سبسکرپشنز کو سمجھنا

In May 2022, we introduced changes in the way subscription products are defined and managed in Play Console. If you have existing subscriptions and want to know how these changes affect them, see Recent changes to subscriptions in Play Console.

‫Google Play کا بلنگ سسٹم استعمال کر کے، آپ ایسے درون اطلاق پروڈکٹس پیش کر سکتے ہیں جو صارفین سے مواد یا سروسز کے لیے اعادی بنیاد پر چارج کرتے ہیں، جسے سبسکرپشنز کہا جاتا ہے۔ سبسکرپشنز میں Google Play پر آپ کی ایپ کے اندر اعادی فیس کے عوض ایپس، گیمز یا دیگر مواد کے مجموعے جیسے آئٹمز شامل ہو سکتے ہیں۔

‫Google Play کا سبسکرپشنز سسٹم آپ کے سبسکرپشنز بنانے، ان کا نظم کرنے اور انہیں فروخت کرنے کے طریقوں میں لچک فراہم کرتا ہے۔ ‫Play کونسول یا سبسکرپشن پبلشنگ API کا استعمال کر کے، آپ متعدد بیس پلانز والا واحد سبسکرپشن کنفیگر کر سکتے ہیں، جن میں سے ہر بیس پلان میں متعدد پیشکشیں ہوں۔ سبسکرپشن کی پیشکشوں میں قیمت کے مختلف ماڈلز اور اہلیت کے اختیارات ہو سکتے ہیں۔ آپ خودکار تجدید اور پیشگی ادائیگی والے پلانز کی وسیع اقسام کا استعمال کر کے سبسکرپشن کے لائف سائیکل میں پیشکشیں بنا سکتے ہیں۔ آپ ایک درون اطلاق پروڈکٹ بھی بنا سکتے ہیں، جو صارفین سے ایک بار کی بنیاد پر رقم وصول کرتا ہے۔

یہ مضمون سبسکرپشن کی فعالیت کو بیان کرتا ہے۔ ‫Play کونسول میں سبسکرپشنز بنانے اور ان کا نظم کرنے کا طریقہ سمجھنے کے لیے، سبسکرپشنز بنائیں اور ان کا نظم کریں پر جائیں۔ اپنی Android ایپ اور بیک اینڈ میں سبسکرپشنز کو نافذ کرنے کا طریقہ سمجھنے کے لیے، Android ڈویلپرز کی سائٹ ملاحظہ کریں۔

اہم: اس صفحہ میں موجود معلومات کے علاوہ، آپ کو Google Play کی ڈویلپر پروگرام کی پالیسیوں، بشمول سبسکرپشنز کی پالیسی سے رجوع کرنا چاہیے۔

سبسکرپشنز کا عمومی جائزہ

یہ سیکشن سبسکرپشن کے تصورات، آبجیکٹس اور فعالیت کو متعارف کراتا ہے۔

سبسکرپشن آبجیکٹ کی تین اقسام مندرجہ ذیل ہیں:

  • سبسکرپشن: سبسکرپشن آبجیکٹ فوائد کے ایک سیٹ کو بیان کرتا ہے جس تک صارفین وقت کی ایک بیان کردہ مدت کے دوران رسائی حاصل کر سکتے ہیں۔
  • بیس پلان: بیس پلان سبسکرپشن کے بلنگ وقفہ، تجدید کی قسم (خودکار تجدید یا پیشگی ادائیگی کردہ) اور قیمت کی وضاحت کرتا ہے۔ واحد سبسکرپشن میں متعدد بیس پلانز ہو سکتے ہیں۔
  • پیشکش: پیشکشیں اہل صارفین کے لیے دستیاب رعایت کی وضاحت کرتی ہیں۔ واحد بیس پلان میں متعدد پیشکشیں شامل ہو سکتی ہیں۔

ذیل کی تصویر دکھاتی ہے کہ سبسکرپشن آبجیکٹ کی قسموں کو کس طرح منضبط کیا جاتا ہے:

سبسکرپشن

سبسکرپشن ان فوائد کا سیٹ ہے جن تک صارفین وقت کی ایک بیان کردہ مدت کے دوران رسائی حاصل کر سکتے ہیں۔ آپ ایک ہی ایپ کے اندر متعدد سبسکرپشنز حاصل کر سکتے ہیں یا تو مکمل طور پر مختلف فوائد (مثال کے طور پر، ایک اسٹریمنگ ویڈیو ایپ میں خبروں اور اسپورٹس کی مختلف سبسکرپشنز ہو سکتی ہیں)، یا فوائد کے ایک سیٹ کے مختلف ٹائرز (مثال کے طور پر، کلاؤڈ اسٹوریج ایپ کے ‎100 GB, 1 TB اور ‎10 TB سبسکرپشنز ہو سکتے ہیں) کی نمائندگی کرنے کے لیے۔

صارفین یا تو آپ کی ایپ میں یا Google Play پر بیس پلان یا پیشکش خرید کر سبسکرپشن تک رسائی (یا استحقاق) حاصل کرتے ہیں۔

بیس پلان

سبسکرپشنز میں ایک یا مزید بیس پلانز شامل ہوتے ہیں۔ بیس پلان کسی فراہم کردہ بلنگ وقفہ اور تجدید کی قسم کے لیے اوصاف کے منفرد سیٹ کا تعین کرتا ہے۔ آپ یہ تعین کر سکتے ہیں کہ آیا سبسکرپشن کی خودکار طور پر تجدید ہوتی ہے (خودکار تجدید) یا تجدید نہیں ہوتی ہے (پیشگی ادائیگی والا پلان)۔

سبسکرپشن میں متعدد بیس پلانز ہو سکتے ہیں۔ مثال کے طور پر، ایک "Premium ممبرشپ" کے سبسکرپشن کے لیے، آپ مندرجہ ذیل بیس پلانز بنا سکتے ہیں:

  • ایک ماہانہ، خودکار تجدید والا بیس پلان۔
  • ایک ماہانہ، پیشگی ادائیگی کردہ بیس پلان۔
  • ایک سالانہ، خودکار تجدید والا بیس پلان۔

نوٹ: ہر سبسکرپشن کے لیے، آپ ایک ہی وقت میں زیادہ سے زیادہ 50 فعال کے ساتھ، مجموعی طور پر کُل 250 بیس پلانز اور پیشکشیں بنا سکتے ہیں۔ باقی کو مسودہ جاتی یا غیر فعال حالتوں میں ہونا چاہیے۔

خودکار تجدید

صارفین ہر بلنگ وقفہ کے اختتام پر خودکار چارجز اور استحقاق کے ایکسٹینشنز کے ساتھ، متعینہ بلنگ وقفہ کے لیے سبسکرپشن کا حق حاصل کرنے کی خاطر ایک خودکار تجدید والا بیس پلان خرید سکتے ہیں۔ خودکار تجدید والا بیس پلان منسوخ ہونے تک بلا مداخلت سبسکرپشن کا حق فراہم کرتا ہے۔ سبسکرپشنز کو صارف، ڈویلپر یا Google Play کے بلنگ سسٹم کے ذریعے منسوخ کیا جا سکتا ہے۔

پیشگی ادائیگی کردہ

صارفین اس متعینہ بلنگ وقفہ کے لیے سبسکرپشن کا حق حاصل کرنے کی خاطر پیشگی ادائیگی کردہ بیس پلان خرید سکتے ہیں جس کی خودکار طور پر تجدید نہیں ہوتی ہے۔ اس کے بعد صارفین پلان کی تاریخ اختتام میں توسیع کرنے اور سبسکرپشن کے مواد تک بلا مداخلت رسائی کو برقرار رکھنے کے لیے ٹاپ اپ کر سکتے ہیں۔

ٹاپ اپ کرتے وقت، صارفین ٹاپ اپ کے لیے اسی سبسکرپشن کے لیے دستیاب کوئی بھی پیشگی ادائیگی کردہ بیس پلان خرید سکتے ہیں، بشمول اصل خریداری سے مختلف دورانیے۔ مثال کے طور پر، ‎$12.99 کے پیشگی ادائیگی کردہ ایک ماہ کے پلان والا صارف ‎$59.99 کا پیشگی ادائیگی کردہ ٹاپ اپ خرید سکتا ہے جو سبسکرپشن میں ایک سال کی توسیع کر دیتا ہے۔

ٹاپ اپس کے علاوہ، صارفین اپنی مرضی کے مطابق پیشگی ادائیگی کردہ اور خودکار تجدید والے سبسکرپشن پلانز کے درمیان بھی سوئچ کر سکتے ہیں۔ صارفین یہ خریداریاں یا تو آپ کی ایپ کے ذریعے یا Google Play اسٹور کے سبسکرپشن سینٹر کے ذریعے کر سکتے ہیں۔

قسطیں

نوٹ: اس وقت، ڈویلپرز صرف مندرجہ ذیل ممالک کے صارفین کو بیس پلان کی یہ قسم پیش کر سکتے ہیں: برازیل، فرانس، اٹلی اور اسپین۔

صارفین ایک متعینہ بلنگ وقفہ کے لیے سبسکرپشن کا حق حاصل کرنے کی خاطر قسطوں کا بیس پلان خرید سکتے ہیں، جس کی ادائیگی ماہانہ قسطوں میں کی جاتی ہے۔ قسطوں کے سبسکرائبرز سبسکرپشن کی مدت کے لیے ایک مقررہ ماہانہ رقم ادا کرتے ہیں۔ یہ ان صارفین کے لیے ایک آسان متبادل فراہم کر سکتا ہے جو وقت کے ساتھ سبسکرپشن کی لاگت کو پھیلانے کو ترجیح دے سکتے ہیں۔

قسطوں کا بیس پلان بناتے وقت آپ ماہانہ ادائیگی کی رقم اور عہد کی مدت کا تعین کرتے ہیں۔ مثال کے طور پر، اگر آپ اپنی اس تندرستی ایپ کے لیے 12 ماہ کا سبسکرپشن پیش کرنا چاہتے ہیں جس کی قیمت عام طور پر ‎$99.99 ہوتی ہے تو آپ 12 ماہ کے عہد کی مدت کے لیے ‎$8.33 کی ماہانہ ادائیگی کی رقم کے ساتھ قسطوں کا بیس پلان نافذ کر سکتے ہیں۔

قسطوں والے تمام سبسکرپشنز کی ادائیگی ماہانہ وقفوں میں کی جاتی ہے؛ صارفین اور ڈویلپرز ادائیگیوں کی فریکوئنسی یا وقت کو ایڈجسٹ نہیں کر سکتے ہیں۔ ڈویلپر کے پے آؤٹس اس وقت کیے جائیں گے جب صارفین اپنی ماہانہ ادائیگیاں کریں گے۔ جب صارف سبسکرپشن کے لیے سائن اپ کرتا ہے تو ڈویلپرز کو پیشگی ادائیگی نہیں کی جاتی ہے۔

بیس پلان کے اوصاف

ذیل کا ٹیبل ان فیلڈز کی فہرست بناتا اور ان کی وضاحت کرتا ہے جن کی آپ Play کونسول میں اپنے بیس پلان کو ترتیب دیتے وقت وضاحت کریں گے:

فیلڈ تفصیل
بلنگ وقفہ

سبسکرپشن کے حق کی مدت۔

تجدید کی قسم

آیا سبسکرپشن کی خودکار طور پر تجدید ہوتی ہے، پیشگی ادائیگی کی جاتی ہے یا (منتخب کردہ ممالک/خطوں کے صارفین کے لیے دستیاب) قسطوں میں ادائیگی کی جاتی ہے۔

علاقائی دستیابی

بیس پلان میں علاقائی کنفیگریشنز کی ایک فہرست ہوتی ہے جو ہر خطے کی قیمت کے ساتھ اس بات کی وضاحت کرتی ہے کہ پلان کہاں دستیاب ہے۔ آپ ہر ملک یا خطے کے لیے انفرادی طور پر دستیابی اور قیمتوں کو کنٹرول کر سکتے ہیں اور کنفیگر کر سکتے ہیں کہ آیا آپ کا بیس پلان یا پیشکش کسی ایسے نئے مقام پر دستیاب کرائی جانی چاہیے جسے Google Play مستقبل میں سپورٹ کر سکتا ہے۔

مہلت کا وقفہ اگر تجدید کی ادائیگی کو مسترد کر دیا جاتا ہے تو Google صارف سے ادائیگی کے مسئلے کو حل کرنے اور وقتاً فوقتاً تجدید کی رقم وصول کرنے کی دوبارہ کوشش کرنے کا مطالبہ کرے گا۔ بطور ڈیفالٹ، بازیابی کا یہ وقفہ مہلت کے وقفے، اس کے بعد اکاؤنٹ ہولڈ کے وقفے پر مشتمل ہوتا ہے۔ آپ مہلت کے وقفے کی طوالت کا تعین کر سکتے ہیں، جس کے دوران صارف سبسکرپشن کا حق برقرار رکھتا ہے۔
اکاؤنٹ ہولڈ ادائیگی کے مسئلے کو حل کیے بغیر کوئی بھی مہلت کا وقفہ ختم ہونے کے بعد، سبسکرپشن اکاؤنٹ ہولڈ کے وقفہ میں داخل ہو سکتا ہے۔ آپ اکاؤنٹ ہولڈ کی طوالت کا تعین کر سکتے ہیں، جس کے دوران صارف کو سبسکرپشن کا حق حاصل نہیں ہونا چاہیے۔ اگر ادائیگی کے مسئلے کو حل کیے بغیر اکاؤنٹ ہولڈ کا وقفہ ختم ہو جاتا ہے تو سبسکرپشن کی میعاد خودکار طور پر ختم ہو جاتی ہے۔
بیس پلان اور پیشکش میں تبدیلیاں

اگر کسی صارف کے پاس فی الحال یہ سبسکرپشن ہے اور وہ اس بیس پلان یا اس کی کسی بھی پیشکش پر سوئچ کرتا ہے تو یہ اس بات کا تعین کرتا ہے کہ صارف سے کب رقم وصول کی جائے گی۔ اگر کوئی سبسکرائبر دوسرے سبسکرپشن پر سوئچ کرتا ہے تو یہ ترتیب لاگو نہیں ہوتی ہے۔

دوبارہ سبسکرائب کریں

فعال ہونے پر، صارفین Play اسٹور میں میعاد ختم شدہ خودکار تجدید سبسکرپشن کو دوبارہ خرید سکتے ہیں۔

ٹیگز

ٹیگ 20 حروف تک کا ایک اختیاری لیبل ہوتا ہے جسے آپ بیس پلانز اور پیشکشوں کو نشان زد کرنے یا ان کی گروپ بندی کرنے اور API میں ان کی شناخت کرنے کے لیے استعمال کر سکتے ہیں۔ ٹیگز کا استعمال اس بات کا تعین کرنے کے لیے کیا جا سکتا ہے کہ جب صارف ایک سے زیادہ پیشکشوں کے لیے اہل ہو تو کون سی پیشکش دکھائی جائے۔ آپ 20 ٹیگز تک شامل کر سکتے ہیں۔ صارفین ٹیگز نہیں دیکھ سکتے۔

پیشکش

اہل صارفین سبسکرپشن تک رسائی حاصل کرنے کے لیے رعایتی قیمت پر پیشکش خرید سکتے ہیں۔ اگرچہ کوئی بھی صارف بیس پلان خرید سکتا ہے، پیشکشیں صرف ان صارفین کے لیے دستیاب ہیں جو آپ کے تعین کردہ اہلیت کے معیار پر پورا اترتے ہیں۔ پیشکشیں صارف کو ایک یا مزید پیشکش کے مراحل کے ذریعے مفت ٹرائلز اور/یا تعارفی قیمت فراہم کر سکتی ہیں۔ 

ہر سبسکرپشن کے لیے، آپ ایک ہی وقت میں زیادہ سے زیادہ 50 فعال کے ساتھ کُل 250 بیس پلانز اور پیشکشیں تک بنا سکتے ہیں۔ باقی کو مسودہ جاتی یا غیر فعال حالتوں میں ہونا چاہیے۔

نوٹس:

  • آپ صرف خودکار تجدید والے بیس پلانز کے لیے پیشکشیں بنا سکتے ہیں۔
  • ہر سبسکرپشن کے لیے، آپ ایک ہی وقت میں زیادہ سے زیادہ 50 فعال کے ساتھ، مجموعی طور پر کُل 250 بیس پلانز اور پیشکشیں بنا سکتے ہیں۔ باقی کو مسودہ جاتی یا غیر فعال حالتوں میں ہونا چاہیے۔

پیشکش کی اہلیت 

آپ اپنی ایپ میں صارفین کی سبسکرپشن کی صورتحال کی بنیاد پر انہیں پیشکشیں فراہم کر سکتے ہیں۔ آپ اہلیت کے تقاضوں کی صراحت کر کے ایسا کرتے ہیں۔ تین تعاون یافتہ استعمال کے معاملات ہیں:

استعمال کی صورت معیار
نئے کسٹمر کا حصول

صارف کو کبھی بھی اس سبسکرپشن کا حق حاصل نہیں تھا یا کسٹمر کو کبھی بھی اس ایپ میں کسی بھی سبسکرپشن کا حق حاصل نہیں تھا۔

اپ گریڈ کریں

صارف کے پاس اس ایپ میں فی الحال ایک تعین کردہ سبسکرپشن اور بلنگ وقفہ ہے۔ 

مثال کے طور پر، آپ ایک ایسی پیشکش کا تعین کر سکتے ہیں جو ان صارفین کو "گولڈ" سبسکرپشن ٹائر کے لیے ایک تعارفی قیمت فراہم کرتا ہے جنہوں نے فی الحال "سلور" ٹائر کو سبسکرائب کر رکھا ہے۔

ڈویلپر کا تعین کردہ

آپ کاروباری منطق کا فیصلہ کرتے ہیں اور اپنی ایپ میں اہلیت کا تعین کرتے ہیں۔ مثالوں میں دوسرے موقع کے مفت ٹرائلز یا غیر فعال سبسکرائبرز کو دوبارہ حاصل کرنے کی پیشکشیں شامل ہیں۔

چونکہ منطق آپ کی ایپ میں موجود ہے، اس لیے ڈویلپر کی تعین کردہ پیشکشیں آپ کی ایپ کے باہر فروخت نہیں کی جا سکتی ہیں۔

پیشکش کے مراحل

پیشکشوں میں ایک یا مزید پیشکش کے مراحل شامل ہوتے ہیں۔ ہر مرحلہ میں ایک مفت یا تعارفی قیمت کی مدت کا تعین کیا جاتا ہے۔ مثال کے طور پر، کسی پیشکش میں 7 دن کا مفت ٹرائل کا مرحلہ ہو سکتا ہے، اس کے بعد ایک ماہ کے لیے ‎$2 کا تعارفی مرحلہ ہو سکتا ہے۔ رعایتی پیشکش کے مراحل مکمل ہونے کے بعد، سبسکرپشن کے بیس پلان کی قیمت کا استعمال کرتے ہوئے سبسکرپشنز کی خودکار طور پر تجدید ہو جاتی ہے۔

مفت ٹرائلز

مفت ٹرائل کی قیمت کا مرحلہ بغیر کسی چارج کے دنوں، ہفتوں یا مہینوں کی ایک مخصوص تعداد فراہم کرتا ہے۔ مفت ٹرائل کے مراحل 3 دن سے 3 سال تک ہو سکتے ہیں۔

نوٹ: انسٹالمنٹس کے بیس پلان کے لیے، مفت ٹرائل کا مرحلہ ابتدائی عہد کا حصہ شمار نہیں ہوتا ہے۔

تعارفی قیمت

تعارفی قیمت کے مراحل صارف کو ایک مقررہ مدت کے لیے رعایتی قیمت فراہم کرتے ہیں۔ تعارفی قیمت کے مراحل کو بیس پلان کی قیمت کے برابر یا اس سے کم ہونا چاہیے۔ وہ مطلق یا بیس پلان کی قیمت سے متعلق ہو سکتے ہیں۔ متعلقہ قیمتیں مستقبل کی قیمت میں تبدیلیوں کو آسان بنا سکتی ہیں۔ قیمتوں کو مندرجہ ذیل طور پر متعین کیا جا سکتا ہے:

  • ایک مطلق رقم، جیسے ‎$5
  • ایک مقررہ رعایت، جیسے بنیادی قیمت میں ‎$5 کی کمی
  • فیصد کی رعایت، جیسے بیس پلان میں ‎50% کی رعایت

تمام قیمتیں اس خطے میں Google Play کی کم از کم اور زیادہ سے زیادہ قیمت کے ساتھ مشروط ہیں جس میں قیمت دستیاب ہے۔ ‫Google Play صارفین میں تقسیم کے لیے تعاون یافتہ مقامات پر جائیں۔

نوٹ: تعارفی قیمت کی متعلقہ نوعیت فی الحال خریداری کارٹ میں نہیں دکھائی جا رہی ہے۔ مثال کے طور پر، بیس پلان کی قیمت کی کوئی بیچ سے خط کشیدہ ڈسپلے نہیں ہے۔

تعارفی قیمت کے مراحل میں ایک یا مزید ادائیگیاں شامل ہو سکتی ہیں:

  • واحد ادائیگی: قیمت کا ایسا مرحلہ جو صارف سے دنوں، ہفتوں یا مہینوں کی مخصوص تعداد کے لیے ایک بار رقم وصول کرتا ہے۔
  • متعدد ادائیگیاں: قیمت کا ایسا مرحلہ جو بیس پلان کے بلنگ وقفہ کے 1 اور 52 اعادوں کے درمیان کے لیے رعایت فراہم کرتا ہے۔

نوٹ: انسٹالمنٹس کے بیس پلان کے لیے، تعارفی قیمت کا مرحلہ ابتدائی عہد کا حصہ شمار ہوتا ہے۔ مثال کے طور پر، تین اعادوں کے لیے رعایت کو ابتدائی عہد کی تین ادائیگیوں کے طور پر شمار کیا جائے گا۔

پیشکش کے اوصاف

ذیل کا ٹیبل ان اضافی فیلڈز کی فہرست بناتا اور ان کی وضاحت کرتا ہے جن کا آپ Play کونسول میں اپنی پیشکش کو ترتیب دیتے وقت تعین کریں گے:

فیلڈ تفصیل

علاقائی دستیابی

پیشکشوں کی دستیابی بطور ڈیفالٹ وہی ہوتی ہے جو ان کے بیس پلان کی علاقائی دستیابی ہوتی ہے۔ اس کی بجائے آپ ان خطوں کا ذیلی سیٹ منتخب کر سکتے ہیں۔

ٹیگز

ٹیگ 20 حروف تک کا ایک اختیاری لیبل ہوتا ہے جسے آپ بیس پلانز اور پیشکشوں کو نشان زد کرنے یا ان کی گروپ بندی کرنے اور API میں ان کی شناخت کرنے کے لیے استعمال کر سکتے ہیں۔ ٹیگز کا استعمال اس بات کا تعین کرنے کے لیے کیا جا سکتا ہے کہ جب صارف ایک سے زیادہ پیشکشوں کے لیے اہل ہو تو کون سی پیشکش دکھائی جائے۔ پیشکشیں اپنے ٹیگز کے ساتھ اپنے بیس پلان کے ٹیگز دونوں واپس کرتی ہیں۔ آپ 20 ٹیگز تک شامل کر سکتے ہیں۔ صارفین ٹیگز نہیں دیکھ سکتے۔

تجویز: صارف کو دستیاب پیشکشوں کا مجموعہ دکھاتے وقت پیشکشوں کے درمیان فرق کرنے میں مدد کرنے کے لیے ڈویلپر کی تعین کردہ اہلیت کے ساتھ تخلیق کردہ پیشکشوں کی شناخت کرنے کے لیے ہم ٹیگز استعمال کرنے کی تجویز کرتے ہیں۔

پیشکش اور بیس پلان کی دستیابی

وقت گزرنے کے ساتھ، آپ بہت ساری سبسکرپشنز، بیس پلانز اور پیشکشیں تخلیق اور ان میں ترمیم کر سکتے ہیں۔ اگرچہ کچھ متروک ہو سکتی ہیں، لیکن تاریخی ڈیٹا اینالیٹکس اور رپورٹنگ کے مقاصد کے لیے مفید ہو سکتا ہے۔ اسی طرح، آپ تجربات کے لیے متبادل بنانے یا سیزن یا دیگر عوامل کی بنیاد پر ایک پیشکش سے دوسری میں سوئچ کرنے کے خواہش مند ہو سکتے ہیں۔ نیا سبسکرپشن سسٹم سبسکرپشن آبجیکٹ کی حالتوں والے استعمال کے ان کیسز کو سپورٹ کرتا ہے۔ اس بات کو یقینی بنانے کے لیے کہ معلومات ہمیشہ رپورٹنگ اور تجزیہ کے مقاصد کے لیے دستیاب ہیں، آپ سبسکرپشنز، بیس پلانز اور پیشکشوں کو حذف نہیں کر سکتے ہیں یا ان کی ID دوبارہ استعمال نہیں کر سکتے ہیں۔

سبسکرپشن کی صورتحال

سبسکرپشن آبجیکٹس کی مندرجہ ذیل حالتیں ہو سکتی ہیں:

  • مسودہ: سبسکرپشن کی وضاحت کی جا رہی ہے اور ابھی تک فعال نہیں ہے۔ جب سبسکرپشن مسودہ کی حالت میں ہوتی ہے تو تخلیق کردہ کوئی بھی بیس پلان یا پیشکش بھی مسودہ حالت میں ہوتی ہے۔
  • فعال: سبسکرپشن موجود ہے اور موجودہ خریداریوں کو سپورٹ کرتی ہے۔ اگر کوئی فعال بیس پلان ہے تو سبسکرپشن نئی خریداریوں کی بھی اجازت دیتی ہے۔
بیس پلان اور پیشکش کی صورتحال

پیشکشوں اور بیس پلانز کی مندرجہ ذیل حالتیں ہو سکتی ہیں:

  • مسودہ: بیس پلان یا پیشکش کی وضاحت کی جا رہی ہے اور وہ ابھی تک فعال نہیں ہے۔
  • غیر فعال: بیس پلان یا پیشکش موجود ہے، لیکن نئی خریداریوں کے لیے دستیاب نہیں ہے۔ موجودہ سبسکرپشنز منسوخ ہونے تک جاری رہتی ہیں۔ آپ ضرورت کے مطابق پیشکشوں کو فعال اور غیر فعال کے درمیان ٹوگل کر سکتے ہیں۔
  • فعال: بیس پلان یا پیشکش موجود ہے اور موجودہ اور نئی دونوں خریداریوں سپورٹ کرتی ہے۔

بیس پلانز اور پیشکشوں کے لیے عام استعمال کے معاملات

یہ سیکشن عام بیس پلانز اور پیشکشوں کی کنفیگریشن کی مثالیں فراہم کرتا ہے۔ کسی سیکشن کو پھیلانے کے لیے نیچے اس پر کلک کریں اور ایک مثال دیکھیں۔

کسی بھی صارف کے لیے دستیاب ماہانہ پلان

مندرجہ ذیل مثال متعینہ خطوں میں تمام صارفین کے لیے واحد ماہانہ بیس پلان والے بنیادی سبسکرپشن کی وضاحت کرتی ہے۔ اس وقت کوئی پیشکشیں نہیں ہے۔

سبسکرپشن کی معلومات:

  • عنوان: "مکمل رسائی"
  • صارف کے فوائد:
    • "سبھی چینلز تک لا محدود رسائی"
    • "اشتہارات سے پاک"

بیس پلان کی معلومات:

  • بلنگ وقفہ: ماہانہ
  • تجدید کی قسم: خودکار تجدید
  • دستیابی کا خطہ:
    • امریکہ
    • کینیڈا
    • ترکیہ
  • فی خطہ قیمت:
    • امریکہ: ‎$9.99
    • کینیڈا: CA$10.99
    • ترکیہ: ‎155 TRY
  • مہلت کا وقفہ: 7 دن
نئے سبسکرائبرز کے لیے مفت ٹرائل

مندرجہ ذیل پیشکش پچھلی مثال (کسی بھی صارف کے لیے دستیاب ماہانہ پلان) کو بنیاد بناتی ہے، Play کونسول میں مندرجہ ذیل پیشکش کی وضاحت کر کے نئے سبسکرائبرز کے لیے مفت ٹرائل شامل کرتی ہے۔ نوٹ کریں کہ پیشکش بیس پلان والے خطوں کے ذیلی سیٹ تک محدود ہے–اس میں ترکیہ شامل نہیں ہے۔

پیشکش معلومات:

  • اہلیت کا معیار: نئے کسٹمر کا حصول
    • اس ایپ میں کبھی کوئی سبسکرپشن نہیں تھی
  • دستیابی کا خطہ: (نوٹ کریں کہ ترکیہ شامل نہیں ہے)
    • امریکہ
    • کینیڈا
  • قیمت بندی کا مرحلہ 1:
    • قسم: مفت ٹرائل
    • دورانیہ: 7 دن (اس کے بعد بیس پلان پر چلا جاتا ہے)

اس کے صارف کے لیے کام کرنے کا طریقہ یہ ہے:

  • نئے سبسکرائبرز (صرف امریکہ اور کینیڈا میں) 7 دن کا مفت ٹرائل موصول کریں گے۔
  • ٹرائل ختم ہونے کے بعد، سبسکرائبر معیاری بیس پلان کی قیمت پر خودکار طور پر تجدید کرے گا۔
  • کوئی بھی ایسا صارف جس نے پہلے اس ایپ کی کوئی سبسکرپشن خریدی ہے وہ پیشکش کے لیے نا اہل ہے، اس لیے وہ صرف بیس پلان خرید سکتا ہے۔
مفت ٹرائل، اس کے بعد تعارفی قیمت (نئے سبسکرائبرز کے لیے)

مندرجہ ذیل مثال پچھلی مثال (کسی بھی صارف کے لیے دستیاب ماہانہ پلان) میں موجود بیس پلان کو بنیاد بناتی ہے، قیمت کے دو مراحل والی پیشکش شامل کرتی ہے۔

پیشکش معلومات:

  • اہلیت کا معیار: نئے کسٹمر کا حصول
    • اس ایپ میں کبھی کوئی سبسکرپشن نہیں تھی
  • دستیابی کا خطہ: (نوٹ کریں کہ ترکیہ شامل نہیں ہے)
    • امریکہ
    • کینیڈا
  • قیمت بندی کا مرحلہ 1:
    • قسم: مفت ٹرائل
    • دورانیہ: 7 دن
  • قیمت بندی کا مرحلہ 2:
    • قسم: واحد ادائیگی
    • دورانیہ: 1 ماہ
    • قیمت اوور رائیڈ:  مقررہ رقم
    • فی خطہ قیمت: 
      • امریکہ: ‎$1.99
      • کینیڈا: CA$1.99

اس کے صارف کے لیے کام کرنے کا طریقہ یہ ہے:

  • نئے سبسکرائبرز (صرف امریکہ اور کینیڈا میں) 7 دن کا مفت ٹرائل موصول کریں گے، اس کے بعد ‎$1.99/CA$1.99 کے عوض 1 ماہ ملے گا۔
  • ٹرائل ختم ہونے کے بعد، سبسکرائبر معیاری بیس پلان کی قیمت پر خودکار طور پر تجدید کرے گا۔
  • کوئی بھی ایسا صارف جس نے پہلے اس ایپ کی کوئی سبسکرپشن خریدی ہے وہ پیشکش کے لیے نا اہل ہے، اس لیے وہ صرف بیس پلان خرید سکتا ہے۔
ڈویلپر کی تعین کردہ پیشکش: کسٹمرز کا دوبارہ حصول

‫Google Play عام اہلیت کے استعمال کے معاملات، جیسے نئے کسٹمر کے حصول کے لیے سپورٹ پیش کرتا ہے۔ آپ کی ایپ آپ کی اپنی اہلیت کے معیار کے مقابلے بھی جائزہ لے سکتی ہے، یا تو Play کی تعین کردہ اہلیت کے علاوہ یا اس کی بجائے۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ آپ Play کے جائزہ لیے ہوئے اہلیت کے معیار کے علاوہ اضافی منطق کو بنیاد بنا سکتے ہیں اور فیصلہ کر سکتے ہیں کہ آپ کن پیشکشوں کو ترجیح دینا چاہتے ہیں اور صارفین کے سامنے پیش کرنا چاہتے ہیں۔ مثال کے طور پر، آپ کسی پیشکش کو پہلے منسوخ کرنے والے سبسکرائبرز کو واپس حاصل کرنے کے مقصد سے ان تک محدود کر سکتے ہیں۔

مندرجہ ذیل مثال پچھلی مثال (کسی بھی صارف کے لیے دستیاب ماہانہ پلان) میں موجود بیس پلان کو بنیاد بناتی ہے، 3 ماہ کی آدھی قیمت پر ڈویلپر کی تعین کردہ پیشکش شامل کرتی ہے: 

پیشکش کی معلومات:

  • اہلیت کا معیار: 
    • ڈویلپر کا تعین کردہ 
  • دستیابی کا خطہ:
    • امریکہ
    • کینیڈا 
  • قیمت بندی کا مرحلہ 1:
    • قسم: اعادی ادائیگی
    • بلنگ وقفے: 3
    • قیمت اوور رائیڈ: فیصد رعایت
    • فی خطہ رعایت کا فیصد: 
      • امریکہ: ‎50%
      • کینیڈا: ‎50%
  • ٹیگ:  WINBACK-50-OFF

اس کے صارف کے لیے کام کرنے کا طریقہ یہ ہے:

  • درون ایپ منطق کا استعمال کر کے یہ پیشکش پیش کیے گئے صارفین (صرف امریکہ اور کینیڈا میں) 3 ماہ کی اپنی قیمت (یعنی، ‎$4.99/CA$4.99) میں ‎50% چھوٹ حاصل کریں گے۔
  • پیشکش ختم ہونے کے بعد، سبسکرائبر معیاری بیس پلان کی قیمت پر خودکار طور پر تجدید کرے گا۔

نوٹ: ایپ سے باہر خریداری کے لیے دستیاب کوئی بھی پیشکش، بشمول نمایاں کردہ سبسکرپشنز، میں ڈویلپر کا تعین کردہ معیار نہیں ہو سکتا ہے۔

تجویز: صارف کو دستیاب پیشکشوں کا مجموعہ دکھاتے وقت پیشکشوں کے درمیان فرق کرنے میں مدد کرنے کے لیے ڈویلپر کی تعین کردہ اہلیت کے ساتھ تخلیق کردہ پیشکشوں کی شناخت کرنے کے لیے ہم ٹیگز استعمال کرنے کی تجویز کرتے ہیں۔

بیس پلان اور پیشکش کی قیمتوں کو تبدیل کرنا

آپ کسی بھی بیس پلان یا پیشکش کی قیمت کو تبدیل کر سکتے ہیں۔ نئی قیمت کسی بھی نئی خریداری، بشمول پیشگی ادائیگی والے پلان کی ٹاپ اپ خریداریوں کیلئے فوری طور پر لاگو ہوتی ہے۔

اگر آپ خودکار تجدید والے کسی بیس پلان کی قیمت کو تبدیل کرتے ہیں تو پچھلی قیمت ادا کرنے والے کسی بھی صارف کو ایک نئے پرانی قیمت والے مشترک خصوصیات کے حامل لوگوں کے گروپ میں رکھ دیا جاتا ہے۔ پرانی قیمت والے مشترک خصوصیات کے حامل لوگوں کے گروپ میں موجود صارفین اس وقت تک اپنی موجودہ قیمت ادا کرتے رہتے ہیں جب تک وہ سبسکرپشن پلانز تبدیل نہیں کرتے یا جب تک آپ انہیں موجودہ قیمت پر منتقل کرنے کا فیصلہ نہیں کرتے۔ آپ جب بھی قیمت تبدیل کرتے ہیں، پرانی قیمت والے مشترک خصوصیات کے حامل لوگوں کا گروپ تخلیق کیا جاتا ہے۔

پرانی قیمت ختم کرنا

آپ پرانی قیمت والے مشترک خصوصیات کے حامل لوگوں کے گروپ کو موجودہ بیس پلان کی قیمت پر منتقل کرتے ہوئے، ان صارفین کے گروپ کو ختم کرنے کا فیصلہ کر سکتے ہیں۔ تاہم، مندرجہ ذیل باتوں کا دھیان رکھیں:

  • پرانی قیمت والے مشترک خصوصیات کے حامل لوگوں کے گروپ کو ختم کرنے سے صرف بیس پلان کی قیمت پر اثر پڑتا ہے، خریداری کے بعد کسی بھی پیشکش کے مرحلے کی قیمت کو تبدیل کرنا ممکن نہیں ہے۔
  • پرانے مشترک خصوصیات کے حامل لوگوں کے گروپ کو کسی قیمت پر منتقل کرنا بھی ممکن نہیں ہے، اسے صرف موجودہ بیس پلان کی قیمت پر منتقل کیا جا سکتا ہے۔
  • پرانی قیمت والے مشترک خصوصیات کے حامل لوگوں کا گروپ ختم کرنے سے ایک ہی بیس پلان کیلئے کوئی بھی سابقہ مشترک خصوصیات کے حامل لوگوں کا گروپ بھی ختم ہو جاتا ہے۔

نوٹ: انسٹالمنٹس کے بیس پلان کیلئے، اگر کوئی ڈویلپر قیمت میں تبدیلی کرنا چاہتا ہے (یا اگر کوئی صارف منسوخ کرنا چاہتا ہے) تو تبدیلی عہد کی مدت کے آخر میں لاگو ہوتی ہے۔

قیمتیں کم کرنا

اگر نئی قیمت کم ہوتی ہے تو اس کے نتیجے میں قیمت میں کمی خودکار طور پر ہوتی ہے اور اس کیلئے صارف کی منظوری ضروری نہیں ہے۔ صارفین کو اطلاع دی جاتی ہے اور ان کی اگلی تجدید کی تاریخ پر کم قیمت وصول کی جاتی ہے۔

قیمتوں میں اضافہ کرنا

اگر نئی قیمت زیادہ ہوتی ہے تو اس کے نتیجے میں قیمت میں اضافہ یا تو آپٹ ان ہوتا ہے یا آپٹ آؤٹ۔

قیمتوں میں اضافے کیلئے آپٹ ان

قیمتوں میں اضافے کیلئے آپٹ ان کے ساتھ، صارف کا قیمت میں اضافے سے قبل اس کے لاگو ہونے سے اتفاق کرنا لازمی ہے۔ اگر وہ ایسا نہیں کرتا ہے تو زیادہ قیمت پر پہلی بار رقم وصول کئے جانے سے پہلے اس کی سبسکرپشن خودکار طور پر منسوخ ہو جاتی ہے۔ صارفین کے پاس آپٹ ان کرنے کیلئے کم از کم 30 دن کی اطلاع کی مدت ہوگی، جس کے نتیجے میں ان کا اگلا چارج موجودہ قیمت پر باقی رہ سکتا ہے۔

تجویز: اگر سبسکرائبرز قیمت میں تبدیلی سے اتفاق نہیں کرتے ہیں تو قیمتوں میں اضافے کیلئے آپٹ ان کی وجہ سے استعمال بند کرنے میں اضافہ ہو سکتا ہے۔ ہم متاثرہ سبسکرائبرز سے پہلے ہی رابطہ کر کے انہیں موصول ہونے والی قیمت کی یاد دہانی کرانے کی تجویز کرتے ہیں۔

قیمتوں میں اضافے کیلئے آپٹ آؤٹ

بعض صورتوں میں، آپ صارفین کو پیشگی اطلاع دے کر قیمت میں اضافہ کر سکتے ہیں، لیکن ان کیلئے کوئی اضافی کارروائی کرنا ضروری نہ ہو۔ اسے قیمت میں اضافے کیلئے آپٹ آؤٹ کے طور پر بیان کیا جاتا ہے۔

اگر صارفین چاہیں تو اپنی سبسکرپشن منسوخ کر سکتے ہیں، بصورت دیگر ان سے اطلاع کی مدت کے بعد ان کی اگلی تجدید پر نئی قیمت وصول کی جاتی ہے۔ ملک/خطے کی بنیاد پر، یہ مدت کم از کم یا تو 30 دن یا 60 دن ہوتی ہے۔ اطلاع کی مدت کے نتیجے میں موجودہ قیمت پر اضافی تجدیدیں کی جا سکتی ہیں۔

قیمتوں میں اضافے کیلئے آپٹ آؤٹ کا مندرجہ ذیل تمام معیارات پر پورا اترنا لازمی ہے:

  • قیمتوں میں اضافے کیلئے آپٹ آؤٹ صرف مخصوص ممالک/خطوں میں اور صرف Google Play پر اچھی ساکھ والے ڈویلپرز کیلئے دستیاب ہے۔ مزید جاننے کیلئے، تعاون یافتہ ممالک/خطوں اور ان کی کم از کم پیشگی اطلاع کی مدتیں دیکھیں۔

قیمتوں میں اضافے کیلئے آپٹ آؤٹ فریکوئنسی اور رقم میں بھی محدود ہے۔ یہ معیارات کونسول UI میں نافذ کئے جاتے ہیں:

  • ہر سبسکرپشن کے بیس پلان میں پچھلے 365 دنوں میں فی ملک/خطہ صرف ایک قیمت میں اضافے کیلئے آپٹ آؤٹ ہو سکتا ہے۔
  • تمام ممالک/خطوں میں قیمت میں اضافے کی زیادہ سے زیادہ رقم ان سے بڑی ہوتی ہے:
    • اس قیمت کا ‎50% جو صارف اس وقت ادا کر رہا ہے یا
    • یومیہ ‎17 USD سینٹس (ضرورت کے مطابق لوکل کرنسی میں تبدیل کر دیا جاتا ہے)

آپ اس بات کو یقینی بنانے کیلئے ذمہ دار ہیں کہ قیمت میں اضافے کیلئے آپٹ آؤٹ مندرجہ ذیل معیار کو پورا کرتا ہے۔ ہر قیمت میں اضافے کیلئے آپٹ آؤٹ شروع کرتے وقت، آپ کو Play کونسول میں اس بات کی توثیق کرنی چاہیے کہ:

  • آپ کی ایپ کی سروس کی شرائط کو پیشگی اطلاع کے ذریعے سبسکرپشنز کی قیمت میں اضافہ کرنے اور اس طرح کے اضافوں کے واضح اور درست اسباب فراہم کرنے کا آپ کا حق محفوظ رکھنا چاہیے۔
  • قیمت میں اضافے کے لاگو ہونے سے کم از کم 30 دن پہلے، آپ ہر متاثرہ صارف کو ایک نمایاں، درون ایپ نوٹس دکھائیں گے جو کم از کم: صارف کی سبسکرپشن کے نام، موجودہ قیمت اور نئی قیمت، نئی قیمت خودکار طور پر نافذ ہونے کی تاریخ اور منسوخ کرنے کے طریقے کے بارے میں معلومات پر مشتمل ہو۔

    اہم: اس نوٹس کو آلات کی ان تمام اقسام پر ڈسپلے کیا جانا چاہیے جہاں ایپ دستیاب ہے، بشمول موبائل، TV پلیٹ فارمز اور اسٹریمنگ آلات۔ واحد استثناء گھڑی کے آلات ہیں، جن کیلئے نوٹس کی تجویز کی جاتی ہے، لیکن یہ ضروری نہیں ہے۔

اگر قیمت میں اضافہ مذکورہ بالا تمام معیارات کو پورا نہیں کرتا ہے تو آپ آپٹ آؤٹ اضافہ نہیں کر سکتے۔ اس کے بجائے، آپ منتخب کردہ مشترک خصوصیات کے حامل لوگوں کے گروپس کیلئے آپٹ ان اضافوں کے ساتھ آگے بڑھ سکتے ہیں یا ان مشترک خصوصیات کے حامل لوگوں کے گروپس کو ان کی موجودہ قیمت پر چھوڑ سکتے ہیں۔

قیمتوں کے اضافے کو اوورلیپ کرنا

شروع ہونے کے بعد، منتقلیوں کو روکا نہیں جا سکتا ہے۔ تاہم، اگر آپ قیمت میں اضافے کے ساتھ پرانے مشترک خصوصیات کے حامل لوگوں کے گروپ کو منتقل کر رہے ہیں اور پھر اسی صارف کیلئے دوسری منتقلی شروع کرتے ہیں تو پہلی منتقلی کو مؤثر طریقے سے روک دیا جاتا ہے۔ اس سے وہ صارفین متاثر نہیں ہوں گے جنہوں نے پہلی قیمت میں اضافے کو حل نہیں کیا ہے (یا تو آپٹ ان اضافہ کو قبول کر کے یا ان کے آپٹ آپٹ اضافے کی اطلاع کی مدت ختم کر کے)۔ ان صارفین کیلئے، صرف قیمت میں نیا اضافہ لاگو ہوتا ہے۔

قیمت میں تبدیلیوں کی جانچ کریں

دیگر فعال سبسکرائبرز کو متاثر کئے بغیر سبسکرپشن کی قیمت میں تبدیلیوں کی جانچ کرنے کیلئے، آپ Play بلنگ لیب ایپ اور لائسنس ٹیسٹرز کا استعمال کر سکتے ہیں۔

قیمت میں تبدیلیوں کی جانچ کرنے سے متعلق مزید جاننے کیلئے، Android ڈیولپرز سائٹ پر ٹیسٹنگ گائیڈ دیکھیں۔

مسترد کردہ ادائیگیاں، مہلت کے وقفے اور اکاؤنٹ ہولڈ

تجدید کا چارج مسترد ہونے پر، Google صارف کو ادائیگی کا مسئلہ حل کرنے اور وقتاً فوقتاً تجدید کے چارج کی خاطر دوبارہ کوشش کرنے کیلئے پرامپٹ کرے گا۔ بطور ڈیفالٹ، بازیابی کا یہ وقفہ مہلت کے وقفے، اس کے بعد اکاؤنٹ ہولڈ کے وقفے پر مشتمل ہوتا ہے۔ آپ مہلت کے وقفے کی طوالت کا تعین کر سکتے ہیں، جس کے دوران صارف سبسکرپشن کا حق برقرار رکھتا ہے۔

ادائیگی کے مسئلے کو حل کئے بغیر کوئی بھی مہلت کا وقفہ ختم ہونے کے بعد، سبسکرپشن اکاؤنٹ ہولڈ کے وقفے میں داخل ہو سکتا ہے۔ آپ اکاؤنٹ ہولڈ کی طوالت کا تعین کر سکتے ہیں، جس کے دوران صارف کو سبسکرپشن کا حق حاصل نہیں ہونا چاہیے۔ اگر ادائیگی کے مسئلے کو حل کئے بغیر اکاؤنٹ ہولڈ کا وقفہ ختم ہو جاتا ہے تو سبسکرپشن کی میعاد خودکار طور پر ختم ہو جاتی ہے۔

بطور ڈیفالٹ، تمام خودکار تجدید والے بیس پلانز میں اکاؤنٹ ہولڈ فعال ہوتا ہے۔ آپ Google Play کونسول سے اکاؤنٹ ہولڈ کی لمبائی کو ایڈجسٹ کر سکتے ہیں یا اسے غیر فعال کر سکتے ہیں۔ اکاؤنٹ ہولڈ اور مہلت کا وقفہ مجموعی طور پر 30 دن یا اس سے زیادہ ہونا چاہیے۔

ڈیفالٹ قدروں سے کم مدت کی طوالت کا تعین کرنے سے ادائیگی مسترد ہونے سے بازیاب کردہ سبسکرپشنز کی تعداد کم ہو سکتی ہے۔

سبسکرپشن کے توقفات کو فعال کرنا

آپ صارفین کو ان کی سبسکرپشن کو موقوف کرنے کے قابل بنا کر رضاکارانہ طور پر استعمال بند کرنے کو روک سکتے ہیں۔ جب آپ توقف کی خصوصیت کو فعال کرتے ہیں تو صارفین اعادی مدت کے لحاظ سے، منسوخ کرنے کی بجائے ایک ہفتے سے تین ماہ کے درمیان وقت کی مدت کے لیے اپنے سبسکرپشن کو موقوف کرنے کا انتخاب کر سکتے ہیں۔ فعال ہونے کے بعد، موقوف کرنے کا اختیار سبسکرپشنز سینٹر اور منسوخی کے فلو دونوں میں ظاہر ہوتا ہے۔ نوٹ کریں کہ سالانہ سبسکرپشنز اور مفت ٹرائلز کو موقوف نہیں کیا جا سکتا ہے۔

صارفین کو اپنا سبسکرپشن موقوف کرنے کے قابل بنانے کے لیے:

  1. ‫Play کونسول کھولیں اور منیٹائزیشن سیٹ اپ کے صفحہ (‫Play کے ساتھ منیٹائز کریں > منیٹائزیشن سیٹ اپ) پر جائیں۔
  2. "سبسکرپشن کی ترتیبات" سیکشن میں، "موقوف کریں" کو فعال میں تبدیل کر دیں۔
  3. تبدیلیاں محفوظ کریں پر کلک کریں۔

سبسکرپشن کا توقف موجودہ بلنگ وقفہ ختم ہونے کے بعد ہی نافذ ہوتا ہے۔ سبسکرپشن موقوف ہونے پر، صارف کو سبسکرپشن تک رسائی حاصل نہیں ہوتی ہے۔ توقف کی مدت کے اختتام پر، سبسکرپشن دوبارہ شروع ہو جاتا ہے اور Google سبسکرپشن کی تجدید کرنے کی کوشش کرتا ہے۔ اگر دوبارہ شروع کرنا کامیاب ہو جاتا ہے تو سبسکرپشن دوبارہ فعال ہو جاتا ہے۔ 

‫Android ڈیولپرز سائٹ پر سبسکرپشن کے توقفات اور توقف کے نفاذ کے تقاضوں کے بارے میں مزید جانیں۔

سبسکرپشن منسوخ کرنے کا تقاضہ

‫Google Play کی سبسکرپشنز کی پالیسی میں آئندہ تبدیلیوں کی تعمیل کرنے کے لیے، آپ کی ایپ میں سبسکرائبرز کے لیے منسوخ کرنے کی خاطر استعمال میں آسان، آن لائن طریقہ شامل ہونا چاہیے۔ اپنی ایپ کے اکاؤنٹ کی ترتیبات (یا مساوی سیکشن) میں، آپ مندرجہ ذیل کو شامل کر کے اس تقاضے کو پورا کر سکتے ہیں:

  • ‫Google Play کے سبسکرپشن سینٹر کا لنک (اگر آپ کی ایپ Google Play کا بلنگ سسٹم استعمال کرتی ہے)؛ اور/یا
  • آپ کی منسوخی کے پروسیس تک براہ راست رسائی۔

تقاضے کو سبسکرپشنز کی پالیسی کے سبسکرپشن کے نظم اور منسوخی سیکشن میں مکمل طور پر بیان کیا گیا ہے۔

کیا یہ مفید تھا؟

ہم کس طرح اسے بہتر بنا سکتے ہیں؟
true
تلاش کریں
تلاش صاف کریں
تلاش بند کریں
اصل مینیو
7724246065655367419
true
امدادی مرکز تلاش کریں
true
true
true
true
true
92637
false
false