اطلاع

براہ کرم آپ کا AdSense صفحہ ملاحظہ کرنے کو یقینی بنائیں جہاں آپ AdSense سے کامیابی حاصل کرنے میں مدد کے لیے آپ اپنے اکاؤنٹ سے متعلق ذاتی نوعیت کی معلومات تلاش کر سکتے ہیں۔

پالیسیاں

پالیسی وجوہات کی بنیاد پر AdSense اکاؤنٹ غیر فعال ہو سکتا ہے

کیا میرے اکاؤنٹ پر اشتہار کی پیشکش کو غیر فعال کر دیا گیا ہے؟

آپ کا AdSense اکاؤنٹ فی الحال فعال ہے، لیکن اگر آپ ہماری پروگرام کی پالیسیوں کی تعمیل کرنے کے لیے تبدیلیاں نہیں کرتے ہیں تو آپ کا اکاؤنٹ غیر فعال ہو سکتا ہے۔

مجھے یہ انتباہی پیغام کیوں موصول ہوا؟

حال ہی میں آپ کے اکاؤنٹ کا جائزہ لینے کے دوران، ہمارے ماہرین اس نتیجے پر پہنچے ہیں کہ اس سے ہماری پالیسیوں کی خلاف ورزی ہوتی ہے۔ اکاؤنٹس کو مختلف وجوہات کی بنا پر اکاؤنٹ وارننگ جاری کی جا سکتی ہے بشمول درج ذیل لیکن ان تک محدود نہیں:
  • آپ کے اکاؤنٹ کی پالیسی کی خلاف ورزیوں اور/یا پالیسی کی دوبارہ خلاف ورزیوں کی لمبی تاریخ رہی ہے۔
    یاد رکھیں کہ ناشرین اپنے اشتہارات دکھانے والے ہر صفحہ پر، جیسے کہ صارف کے تیار کردہ مواد والی سائٹس پر، موجود مواد کے ذمہ دار ہیں، چاہے مواد کسی اور نے ہی کیوں نہ تخلیق کیا ہو۔
  • آپ کے اکاؤنٹ نے دھوکہ دہی پر مبنی برتاؤ کا مظاہرہ کیا ہے۔
    ہمارے ماہرین خودکار سسٹمز اور انسانی جائزے دونوں کا استعمال کر کے Google اشتہارات پر احتیاط کے ساتھ کلکس اور نقوش مانیٹر کرتے ہیں تاکہ آپ کے اور ہمارے مشتہرین کے مفادات کی حفاظت کی جا سکے۔ براہ کرم یاد رکھیں جیسا کہ ہماری شرائط و ضوابط میں بیان کیا گیا ہے غلط کلک کی سرگرمی کے نمونوں کا پتا لگاتے وقت Google اپنی کلی صوابدید استعمال کرے گا۔
  • ہمارے پالیسی کے ماہرین کو آپ کے اکاؤنٹ میں ایک خاص طور پر قابل اعتراض سائٹ ملی ہے۔
    ان میں بالغوں کیلئے مواد، کاپی رائٹ کی خلاف ورزی، اسی طرح شدید تشدد اور لہو لہان ہونے کے معاملات شامل ہو سکتے ہیں لیکن یہ انہی تک محدود نہیں ہیں۔

جن عام ترین وجوہات کی بنیاد پر اکاؤنٹس غیر فعال کئے جاتے ہیں ان کے بارے میں جاننے کیلئے، ہمارا اکاؤنٹس بند کرنے کی سر فہرست وجوہات کا صفحہ دیکھیں۔

مجھے اپنے اکاؤنٹ کو غیر فعال ہونے سے روکنے کے لیے کیا کرنا ہوگا؟

بر موقع جواب دیں۔ آپ کے انتباہی پیغام میں آپ کی سائٹ پر خلاف ورزیوں کی مثالیں شامل ہیں، لیکن ہم درخواست کرتے ہیں کہ آپ اپنے نیٹ ورک میں موجود مواد اور اشتہار کے مقام کا بغور جائزہ لیں تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ یہ سب ہماری پروگرام کی پالیسیوں کی تعمیل کرتے ہیں۔

ہم سمجھتے ہیں کہ آپ کا مواد ڈائنیمک ہے اس لیے ہم آپ کو اس بات کو یقینی بنانے کے لیے فعال تدابیر اختیار کرنے کی تجویز کرتے ہیں کہ آپ کے مواد اور اشتہار کے مقام میں مستقبل میں ہونے والی تبدیلیاں ہماری پالیسیوں کے مطابق ہوں۔

یہاں چند تجاویز ہیں جو آپ کو پالیسی کی خلاف ورزیوں کے لیے آپ کے نیٹ ورک کو مانیٹر کرنے میں مدد کر سکتی ہیں:

  1. سائٹ کے صفحات پر اشتہار کس کوڈ ڈالنے سے پہلے ہر سائٹ کا انسانی جائزہ لیں۔
  2. ہفتے میں کم از کم ایک بار اعلی ملاحظات والے صفحہ کا فعال طور پر جائزہ لیں۔
  3. کلیدی الفاظ کے فلٹرز انسٹال کریں (جیسے بالغوں کے لیے مواد، سروسز کے لیے ادائیگی، ہیکنگ کا مواد، جوئے بازی کا مواد، وغیرہ)، خاص طور پر ایسے صفحات پر جو صارف کے تیار کردہ مواد پر مشتمل ہوں۔ اگرچہ ہم "کلیدی الفاظ کی فلٹرنگ" یا "مواد فلٹرنگ" جیسے موضوع پر معلومات فراہم کرنے سے قاصر ہیں، لیکن آپ Google پر اس معلومات کو تلاش کرنے کی خواہش کر سکتے ہیں۔
  4. صارف کے تیار کردہ مواد والے تمام صفحات پر "خلاف ورزی کی اطلاع دیں" لنک کو شامل کریں۔

اگر میں ضروری تبدیلیاں کرتا ہوں تو کیا ہوگا؟

آپ کا AdSense اکاؤنٹ فی الحال فعال ہے اور اگر آپ ضروری تبدیلیاں کرتے ہیں تو یہ فعال رہے گا۔ تاہم، اگر ہمیں مسلسل مسائل ملیں تو ہم آپ کے پورے اکاؤنٹ کو غیر فعال کر سکتے ہیں۔

کیا تبدیلیاں کرنے کے بعد مجھے آپ کو مطلع کرنے کی ضرورت ہے؟

نہیں، جوابدہ ہونے کا مطلب یہ نہیں ہے کہ آپ کو ہمیں یہ مطلع کرنے کی ضرورت ہے کہ آپ یہ تبدیلیاں کر رہے ہیں۔ اگر آپ کا اکاؤنٹ ہماری پالیسیوں کی تعمیل کرتا ہے تو ہمیں معلوم ہو جائے گا کہ آپ نے ضروری تبدیلیاں کی ہیں۔

اگر میں ضروری تبدیلیاں نہ کروں اور پالیسیوں کی خلاف ورزی جاری رکھوں تو کیا ہوگا؟

آپ کا AdSense اکاؤنٹ غیر فعال ہو جائے گا۔

مجھے اس پالیسی کے بارے میں وضاحت درکار ہے جس کی میری سائٹ خلاف ورزی کر رہی ہے۔ مجھے کیا کرنا چاہیے؟

ہماری پالیسیوں کے بارے میں مزید وضاحت تلاش کرنے کے لیے براہ کرم یہ مرکز امداد تلاش کریں یا ہمارا امدادی فورم دیکھیں۔ اگر آپ مزید وضاحت چاہتے ہیں یا ہماری پالیسیوں کی مثالیں دیکھنا چاہتے ہیں تو براہ کرم ہمارے آن لائن ذرائع ملاحظہ کریں:

کیا یہ مفید تھا؟

ہم کس طرح اسے بہتر بنا سکتے ہیں؟
true
آپ کا AdSense صفحہ

AdSense صفحہ پیش خدمت ہے: ایک نیا وسیلہ جس میں آپ کو AdSense کے ساتھ کامیاب ہونے میں مدد کیلئے اپنے اکاؤنٹ میں ذاتی نوعیت کی معلومات اور نئے مواقع مل سکتے ہیں۔

تلاش کریں
تلاش صاف کریں
تلاش بند کریں
اصل مینیو
4765706257942388477
true
امدادی مرکز تلاش کریں
true
true
true
true
true
157
false
false