بطور فیملی اپنے انتخاب کو سمجھیں

YouTube Kids اور YouTube کے زیر نگرانی تجربات: فیملیز کے لیے دیکھنے کے اختیارات

تازہ ترین خبروں، اپ ڈیٹس اور تجاویز کے لیے YouTube ناظرین کا چینل سبسکرائب کریں۔

آپ یہ فیصلہ کر سکتے ہیں کہ آپ کی فیملی کے لیے YouTube کا کون سا تجربہ بہتر ہے۔ YouTube پر زیر نگرانی اکاؤنٹ اور YouTube Kids ایپ کے درمیان فرق جاننے کے لیے نیچے دیئے گئے چارٹ کا استعمال کریں۔

زیر نگرانی اکاؤنٹس کی کون سی خصوصیات بند کر دی گئی ہیں اس بارے میں مخصوص معلومات کے لیے، YouTube پر زیر نگرانی تجربہ کیا ہے؟ اس پر جائیں
  YouTube پر زیر نگرانی اکاؤنٹ YouTube Kids
یہ کیا ہے؟

محدود خصوصیات اور ڈیجیٹل فلاح و بہبود سے تحفظات کے ساتھ باقاعدہ YouTube کا والدین کے زیر انتظام ورژن۔ اس میں نو عمری کو پہنچنے والے اور ان سے زیادہ عمر کے بچوں کے لیے مواد کی ترتیبات شامل ہے۔

YouTube پر زیر نگرانی تجربات سے متعلق مزید جانیں۔

ایک علیحدہ ایپ جو بچوں کے لیے نسبتاً ایک محفوظ اور سادہ تجربہ ہے۔ ان کے ملاحظے کے سفر کو گائیڈ کرنے کے لیے والدین اور نگہداشت کنندگان کے لیے ٹولز شامل ہیں۔

youtube.com/kids پر مزید جانیں۔
یہ کس کے لیے ہے؟ 13 سال سے کم عمر کے بچے (یا ان کے ملک/علاقے میں متعلقہ عمر) جن کے والدین فیصلہ کرتے ہیں کہ وہ والدین کے ذریعے منتخب کردہ مواد کی ترتیبات کے ساتھ YouTube کو دریافت کرنے کے لیے تیار ہیں۔

وہ بچے جن کے والدین ان کے دیکھنے کے لیے مواد چننا چاہتے ہیں۔ وہ بچے جن کے والدین عمر پر مبنی مواد کی 3 ترتیبات میں سے ان کے دیکھنے کے لیے مواد کا انتخاب کرنا چاہتے ہیں:

  • پری سکول (4 سال اور اس سے کم)
  • کم عمر بچے (5 سے 8 سال)
  • بڑی عمر (9 سے 12 سال)
میرے بچے کے لیے کتنا مواد دستیاب ہے؟

یہ ہماری علیحدہ YouTube Kids ایپ سے زیادہ ویڈیوز اور موسیقی پر مشتمل ہے۔

دستیاب مواد کی مقدار آپ کے منتخب کردہ مواد کی ترتیب کے مطابق درج ذیل (ترتیب میں) بدلتی ہیں:

  • دریافت کریں
  • مزید دریافت کریں
  • YouTube کی بیشتر ویڈیوز

YouTube پر زیر نگرانی اکاؤنٹ کے مقابلے ویڈیوز کا ایک چھوٹا انتخاب شامل ہے۔

دستیاب مواد کی مقدار آپ کے منتخب کردہ مواد کی ترتیب کے مطابق درج ذیل (ترتیب میں) بدلتی ہیں:

  • پری سکول (4 سال اور اس سے کم)
  • کم عمر بچے (5 سے 8 سال)
  • بڑی عمر (9 سے 12 سال)
ہر مواد کی ترتیب کے بارے میں بالکل مختلف کیا ہے؟

زیر نگرانی اکاؤنٹ مواد کی ترتیبات کی پیشکش کرتے ہیں جو عموماً +9، +13 یا زیادہ تر YouTube کے ناظرین کے لیے مواد کی درجہ بندی کے ساتھ موافق ہیں۔ عمر کے ساتھ محدود مواد شامل نہیں ہے۔

زیر نگرانی تجربات کا استعمال کرنے والے خاندانوں کے لیے مواد کی ترتیبات کے بارے میں مزید جانیں۔

YouTube Kids ایپ ایسے مواد کی ترتیبات پیش کرتی ہے جنہیں مختلف عمر کے بچوں کے لیے تیار کیا جاتا ہے۔ پری اسکول، 4 سال اور اس سے کم عمر کے بچوں کے لیے تیار کیا گیا ہے۔ کم عمر کے بچے، ‎5–8 سال کی عمر کے بچوں کے لیے تیار کیا گیا ہے۔ زیادہ عمر کے بچے، ‎9–12 سال کی عمر کے بچوں کے لیے تیار کیا گیا ہے۔ والدین اپنے بچوں کے دیکھنے کے لیے پروفائلز کی وضاحت بھی کر سکتے ہیں تاکہ وہ ان ویڈیوز کو چن سکیں جن تک ان کی رسائی ہے۔

YouTube Kids مواد کی ترتیبات کے بارے میں مزید جانیں۔
کیا میں یہ فیصلہ کر سکتا ہوں کہ میرا بچہ قطعی طور پر کون سی ویڈیوز دیکھے؟

آپ اپنے بچے کے Google اکاؤنٹ کے لیے مواد کی ترتیب کو منتخب کر سکتے ہیں، پھر YouTube غیر مطلوبہ ویڈیوز کو مناسب طریقے سے فلٹر کرنے کا کام کرتا ہے۔

نوٹ: ہم غیر مطلوبہ ویڈیوز کو فلٹر کرنے کی اپنی پوری کوشش کرتے ہیں لیکن ہمارے سسٹمز پرفیکٹ نہیں ہیں اور ان سے غلطیاں ہو سکتی ہیں۔ کچھ ویڈیوز بچوں کے لیے نامناسب ہو سکتی ہیں۔ اگر آپ کو کوئی ایسی چیز دکھائی دیتی ہے جس کے بارے میں آپ کو یقین ہے کہ یہ YouTube کے لیے نامناسب ہے تو آپ اس کی اطلاع دے سکتے ہیں۔
آپ صرف وہی ویڈیوز منتخب کر سکتے ہیں جن تک آپ چاہتے ہیں کہ آپ کے بچے کی رسائی ہو۔ مزید جانیں۔
میں اپنے بچے کے لیے اسکرین کے وقت کی حدود کیسے سیٹ کر سکتا ہوں؟ اپنے بچے کے زیر نگرانی آلات کے لیے اسکرین کے وقت کی حدود کا نظم کرنے کے لیے Google Family Link ایپ کا استعمال کریں۔ براہ راست اسکرین کے وقت کی ترتیبات کی وضاحت کرنے کے لیے YouTube Kids ایپ کا استعمال کریں یا اپنے بچے کے لیے اسکرین کے وقت کی حدود کا نظم کرنے کی خاطر Google Family Link ایپ کا استعمال کریں۔
کیا ایک Google اکاؤنٹ میرے بچے کے لیے ضرورت ہے؟

ہاں۔ 13 سال (یا ان کے ملک/علاقے میں متعلقہ عمر) سے کم عمر کے اپنے بچے کے لیے Google اکاؤنٹ تخلیق کرنے کا طریقہ جانیں۔ آپ Family Link کا استعمال کر کے اپنے بچے کے Google اکاؤنٹ کا نظم کر سکتے ہیں۔

نہیں، Google اکاؤنٹ کی ضرورت نہیں ہے۔

YouTube پر زیر نگرانی اکاؤنٹ بنانے کے بارے میں مزید جاننے کے لیے، زیر نگرانی اکاؤنٹس کے ساتھ شروع کریں پر جائیں۔

اگر آپ YouTube Kids کے بارے میں مزید معلومات چاہتے ہیں تو YouTube Kids پیرنٹل گائیڈ دیکھیں۔

کیا یہ مفید تھا؟

ہم کس طرح اسے بہتر بنا سکتے ہیں؟
تلاش کریں
تلاش صاف کریں
تلاش بند کریں
اصل مینیو
12895897240696888568
true
امدادی مرکز تلاش کریں
true
true
true
true
true
59
false
false