تخلیق کار کی موسیقی کے استعمال کی تفصیلات کو سمجھیں

تخلیق کار کی موسیقی اب YouTube پارٹنر پروگرام (YPP) میں امریکی تخلیق کاروں کے لیے دستیاب ہے۔ امریکہ سے باہر YPP تخلیق کاروں کے لیے توسیع زیر التواء ہے۔
نوٹ: اس مضمون میں وضاحت کردہ خصوصیات ویب براؤزر کے ذریعے دستیاب ہیں۔

تخلیق کار کی موسیقی میں، آپ کو ایک ٹریک کا استعمال کرنے کیلئے مندرجہ ذیل اختیارات دکھائی دے سکتے ہیں:

  • لائسنس حاصل کریں: اپنی منیٹائز کرنے والی ویڈیو میں موسیقی کا استعمال کرنے کیلئے ایک پیشگی فیس ادا کریں (یا کچھ ٹریکس کیلئے کوئی فیس نہیں)۔ آمدنی کا وہی حصہ حاصل کریں جو موسیقی کے بغیر منیٹائز کرنے والی آپ کی ویڈیوز پر لاگو ہوتا ہے۔

  • آمدنی کا اشتراک کریں: کوئی پیشگی فیس ادا نہ کریں اور ٹریک کے حقوق کے حاملین کے ساتھ ویڈیو سے حاصل ہونے والی آمدنی تقسیم کریں۔

کسی گانے کا استعمال کیسے کیا جا سکتا ہے، اس کا تعین کرنے والی استعمال کی تفصیلات ٹریک کی بنیاد پر مختلف ہوتی ہیں۔ کسی ٹریک کیلئے استعمال کی تفصیلات ٹریک کے حقوق کے حاملین سیٹ کرتے ہیں اور اپنی صوابدید پر انہیں تبدیل کر سکتے ہیں۔

یاد رکھیں:
  • ویڈیوز کے اندر لائسنس یافتہ موسیقی کا استعمال کیسے کیا جا سکتا ہے، اس سے متعلق مخصوص پابندیاں بھی ہیں۔
  • ممکن ہے کہ تخلیق کار کی موسیقی کے کچھ ٹریکس لائسنس دہندگی یا آمدنی کے اشتراک کیلئے اہل نہ ہوں۔ اگر آپ ان ٹریکس میں سے کسی ایک کا استعمال کرتے ہیں تو آپ کی ویڈیو کو Content ID کا دعوی یا کاپی رائٹ سے متعلق ہٹانے کی درخواست موصول ہو سکتی ہے۔
  • آپ پیشگی استعمال کی تفصیلات چیک کر سکتے ہیں تاکہ آپ کو یہ علم ہو جائے کہ آپ کی ویڈیو میں کسی ٹریک کا محفوظ طریقے سے استعمال کیسے کیا جا سکتا ہے۔
 

لائسنسز کیلئے استعمال کی تفصیلات

لائسنس کسی شخص کو ایسا مواد استعمال کرنے کی قانونی اجازت دیتا ہے جس کے حقوق کی ملکیت دیگر لوگوں کے پاس ہے۔ کسی ٹریک کا لائسنس حاصل کرنے سے پہلے، اس کے استعمال کی تفصیلات کو سمجھنا اہم ہے تاکہ آپ کو یہ علم ہو سکے کہ آپ جس ٹریک کا لائسنس حاصل کر رہے ہیں، آپ کو اس کا استعمال کرنے کیلئے کون سی اجازتیں حاصل ہیں۔

قیمت

تخلیق کار کی موسیقی تخلیق کاروں کو ایسے میوزک پارٹنرز، جیسے میوزک لیبلز اور پبلشرز سے براہ راست موسیقی کا لائسنس حاصل کرنے کی سہولت دیتی ہے جو موسیقی کے حقوق کے مالک ہیں۔ حقوق کے حاملین کے طور پر، میوزک پارٹنرز تخلیق کار کی موسیقی پر لائسنس دہندگی کیلئے جن ٹریکس کی پیشکش کرتے ہیں، وہ ان کی لائسنس کی قیمت سمیت استعمال کی تفصیلات سیٹ کرتے ہیں۔

کچھ لائسنسز کی تمام تخلیق کاروں کیلئے ایک طے شدہ قیمت ہوتی ہے اور دیگر ٹریکس کی قیمت آپ کے چینل کے سائز کی بنیاد پر حسب ضرورت ہو سکتی ہے۔ YouTube آڈیو لائبریری لائسنسز اور Creative Commons لائسنسز جیسے کچھ لائسنسز اور حقوق کے حاملین کے ذریعے پیشکش کردہ بغیر قیمت والے دیگر لائسنسز کیلئے کوئی قیمت ادا نہیں کرنی پڑتی ہے۔

لائسنسز کی قیمتیں تبدیلی کے ساتھ مشروط ہوتی ہیں اور انہیں ٹریک کے حقوق کے حاملین کی صوابدید پر تبدیل کیا جا سکتا ہے۔ لائسنس کی قیمت تبدیل ہونے پر، ماضی میں کی گئی کوئی بھی خریداری یا ماضی میں کیا گیا لائسنس کا کوئی بھی استعمال متاثر نہیں ہوگا۔

یاد رکھیں کہ اگر آپ لائسنس نہیں خریدنا چاہتے ہیں تو اپنی ویڈیو کے آمدنی کے اشتراک کے استعمال کے تقاضوں کے پورا کرنے پر، آپ آمدنی کا اشتراک کرنے کا انتخاب کر سکتے ہیں۔

گانے کا دورانیہ

گانے کے دورانیے کا مطلب یہ ہے کہ حقوق کے حاملین کسی ویڈیو میں ٹریک کا کتنا حصہ استعمال کرنے کی اجازت دے رہے ہیں۔

لائسنس کے قابل ایسے کسی بھی ٹریک کی خاطر جس کیلئے آپ لائسنس حاصل کرنے کا انتخاب کرتے ہیں، آپ کسی بھی دورانیے کی ویڈیو میں گانے کا جتنا چاہیں اتنا حصہ استعمال کر سکتے ہیں۔

لائسنس کے قابل ایسے ٹریکس جن کیلئے آپ لائسنس نہیں خریدنا چاہتے ہیں، اس کے بجائے آپ آمدنی کے اشتراک کا انتخاب کر سکتے ہیں بشرطیکہ آپ کی جانب سے 3 منٹ سے زیادہ طویل کسی ویڈیو میں استعمال کئے جانے والے گانے کا دورانیہ 30 سیکنڈ سے کم ہو۔ آمدنی کے اشتراک کے استعمال سے متعلق شرائط کے بارے میں مزید جانیں۔

تعاون یافتہ علاقے
تعاون یافتہ علاقے کا مطلب ایسے ممالک/علاقے جہاں ٹریک کے حقوق کے حاملین کی جانب سے ٹریک کے استعمال کی اجازت ہے اور ان کا احاطہ لائسنس کے ذریعے کیا جاتا ہے۔
تخلیق کار کی موسیقی میں موجود کچھ ٹریکس صرف مخصوص ممالک/علاقوں میں دستیاب ہو سکتے ہیں۔ اگر ایسا ہے تو، آپ کو ٹریک کے استعمال کی تفصیلات پر تعاون یافتہ علاقوں کے آگے محدود کردہ نظر آئے گا۔
نوٹ کریں کہ اگر تعاون یافتہ علاقے سبھی کے بطور درج ہیں، لیکن آپ آمدن کے اشتراک کے استعمال کی شرائط کے تحت ٹریک استعمال کرنے کا فیصلہ کرتے ہیں (اور اسے لائسنس نہیں دیتے ہیں)، تو ٹریک کا استعمال ان ممالک/علاقوں تک محدود ہو سکتا ہے جہاں آمدن کا اشتراک دستیاب ہے۔ ان علاقوں کو دیکھنے کیلئے جہاں آپ کی ویڈیو آمدنی کا اشتراک کر رہی ہے، اپنی ویڈیو کی آمدنی کے اشتراک کا اسٹیٹس چیک کریں۔
میعاد کا اختتام

جب آپ لائسنس خریدتے ہیں، تو آپ کے لائسنس کی میعاد ختم ہونے کی تاریخ آپ کو یہ بتا دے گی کہ آپ کا لائسنس کب تک فعال رہے گا۔ تخلیق کار کی موسیقی اسٹور میں ہر ٹریک کی مختلف شرائط ہیں جو حقوق کے حامل کی طرف سے متعین کی گئی ہیں، لہذا آپ کے لائسنس کی مدت آپ کے لائسنس یافتہ ٹریک کی بنیاد پر مختلف ہوگی۔

آپ کا لائسنس تخلیق کار کی موسیقی کے مارکیٹ پلیس سے خریدے جانے کے ساتھ ہی شروع ہو جاتا ہے۔ اس کی میعاد ختم ہونے کے بعد، اس ٹریک پر مشتمل ویڈیوز درج ذیل کے ساتھ مشروط ہو سکتی ہیں:

  • اپ ڈیٹ کردہ منیٹائزیشن کی شرائط
  • ویڈیو کی مرئیت میں تبدیلیاں
  • کاپی رائٹ کے نئے دعوے

اپنی ویڈیو کی آمدنی میں رکاوٹ کو روکنے کے لیے، آپ اپنے خریدے ہوئے ٹریکس کے لائسنسز کی تجدید کر سکتے ہیں۔

ویڈیو کی منیٹائزیشن
جب آپ تخلیق کار کی موسیقی کے کسی ٹریک کیلئے لائسنس حاصل کرتے اور کسی ویڈیو میں اس کا استعمال کرتے ہیں تو اُس ویڈیو کو تب تک مکمل طور پر منیٹائز کیا جا سکتا ہے جب تک آپ کی ویڈیو میں موجود فریق ثالث کا سارا مواد لائسنس یافتہ ہے (یا آپ کو اپنی ویڈیو میں غیر لائسنس یافتہ فریق ثالث کا مواد استعمال کرنے تمام ضروری حقوق حاصل ہیں)۔
یاد رکھیں کہ لائسنس یافتہ ٹریکس کا استعمال کرنے والی ویڈیوز کو YouTube کے دیکھنے کے صفحے پر حاصل ہونے والے ملاحظات سے آمدنی حاصل ہوتی ہیں، Shorts یا لائیو سلسلوں سے نہیں۔
اگر آپ آمدن کے اشتراک کے استعمال کی شرائط کے تحت ٹریک استعمال کرنے کا فیصلہ کرتے ہیں (اور اسے لائسنس نہیں دیتے ہیں)، تو منیٹائزیشن کا اشتراک ٹریک کے حقوق کے حاملین کے ساتھ کیا جائے گا اور یہ ان ممالک/علاقوں تک محدود ہو سکتا ہے جہاں آمدن کا اشتراک دستیاب ہے۔ یہ دیکھنے کے لیے کہ آپ کی ویڈیو کن علاقوں میں آمدنی کا اشتراک کر رہی ہے، آپ اپنی ویڈیو کی آمدنی کے اشتراک کے اسٹیٹس کو چیک کر سکتے ہیں۔
مواد کی قسم
تخلیق کار کی موسیقی کے ذریعے لائسنس دہندگی یا آمدنی کے اشتراک کیلئے دستیاب ٹریکس کا استعمال صرف بڑی ویڈیوز میں کیا جا سکتا ہے، Shorts یا لائیو سلسلوں میں نہیں۔ Shorts پر آمدنی کے اشتراک سے متعلق مزید جاننے کیلئے، Shorts کے ساتھ اشتہارات سے حاصل ہونے والی آمدنی پر جائیں۔
لائسنس کے استعمال سے متعلق دیگر تفصیلات
  • YouTube پر اپ لوڈ کردہ متعدد ویڈیوز میں صرف YouTube آڈیو لائبریری لائسنسز کا ہی استعمال کیا جا سکتا ہے۔ تخلیق کار کی موسیقی کے دیگر تمام بامعاوضہ لائسنسز کو YouTube پر اپ لوڈ کردہ ایک واحد ویڈیو میں صرف ایک مرتبہ ہی استعمال کیا جا سکتا ہے۔ 
  • تخلیق کار کی موسیقی کے لائسنسز دیگر پلیٹ فارمز یا دیگر YouTube چینلز پر قابل منتقلی نہیں ہیں۔ تخلیق کار کی موسیقی کے لائسنسز کو کسی YouTube چینل کے اندر دیگر ویڈیوز میں منتقل کیا جا سکتا ہے، بشرطیکہ انہیں پہلے ہی کسی نشر کردہ ویڈیو میں استعمال نہ کیا گیا ہو۔
  • ویڈیوز کے اندر لائسنس یافتہ موسیقی کا استعمال کیسے کیا جا سکتا ہے، اس سے متعلق پابندیاں بھی ہیں۔ مزید معلومات کیلئے، تخلیق کار کی موسیقی کی اہلیت اور پابندیاں پر جائیں۔

آمدنی کے اشتراک کیلئے استعمال کی تفصیلات

اگر آپ اپنی ویڈیو میں ایک ایسے ٹریک کا استعمال کرتے ہیں جو آمدنی کے اشتراک کیلئے اہل ہے تو اس کا مطلب یہ ہے کہ آپ ٹریک کے حقوق کے حاملین کے ساتھ ویڈیو سے ہونے والی آمدنی تقسیم کر سکتے ہیں۔ آمدنی کا اشتراک شروع کرنے سے پہلے، ٹریک کے استعمال کی تفصیلات کو سمجھنا اہم ہے تاکہ آپ کو یہ علم ہو سکے کہ آپ کو ٹریک کا استعمال کرنے کیلئے کون سی اجازتیں حاصل ہیں۔

آمدنی کے اشتراک کے استعمال کے تقاضے

تخلیق کار کی موسیقی کے آمدنی کا اشتراک کرنے والے ٹریکس کا استعمال کرنے والی ویڈیوز کو آمدنی کے اشتراک کی خاطر اہل ہونے کیلئے استعمال کے ان تقاضوں کو پورا کرنا ہوگا:

  • ٹریک اور ویڈیو کا دورانیہ: ویڈیو کسی مناسب طوالت والی ویڈیو میں ٹریک کے مناسب دورانیے کا استعمال کرتی ہو:
    • جب ٹریک لائسنس کے قابل ہو، لیکن آپ لائسنس نہ خریدنا چاہتے ہوں تو آپ 3 منٹ سے زیادہ طویل کسی ویڈیو میں 30 سیکنڈ سے کم ٹریک کا استعمال کر کے آمدنی کا اشتراک کر سکتے ہیں۔
    • اگر ٹریک لائسنس کے قابل نہ ہو، لیکن آمدنی کے اشتراک کیلئے اہل ہو تو آپ کسی بھی دورانیے کی ویڈیو میں ٹریک کا جتنا چاہیں اتنا حصہ استعمال کر کے آمدنی کا اشتراک کر سکتے ہیں۔
  • منیٹائزیشن کا کوئی مسئلہ نہ ہو: ویڈیو میں منیٹائزیشن کے مسائل نہ ہوں، جیسے:
  • کوئی لائیو سلسلہ یا Shorts نہ ہو: ویڈیو ایک لائیو سلسلہ یا مختصر ویڈیو نہیں ہو سکتی۔ Shorts کی آمدنی کے اشتراک کے بارے میں جانیں۔
استعمال کے تقاضوں کو پورا نہ کرنے کی صورت میں، آپ کی ویڈیو کو Content ID کا دعوی یا کاپی رائٹ سے متعلق ہٹانے کی درخواست موصول ہو سکتی ہے جو منیٹائزیشن کو غیر فعال یا آپ کی ویڈیو کو مسدود کر سکتی ہے۔

یاد رکھیں کہ استعمال کے تقاضے حقوق کے حاملین کی صوابدید پر تبدیل ہو سکتے ہیں۔ مثال کے طور پر، آپ کی جانب سے آمدنی کا اشتراک کرنے والے ٹریک کا استعمال کرنے والی کوئی ویڈیو اپ لوڈ کرنے کے بعد، حقوق کا حامل بعد میں اُس ٹریک کیلئے منیٹائزیشن کو غیر فعال کر سکتا ہے، جس سے آپ کی ویڈیو کیلئے منیٹائزیشن غیر فعال ہو جائے گی۔ استعمال کی شرائط میں ہونے والی تبدیلیاں چند مخصوص علاقوں یا تمام علاقوں میں لاگو ہو سکتی ہیں۔ 

گانے کا دورانیہ

گانے کے دورانیے کا مطلب یہ ہے کہ حقوق کے حاملین کسی ویڈیو میں ٹریک کا کتنا حصہ استعمال کرنے کی اجازت دے رہے ہیں۔

آمدنی کا اشتراک کرنے والے ٹریکس کیلئے، آپ کسی بھی دورانیے کی ویڈیو میں گانے کا جتنا چاہیں اتنا حصہ استعمال کر سکتے ہیں۔

لائسنس کے قابل ایسے ٹریکس جن کیلئے آپ لائسنس نہیں خریدنا چاہتے ہیں، اس کے بجائے آپ آمدنی کے اشتراک کا انتخاب کر سکتے ہیں بشرطیکہ آپ کی جانب سے 3 منٹ سے زیادہ طویل کسی ویڈیو میں استعمال کئے جانے والے گانے کا دورانیہ 30 سیکنڈ سے کم ہو۔ آمدنی کے اشتراک کے بارے میں مزید جانیں۔

تعاون یافتہ علاقے
تعاون یافتہ علاقے کا مطلب ایسے ممالک/علاقے جہاں ٹریک کا استعمال آمدنی حاصل کرنے کیلئے اہل ہے۔ ایک ٹریک ایسے ممالک/علاقوں میں آمدنی حاصل کرنے کیلئے اہل ہوتا ہے جہاں ٹریک کے حقوق کے حاملین حقوق کے مالک ہوں اور جہاں انہوں نے ٹریک کو آمدنی کے اشتراک کیلئے دستیاب کرانے کا انتخاب کیا ہو۔
تخلیق کار کی موسیقی میں موجود کچھ ٹریکس صرف مخصوص ممالک/علاقوں میں دستیاب ہو سکتے ہیں۔ اگر ایسا ہے تو، آپ کو ٹریک کے استعمال کی تفصیلات پر تعاون یافتہ علاقوں کے آگے محدود کردہ نظر آئے گا۔
ان علاقوں کو دیکھنے کیلئے جہاں آپ کی ویڈیو آمدنی کا اشتراک کر رہی ہے، اپنی ویڈیو کی آمدنی کے اشتراک کا اسٹیٹس چیک کریں۔
ویڈیو کی منیٹائزیشن

تخلیق کار کی موسیقی کے ساتھ، اگر بڑی ویڈیو ایسے ٹریکس کا استعمال کرتی ہے جو آمدن کے اشتراک کے لیے اہل ہیں تو معیاری ‎55% آمدن کے اشتراک کو ایڈجسٹ کیا جاتا ہے تاکہ موسیقی کے حقوق کو کلیئر کرنے کے اخراجات کو پورا کیا جا سکے جیسا کہ ذیل کی مثالوں میں دکھایا گیا ہے۔ یہ اس پر منحصر ہے:

  • استعمال کیے گئے ٹریکس کی تعداد: ایک تخلیق کار اپنی ویڈیو میں کتنے اہل آمدن کے اشتراک والے ٹریکس استعمال کرتا ہے (نیچے مثالیں دیکھیں)۔
  • موسیقی کے حقوق کے اضافی اخراجات: موسیقی کے حقوق کے اضافی اخراجات کو پورا کرنے کے لیے کٹوتی، جیسے کارکردگی کے حقوق۔ یہ کٹوتی ‎5% تک ہو سکتی ہے اور تخلیق کار کی موسیقی کے ایسے ٹریکس پر ان اضافی موسیقی کے حقوق کی مرکب لاگت کی عکاسی کرے گی جو آمدنی کے اشتراک کے اہل ہیں۔
آمدن کے حصے کے حساب کتاب کی مثالیں

مثال 1: آمدن کا اشتراک کرنے والے 1 ٹریک کا استعمال

مثال: تخلیق کار اپنی بڑی ویڈیو میں آمدن کے اشتراک کا 1 ٹریک استعمال کرتا ہے اور معیاری ‎55% آمدن کے اشتراک کا نصف (‎27.5%) کماتا ہے۔ مثال کے طور پر، موسیقی کے حقوق کے اضافی اخراجات کی کٹوتی ‎2.5% ہو سکتی ہے۔

اس ویڈیو کے لیے، تخلیق کار کل آمدنی کا ‎25% کمائے گا (‎27.5% - ‎2.5%)۔

 
مثال: آمدن کا اشتراک کرنے والے 1 ٹریک کا استعمال
مثال آمدنی کا حصہ: ‎55% ÷ 2 27.5%
مثال موسیقی کے حقوق کے اضافی اخراجات - 2.5%
مثال کل آمدنی 25%

مثال: آمدن کا اشتراک کرنے والے 2 ٹریکس اور 1 لائسنس یافتہ ٹریک کا استعمال

مثال: تخلیق کار اپنی بڑی ویڈیو میں آمدن کا اشتراک کرنے والے 2 ٹریکس اور 1 لائسنس یافتہ ٹریک کا استعمال کرتا ہے اور معیاری ‏55% آمدن کے اشتراک کا 1/3 (‎18.33%) کماتا ہے۔ مثال کے طور پر، موسیقی کے حقوق کے اضافی اخراجات کی کٹوتی ‎2% ہو سکتی ہے۔

اس ویڈیو کے لیے، تخلیق کار کل آمدنی کا ‎16.33% کمائے گا (‎18.33% - 2%)۔

 
مثال: آمدن کا اشتراک کرنے والے 2 ٹریکس اور 1 لائسنس یافتہ ٹریک کا استعمال
مثال آمدنی کا حصہ: ‎55% ÷ 3 18.33%
مثال موسیقی کے حقوق کے اضافی اخراجات - 2.5%
مثال کل آمدنی 15.83%
مواد کی قسم
تخلیق کار کی موسیقی کے ذریعے لائسنس دہندگی یا آمدنی کے اشتراک کیلئے دستیاب ٹریکس کا استعمال صرف بڑی ویڈیوز میں کیا جا سکتا ہے، Shorts یا لائیو سلسلوں میں نہیں۔ Shorts پر آمدنی کے اشتراک سے متعلق مزید جاننے کیلئے، Shorts کے ساتھ اشتہارات سے حاصل ہونے والی آمدنی پر جائیں۔

 

مزید معلومات

کیا یہ مفید تھا؟

ہم کس طرح اسے بہتر بنا سکتے ہیں؟
تلاش کریں
تلاش صاف کریں
تلاش بند کریں
اصل مینیو
14561109608158012036
true
امدادی مرکز تلاش کریں
true
true
true
true
true
59
false
false