ہیک کردہ یا متاثرہ Google اکاؤنٹ کو محفوظ کریں

اگر آپ کو اپنے Google اکاؤنٹ، Gmail یا دیگر Google پروڈکٹس پر نامانوس سرگرمی کا پتا چلتا ہے تو ممکن ہے کہ کوئی دوسرا شخص آپ کی اجازت کے بغیر اس کا استعمال کر رہا ہو۔ اگر آپ سمجھتے ہیں کہ آپ کا Google اکاؤنٹ یا Gmail ہیک ہو گیا ہے تو مشکوک سرگرمی کا پتا لگانے، اپنے اکاؤنٹ تک دوبارہ رسائی حاصل کرنے اور اسے مزید محفوظ بنانے میں مدد کیلئے نیچے دئے گئے مراحل کی پیروی کریں۔

مرحلہ 1: اپنے Google اکاؤنٹ میں سائن ان کریں

اگر آپ سائن ان کرنے سے قاصر ہیں

اکاؤنٹ کی بازیابی کے صفحہ پر جائیں اور سوالوں کے اپنے ممکنہ بہترین جواب دیں۔ یہ تجاویز مددگار ہو سکتی ہیں۔

اکاؤنٹ کی بازیابی کا صفحہ استعمال کریں اگر:

  • کسی نے آپ کے پاس ورڈ یا بازیابی فون نمبر جیسی آپ کی معلومات کو تبدیل کر دیا ہے۔
  • کسی نے آپ کا اکاؤنٹ حذف کر دیا ہے۔
  • کسی اور وجہ سے آپ سائن کرنے سے قاصر ہیں۔

تجویز: یہ یقینی بنانے کیلئے کہ آپ درست اکاؤنٹ میں سائن کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، اپنا صارف نام بازیاب کرنے کی کوشش کریں۔

مرحلہ 2: سرگرمی کا جائزہ لیں اور اپنے ہیک کردہ Google اکاؤنٹ کو محفوظ کرنے میں مدد کریں

اپنے اکاؤنٹ کی سرگرمی کا جائزہ لیں
  1. اپنے Google اکاؤنٹ پر جائیں۔
  2. دائیں نیویگیشن پینل پر، سیکیورٹی کا انتخاب کریں۔
  3. "حالیہ سیکیورٹی ایونٹس" پینل پر، سیکیورٹی ایونٹس کا جائزہ لیں کا انتخاب کریں۔
  4. کوئی مشکوک سرگرمی چیک کریں:
    • اگر آپ کو ایسی سرگرمی کا پتا چلتا ہے جو آپ نے نہیں کی ہے:نہیں، یہ میں نہیں تھا منتخب کریں۔ پھر، اپنے اکاؤنٹ کو محفوظ بنانے میں مدد کرنے کیلئے، اسکرین پر مراحل کی پیروی کریں۔
    • اگر سرگرمی آپ نے کی ہے:ہاں منتخب کریں۔ اگر آپ کو اب بھی لگتا ہے کہ کوئی اور آپ کا اکاؤنٹ استعمال کر رہا ہے تو معلوم کریں کہ آیا آپ کا اکاؤنٹ ہیک ہو گیا ہے۔
جائزہ لیں کہ کون سے آلات آپ کے اکاؤنٹ کا استعمال کرتے ہیں
  1. اپنے Google اکاؤنٹ پر جائیں۔
  2. دائیں نیویگیشن پینل پر، سیکیورٹی کا انتخاب کریں۔
  3. "آپ کے آلات" پینل پر، آلات کا نظم کریں منتخب کریں۔
  4. ایسا کوئی بھی آلہ چیک کریں جسے آپ نہیں پہچانتے ہیں۔
    • اگر آپ کو کسی ایسے آلے کا پتا چلتا ہے جسے آپ نہیں پہچانتے ہیں: آلے کو نہیں پہچانتے ہیں؟ منتخب کریں۔ پھر، اپنے اکاؤنٹ کو محفوظ بنانے میں مدد کرنے کیلئے، اسکرین پر مراحل کی پیروی کریں۔
    • اگر آپ تمام آلات کو پہچانتے ہیں، لیکن اب بھی سمجھتے ہیں کہ کوئی اور شخص آپ کے اکاؤنٹ کا استعمال کر رہا ہے: معلوم کریں کہ آیا آپ کا اکاؤنٹ ہیک ہو گیا ہے۔

مرحلہ 3: سیکیورٹی کے مزید اقدامات کریں

2 قدمی توثیق آن کریں

2 قدمی توثیق آپ کے اکاؤنٹ کو ہیکرز سے محفوظ رکھنے میں مدد کرتی ہے۔ 2 قدمی توثیق کے ساتھ، آپ مندرجہ ذیل چیزوں سے سائن ان کرتے ہیں:

  • کچھ ایسا جو آپ جانتے ہیں (آپ کا پاس ورڈ)
  • کچھ ایسا جو آپ کے پاس ہو (آپ کا فون، ایک سیکیورٹی کلید یا ایک پرنٹ کردہ کوڈ)

اس طرح، آپ کا پاس ورڈ چوری ہو جانے کے باوجود آپ کا اکاؤنٹ محفوظ رہتا ہے۔

اپنے بینک یا مقامی اتھارٹیز سے رابطہ کریں

یہ یقینی بنائیں کہ کسی اور شخص نے آپ کے بینک یا حکومت کو اکاؤنٹ کھولنے یا رقم منتقل کرنے جیسی ہدایات نہیں دی ہیں۔ یہ اہم ہے اگر:

  • آپ کی بینکنگ کی معلومات آپ کے اکاؤنٹ میں محفوظ ہے، جیسے کریڈٹ کارڈز Google Pay یا Chrome میں محفوظ ہیں۔
  • ٹیکس یا پاسپورٹ کی معلومات جیسی ذاتی معلومات آپ کے اکاؤنٹ میں محفوظ ہے۔ مثال کے طور پر، عین ممکن ہے کہ آپ نے ذاتی معلومات Google تصاویر، Google Drive یا Gmail میں محفوظ کی ہو۔
  • آپ کو لگتا ہے کہ کوئی دوسرا شخص آپ کی شناخت کا استعمال یا آپ کی شخصیت گیری کر رہا ہے۔
نقصان دہ سافٹ ویئر کو ہٹائیں

اگر آپ کو لگتا ہے کہ آپ کے اکاؤنٹ میں مشکوک سرگرمی ہوئی ہے تو آپ کو نقصان دہ سافٹ ویئر ہٹانے کی ضرورت پڑ سکتی ہے۔ اپنے اکاؤنٹ کی سیکیورٹی کو بہتر بنانے کیلئے، معتبر اینٹی وائرس سافٹ ویئر انسٹال کریں اور چلائیں۔

آپ اپنے کمپیوٹر کو اس کی فیکٹری کی ترتیبات پر بھی ری سیٹ کر سکتے ہیں اور آپریٹنگ سسٹم کو دوبارہ انسٹال کر سکتے ہیں۔

اہم: اپنی ضرورت کی فائلز کا بیک اپ لینا نہ بھولیں۔ Google Drive میں فائلز کو اپ لوڈ کرنے کا طریقہ سیکھیں۔
ایک زیادہ محفوظ براؤزر انسٹال کریں
کچھ انٹرنیٹ براؤزرز میں سیکیورٹی سے متعلق کمزوریاں ہیں۔ ایک زیادہ محفوظ براؤزر استعمال کرنے پر غور کریں، جیسے Google Chrome۔
پاس ورڈ الرٹ کی مدد سے پاس ورڈ کی چوری روکنے میں مدد کریں
اگر آپ کسی غیر Google سائٹ پر اپنا پاس ورڈ درج کرتے ہیں تو Google Chrome پر موجود پاس ورڈ الرٹ آپ کو مطلع کرتا ہے۔ اس طرح، آپ کو پتا چل جائے گا کہ آیا کوئی سائٹ آپ کا پاس ورڈ چُرانے کیلئے Google ہونے کا دکھاوا کر رہی ہے۔
اپنی ایپس اور آلات کو محفوظ بنانے میں مدد کریں
اپنے زیر استعمال Google پروڈکٹس کو محفوظ کرنے میں مدد کریں

معلوم کریں کہ آیا آپ کا Google اکاؤنٹ ہیک ہو گیا ہے

اگر آپ کو ان میں سے کسی علامت کا پتا چلتا ہے تو ممکن ہے کہ کوئی اور شخص آپ کا Google اکاؤنٹ استعمال کر رہا ہو۔

اہم: اگر آپ کو لگتا ہے کہ کوئی اور شخص آپ کے Google اکاؤنٹ میں سائن ان ہے تو مندرجہ ذیل کیلئے اپنا پاس ورڈ فوری طور پر تبدیل کریں:

  • آپ کا Google اکاؤنٹ، اگر آپ نے اسے پہلے ہی تبدیل نہیں کیا ہے
  • ایپس اور سائٹس:
    • جن کیلئے آپ اپنے Google اکاؤنٹ کیلئے استعمال کردہ پاس ورڈ استعمال کرتے ہیں
    • جو آپ سے آپ کے Google اکاؤنٹ ای میل پتے کے ذریعے رابطہ کرتی ہیں
    • جہاں آپ اپنے Google اکاؤنٹ ای میل پتے سے سائن ان کرتے ہیں
    • جہاں آپ نے اپنے Google اکاؤنٹ میں پاس ورڈز محفوظ کئے ہیں

پھر آپ چیک کر کے اپنے اکاؤنٹ میں سائن ان کردہ کسی نامانوس آلے کو ہٹا سکتے ہیں۔

اکاؤنٹ میں مشکوک سرگرمی

سیکیورٹی کی اہم ترتیبات میں نامانوس تبدیلیاں

اگر آپ کو ان ترتیبات میں نامانوس تبدیلیاں دکھائی دیتی ہیں تو ترتیب کو فوری طور پر درست کریں:

غیر مجاز مالی سرگرمی

آپ کی مالی سرگرمی مشکوک ہو سکتی ہے اگر:

خلاف معمول سرگرمی کی اطلاعات

تجویز: آپ کو مشکوک سرگرمی کے بارے میں بتانے کیلئے، ہم آپ کا بازیابی فون نمبر اور ای میل پتہ استعمال کریں گے۔

ہم آپ کو مندرجہ ذیل کے ذریعے خلاف معمول سرگرمی کی اطلاع دیں گے:

  • خلاف معمول سائن ان یا آپ کے اکاؤنٹ پر ایک نئے آلے سے متعلق اطلاع۔
  • ایک ایسی اطلاع کہ آپ کے صارف نام، پاس ورڈ یا سیکیورٹی کی دیگر ترتیبات میں تبدیلی کی گئی ہے اور وہ تبدیلی آپ نے نہیں کی ہے۔
  • کسی ایسی دوسری سرگرمی سے متعلق اطلاع جسے آپ نہیں پہچانتے ہیں۔
  • آپ کی اسکرین کے اوپری حصے پر ایک سرخ بار کے ذریعے جس پر تحریر ہے، "ہمیں آپ کے اکاؤنٹ میں مشکوک سرگرمی کا پتا چلا ہے۔"
  • آپ کا "آلے کی سرگرمی اور سیکیورٹی ایونٹس" صفحہ۔

آپ کے زیر استعمال Google پروڈکٹس میں مشکوک سرگرمی

Gmail

Gmail کی ترتیبات

اگر آپ کو مندرجہ ذیل میں نامانوس تبدیلیاں دکھائی دیتی ہیں تو ترتیب کو فوری طور پر درست کریں:

Gmail سرگرمی

آپ کی Gmail سرگرمی مشکوک ہو سکتی ہے اگر:

YouTube

آپ کی YouTube سرگرمی مشکوک ہو سکتی ہے اگر:

  • آپ کے YouTube چینل پر ایسی ویڈیوز ہوں جنہیں آپ نے اپ لوڈ نہیں کیا ہے، ایسے تبصرے ہوں جو آپ نے نہیں کئے ہیں یا آپ کی مندرجہ ذیل چیزوں میں نامانوس تبدیلیاں کی گئی ہوں:
    • چینل کا نام
    • پروفائل کی تصویر
    • تفصیلات
    • ای میل کی ترتیبات
    • ارسال کردہ پیغامات
Google Drive

آپ کی Google Drive سرگرمی مشکوک ہو سکتی ہے اگر:

Google تصاویر

آپ کی Google تصاویر کی سرگرمی مشکوک ہو سکتی ہے اگر:

بلاگر

آپ کی بلاگر سرگرمی مشکوک ہو سکتی ہے اگر:

  • آپ کے بلاگ پر ایسی پوسٹس دکھائی دیں جنہیں آپ نے شائع نہیں کیا ہے۔
  • آپ کو ایسی پوسٹس پر تبصرے موصول ہوں جنہیں آپ نے شائع نہیں کیا ہے۔
  • آپ کا 'میل ٹو بلاگر' پتہ تبدیل ہو گیا ہے، لیکن اسے آپ نے تبدیل نہیں کیا ہے۔
  • آپ کا بلاگ غائب یا مسدود ہو گیا ہے۔
Google اشتہارات

آپ کے Google اشتہارات کی سرگرمی مشکوک ہو سکتی ہے اگر:

  • آپ کو نامعلوم لنکس یا منازل کی طرف پوائنٹ کرنے والے نامانوس اشتہارات کا پتا چلتا ہے
  • آپ کی تشہیر کے اخراجات میں نامانوس اضافے کا پتا چلتا ہے
  • آپ کو اکاؤنٹ کے مالکان، مینیجرز یا صارفین میں نامانوس تبدیلیوں کا پتا چلتا ہے
true
Google اکاؤنٹ میں خوش آمدید!

ہمیں معلوم ہوا کہ آپ کے پاس ایک نیا Google اکاؤنٹ ہے! اپنے Google اکاؤنٹ کی چیک لسٹ کے ساتھ اپنے تجربے کو بہتر بنانے کا طریقہ جانیں۔

تلاش کریں
تلاش صاف کریں
تلاش بند کریں
اصل مینیو
1992702467453454116
true
امدادی مرکز تلاش کریں
true
true
true
true
true
70975
false
false