غلط طبی معلومات سے متعلق پالیسی

YouTube پر ایسے مواد کی اجازت نہیں ہے جس سے غلط طبی معلومات پھیلانے کے شدید نقصان کا سنگین خطرہ لاحق ہو جو لوکل ہیلتھ اتھارٹیز (LHAs) یا ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن (WHO) کی صحت کے بارے میں مخصوص حالات اور مادوں سے متعلق رہنمائی سے متصادم ہو۔ اس پالیسی میں درج ذیل زمرے شامل ہیں:

  • غلط معلومات سے متعلق روک تھام 
  • علاج سے متعلق غلط معلومات 
  • غلط معلومات کی تردید

نوٹ: غلط طبی معلومات سے متعلق YouTube کی پالیسیاں ہیلتھ اتھارٹیز یا WHO کی رہنمائی میں تبدیلیوں کے جواب میں تبدیلی سے مشروط ہیں۔ نئی LHAs/WHO گائیڈنس اور پالیسی اپ ڈیٹس کے درمیان تاخیر ہو سکتی ہے، اور ہو سکتا ہے کہ ہماری پالیسیاں صحت کے مخصوص حالات اور مادے سے متعلق تمام LHA/WHO رہنمائی کا احاطہ نہ کر سکیں۔

آپ کے لئے اس پالیسی کا کیا مطلب ہے

اگر درج ذیل میں سے کوئی شامل ہو تو YouTube پر مواد شائع نہ کریں:

غلط معلومات سے متعلق روک تھام: ہم ایسے مواد کی اجازت نہیں دیتے ہیں جو ایسی معلومات کو فروغ دیتا ہو جو صحت سے متعلق مخصوص حالات کی روک تھام یا منتقلی، یا فی الوقت لگائی جانے والی اور منظور شدہ ویکسینز کی حفاظت، اثر پذیری یا مادوں سے متعلق ہیلتھ اتھارٹی کی رہنمائی سے متصادم ہو۔

علاج سے متعلق غلط معلومات: ہم ایسے مواد کی اجازت نہیں دیتے جو ایسی معلومات کو فروغ دیتا ہو جو صحت سے متعلق مخصوص حالتوں کے علاج کے بارے میں ہیلتھ اتھارٹی کی رہنمائی سے متصادم ہو، جس میں مخصوص نقصان دہ مادوں یا طرز عمل کو فروغ دینا شامل ہے جنہیں لوکل ہیلتھ اتھارٹیز یا ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن نے محفوظ یا موثر کے طور پر منظور نہ کیا ہو، یا اس کے شدید نقصان پہنچانے کی تصدیق کی گئی ہو۔

غلط معلومات کی تردید: ہم ایسے مواد کی اجازت نہیں دیتے ہیں جو صحت سے متعلق مخصوص حالات کے وجود سے انکار کرتا ہو۔

یہ پالیسیاں ویڈیوز، ویڈیو کی تفصیل، تبصروں، لائیو سلسلوں، اور کسی بھی دیگر YouTube پروڈکٹ یا خصوصیت پر لاگو ہوتی ہیں۔ یاد رکھیں کہ یہ مکمل فہرست نہیں ہے۔ براہ کرم نوٹ کریں کہ یہ پالیسیاں آپ کے مواد میں خارجی لنکس پر بھی لاگو ہوتی ہیں۔ اس میں کلک کرنے لائق URLs، زبانی طور پر ویڈیو میں دوسری سائٹس پر ڈائریکٹ کرنا، ساتھ ہی دیگر طریقے شامل ہو سکتے ہیں۔

مثالیں

YouTube پر ممنوعہ مواد کی چند مثالیں یہ ہیں۔ یہ مکمل فہرست نہيں ہے۔

غلط معلومات سے متعلق روک تھام

روک تھام کے طریقوں کے طور پر پیش کردہ نقصان دہ مادے اور طرز عمل
  • درج ذیل مادوں اور علاج سے متعلق ترویج و اشاعت جو شدید جسمانی نقصان یا موت کے فطری خطرے کی پیشکش کرتے ہوں:
    • معجزاتی معدنی محلول (MMS)
    • سیاہ سالو
    • تارپین
    • B17/amygdalin/آڑو یا خوبانی کے بیج
    • ہائی گریڈ ہائیڈروجن پیرو آکسائیڈ
    • آٹزم کے علاج کے لیے کیلیشن تھراپی
    • کولائیڈل سلور
    • پٹرول، ڈیزل اور مٹی کا تیل
  • ایسا مواد جس میں COVID-19 کے انسداد کے لئے Ivermectin یا Hydroxychloroquine کے استعمال کی ترویج و اشاعت کی گئی ہو۔
غلط معلومات سے متعلق انسداد کی ضمانت
  • ایسے دعوے کہ COVID-19 کے انسداد کا ضامن طریقہ موجود ہے۔ 
  • یہ دعوی کرنا کہ کوئی بھی علاج یا ویکسینیشن COVID-19 کے انسداد کا ضامن طریقہ ہے۔
ویکسین سے متعلق غلط معلومات
  • ایسے دعوے جو فی الوقت لگائی جانے والی اور منظور شدہ ویکسینز کی حفاظت، اثر پذیری، اور مادوں سے متعلق ہیلتھ اتھارٹی اور ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کی رہنمائی سے متصادم ہیں۔   
    • ویکسین کے محفوظ ہونے سے متعلق: ایسا مواد جس میں یہ الزام عائد کیا گیا ہو کہ ویکسینز ایسے دائمی ضمنی اثرات جیسے کینسر یا فالج کا سبب بنتی ہیں جو ہیلتھ اتھارٹیز سے تسلیم شدہ کمیاب ضمنی اثرات کے علاوہ ہیں۔
      • مثالیں:
        • ایسے دعوے کہ MMR ویکسین آٹزم کا سبب بنتی ہے۔
        • یہ دعوی کرنا کہ کوئی بھی ویکسین COVID-19 کی زد میں آنے کا سبب بنتی ہے۔
        • ایسے دعوے کہ ویکسینز آبادی کم کرنے کے ایجنڈا کا حصہ ہیں۔
        • ایسے دعوے کہ فلو کی ویکسین بانجھ پن جیسے دائمی ضمنی اثرات کا سبب بنتی ہے، یا COVID-19 کی زد میں آنے کا سبب بنتی ہے۔
        • ایسے دعوے کہ HPV ویکسین فالج جیسے دائمی ضمنی اثرات کا سبب بنتی ہے۔
        • یہ دعوی کرنا کہ COVID-19 کی منظور شدہ ویکسین موت، بانجھ پن، اسقاط حمل، آٹزم یا دیگر متعدی بیماریوں کے زد میں آنے کا سبب بنے گی۔
        • یہ دعوی کرنا کہ قدرتی انفیکشن کے ذریعے ہرڈ امیونٹی حاصل کرنا لوگوں کو ویکسین لگانے سے کہیں زیادہ محفوظ ہے۔
        • ایسا مواد جو COVID-19 کی غیر منظور شدہ یا گھر کی بنی ہوئیں ویکسینز کے استعمال کو فروغ دیتا ہو۔
    • ویکسین کی اثر پذیری: ایسا مواد جس میں یہ دعوی کیا گیا ہو کہ ویکسینز سے مرض کی منتقلی یا اس کی زد میں آنے کے معاملات کم نہیں ہوتے ہیں۔
      • مثالیں:
        • ایسے دعوے کہ ویکسینز مرض لگنے کے خطرے کو کم نہیں کرتی ہیں۔
        • ایسے دعوے کہ ویکسینز بیماری کی شدت کو کم نہیں کرتی ہیں، جس میں ہسپتال میں داخل ہونا یا موت ہو جانا بھی شامل ہے۔
        • یہ دعوی کرنا کہ کوئی بھی ویکسین COVID-19 کے انسداد کا ضامن طریقہ ہے۔
    • ویکسینز میں موجود مادے: ویکسینز میں موجود مادوں کی غلط ترجمانی کرنے والا مواد۔
      • مثالیں:
        • ایسے دعوے کہ ویکسینز میں ایسے مادے شامل ہیں جو ویکسین کے مرکبات کی فہرست میں شامل نہیں ہیں، جیسے جنین سے حاصل کردہ حیاتیاتی مواد (جیسے جنین ٹشو، جنین کے خلیے کی لائنز) یا جانوروں سے ضمناً حاصل ہونے والی مصنوعات۔
        • ایسے دعوے کہ ویکسینز میں ایسے مادے یا آلات شامل ہیں جن کا مقصد ویکسینز لگوانے والوں کو ٹریک کرنا یا ان کی شناخت کرنا ہے۔
        • ایسے دعوے کہ ویکسینز سے کسی شخص کی جینیاتی صورت تبدیل ہو جاتی ہے۔
        • ایسے دعوے کہ ویکسینز ان لوگوں کو مقناطیسی بنائیں گی جو انہیں لگواتے ہیں۔

اضافی وسائل

ویکسینز کے محفوظ اور مؤثر ہونے سمیت، اس سے متعلق مزید معلومات نیچے دیکھی جا سکتی ہے۔

ہیلتھ اتھارٹی کی جانب سے فراہم کردہ ویکسین کی معلومات:

ویکسین سے متعلق اضافی معلومات:

منتقلی سے متعلق غلط معلومات

  • ایسا مواد جو منتقلی سے متعلق معلومات کو پروموٹ کرتا ہو جو مقامی ہیلتھ اتھارٹیز یا ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن سے متصادم ہو۔
    • ایسا مواد جس میں دعوی کیا گيا ہو کہ COVID-19 وائرل انفیکشن کی وجہ سے نہیں ہوتا ہے۔
    • یہ دعوی کرنا کہ 5G نیٹ ورکس سے ہونے والی ریڈیئیشن کے سبب COVID-19 ہوتا ہے۔
    • ایسا مواد جس میں یہ دعوی کیا گیا ہو کہ COVID-19 متعدی نہیں ہے۔
    • ایسا مواد جس میں دعوی کیا گیا ہو کہ COVID-19 کسی مخصوص آب و ہوا یا جغرافیہ میں نہیں پھیل سکتا ہے۔
    • ایسا مواد جس میں یہ دعوی کیا گیا ہو کہ کسی بھی طبقہ یا فرد کے پاس وائرس کے خلاف قوت مدافعت موجود ہے یا اس سے وائرس منتقل نہیں ہوسکتا ہے۔

علاج سے متعلق غلط معلومات 

علاج کے طریقوں کے طور پر پیش کردہ نقصان دہ مادے اور طرز عمل

  • درج ذیل مادوں اور علاج کی ترویج و اشاعت جو شدید جسمانی نقصان یا فطری موت کے خطرے کی پیشکش کرتے ہوں۔
    • معجزاتی معدنی محلول (MMS)
    • سیاہ سالو
    • تارپین
    • B17/amygdalin/آڑو یا خوبانی کے بیج
    • ہائی گریڈ ہائیڈروجن پیرو آکسائیڈ
    • آٹزم کے علاج کے لیے کیلیشن تھراپی
    • کولائیڈل سلور
    • پٹرول، ڈیزل اور مٹی کا تیل
  • ایسا مواد جو کینسر کے علاج کے لیے مخصوص طریقوں کے استعمال کی تجویز کرتا ہو جب کہ ان کو لوکل ہیلتھ اتھارٹیز یا ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن نے محفوظ یا موثر کے طور پر منظور نہ کیا ہو یا کینسر کے علاج کے لیے ان طریقوں کے نقصان دہ یا غیر موثر ہونے کی تصدیق کی گئی ہو۔
    • مثالیں:
      • ایسا مواد جو کلینیکل ٹرائلز سے باہر کینسر کے علاج کے لیے درج ذیل طریقوں کے استعمال کو فروغ دیتا ہو:
        • سیزیم کلورائیڈ (سیزیم نمکیات)
        • ہوکسسی تھراپی
        • کافی انیما
        • گیرسن تھیراپی
      • ایسا مواد جس میں یہ دعوی کیا گیا ہو کہ کلینیکل ٹرائلز سے باہر، کینسر کے علاج کے لیے درج ذیل طریقے محفوظ یا موثر ہیں:
        • اینٹینیوپلاسٹن تھیراپی
        • کوئرسیٹن ( نس میں ڈالے جانے والا انجکشن)
        • میتھاڈون
        • بغیر نسخے کی کیلیشن تھراپی
  • ایسا مواد جس میں COVID-19 کے علاج کے لئے Ivermectin یا Hydroxychloroquine کی ترویج و اشاعت کی تجویز کی گئی ہو۔
علاج سے متعلق غلط معلومات کی ضمانت
  • ایسا مواد جس میں یہ دعوی کیا گیا ہو کہ منظور شدہ علاج کے علاوہ کینسر کا ضامن علاج موجود ہے۔
  • ایسا مواد جس میں یہ دعوی کیا گیا ہو کہ COVID-19 کا ضامن علاج موجود ہے۔
نقصان دہ متبادل طریقوں اور پیشہ ورانہ علاج کی حوصلہ شکنی
  • ایسا مواد جس میں یہ دعوی کیا گیا ہو کہ کینسر کے لیے منظور شدہ علاج کبھی بھی موثر ثابت نہیں ہوتے ہیں۔
    • مثالیں:
      • ایسا مواد جس میں یہ دعوی کیا گیا ہو کہ کینسر کے لیے منظور شدہ علاج، جیسے کیموتھراپی یا ریڈیئیشن، کبھی بھی موثر ثابت نہیں ہوتے ہیں۔
      • ایسا مواد جو لوگوں کو کینسر کا منظور شدہ علاج کرانے سے متعلق حوصلہ شکنی کرتا ہو۔
  • ایسے دعوے کہ متبادل علاج کینسر کے منظور شدہ علاج سے زیادہ محفوظ یا زیادہ موثر ہیں۔
    • ایسا مواد جس میں یہ دعوی کیا گیا ہو کہ کینسر کے علاج میں مختلف قسم کے جوس کا استعمال کرنا کیموتھراپی سے بہتر نتائج دیتا ہے۔
  • ایسا مواد جو کینسر کے منظور شدہ علاج کی جگہ متبادل علاج تجویز کرتا ہو۔
    • ایسا مواد جو کینسر کا منظور شدہ علاج تلاش کرنے کے بجائے خوراک اور ورزش کو فروغ دیتا ہو۔
  • COVID-19 کی زد میں آنے کی صورت میں کسی طبی پیشہ ور سے مشورہ کرنے یا طبی مشورہ حاصل کرنے پر لوگوں کی حوصلہ شکنی کرنا۔
  • ایسا مواد جس میں COVID-19 سے متعلق ڈاکٹر کا مشورہ لینے یا ہسپتال جانے جیسے طبی علاج کی جگہ گھریلو علاج، دعا، یا رسومات کے استعمال کی حوصلہ افزائی کی گئی ہو۔
  • ایسا مواد جو لوکل ہیلتھ اتھارٹیز یا ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کی کیمیائی اور جراحی اسقاط حمل کی حفاظت سے متعلق رہنمائی سے متصادم ہو:
    • ایسے دعوے کہ اسقاط حمل چھاتی کے کینسر کا سبب بنتے ہیں۔
    • ایسے دعوے کہ اسقاط حمل کے نتیجے میں عام طور پر بانجھ پن یا مستقبل میں اسقاط حمل کا زیادہ خطرہ ہوتا ہے۔
  • ہیلتھ اتھارٹیز کے ذریعے محفوظ سمجھے جانے والے کیمیائی یا سرجیکل طریقوں کی جگہ اسقاط حمل کے متبادل طریقوں کو فروغ دینا۔
  • ماں کے دودھ یا تجارتی فارمولے کی جگہ شیر خوار بچوں کے لیے متبادل فارمولوں کو فروغ دینا۔

غلط معلومات کی تردید  

  • ایسا مواد جس میں COVID-19 کے وجود سے انکار کیا گیا ہو یا COVID-19 سے لوگوں کی موت ہونے کا انکار کیا گیا ہو۔
    • مثالیں:
      • اس بات کا انکار کہ COVID-19 کا وجود ہے
      • یہ دعوی کرنا کہ COVID-19 سے لوگوں کی موت نہيں ہوئی ہے یا بیمار نہیں پڑے ہیں
      • یہ دعویٰ کرنا کہ ان ممالک میں کیسز یا اموات نہیں ہوئی ہیں جہاں لوکل ہیلتھ اتھارٹیز یا WHO کی طرف سے کیسز یا اموات کی تصدیق کی گئی ہے

تعلیمی، دستاویزی، سائنسی یا فنکارانہ مواد

ہم اس صفحے پر درج غلط معلومات کی پالیسیوں کی خلاف ورزی کرنے والے مواد کی اجازت دے سکتے ہیں، بشرطیکہ وہ مواد ویڈیو، آڈیو، عنوان یا تفصیل میں موجود اضافی سیاق و سباق پر مشتمل ہو۔ یہ غلط معلومات کو فروغ دینے کیلئے پاس نہیں ہے۔ اضافی سیاق و سباق میں لوکل ہیلتھ اتھارٹیز یا ماہرین طب کے مخالف نظریات شامل ہو سکتے ہیں۔ ہم یہ رعایتیں بھی دے سکتے ہیں اگر مواد کا مقصد ہماری پالیسیوں کی خلاف ورزی کرنے والی غلط معلومات کی مذمت کرنا، اس سے اختلاف کرنا یا اس کا مذاق اڑانا ہے۔ ہم کسی مخصوص طبی مطالعہ کے نتائج پر بحث کرنے والے مواد کے لیے احتجاج یا عوامی سماعت جیسے کھلے عوامی فورم دکھانے والے مواد کیلئے رعایتیں بھی دے سکتے ہیں، بشرطیکہ مواد کا مقصد ہماری پالیسیوں کی خلاف ورزی کرنے والی غلط معلومات کو فروغ دینا نہ ہو۔

YouTube اس بات پر بھی یقین کرتا ہے کہ لوگوں کو اپنے ذاتی تجربات کا اشتراک کرنے کی سہولت حاصل ہونی چاہیے، جس میں ویکسینیشنز کے ضمن میں پیش آنے والے ذاتی تجربات شامل ہیں، مثال کے طور پر۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ ہم ایسے مواد کی رعایت دے سکتے ہیں جس میں تخلیق کاروں نے اپنے یا اپنے اہل خانہ کے ذاتی تجربات کی تفصیل بیان کی ہو۔ ساتھ ہی، ہم یہ بھی تسلیم کرتے ہیں کہ ذاتی تجربات کا اشتراک کرنے اور غلط معلومات کو فروغ دینے کے درمیان فرق ہے۔ اس فرق میں توازن قائم کرنے کیلئے، اگر مواد یا چینلوں میں پالیسی کی دیگر خلاف ورزیاں کرنے والی چیزیں شامل ہوتی ہیں یا ان میں غلط طبی معلومات کو فروغ دینے کے کسی پیٹرن کا مظاہرہ کیا جاتا ہے، تب بھی ہم مواد یا چینلوں کو ہٹا دیں گے۔

اگر مواد اس پالیسی کی خلاف ورزی کرتا ہے تو کیا ہوتا ہے

اگر آپ کا مواد اس پالیسی کی خلاف ورزی کرے گا تو ہم مواد کو ہٹا دیں گے اور آپ کو مطلع کرنے کیلئے ایک ای میل بھیجیں گے۔ اگر ہم اس بات کی تصدیق نہیں کر سکتے کہ آپ نے جو لنک پوسٹ کیا ہے وہ محفوظ ہے تو ہم لنک کو ہٹا سکتے ہیں۔

اگر آپ پہلی مرتبہ ہماری کمیونٹی گائیڈلائنز کی خلاف ورزی کر رہے ہیں تو آپ کو ممکنہ طور پر اپنے چینل پر جرمانے کے بغیر ایک وارننگ ملے گی۔ اگر ایسا نہیں ہے تو ہم آپ کے چینل کے خلاف ایک اسٹرائیک جاری کر سکتے ہیں۔ آپ کے چینل کو 90 دنوں کے اندر 3 اسٹرائیکس موصول ہونے پر، اسے معطل کر دیا جائے گا۔ آپ یہاں ہمارے اسٹرائیکس کے سسٹم کے بارے میں مزید جان سکتے ہیں۔

کمیونٹی گائیڈلائنز یا سروس کی شرائط کی مکرر خلاف ورزیوں کیلئے، ہم آپ کے چینل یا اکاؤنٹ کو معطل کر سکتے ہیں۔ ہم آپ کے چینل یا اکاؤنٹ کو سنگین بیجا استعمال کے کسی واحد معاملے کے بعد بھی معطل کر سکتے ہیں۔ ہم کسی پالیسی کی خلاف ورزی کرنے کیلئے وقف چینل کو بھی معطل کر سکتے ہیں۔ آپ یہاں چینل یا اکاؤنٹ کی معطلیوں کے بارے میں مزید جان سکتے ہیں۔ 

کیا یہ مفید تھا؟

ہم کس طرح اسے بہتر بنا سکتے ہیں؟
تلاش کریں
تلاش صاف کریں
تلاش بند کریں
اصل مینیو
5507113617392361944
true
امدادی مرکز تلاش کریں
true
true
true
true
true
59
false
false