Content ID کے دعوے پر اپیل کریں

اگر آپ نے Content ID کے دعوے پر تنازعہ کیا لیکن دعویٰ بحال کر دیا گیا تو آپ اس فیصلے پر اپیل کرنے کے اہل ہو سکتے ہیں۔ اگر Content ID کے کسی دعوے کی وجہ سے آپ کی ویڈیو مسدود ہوئی ہے تو آپ ابتدائی تنازعے کے مرحلے کو نظر انداز کر سکتے ہیں اور اپیل کے ساتھ پروسیس شروع کر سکتے ہیں۔

آپ کے Content ID کے دعوے کے خلاف اپیل کرنے پر، آپ کی ویڈیو پر دعوی کرنے والے شخص (مدعی) کو مطلع کیا جاتا ہے اور اس کے پاس جواب دینے کیلئے 7 دن ہوتے ہیں۔

 

اپیل کرنے سے پہلے

آپ اپنے چینل کی خصوصیات کے صفحے پر چیک کر سکتے ہیں کہ آیا آپ اپیل کرنے کے اہل ہیں۔ اگر آپ اہل نہیں ہیں تو قبل اس کے کہ آپ اپیل کر سکیں، آپ کو ایک یک وقتی توثیق مکمل کرنے کی ضرورت پڑ سکتی ہے۔

یاد رکھیں کہ آپ کو صرف اسی صورت میں اپیل کرنی چاہیے جب آپ کو پورا اعتماد ہو کہ آپ کے پاس دعوی کردہ مواد کا استعمال کرنے کیلئے تمام ضروری حقوق موجود ہیں۔ اپیل کے پروسیس کے مکرر یا نقصان دہ بیجا استعمال کی وجہ سے آپ اپیل کرنے کی اہلیت سے محروم ہو سکتے ہیں یا آپ کی ویڈیو یا چینل کے خلاف دیگر جرمانے عائد کئے جا سکتے ہیں۔

ایک بحال کردہ دعوے کے خلاف اپیل کریں

 اگر آپ نے Content ID کے دعوے پر تنازعہ کیا ہے اور وہ مسترد ہو گیا ہے تو دعوے کو آپ کی ویڈیو پر بحال کر دیا جاتا ہے۔ آپ اس فیصلے کے خلاف اپیل کر سکتے ہیں۔ ایک بحال کردہ دعوے کے خلاف اپیل کرنے کیلئے:

Android کیلئے YouTube اسٹوڈیو ایپ

  1. YouTube اسٹوڈیو ایپ کھولیں۔
  2. نچلے حصے میں موجود مینو سے، مواد پر تھپتھپائیں۔
  3. پابندی والی کوئی ویڈیو منتخب کریں، پھر پابندی پر تھپتھپائیں۔
    • زیادہ آسانی سے ویڈیو تلاش کرنے کیلئے، آپ فلٹر بار اور پھر کاپی رائٹ پر کلک کر سکتے ہیں۔
  4. مسائل کا جائزہ لیں پر تھپتھپائیں۔
  5. متعلقہ دعوی پر تھپتھپائیں۔
  6. اپیل کرنے کی وجہ درج کریں اور جمع کرائیں پر کلک کریں۔

اپیل کرنے کیلئے سینئر کو تفویض کریں

اگر آپ کو ملنے والی Content ID کے کسی دعوے کی وجہ سے آپ کی ویڈیو مسدود ہوئی ہے تو آپ ابتدائی تنازعے کے مرحلے کو نظر انداز کر سکتے ہیں اور اپیل کے ساتھ پروسیس شروع کر سکتے ہیں۔ اس اختیار کو "اپیل کرنے کیلئے سینئر کو تفویض کریں" کہا جاتا ہے۔

مسدود کئے جانے والے ایسے دعووں کیلئے جن کے بارے میں آپ کو یقین ہے کہ وہ غلط ہیں، اپیل کرنے کیلئے اپیل کا اختیار جوابی دعویٰ جمع کروانے کے مجموعی عمل کو تیز تر حل فراہم کر سکتا ہے، کیونکہ مدعیان کے پاس اپیلوں کا جواب دینے کیلئے 7 دن ہوتے ہیں۔ اس کا مطلب یہ بھی ہے کہ آپ کی ویڈیو کو جلد از جلد YouTube پر دیکھا جا سکتا ہے۔

یاد رکھیں کہ اگر کوئی مدعی اپیل مسترد کرتا ہے تو وہ اخراج سے متعلق کاپی رائٹ کی درخواست جمع کرا سکتا ہے۔ اس اخراج کی درخواست درست ہونے پر، آپ کی ویڈیو کو YouTube سے ہٹا دیا جائے گا اور آپ کے چینل کو ایک کاپی رائٹ اسٹرائیک حاصل ہوگی۔ تاہم، اگر آپ کو اب بھی یقین ہے کہ آپ کے پاس دعوی کردہ مواد استعمال کرنے کے تمام ضروری حقوق ہیں، تب بھی آپ متضاد اطلاع جمع کرا سکتے ہیں۔

'اپیل کرنے کیلئے سینئر کو تفویض کریں' اختیار کا انتخاب کرنے کیلئے:

Android کیلئے YouTube اسٹوڈیو ایپ

  1. YouTube اسٹوڈیو ایپ کھولیں۔
  2. نچلے حصے میں موجود مینو سے، مواد پر تھپتھپائیں۔
  3. پابندی والی کوئی ویڈیو منتخب کریں، پھر پابندی پر تھپتھپائیں۔
    • زیادہ آسانی سے ویڈیو تلاش کرنے کیلئے، آپ فلٹر بار اور پھر کاپی رائٹ پر کلک کر سکتے ہیں۔
  4. مسائل کا جائزہ لیں پر تھپتھپائیں۔
  5. متعلقہ دعوی پر تھپتھپائیں۔
  6. تنازعہ کریں پر تھپتھپائیں۔ اختیارات صفحے پر، اپیل کرنے کیلئے سینئر کو تفویض کریں اختیار منتخب کریں۔

اپیل کرنے کے بعد

کسی دعوے پر آپ کی اپیل کے بعد، مدعی کے پاس جواب دینے کیلئے 7 دن ہوتے ہیں۔

مدعی مندرجہ ذیل کام کر سکتا ہے

اگر آپ کی ویڈیو کو YouTube سے ہٹا دیا گیا ہے لیکن آپ اب بھی پُر اعتماد ہیں کہ آپ کے پاس دعوی کردہ مواد کو استعمال کرنے کے تمام ضروری حقوق موجود ہیں تو آپ ایک متضاد اطلاع جمع کرا سکتے ہیں۔

اپیل منسوخ کرنے کا طریقہ

اگر آپ کا ارادہ بدل جاتا ہے تو آپ اپنی اپیل جمع کرانے کے بعد اسے منسوخ کر سکتے ہیں۔ اپیل منسوخ کرنے کیلئے:

Android کیلئے YouTube اسٹوڈیو ایپ

  1. YouTube اسٹوڈیو ایپ کھولیں۔
  2. نچلے حصے میں موجود مینو سے، مواد پر تھپتھپائیں۔
  3. پابندی والی کوئی ویڈیو منتخب کریں، پھر پابندی پر تھپتھپائیں۔
    • زیادہ آسانی سے ویڈیو تلاش کرنے کیلئے، آپ فلٹر بار اور پھر کاپی رائٹ پر کلک کر سکتے ہیں۔
  4. مسائل کا جائزہ لیں پر تھپتھپائیں۔
  5. متعلقہ دعوی پر تھپتھپائیں، پھر اپیل منسوخ کریں پر تھپتھپائیں۔
نوٹ: آپ کی جانب سے اپیل منسوخ کرنے کے بعد، اس دعوے پر دوبارہ اپیل نہیں کی جا سکتی۔
اس ویڈیو کے باب "Content ID کیلئے اپیل کی کارروائی" میں اپیل کے عمل کے بارے میں مزید جانیں:

Content ID کے دعوے اور تنازعہ کا عمل: اسٹوڈیو میں دعووں کا انتظام اور کارروائی

 

اکثر پوچھے گئے سوالات (FAQs)

'تنازعہ' اور 'اپیل کرنے کیلئے سینئر کو تفویض کریں' اختیارات کے درمیان کیا فرق ہے؟

ابتدائی تنازعے کے اختیار میں مدعی تنازعے کا جواب دینے کیلئے 30 دن تک کا وقت لے سکتا ہے۔ اگر وہ آپ کا تنازعہ مسترد کر دیتا ہے تو آپ فیصلے کے خلاف اپیل کر سکتے ہیں۔ پھر مدعی کے پاس اپیل کا جواب دینے کیلئے 7 دن کا وقت ہوتا ہے۔

'اپیل کرنے کیلئے سینئر کو تفویض کریں' اختیار صرف آپ کی ویڈیو کو مسدود کرنے والے Content ID کے دعووں کیلئے دستیاب ہے۔ یہ اختیار ابتدائی تنازعے کے مرحلے کو نظر انداز کرتا ہے، جس سے مدعی کو جواب دینے کیلئے 30 دن ملتے ہیں اور یہ اختیار اپیل کے ساتھ پروسیس کا آغاز کرتا ہے۔ پھر مدعی کے پاس اپیل کا جواب دینے کیلئے 7 دن کا وقت ہوتا ہے، تاکہ پروسیس کو زیادہ تیزی سے مکمل کیا جا سکے۔

مدعی کی جانب سے آپ کی اپیل کو مسترد کئے جانے پر، وہ اخراج سے متعلق کاپی رائٹ کی درخواست جمع کروا سکتا ہے۔ اخراج کی درخواست درست ہونے پر، آپ کی ویڈیو کو YouTube سے ہٹا دیا جائے گا اور آپ کے چینل کو ایک کاپی رائٹ اسٹرائیک حاصل ہوگی۔ ذہن میں رکھیں کہ اگر آپ کو یقین ہے کہ اخراج کی درخواست غلط ہے تو آپ اب بھی ایک متضاد اطلاع جمع کرا سکتے ہیں۔

مجھے 'اپیل کرنے کیلئے سینئر کو تفویض کریں' اختیار کا انتخاب کب کرنا چاہیے؟

اگر آپ کی ویڈیو پر Content ID کا ایسا دعوی موصول ہوا ہے جس کی وجہ سے آپ کی ویڈیو مسدود ہو گئی ہے تو آپ 'اپیل کرنے کیلئے سینئر کو تفویض کریں' اختیار کا انتخاب کر سکتے ہیں۔ اگر آپ مواد استعمال کرنے کے اپنے حق کے حوالے سے پُراعتماد ہیں اور آپ اپنے تنازعے کے پروسیس کا زیادہ تیز حل چاہتے ہیں تو 'اپیل کرنے کیلئے سینئر کو تفویض کریں' اختیار ایک اچھا انتخاب ہو سکتا ہے۔ 

لیکن ذہن میں رکھیں کہ اگر کوئی مدعی اپیل مسترد کرتا ہے تو اس کے پاس اخراج سے متعلق کاپی رائٹ کی درخواست جمع کرانے کا اختیار ہوتا ہے۔ اس اخراج کی درخواست درست ہونے پر، آپ کی ویڈیو کو YouTube سے ہٹا دیا جائے گا اور آپ کے چینل کو ایک کاپی رائٹ اسٹرائیک حاصل ہوگی۔ تاہم، اگر آپ کو اب بھی یقین ہے کہ آپ کے پاس دعوی کردہ مواد استعمال کرنے کے تمام ضروری حقوق ہیں، تب بھی آپ متضاد اطلاع جمع کرا سکتے ہیں۔

بالآخر، یہ آپ پر منحصر ہے کہ آپ اپیل کرنے کیلئے سینئر کو کب تفویض کرنا چاہتے ہیں۔ اگر آپ اس حوالے سے پُریقین نہیں ہیں کہ کیا کرنا ہے تو آپ قانونی مشورہ لے سکتے ہیں۔

'اپیل کرنے کیلئے سینئر کو تفویض کریں' اختیار صرف میری ویڈیو کو مسدود کرنے والے Content ID کے دعووں کیلئے ہی کیوں دستیاب ہے؟

ایسی ویڈیوز جنہیں مسدود کرنے کے دعوے موصول ہوئے ہوں، وہ (مدعی کی پالیسی کی بنیاد پر) یا تو عالمی پیمانے پر یا چند مخصوص ممالک/علاقوں میں YouTube پر دکھائی نہیں دیتی ہیں۔ مسدود کئے جانے والے دعووں کیلئے جن کے بارے میں آپ کو اعتماد ہے کہ وہ غلط ہیں، 'اپیل کرنے کیلئے سینئر کو تفویض کریں' کا اختیار منتخب کرنے سے دعویٰ تیزی سے حل ہو سکتا ہے۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ آپ کی ویڈیو کو جلد از جلد YouTube پر دیکھا جا سکتا ہے۔

دعوے کی دیگر اقسام (منیٹائز اور ٹریک) کے ساتھ، آپ کی ویڈیو Content ID کے دعوے کے باوجود YouTube پر ہنوز موجود رہتی ہے۔ یاد رکھیں کہ منیٹائز کرنے کے دعووں کے ساتھ، جب آپ اور مدعی دونوں دعوی کردہ ویڈیو کو منیٹائز کرنے کی کوشش کر رہے ہوتے ہیں، تب تنازعے کا پروسیس جاری رہنے کے دوران بھی ویڈیو سے آمدنی حاصل ہوتی رہتی ہے۔ تنازعہ حل ہونے کے بعد، وہ آمدنی مناسب فریق کو ادا کی جاتی ہے۔ Content ID کے تنازعات کے دوران منیٹائزیشن کے کام کرنے کے طریقے کے بارے میں مزید جانیں۔
کیا میں کوئی اپیل جمع کروانے کے بعد اسے منسوخ کر سکتا ہوں؟
جی ہاں، آپ ان مراحل کی پیروی کر کے جمع کرانے کے بعد اپنی اپیل منسوخ کر سکتے ہیں۔ یاد رکھیں کہ اپیل کو ایک بار منسوخ کرنے کے بعد، آپ دعوے کے خلاف دوبارہ اپیل نہیں کر سکیں گے۔
میری اپیل مسترد ہونے اور میری ویڈیو کو ہٹائے جانے کے بعد میں کیا کر سکتا ہوں؟

اگر آپ پُر اعتماد ہیں کہ آپ کی اپیل کو غلطی یا منصفانہ استعمال کے معاملات سمیت، آپ کے مواد کی غلط شناخت کی وجہ سے مسترد کیا گیا ہے تو آپ ایک متضاد اطلاع جمع کروا سکتے ہیں۔ متضاد اطلاع کاپی رائٹ کی مبینہ خلاف ورزی کے سبب ہٹائی گئی ویڈیو کو بحال کرنے کی خاطر YouTube سے کی جانے والی ایک قانونی درخواست ہے۔

دیگر اختیارات میں شامل ہیں:

اگر میں ایک ہی وقت میں کسی ویڈیو پر کئے گئے متعدد دعووں کے خلاف اپیل کروں تو کیا اس کی وجہ سے متعدد کاپی رائٹ اسٹرائیکس موصول ہو سکتی ہیں؟
کسی ویڈیو پر Content ID کے ایک سے زیادہ دعوے یا اخراج کی ایک سے زیادہ درخواستیں موصول ہو سکتی ہیں، لیکن ایک وقت میں کاپی رائٹ کی صرف ایک اسٹرائیک موصول ہو سکتی ہے۔
 

مزید معلومات

کیا یہ مفید تھا؟

ہم کس طرح اسے بہتر بنا سکتے ہیں؟
تلاش کریں
تلاش صاف کریں
تلاش بند کریں
اصل مینیو
6199475415049357227
true
امدادی مرکز تلاش کریں
true
true
true
true
true
59
false
false