اطلاع

براہ کرم آپ کا AdSense صفحہ ملاحظہ کرنے کو یقینی بنائیں جہاں آپ AdSense سے کامیابی حاصل کرنے میں مدد کے لیے آپ اپنے اکاؤنٹ سے متعلق ذاتی نوعیت کی معلومات تلاش کر سکتے ہیں۔

اشتہار یونٹس

ایک فیڈ کے اندر اشتہار یونٹ بنائیں

فیڈ کے اندر اشتہار یونٹ بنانے کے دو طریقے ہیں۔ اس کا تیز ترین اور آسان ترین طریقہ یہ ہے کہ Google آپ کا صفحہ اسکین کر کے آپ کے لئے خودکار طور پر اشتہار بنائے۔ متبادل طور پر، آپ اپنا فیڈ کے اندر اشتہار دستی طور پر بنا سکتے ہیں۔

نوٹ کریں: اگر آپ کی فیڈ صرف متنی ہے تو اپنا فیڈ کے اندر اشتہار بنانے کیلئے دستی طریقہ استعمال کریں۔
  1. اپنے AdSense اکاؤنٹ میں سائن ان کریں۔
  2. اشتہارات پر کلک کریں۔
  3. اشتہار یونٹ کے لحاظ سے کلک کریں۔
  4. فیڈ کے اندر اشتہارات منتخب کریں۔
  5. منتخب کریں کہ آپ اپنا درون فیڈ اشتہار کیسے بنانا چاہیں گے:

    Google کو ایک طرز تجویز کرنے کی اجازت دیں (تجویز کردہ)

    1. اس صفحے کا URL درج کریں جس میں آپ کی فیڈ شامل ہے۔
    2. اپنی سائٹ کے "موبائل" یا "ڈیسک ٹاپ" ورژن میں سے ایک منتخب کریں۔

      ہم آپ کی فیڈ کی بنیاد پر آپ کے درون فیڈ اشتہار کو طرز عطا کریں گے۔ اگر آپ کے پاس اپنی فیڈ کے موبائل اور ڈیسک ٹاپ ورژنز ہیں، تو ہو سکتا ہے آپ ہر ورژن کیلئے ایک علیحدہ درون فیڈ اشتہار تیار کرنا چاہیں۔

    3. صفحہ اسکین کریں پر کلک کریں۔
    4. اشتہار کے پیش منظر کا صفحہ کھلتا ہے۔ یہاں آپ اپنی سائٹ کا، اس کی ہائی لائٹ کردہ فیڈز کے ساتھ ایک اسکرین شاٹ اور اپنے درون فیڈ اشتہار کیلئے پیش منظر کی ایک جگہ دیکھ سکتے ہیں۔

      شروع کروانے میں آپ کی مدد کیلئے، ہم آپ کی سائٹ پر ہمیں ملنے والی پہلی فیڈ میں موجود دوسرے فیڈ آئٹم کی بنیاد پر ایک درون فیڈ اشتہار بنائیں گے۔ اپنے صفحے پر ایک مختلف فیڈ آئٹم منتخب کریں اور ہم خودکار طور پر اس کے لے آؤٹ اور طرز سے مماثل ایک نیا درون فیڈ اشتہار بنائیں گے۔

      اگر آپ فیڈز والے کسی مختلف صفحے کی اسکیننگ کرنا چاہیں: URL درج کریں، "موبائل" یا "ڈیسک ٹاپ" میں سے کوئی ایک منتخب کریں، پھر دوبارہ اسکین کریں پر کلک کریں۔
    5. اگلا پر کلک کریں۔
    6. (اختیاری) اپنی فیڈ سے مماثل کرنے کی خاطر اپنے درون فیڈ اشتہار کو مزید حسب ضرورت بنانے کیلئے، کنٹرولز کا استعمال کریں۔ درون فیڈ اشتہار کی ترتیبات کے بارے میں مزید جانیں۔
    7. اگر آپ نے اپنے درون فیڈ اشتہار یونٹ کو پہلے سے کوئی نام نہیں دیا تو اب ایسا کریں۔
      ہم آپ کے درون فیڈ اشتہار یونٹس کے ناموں کے ساتھ "اصل" یا اس جیسا سابقہ لگانے کی تجویز پیش کرتے ہیں تاکہ آپ کو ان کی کارکردگی ٹریک کرنے میں مدد مل سکے۔
    8. محفوظ کریں اور کوڈ حاصل کریں پر کلک کریں۔

    دستی طور پر طرز بنائیں

    1. ایک ایسا لے آؤٹ منتخب کریں جو آپ کی فیڈ کی وضح اور طرز سے انتہائی مماثل ہو۔
    2. اگلا پر کلک کریں۔
    3. اپنے درون فیڈ اشتہار یونٹ کو ایک نام دیں۔
      ہم آپ کے درون فیڈ اشتہار یونٹس کے ناموں کے ساتھ "اصل" یا کچھ اس جیسا سابقہ لگانے کی تجویز پیش کرتے ہیں تاکہ آپ کو ان کی کارکردگی ٹریک کرنے میں مدد مل سکے۔
    4. اپنے اشتہار کو اپنی فیڈ سے مماثل طرز عطا کریں۔ درون فیڈ اشتہار کی ترتیبات اور اپنے اشتہار کو طرز عطا کرنے کے بارے میں مزید معلومات کے لیے، دیکھیں: اپنے درون فیڈ اشتہار کو حسب ضرورت بنائیں۔
      یاد رکھیں، مقصد یہ نہیں کہ آپ اپنے ملاحظہ کاران سے دھوکے سے اپنے اشتہار پر کلک کروائیں، بلکہ یہ ہے کہ ایک ایسا اشتہار بنایا جائے جو غیر دخل انداز ہو اور صارف کے بہاؤ کو نہ توڑے۔
    5. پیش منظر کی جگہ پر فیڈ کے کنٹینر کی چوڑائی تبدیل کر کے اس بات کی جانچ کریں کہ آپ کا اشتہار اسکرین کے مختلف سائزز پر کیسا دکھائی دے گا۔ چوڑائی تبدیل کرنے کیلئے، گھسیٹنے والے ہینڈل کا استعمال کریں۔
      ذہن نشین کر لیں کہ درون فیڈ اشتہارات بذریعہ ڈیفالٹ ریسپانسیو ہوتے ہیں جس کے معنی یہ ہیں کہ انہیں جس آلے پر دیکھا جاتا ہے، وہ خودکار طور پر اس کے سائز پر ایڈجسٹ ہو جاتے ہیں۔ درون فیڈ ریسپانسیو اشتہار کے سائز کے بارے میں مزید جانیں۔
    6. محفوظ کریں اور کوڈ حاصل کریں پر کلک کریں۔
  6. اپنی سائٹ پر اپنی فیڈ کے HTML کے اندر درون فیڈ اشتہار کا کوڈ کاپی اور پیسٹ کریں۔ اپنے درون فیڈ اشتہار کا کوڈ رکھنے کا طریقہ جانیں۔

    اشتہارات کو صفحہ پر ظاہر ہونے میں عام طور پر کچھ منٹ لگتا ہے لیکن کھبی کبھار ایک گھنٹہ تک لگ سکتا ہے۔

ذہن نشین کر لیں کہ آپ کے درون فیڈ اشتہار کے کچھ عناصر (مثلا، "اشتہار" لیبل) آپ کی سائٹ پر اس سے کچھ مختلف دکھائی دے سکتے ہیں جیسے وہ پیش منظر کی جگہ پر دکھائی دیتے ہوں۔ مثال کے طور پر، تب جب وہ جگہ جو آپ نے اپنے درون فیڈ اشتہار کیلئے محفوظ کی ہو، اشتہار سے چھوٹی ہو۔ اس صورت میں، ہم اشتہار کا قابل توسیع ورژن دکھائیں گے تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جا سکے کہ آپ کے صفحے پر کوئی ری فلو نہیں ہے اور ایسا کر کے صارف کے تجربے کو محفوظ کیا جائے۔

درون فیڈ اشتہار یونٹس کی کارکردگی کا پتہ لگانا

آپ اپنی اشتہار یونٹس کی رپورٹ ملاحظہ کر کے اپنے فیڈ کے اندر اشتہار یونٹس کی کارکردگی کا پتا لگا سکتے ہیں:

  1. اپنا رپورٹس کا صفحہ ملاحظہ کریں۔
  2. اشتہار یونٹس کی رپورٹ کھولیں۔
  3. اپنے درون فیڈ اشتہار یونٹس منتخب کریں۔
  4. فلٹر پر کلک کریں۔

    اب آپ اپنے فیڈ کے اندر اشتہار یونٹس کیلئے ڈیٹا کی کارکردگی دیکھ سکتے ہیں۔

کیا یہ مفید تھا؟

ہم کس طرح اسے بہتر بنا سکتے ہیں؟
true
آپ کا AdSense صفحہ

AdSense صفحہ پیش خدمت ہے: ایک نیا وسیلہ جس میں آپ کو AdSense کے ساتھ کامیاب ہونے میں مدد کیلئے اپنے اکاؤنٹ میں ذاتی نوعیت کی معلومات اور نئے مواقع مل سکتے ہیں۔

تلاش کریں
تلاش صاف کریں
تلاش بند کریں
اصل مینیو
2485421154187156729
true
امدادی مرکز تلاش کریں
true
true
true
true
true
157
false
false