اپنے Google اکاؤنٹ یا Gmail کو بازیافت کرنے کا طریقہ

اگر آپ اپنا پاس ورڈ یا صارف نام بھول گئے ہیں یا آپ کو توثیقی کوڈز حاصل نہیں ہو رہے ہیں تو اپنا Google اکاؤنٹ بازیاب کرنے کے لیے ان اقدامات کی پیروی کریں۔ اس طرح، آپ Gmail، تصاویر اور Google Play جیسی سروسز استعمال کر سکتے ہیں۔

تجاویز:

  • غلط اندازے آپ کو اکاؤنٹ کی بازیابی کے عمل سے باہر نہیں کریں گے۔ اس تعداد کی کوئی حد نہیں ہے کہ آپ اپنے اکاؤنٹ کو بازیاب کرنے کی کتنی بار کوشش کر سکتے ہیں۔

  • اگر آپ اپنے دفتر، اسکول یا دوسرے گروپ کے ذریعے کوئی اکاؤنٹ استعمال کرتے ہیں تو ہو سکتا ہے یہ اقدامات کام نہ کریں۔ مدد کے لیے اپنے منتظم کے ساتھ رابطہ کریں۔
  • 13 سال سے کم عمر کے بچے (یا آپ کے ملک میں قابل اطلاق عمر) کا اکاؤنٹ بازیاب کرنے کے لیے آپ اپنے بچے کا پاس ورڈ ری سیٹ کر سکتے ہیں۔

اپنا پاس ورڈ بھول گئے

  1. اپنے Google اکاؤنٹ یا Gmail کی بازیابی کے لیے اقدامات پر عمل کریں۔
  2. پرامپٹ کیے جانے پر اپنا پاس ورڈ ری سیٹ کریں۔ ایسا مضبوط پاس ورڈ منتخب کریں جسے آپ نے اس اکاؤنٹ کے ساتھ پہلے استعمال نہ کیا ہو۔ ​LINKمضبوط پاس ورڈ بنانے کا طریقہ سیکھیں​LINK

وہ ای میل پتہ بھول گئے جو آپ سائن ان کرنے کے لیے استعمال کرتے ہیں

  1. اپنا صارف نام تلاش کرنے کیلئے، ان مراحل کی پیروی کریں۔ آپ کو درج ذیل جاننے کی ضرورت ہے:
    • اکاؤنٹ کے لیے ایک فون نمبر یا بازیابی ای میل۔
    • آپ کے اکاؤنٹ پر پورا نام۔
  2. یہ آپ کا اکاؤنٹ ہے اس کی تصدیق کرنے کے لیے ہدایات کی پیروی کریں۔
  3. آپ کو ان صارف ناموں کی فہرست ملے گی جو آپ کے اکاؤنٹ سے مماثل ہیں۔

کوئی اور آپ کا اکاؤنٹ استعمال کر رہا ہے

اگر آپ کو لگتا ہے کہ کوئی آپ کی اجازت کے بغیر آپ کا Google اکاؤنٹ استعمال کر رہا ہے تو ہیک یا ہائی جیک کیے گئے Google اکاؤنٹ یا Gmail کو بازیاب کرنے کے لیے اقدامات کی پیروی کریں۔

کسی اور وجہ سے آپ سائن کرنے سے قاصر ہیں

اگر آپ کو کوئی اور مسئلہ ہے تو سائن ان کرنے میں مدد حاصل کریں۔

حذف کردہ Google اکاؤنٹ کو بازیاب کریں

اگر آپ نے حال ہی میں اپنا Google اکاؤنٹ حذف کر دیا ہے تو آپ اپنے اکاؤنٹ کو بازیاب کرنے کے لیے اقدامات کی پیروی کر سکتے ہیں۔

ابھی بھی سائن ان کرنے سے قاصر ہیں

ایک نیا اکاؤنٹ تخلیق کریں

اگر آپ سائن ان نہیں کر سکتے ہیں تو اکاؤنٹ کی بازیابی کے لیے ان تجاویز کو آزمائیں۔

اگر آپ اب بھی اپنا اکاؤنٹ بازیاب نہیں کر پاتے ہیں تو آپ ایک نیا Google اکاؤنٹ تخلیق کر سکتے ہیں۔ جب آپ ایسا کرتے ہیں تو آپ اپنے Google اکاؤنٹ تک رسائی سے محرومی سے بچنے کی خاطر ان اقدامات کی پیروی کر سکتے ہیں۔

اکاؤنٹ اور پاس ورڈ کی بازیابی کی سروسز سے گریز کریں

اپنی سیکیورٹی کے لیے، آپ اپنے اکاؤنٹ میں سائن ان کرنے کی خاطر مدد کے لیے Google کو کال نہیں کر سکتے۔ ہم کسی بھی ایسی سروس کے ساتھ کام نہیں کرتے جو اکاؤنٹ یا پاس ورڈ سپورٹ فراہم کرنے کا دعوی کرتی ہے۔ اپنے پاس ورڈز یا تصدیقی کوڈز نہ دیں۔

تلاش کریں
تلاش صاف کریں
تلاش بند کریں
اصل مینیو
2944251473255171406
true
امدادی مرکز تلاش کریں
true
true
true
true
true
70975
false
false