ناشائستہ زبان کی پالیسی

ہمارے تخلیق کاروں، ناظرین اور پارٹنرز کی حفاظت ہماری اولین ترجیح ہے۔ اس منفرد اور متحرک کمیونٹی کی حفاظت میں ہماری مدد کرنے کے لیے ہم آپ سب پر اعتماد کرتے ہیں۔ یہ ضروری ہے کہ YouTube کو محفوظ رکھنے کیلئے آپ کمیونٹی گائیڈلائنز اور ہماری مشترکہ ذمہ داری میں ان کے کردار کو سمجھیں۔ ان پالیسیوں کا بغور جائزہ لینے کے لیے وقت نکالیں۔ ہماری گائیڈ لائنز کی مکمل فہرست کے لیے آپ اس صفحہ کو بھی چیک آؤٹ کر سکتے ہیں۔

کچھ گفتگو 18 سال سے کم عمر کے ناظرین کے ليے نامناسب ہو سکتی ہے۔

اگر آپ کو اس پالیسی کی خلاف ورزی کرنے والا کوئی مواد ملتا ہے تو اس کی اطلاع دیں۔ ہماری کمیونٹی گائیڈلائنز کی خلاف ورزی کی رپورٹ کرنے سے متعلق ہدایات یہاں دستیاب ہيں۔ اگر آپ کو چند ایسی ویڈیوز یا تبصرے ملے ہیں جن کی آپ اطلاع دینا چاہتے ہیں تو آپ چینل کی اطلاع دے سکتے ہیں۔

آپ کیلئے اس پالیسی کا کیا مطلب ہے

اگر آپ مواد شائع کر رہے ہیں

اس پالیسی کی خلاف ورزی کرنے والے صَرِيح مواد عمر کی تحدید، مواد کو ہٹانے یا اسٹرائیک کا سبب بن سکتا ہے۔ ہم کسی مواد پر عمر کی تحدید لگانے، اسے ہٹانے یا اسٹرائیک جاری کرنے کا فیصلہ کرتے وقت مندرجہ ذیل عوامل پر غور کر سکتے ہیں۔

  • جنسی طور پر بیہودہ زبان یا بیانیوں کا استعمال
  • مواد میں بہت زیادہ بے حُرمتی کا استعمال 
  • مواد کے عنوان، تھمب نیل یا وابستہ میٹا ڈیٹا میں بہت زیادہ بے حُرمتی یا جنسی طور پر محرک اصطلاحات کا استعمال
  • ضرورت سے زیادہ جنسی آوازوں کا استعمال

نوٹ: اوپر دی گئی فہرست مکمل نہیں ہے۔

عمر کے ساتھ محدود مواد

یہاں پر ایسے مواد کی چند مثالیں درج ہیں جس پر عمر کی تحدید لگ سکتی ہے:
  • بے حُرمتیوں کے استعمال پر مرکوز ویڈیو جیسے سیاق و سباق سے باہر کمپائلیشن، گانا یا لیا گیا کلپ
  • عنوان میں بہت زیادہ بے حُرمتیوں کو استعمال کرنے والی ویڈیو 
  • ایسی ویڈیو جس میں ناشائستہ یا جنسی زبان کا استعمال بار بار ہوتا ہے

یہ پالیسی ویڈیوز، ویڈیو کی تفصیلات، تبصروں، لائیو سلسلوں، آڈیو اور کسی دوسرے YouTube پروڈکٹ یا خصوصیت پر لاگو ہوتی ہے۔ یاد رکھیں کہ یہ صرف چند مثالیں ہیں اور اگر آپ کو لگتا ہے کہ آپ کا مواد اس پالیسی کی خلاف ورزی کر سکتا ہے تو اسے پوسٹ نہ کریں۔

ہم ناشائستہ زبان کی اجازت اس وقت دے سکتے ہیں جب اس کا مقصد تعلیمی، دستاویزی، سائنسی یا فنکارانہ ہو اور وہ بہت زیادہ نہ ہو۔ مثال کے طور پر، بُرے لفظ کے ساتھ گانے کا عنوان یا ایسا گانا جس میں بے حُرمتی کی مقدار بہت زیادہ ہو۔ یاد رکھیں کہ مواد، عنوان اور تفصیل میں سیاق و سباق فراہم کرنے سے ہمیں اور آپ کے ناظرین کو ویڈیو کے بنیادی مقصد کا تعین کرنے میں مدد ملے گی۔

اگر مواد اس پالیسی کی خلاف ورزی کرتا ہے تو کیا ہوتا ہے

اگر آپ کا مواد اس پالیسی کی خلاف ورزی کرے گا تو ہم مواد کو ہٹا دیں گے اور آپ کو مطلع کرنے کیلئے ایک ای میل بھیجیں گے۔ اگر ہم اس بات کی تصدیق نہیں کر سکتے کہ آپ نے جو لنک پوسٹ کیا ہے وہ محفوظ ہے تو ہم لنک کو ہٹا سکتے ہیں۔ نوٹ کریں کہ ویڈیو کے اندر یا ویڈیو کے میٹا ڈیٹا میں پوسٹ کردہ خلاف ورزی کرنے والے URLs کے نتیجے میں ویڈیو کو ہٹا دیا جا سکتا ہے۔

اگر آپ پہلی مرتبہ ہماری کمیونٹی گائیڈلائنز کی خلاف ورزی کر رہے ہیں تو آپ کو ممکنہ طور پر اپنے چینل پر جرمانے کے بغیر ایک وارننگ ملے گی۔ آپ کو پالیسی ٹریننگ لینے کا موقع ملے گا تاکہ وارننگ 90 دنوں کے بعد ختم ہو جائے۔ تاہم، اگر اسی پالیسی کی اس 90 دن کی ونڈو کے اندر خلاف ورزی کی جاتی ہے، تو وارننگ ختم نہیں ہوگی اور آپ کے چینل کو سٹرائیک دے دی جائے گی۔ اگر آپ تربیت مکمل کرنے کے بعد کسی مختلف پالیسی کی خلاف ورزی کرتے ہیں تو آپ کو ایک اور وارننگ ملے گی۔

آپ کے چینل کو 90 دنوں کے اندر 3 اسٹرائیکس موصول ہونے پر، اسے معطل کر دیا جائے گا۔ ہمارے اسٹرائیکس کے سسٹم کے بارے میں مزید جانیں۔

کمیونٹی گائیڈلائنز یا سروس کی شرائط کی مکرر خلاف ورزیوں کیلئے، ہم آپ کے چینل یا اکاؤنٹ کو معطل کر سکتے ہیں۔ ہم آپ کے چینل یا اکاؤنٹ کو سنگین بیجا استعمال کے ایک واحد معاملے کے بعد بھی معطل کر سکتے ہیں۔ ہم کسی پالیسی کی خلاف ورزی کرنے کیلئے وقف چینل کو بھی معطل کر سکتے ہیں۔ ہم مستقبل میں دوبارہ خلاف ورزی کرنے والوں کو پالیسی کی تربیت میں حصہ لینے سے روک سکتے ہیں۔ چینل یا اکاؤنٹ کی معطلیوں کے بارے میں مزید جانیں۔

کیا یہ مفید تھا؟

ہم کس طرح اسے بہتر بنا سکتے ہیں؟
تلاش کریں
تلاش صاف کریں
تلاش بند کریں
اصل مینیو
14883716192299996721
true
امدادی مرکز تلاش کریں
true
true
true
true
true
59
false
false