اپنے YouTube اکاؤنٹ کی تصدیق کریں

آپ کے چینل کی تصدیق کیلئے، آپ سے ایک فون نمبر درج کرنے کو کہا جائے گا۔ ہم اُس فون نمبر پر ٹیکسٹ پیغام یا وائس کال کے ذریعے ایک توثیقی کوڈ بھیجیں گے۔

اپنے اکاؤنٹ کی تصدیق کرنے کے بعد، آپ یہ کر سکتے ہیں:

اعلی خصوصیات تک رسائی حاصل کرنے کیلئے، آپ کو پہلے فون نمبر سے توثیق کے عمل کو مکمل کرنا ہوگا۔ پھر، آپ چینل کی خاطر خواہ سرگزشت تیار کرنے یا ID یا ویڈیو کے ذریعے توثیق کرنے کا انتخاب کر سکتے ہیں۔

سائن اپ کرتے وقت بھی آپ سے اپنے اکاؤنٹ کی تصدیق کرنے کے لئے کہا جا سکتا ہے۔ نوٹ: سبھی کیریئرز Google سے بھیجے گئے ٹیکسٹ پیغامات اور/یا وائس کالز کو سپورٹ نہیں کرتے ہیں۔

تازہ ترین خبروں، اپ ڈیٹس اور تجاویز کے لیے YouTube ناظرین کا چینل سبسکرائب کریں۔

YouTube میرا فون نمبر کیوں مانگتا ہے؟

ہم اسپام اور بیجا استعمال کو سنجیدگی سے لیتے ہیں۔ شناخت کی توثیق کیلئے فون نمبرز کا استعمال کرنا اپنی کمیونٹی کو تحفظ فراہم کرنے اور بیجا استعمال سے مقابلہ کرنے کا ایک طریقہ ہے۔

آپ کو توثیقی کوڈ بھیجنے کیلئے ہم فون نمبر استعمال کرتے ہیں۔ ہم اس بات کو بھی یقینی بناتے ہیں کہ فون نمبر فی سال 2 سے زیادہ چینلز سے لنک نہیں ہے۔

نوٹ: ہم آپ کی ذاتی معلومات کسی کو فروخت نہیں کرتے ہیں۔

مجھے توثیقی کوڈ نہیں ملا ہے

آپ کو فوراً کوڈ حاصل ہونا چاہیے۔ اگر آپ کو کوڈ موصول نہیں ہوا ہے تو آپ ایک نئے کوڈ کی درخواست کر سکتے ہیں۔ اگر آپ کو کوڈ موصول نہیں ہوتا ہے، تو ہو سکتا ہے کہ آپ ان میں سے کسی عمومی مسائل کا سامنا کر رہے ہوں:

  • کچھ کیریئرز Google کی جانب سے بھیجے گئے ٹیکسٹ پیغامات یا وائس کالز کو سپورٹ نہیں کرتے ہیں: بیشتر موبائل کیریئرز Google کی جانب سے بھیجے گئے ٹیکسٹ پیغامات کو سپورٹ کرتے ہیں۔ آپ ٹیکسٹ پیغام یا وائس کال کے اختیار کو آزما سکتے ہیں، یا کسی مختلف کیریئر کے فون نمبر کا استعمال کر سکتے ہیں۔ اگر آپ کو نیا کوڈ موصول نہیں ہوتا ہے، تو ممکن ہے کہ آپ کا کیریئر Google ٹیکسٹ یا صوتی پیغامات کو سپورٹ نہ کرتا ہو۔
  • ایک ہی فون نمبر کے ساتھ بہت سارے اکاؤنٹس ہیں: اگر آپ کو خرابی کا یہ پیغام "اس فون نمبر سے پہلے ہی اکاؤنٹس کی زیادہ سے زیادہ تعداد بنائے جا چکے ہیں" موصول ہوتا ہے تو آپ کو کوئی دوسرا نمبر استعمال کرنا ہوگا۔ بیجا استعمال کو روکنے میں مدد کیلئے، ایک فون نمبر کو فی سال صرف 2 چینلز کے ساتھ وابستہ کیا سکتا ہے۔
  • ٹیکسٹ پیغام کی ڈیلیوری میں تاخیر ہو سکتی ہے: گھنی آبادی والے علاقوں میں یا اگر آپ کے کیریئر کے بنیادی انفراسٹرکچر کی اچھی طرح دیکھ بھال نہیں کی جاتی ہے تو وہاں تاخیر ہو سکتی ہے۔ اگر آپ نے کچھ منٹ سے زیادہ انتظار کر لیا ہے اور اب بھی آپ کو ہمارا ٹیکسٹ پیغام موصول نہيں ہوا ہے تو وائس کال کا اختیار آزمائیں۔

کیا یہ مفید تھا؟

ہم کس طرح اسے بہتر بنا سکتے ہیں؟
تلاش کریں
تلاش صاف کریں
تلاش بند کریں
اصل مینیو
17787910149370445797
true
امدادی مرکز تلاش کریں
true
true
true
true
true
59
false
false