اپنی ویڈیوز اپ لوڈ کریں اور ان پر دعوی کریں

اس مضمون میں بیان کردہ خصوصیات کا اطلاق صرف YouTube اسٹوڈیو مواد کے منتظم کے صارفین پر ہوتا ہے۔ YouTube پر ویڈیوز اپ لوڈ کرنے کے بارے میں عام معلومات کیلئے، یہاں مزید جانیں۔

YouTube ویڈیوز اپ لوڈ کرنے کے متعدد طریقے پیش کرتا ہے۔ مواد کا منتظم اکاؤنٹ سے لنک کردہ چینلز کیلئے، ویڈيو اپ لوڈ کرنے میں پالیسیاں سیٹ کرنا، ملکیت کا تعین کرنا اور اثاثہ تخلیق کرنا بھی شامل ہوتا ہے۔

YouTube پر آپ کی اپ لوڈ کردہ کسی بھی ویڈیو کے حقوق کا آپ کو مالک ہونا یا اس کے حقوق کے لائسنسز رکھنا ضروری ہے۔

اپنی ویڈیوز اپ لوڈ کریں

اگر آپ کا چینل مواد کے منتظم اکاؤنٹ سے لنک کردہ ہے تو آپ studio.youtube.com سے ویڈیوز اپ لوڈ کرنے کیلئے ذیل کے اقدامات کو استعمال کر سکتے ہیں۔

نوٹ: اپ لوڈ کی یہ کارروائی اس وقت مختلف ہوتی ہے جب ویڈيوز کو مواد کی ڈيلیوری کے دیگر طریقوں کے ذریعے اپ لوڈ کیا جاتا ہے۔
1۔ فائل منتخب کریں اور تفصیلات درج کریں
  1. YouTube اسٹوڈیو میں اس چینل کے بطور سائن ان کریں جو آپ کے مواد کے منتظم اکاؤنٹ کے ساتھ لنک کردہ ہے۔
  2. سب سے اوپر بائیں کونے میں،  تخلیق کریں اور پھر ویڈیوز اپ لوڈ کریں پر کلک کریں۔
  3. فائلیں منتخب کریں پر کلک کریں یا ان ویڈیو فائلوں کو کھینچ کر ڈالیں جنہیں آپ اپ لوڈ کرنا چاہتے ہیں۔
  4. جب تفصیلات صفحہ ظاہر ہو تو اپنی ویڈيو کیلئے عنوان اور تفصیل شامل کریں۔
  5. منتخب کریں کہ آیا آپ کی ویڈیو بچوں کیلئے تیار کردہ ہے۔
  6. بامعاوضہ پروموشن، ٹیگز، سب ٹائٹلز جیسی مزید معلومات درج کرنے کیلئے، مزید دکھائیں پر کلک کریں۔
  7. آگے پر کلک کریں۔
تفصیلات کے صفحہ پر آگے پر کلک کرنے پر حقوق کے نظم و نسق کا صفحہ ظاہر ہوگا۔
2۔ پالیسیاں سیٹ کریں
  1. آپ کی اپنی ویڈیو پر لاگو کردہ پالیسیوں کے تحت حقوق کے نظم و نسق کے صفحہ پر اپ لوڈ کی پالیسی  پر کلک کریں اور اپ لوڈ کی پالیسی منتخب کریں۔
    • آپ کی ڈيفالٹ اپ لوڈ کی پالیسی پہلے ہی منتخب ہو جائے گی۔ اگر آپ کی ڈيفالٹ اپ لوڈ کی پالیسی نہیں ہے تو سبھی ملکوں میں ٹریک کریں کو منتخب کر دیا جائے گا۔
    • اپ لوڈ کی پالیسی کی ڈراپ ڈاؤن فہرست خودکار دعوی کرنے کے معیار والی کسی بھی پالیسی کو ہٹا دیتی ہے۔ اپنی ڈيفالٹ اپ لوڈ کی پالیسی کو اوور رائیڈ کرنے کیلئے الگ پالیسی منتخب کریں۔
  2. آپ کی ویڈیو کی کاپیوں پر لاگو کردہ پالیسیوں کے سیکشن میں، مماثلت کی پالیسی  پر کلک کریں اور مماثلت کی پالیسی منتخب کریں۔
    • اس ویڈيو کیلئے Content ID کی مماثلتوں کی اجازت دینے کیلئے، Content ID کی مماثلت کو آن کریں چیک باکس پر کلک کریں اور ڈراپ ڈاؤن فہرست سے مماثلت کی پالیسی کو منتخب کریں۔
    • اگر آپ Content ID کیلئے رجسٹرڈ نہیں ہیں تو یہ کنٹرولز ظاہر نہیں ہوتے ہیں۔ Content ID کی اہلیت کے بارے میں مزید جانیں۔
    • اگر آپ کی ویڈیو Content ID کیلئے کافی چھوٹی ہے تو ایک نوٹ ظاہر ہوگا: ”Content ID کی مماثلت کیلئے ویڈیو کافی چھوٹی ہے“۔
3۔ ملکیت کا تعین کریں
  1. ملکیت کے تحت حقوق کے نظم و نسق کے صفحہ پر،عالمی (ڈیفالٹ اختیار) یا مخصوص علاقے منتخب کریں۔
  2. اگر آپ نے مخصوص علاقے منتخب کیا ہے تو منتخب علاقوں میں مالک بنیں یا منتخب علاقوں کے علاوہ ہر جگہ مالک بنیں کو منتخب کریں۔ پھر ٹیکسٹ باکس میں علاقے درج کریں۔
    • جہاں آپ کے پاس ملکیت ہے ان علاقوں کے باہر اپنی ویڈیو کو مسدود کرنے کیلئے، اپنی ملکیت کے علاقوں سے باہر ویڈیو کو مسدود کریں کے آگے موجود باکس کو نشان زد کریں۔ مزید جانیں۔
4۔ اثاثہ تخلیق کریں
  1. اثاثہ کی معلومات کے تحت حقوق کے نظم و نسق کے صفحہ پر اثاثہ کی قسم  پر کلک کریں اور اس ویڈیو کے لئے تخلیق کرنے کی خاطر اثاثہ کی قسم منتخب کریں۔ اثاثے کی قسموں کے بارے میں مزید جانیں۔
  2. اثاثے کا عنوان فیلڈ میں، اپنے اثاثے کیلئے عنوان درج کریں۔
    • نوٹ: تبدیلیاں محفوظ کریں پر کلک کرنے کے بعد آپ اثاثے کی قسم تبدیل نہیں کر سکتے ہیں۔
  3. آپ باقی فیلڈز میں حسب ضرورت ID، اثاثے کی تفصیل اور نوٹس بھی شامل کر سکتے ہیں۔
  4. آگے پر کلک کریں۔
جب ملکیت اور اثاثے کی معلومات محفوظ ہو جائے تو اسٹوڈیو مواد کا منتظم میں اثاثے صفحہ سے تبدیلیاں کی جا سکتی ہیں۔ مزید جانیں۔
5۔ باقی اقدامات مکمل کریں

جب آپ تفصیلات اور حقوق کے نظم و نسق کے سیکشنز مکمل کر لیں تو اپ لوڈ کی کارروائی کے باقی مراحل کی پیروی کریں۔

آپ یہاں موجود معلومات کا استعمال باقی سیکشنز میں رہنمائی حاصل کرنے کے لئے کر سکتے ہیں: ویڈیو کے عناصر، چیکس اور مرئیت۔

مرئیت سیکشن میں، اگر آپ اپنی ویڈیو کی اشاعت سے پہلے اس کا جائزہ لینا چاہتے ہیں تو ویڈیو کو نجی، غیر مندرج, یا شیڈول کردہ کے بطور سیٹ کریں۔ اگر آپ کی ویڈیو کی رازداری کی ترتیب عوامی ہے تو جب آپ محفوظ کریں پر کلک کرتے ہیں تو YouTube آپ کی ویڈیو کو شائع کر دیتا ہے اور فائل پر کارروائی مکمل ہو جاتی ہے۔

پچھلی اپ لوڈ کردہ ویڈیوز پر دعوی کریں

اگر آپ نے پہلے ہی ویڈیو اپ لوڈ کر دی ہے تو آپ اسٹوڈیو مواد کے منتظم سے اپ لوڈ کی پالیسی کو منتخب کر کے اس کے بعد اس پر دعوی کر سکتے ہیں۔

پچھلی اپ لوڈ کردہ ویڈیو پر دعوی کریں

  1. اسٹوڈیو مواد کے منتظم میں سائن ان کریں۔
  2. بائیں مینو سے، ویڈیوز منتخب کریں۔
  3. اس ویڈيو پر کلک کریں جس پر آپ دعوی کرنا چاہتے ہیں۔
  4. حقوق کا نظم و نسق ٹیب منتخب کریں۔
  5. اپ لوڈ کی پالیسی  پر کلک کریں اور اس ویڈیو کے ساتھ وابستہ کرنے کیلئے اپ لوڈ کی پالیسی منتخب کریں۔
    • اس فہرست میں کم پالیسیاں دستیاب ہو سکتی ہیں کیونکہ Content ID کی مماثلت کی شرائط کے ساتھ مماثلت کی پالیسیوں کو اپ لوڈ کی پالیسیوں کے بطور سیٹ نہیں کیا جا سکتا ہے۔ مزید جانیں۔
  6. لاگو کریںپر کلک کریں۔
  7. محفوظ کریں پر کلک کریں۔

پچھلی اپ لوڈ کردہ متعدد ویڈیوز پر ایک بار میں دعوی کریں

  1. اسٹوڈیو مواد کے منتظم میں سائن ان کریں۔
  2. بائیں مینو سے، ویڈیوز منتخب کریں۔
  3. ان ویڈیوز کے آگے موجود چیک باکسز پر کلک کریں جن پر آپ دعوی کرنا چاہتے ہیں۔
  4. سرفہرست بینر سے، ترمیم کریں  اور پھر اپ لوڈ کی پالیسی پر کلک کریں۔
  5. اپ لوڈ کی پالیسی  پر کلک کریں اور ان ویڈیوز کے ساتھ وابستہ کرنے کیلئے اپ لوڈ کی پالیسی منتخب کریں۔
  6. لاگو کریںپر کلک کریں۔
  7. اپ ڈیٹ کریں ویڈیوز پر کلک کریں۔

کیا یہ مفید تھا؟

ہم کس طرح اسے بہتر بنا سکتے ہیں؟
تلاش کریں
تلاش صاف کریں
تلاش بند کریں
اصل مینیو
7563360999055814200
true
امدادی مرکز تلاش کریں
true
true
true
true
true
59
false
false