بہت شکریہ کو آن کریں اور اس کا نظم کریں

بہت شکریہ (پہلے ناظر کی ستائش کے نام سے جانا جاتا تھا) سے تخلیق کاران آمدنی حاصل کر سکتے ہیں اور ان ناظرین سے رابطہ کر سکتے ہیں جو اپنے مواد کے لیے اضافی شکریہ ادا کرنا چاہتے ہیں۔

ناظرین بڑی ویڈیوز یا مختصر ویڈیو پر ایک تفریحی اینیمیشن خرید سکتے ہیں جسے بہت شکریہ کہا جاتا ہے۔ یک وقتی اینیمیشن صرف بڑی ویڈیو یا مختصر ویڈیو کے براہ راست خریدار کو دکھائی جاتی ہے۔ اضافی بونس کے طور پر، خریدار تبصروں کے سیکشن میں ایک ممتاز، رنگین اور حسب ضرورت بنائے جانے کے لائق تبصرہ پوسٹ کرتے ہیں۔ بہت شکریہ قیمت کے مختلف پوائنٹس میں دستیاب ہے جن میں سے ناظرین انتخاب کر سکتے ہیں۔

بہت شکریہ کی اہلیت کے بارے میں مزید جانیں۔

بہت شکریہ

تازہ ترین خبروں، اپ ڈیٹس اور تجاویز کیلئے YouTube تخلیق کاران کا چینل سبسکرائب کریں۔

اپنے چینل کے لیے 'بہت شکریہ' آن یا آف کریں

بہت شکریہ آن کریں

Shorts کیلئے بہت شکریہ 🎉

بہت شکریہ سے آمدنی کمانے کے لیے، آپ (اور آپ کے MCN) کو پہلے کامرس پروڈکٹ ماڈیول (CPM) قبول کرنا ہوگا۔ CPM سے متعلق مزید معلومات کے لیے، ہماری YouTube کی کامرس پروڈکٹس منیٹائزیشن پالیسیاں دیکھیں۔

اگر آپ 'بہت شکریہ' آن کرنے کے لیے کمپیوٹر استعمال کرنا چاہتے ہیں:

  1. کمپیوٹر پر، YouTube اسٹوڈیو میں سائن ان کریں۔
  2. دائیں مینو میں آمدنی حاصل کریں پر کلک کریں۔
  3. Supers ٹیب پر کلک کریں۔ آپ کے چینل کے اہل ہونے کی صورت میں ہی یہ ٹیب دکھائی دے گا۔
  4. شروع کریں پر کلک کریں اور آن اسکرین ہدایات کی پیروی کریں۔
  5. اگر آپ Supers سیکشن میں پہلی بار آئے ہیں تو 'کامرس پروڈکٹ ماڈیول' (CPM) پر دستخط کرنے کے لیے آن اسکرین ہدایات کی پیروی کریں۔
  6. تمام ہدایات کو مکمل کر لینے کے بعد، "بہت شکریہ" ایسے سوئچ کے سامنے نظر آئے گا جسے آپ آن یا آف کر سکتے ہیں۔

'بہت شکریہ'  پچھلے اور مستقبل کے سبھی اہل Shorts اور بڑی ویڈیوز پر نظر آئے گی۔

اگر آپ 'بہت شکریہ' آن کرنے کے لیے اپنا موبائل آلہ استعمال کرنا چاہتے ہیں:

  1. YouTube اسٹوڈیو موبائل ایپ کھولیں۔
  2. اسکرین کے نچلے حصے میں، آمدنی حاصل کریں پر تھپتھپائیں۔
  3. Supers کارڈ پر تھپتھپائیں کریں۔ اگر Supers کارڈ سامنے نہیں آتا ہے تو “Supers” سیکشن میں شروع کریںاور پھر آن کریں پر تھپتھپائیں۔
  4. اگر آپ Supers سیکشن میں پہلی بار آئے ہیں تو 'کامرس پروڈکٹ ماڈیول' (CPM) پر دستخط کرنے کے لیے آن اسکرین ہدایات کی پیروی کریں۔
  5. تمام ہدایات کو مکمل کر لینے کے بعد، Supers کے تمام پروڈکٹس آپ کی مندرجہ ذیل اہل چیزوں پر دکھائی دیں گے:
    • لائیو سلسلے اور پریمیئرز (Super Chat اور Super Stickers)
    • بڑی ویڈیوز اور Shorts (بہت شکریہ)
نوٹس:
  • اگر آپ کے حقوق کا نظم کوئی فریق ثالث کرتا ہے تو 'بہت شکریہ' آن کرنے سے پہلے ان سے اس ضمن میں بات کر لیں۔
  • اگر آپ بعض مخصوص Supers کو آف کرنا چاہتے ہیں تو آپ YouTube اسٹوڈیو میں سائن ان کرنے کے لیے کمپیوٹر کا استعمال کر سکتے ہیں۔ متعلقہ Supers کو آف کرنے کے لیے، Supers ٹیب پر جائیں۔

'بہت شکریہ' آف کریں

  1. کمپیوٹر پر، YouTube اسٹوڈیو میں سائن ان کریں۔
  2. دائیں مینو میں، آمدنی حاصل کریں کا انتخاب کریں۔
  3. Supers ٹیب پر کلک کریں۔
  4. "بہت شکریہ" کے پاس موجود سوئچ آف کریں۔
  5. پاپ اپ میں، "میں اس کارروائی کے مضمرات کو سمجھتا ہوں" کے پاس موجود چیک باکس منتخب کریں۔
  6. آف کریں پر کلک کریں۔

جب آپ سوئچ آف کرتے ہیں تو ہت شکریہ' کی خصوصیت آپ کے تمام Shorts اور بڑی ویڈیوز سے ہٹا دیا جائے گا۔ آپ اب بھی گزشتہ آمدنیوں کا جائزہ لے سکتے ہیں۔

اپنے نیٹ ورک کے لیے بہت شکریہ آن کریں

اس سے پہلے کہ کسی نیٹ ورک کا کوئی چینل بہت شکریہ کو آن کر سکے، آن کیے جانے کے لیے نیٹ ورک کا اس خصوصیت کو اجازت دینا ضروری ہے:

  1. کمپیوٹر کا استعمال کر کے YouTube اسٹوڈیو میں سائن ان کریں۔
  2. ترتیبات پر جائیں۔
  3. اقرار ناموں پر کلک کریں اور "کامرس پروڈکٹ ماڈیول" کو قبول کریں۔

قبول کرنے کے بعد، آپ کے نیٹ ورک میں اہل چینلز بہت شکریہ کو آن کر سکتے ہیں۔

بہت شکریہ کے تبصرے

جب کوئی ناظر بہت شکریہ خریدتا ہے تو، وہ بونس کے طور پر آپ کی مختصر ویڈیو یا بڑی ویڈیوز کے تبصروں کے سیکشن میں رنگین تبصرے کو پوسٹ کر سکتا ہے۔

آپ YouTube اسٹوڈیو اور YouTube اسٹوڈیو ایپ کے تبصروں کے سیکشن میں "بہت شکریہ سے" فلٹر کا استعمال کر کے دیکھ سکتے ہیں کہ 'بہت شکریہ' کس نے خریدا۔ آپ اپنے مواد پر تبصروں کا جائزہ لے سکتے ہیں، جواب دے سکتے ہیں، دل بھیج سکتے ہیں اور انہیں ہٹا سکتے ہیں۔ اگر کوئی خریدار اپنا بہت شکریہ تبصرہ حذف کرتا ہے تو یہ آپ کے تبصروں میں نظر نہیں آئے گا۔

ایک مختصر ویڈیو کے ساتھ ایک بہت شکریہ تبصرے کا جواب دیں۔

تبصرہ اسٹیکر کی خصوصیت آپ کو ایک مختصر ویڈیو کے ساتھ ایک بہت شکریہ تبصرے کا جواب دے کر اپنے مداحوں کو پہچاننے اور ان کے ساتھ گہرے کنکشنز قائم کرنے میں مدد کرتی ہے۔ آپ کے مداح کا تبصرہ مختصر ویڈیو پر ایک بہت شکریہ تبصرہ کے طور پر نظر آئے گا اور مداح کو الرٹ کرے گا کہ آپ نے ان کے تبصرے کا جواب دیا ہے۔ 

آپ YouTube اسٹوڈیو اور YouTube اسٹوڈیو موبائل ایپ کے تبصروں کے سیکشن میں "بہت شکریہ سے" فلٹر کے ساتھ دیکھ سکتے ہیں کہ کس نے بہت شکریہ خریدا ہے۔ بہت شکریہ مل جانے کے بعد جس کا جواب آپ مختصر ویڈیو کے ساتھ دینا چاہتے ہیں: 

  1. YouTube موبائل ایپ کھولیں۔
  2. اپنی ویڈیو کے دیکھنے والے صفحے پر جائیں یا بہت شکریہ کے تبصرے کے ساتھ مختصر ویڈیو کریں۔ 
  3. تبصرے فیڈ کھولیں اور بہت شکریہ تبصرہ تلاش کریں جس کا آپ جواب دینا چاہتے ہیں۔
  4. تبصرے کے نیچے، جواب دیں  اور پھر ایک مختصر ویڈیو تخلیق کریں پر تھپتھپائیں۔

Shorts تخلیق کار کے تجربے کے دوران، آپ بہت شکریہ کے تبصرے کو دوبارہ جگہ دینے کے لیے اسے گھسیٹ سکتے ہیں یا تبصرہ کے اسٹیکر کا سائز تبدیل کرنے کے لیے بہت شکریہ تبصرے کو چٹکی بھر سکتے ہیں۔ YouTube Shorts تخلیق کرنے کے بارے میں مزید جانیں اور ہمارے تخلیقی خصوصیات کے سوئیٹ کے ساتھ اپنے Short کو بہتر بنانے کا طریقہ جانیں۔

ریونیو رپورٹنگ

YouTube Analytics میں، آپ آمدنی اور پھر 'آپ پیسہ کیسے کماتے ہیں' کارڈ اور پھر Supers منتخب کر کے بہت شکریہ کے لیے اپنی آمدنی کا بریک ڈاؤن دیکھ سکتے ہیں۔

آمدنی کا حصہ

تخلیق کاران کو بہت شکریہ کی آمدنی کا %70 موصول ہوتا ہے جسے Google کے ذریعے تسلیم کیا جاتا ہے۔ ٹیکسز اور فیس کی کٹوتی کرنے کے بعد %70 کا حساب کیا جاتا ہے، (بشمول iOS پر App اسٹور کی فیس)۔ فی الوقت ٹرانزیکشن کی لاگتیں، بشمول کریڈٹ کارڈ فیس، YouTube برداشت کرتا ہے۔

آپ کو بہت شکریہ کی آمدنی اسی طرح ملتی ہے جس طرح آپ کو AdSense برائے YouTube کے ساتھ اشتہارات سے حاصل ہونے والی آمدنی حاصل ہوتی ہے۔

کیا یہ مفید تھا؟

ہم کس طرح اسے بہتر بنا سکتے ہیں؟
تلاش کریں
تلاش صاف کریں
تلاش بند کریں
اصل مینیو
15133393423493485267
true
امدادی مرکز تلاش کریں
true
true
true
true
true
59
false
false