو لازمی طور پر پیروی کرنی چاہیے اور یہ کہ ہم کیسے اشتہارات کا جائزہ لیتے ہیں۔

ہماری پالیسیاں

YouTube پر اشتہارات دینے کے لئے، آپ کو درج ذیل کی تعمیل کرنی ہوگی:

پالیسی کی گائیڈلائنز

ذیل میں آپ کو ہماری پالیسی کی گائیڈلائنز کے بارے میں مزید تفصیلی معلومات ملیں گی۔

ممنوعہ مواد

وہ مواد جس کی تشہیر آپ Google نیٹ ورک پر نہیں کر سکتے ہیں

ممنوعہ طریقہ کار

آپ ہمارے ساتھ تشہیر کرتے وقت کیا نہیں کر سکتے ہیں

تحدید شدہ مواد

وہ مواد جس کی آپ تشہیر کر سکتے ہیں لیکن تحدید کے ساتھ

ادارتی اور تکنیکی

آپ کے اشتہارات، ویب سائٹس اور ایپس کی کوالٹی کے معیارات

دیگر اہم پالیسیاں

اشتہارات جب YouTube پر نمودار ہوں، تو وہ خاص طور پر نظر آنے والے ہوں۔ درج ذیل لنکس میں وہ دیگر پالیسیاں شامل ہیں جن کا اطلاق ہمارے پلیٹ فارم پر چلنے والے کسی اشتہار پر ہوتا ہے:

پالیسیوں کا اطلاق کہان ہوتا ہے

ہماری پالیسیوں کا اطلاق آپ کے مواد کے تمام حصوں پر ہوتا ہے، بشمول:

  • اشتہار میں موجود ٹیکسٹ
  • اشتہار میں موجود تخلیقی عناصر
  • آپ کی سائٹ کا مواد یا آپ کے چینل یا ویڈیو کا مواد

آپ کا اشتہار تخلیق ہو جانے کے بعد اس کا جائزہ خود کار طور پر لیا جائے گا۔ ذیل میں ہمارے اشتہارات کے جائزے کے پروسیس کے بارے میں مزید جانیں۔

ہم کیسے اشتہارات کا جائزہ لیتے ہیں

آپ کے اشتہار یا ایکسٹینشن تخلیق کرنے یا ترمیم کرنے کے بعد جائزہ لینے کا پروسیس خود کار طور پر شروع ہو جاتا ہے۔

اشتہار کے جائزے کی تفصیلات

ہم کس چیز کا جائزہ لیتے ہیں

  • سرخی
  • تفصیل
  • کلیدی الفاظ
  • مقصود
  • تصاویر
  • ویڈیو۔

جائزہ کار کس چیز پر غور کرتے ہیں

چونکہ ویڈیو ایک منفرد فارمیٹ میں ہوتی ہے اس لئے آپ کے اشتہار کا جائزہ لیتے وقت ہمارے پاس غور کرنے کی مخصوص چیزیں ہوتی ہیں، جیسے کہ:

  • ویڈیو کا فوکل پوائنٹ
  • کیمرے کا زاویہ اور سرسری مناظر
  • ہمارے صارفین کو دکھائی جانے والی تصاویر کی وضوح

آپ کیا کر سکتے ہیں

سیاق و سباق کلید ہوتا ہے اور اسے شامل کرنے سے ہمیں درست فیصلہ کرنے میں مدد ملتی ہے۔ ہمارے سسٹمز ہمیشہ درست فیصلہ نہیں کرتے ہیں۔ اگر ہمارے سسٹمز آپ کے اشتہارات کو "نامنظور" کے بطور نشان زد کرتے ہیں تو آپ یہاں پر دی گئی ہدایات کی پیروی کر کے اس صورتحال کو درست کرنے کے لئے اقدامات کر سکتے ہیں۔ ہمارے انسانی جائزہ کار حتمی فیصلہ کرنے کے لئے آپ کے مواد اور سیاق و سباق کا جائزہ لیں گے۔

ہمارےاشتہار کی منظوری کے پروسیس کے بارے میں مزید جانیں۔

ہماری پالیسیوں کے بارے میں

YouTube منصفانہ اور مسلسل پالیسیوں کے ذریعے ایسی تشہیری سروس فراہم کرنے کا پابند ہے جو ہمارے صارفین، مشتہرین اور پارٹنرز کے لئے فائدہ مند ہو۔ اس مقصد کو حاصل کرنے کے لئے ہم اپنی سائٹ پر قابل قبول اشتہارات کے لئے اعلی معیارات برقرار رکھتے ہیں۔ ان میں وہ معیارات بھی شامل ہیں جو ہماری تکنیکی، کمیونٹی، اور تشہیری گائیڈلائنز اور پالیسیوں کے ذریعے مجسم بنائے گئے ہیں۔

اشتہارات کی پالیسیوں کی تفیصلات
ہمارے پاس بغیر کسی پیشگی نوٹس کے کسی بھی وقت اپنی اشتہار کی پالیسیوں کو تبدیل کرنے کا حق محفوظ ہے۔ ہم آپ کو تازہ ترین اپ ڈیٹس پڑھنے کے لئے اکثر دوبارہ چیک کرنے کی ترغیب دیتے ہیں۔ پارٹنر کے فروخت کردہ پروگرام میں شرکت کرنے والے پارٹنرز کو ہماری اشتہار کی پالیسیوں اور بلنگ کی شرائط کی پابندی کرنا لازمی ہے۔ بعض اوقات اشتہارات انہی تک محدود ہو سکتے ہیں جو تکنیکی یا پالیسی کی حدود کی وجہ سے YouTube کے ذریعے فروخت کئے جاتے ہیں یا دیئے جاتے ہیں۔
ان پالیسیوں کا اطلاق آپ کے اشتہار میں موجود ٹیکسٹ یا دیگر تخلیقی عناصر کی بنیاد پر کیا جا سکتا ہے۔ آپ کی سائٹ کے مواد، آپ کے چینل یا ویڈیو کے مواد کی بنیاد پر بھی پالیسیوں کا اطلاق ہو سکتا ہے۔ ہماری پالیسیوں کو نافذ کرنے میں صوابدید کا ایک عنصر ہمیشہ شامل ہوگا اور ہمارے پاس کسی بھی اشتہار کو مسترد یا منظور کرنے کا حق محفوظ ہے۔ ہم ان پالیسیوں کی خلاف ورزی ہونے پر کسی بھی ترویجی مہم کو معطل یا غیر فعال بھی کر سکتے ہیں۔ ہمارے پاس اس سائٹ سے کسی بھی اشتہار کو ہٹانے کا حق محفوظ ہے جسے ہم دخل انداز یا نامناسب سمجھتے ہیں۔ نوٹ کریں کہ اس بات کو یقینی بنانا آپ کی ذمہ داری ہے کہ آپ کے اشتہارات ان گائیڈلائنز کی تعمیل کرتے ہيں۔ ایسی ترویجوں کے لئے ریفنڈ جاری نہیں کیا جائے گا جن میں متعلقہ اشتہارات یا ویڈیوز کو پالیسی کی خلاف ورزیوں کے نتیجے میں غیر فعال، معطل یا عمر کی تحدید لگائی گئی ہو۔
YouTube کی تشہیر اور مواد کی پالیسیاں ہماری استعمال کی شرائط کی تکمیل کرتی ہیں۔ ان پالیسیوں میں DoubleClick پروڈکٹس اور سروسز، بشمول ہوم پیج اور ڈسپلے اشتہارات، حسب ضرورت مشغولیت کے پروگرامز اور موبائل اشتہارات کا بھی احاطہ ہوتا ہے۔
آپ YouTube یا اس کے اشتہاری پروگرامز کے اپنے استعمال کے ذریعے اس بات کی نمائندگی کرتے اور ضمانت دیتے ہیں کہ آپ کی ویب سائٹ، ویڈیوز یا اشتہارات تمام متعلقہ قوانین اور ضوابط کی تعمیل کرتے ہیں۔ ان قوانین اور ضوابط میں کوئی بھی متعلقہ سیلف ریگولیٹری یا انڈسٹری گائیڈلائنز شامل ہیں۔

کیا یہ مفید تھا؟

ہم کس طرح اسے بہتر بنا سکتے ہیں؟
تلاش کریں
تلاش صاف کریں
تلاش بند کریں
اصل مینیو
17548475108686895793
true
امدادی مرکز تلاش کریں
true
true
true
true
true
59
false
false