اپنے اکاؤنٹ میں فون نمبر اور اس کے استعمال کا طریقہ تبدیل کریں

آپ اپنے Google اکاؤنٹ پر فون نمبرز شامل، اپ ڈیٹ یا ہٹا سکتے ہیں۔ فون نمبرز کا استعمال مختلف وجوہات کی بناء پر کیا جاتا ہے اور آپ کے پاس آپ کے نمبرز کا استعمال کرنے کے طریقے کا نظم کرنے کے کنٹرولز ہوتے ہیں۔

اہم: اپنے پاس ورڈ کو تبدیل کرنے جیسی حساس کارروائیوں کے لیے آپ کو اس بات کی تصدیق کرنے کی خاطر کہ یہ آپ ہی ہیں اپنے نئے فون نمبر کا استعمال کرنے میں ایک ہفتہ لگ سکتا ہے۔

فون نمبر شامل کرنا، اپ ڈیٹ کرنا یا ہٹانا

  1. اپنے Google اکاؤنٹ میں، ذاتی معلومات کا ٹیب کھولیں۔
  2. رابطہ کی معلومات and then فون نمبرand then اپنا فون نمبر، کو منتخب کریں۔
  3. یہاں سے آپ مندرجہ ذیل کام کر سکتے ہیں:
    • اپنا فون نمبر شامل کر سکتے ہیں: فون کے آگے، اپنے اکاؤنٹ کو محفوظ رکھنے میں مدد کی خاطر ایک بازیابی فون شامل کریں کو منتخب کریں۔ ڈراپ ڈاؤن مینو سے اپنے فون نمبر سے وابستہ ملک کو منتخب کریں اور اپنا فون نمبر درج کریں۔
    • اپنا فون نمبر تبدیل کر سکتے ہیں: اپنے نمبر کے آگے، فون نمبر میں ترمیم کریں Editand then نمبر اپ ڈٰیٹ کریں کو منتخب کریں۔
    • اپنا فون نمبر حذف کر سکتے ہیں: اپنے نمبر کے آگے، حذف کریں Deleteand then نمبر ہٹائیں کو منتخب کریں۔
  4. ظاہر ہونے والے باکس میں، دی گئی ہدایات پر عمل کریں۔

نوٹ: اپنے Google اکاؤنٹ میں موجود نمبر کو تبدیل کرنے سے صرف کچھ ہی Google سروسز متاثر ہوتی ہیں۔ دیگر Google سروسز کے لیے اپنے نمبر کو تبدیل کرنے کا طریقہ معلوم کریں۔

فون نمبرز کا استعمال کیسے کیا جاتا ہے

Google کی کچھ سروسز کے حصے کے طور پر

آپ کا فون نمبر کچھ مخصوص Google سروسز سے منسلک ہے جو آپ نے سیٹ اپ کی ہیں یا استعمال کی ہیں۔

آپ کے فون نمبر کا استعمال کرنے والی کچھ سروسز کو دیکھنے کے لیے، اپنے Google اکاؤنٹ کا فون سیکشن چیک کریں۔ مزید جاننے یا تبدیلیاں کرنے کے لیے، سروس پر کلک کریں یا اس پر تھپتھپائیں۔

فون نمبرز کا استعمال کرنے والی دیگر Google سروسز شاید اس صفحہ پر درج نہ ہوں۔ آپ کچھ سروسز کی ترتیبات میں جا کر اپنا نمبر تبدیل کر سکتے ہیں، جیسا کہ ذیل میں موجود ہے:

اپنے نمبر کے استعمال کا طریقہ تبدیل کریں

کسی مخصوص سروس سے متعلق اپنے اختیارات کو دیکھنے کی خاطر، اس کی ترتیبات پر جائیں۔ اگر آپ کو مدد کی ضرورت ہے تو support.google.com پر جائیں۔

سائن ان اور اکاؤنٹ کی بازیابی کو آسان بنائیں

آپ اپنا فون نمبر درج ذیل کیلئے استعمال کر سکتے ہے:

آپ سے رابطہ کرنے میں لوگوں کی مدد کریں

آپ اس بات کا نظم کر سکتے ہیں کہ آپ کے فون نمبر کو کون لوگ دیکھیں۔ یہ تبدیل کرنے کے لیے کہ آپ کا نمبر کون دیکھ سکتا ہے، میرا تعارف سیکشن پر جائیں۔

جانیں کہ آپ کا فون نمبر کس طرح لوگوں کو Google سروسز پر آپ کو تلاش کرنے اور آپ سے منسلک ہونے میں مدد کر سکتا ہے۔ ان ترتیبات کو تبدیل کرنے کے لیے، اپنے Google اکاؤنٹ کے فون سیکشن پر جائیں۔

"بہتر اشتہارات اور Google سروسز" کو آن یا آف کریں

یہ ترتیب آپ کے فون نمبر کو Google سروسز پر استعمال کرنے کی اجازت دیتی ہے تاکہ آپ کو آپ سے زیادہ متعلقہ اشتہارات دکھا سکے۔ اگر آپ ذاتی نوعیت کے اشتہارات نہیں چاہتے ہیں تو ترتیب کو بند کر دیں۔

  1. اپنا Google اکاؤنٹ کھولیں۔
  2. بائیں یا سب سے اوپر، ذاتی معلومات پر کلک کریں۔
  3. "رابطہ کی معلومات" سیکشن میں، فون پر کلک کریں۔
  4. وہ فون نمبر منتخب کریں جس میں آپ تبدیلیاں کرنا چاہتے ہیں۔
  5. "ترجیحات" کے تحت "بہتر اشتہارات اور Google سروسز" کو آن یا آف کریں۔
تجویز: اگر آن کیا جاتا ہے تو استعمال کے سیکشن کے تحت "پورے Google پر" ظاہر ہوتا ہے۔
پورے Google پر اپنے تجربے کو بہتر بنائیں

اگر آپ کے "فون" کے صفحہ پر "پورے Google پر" درج ہے، تو اس نمبر کا استعمال تمام Google سروسز پر کیا جا سکتا ہے۔

چیک کریں کہ آیا آپ کا نمبر اس طرح استعمال ہوا ہے یا نہیں

  1. اپنے Google اکاؤنٹ کے فون سیکشن پر جائیں۔
  2. "استعمال" سیکشن کے آگے، "پورے Google پر" سیکشن تلاش کریں۔

پورے Google پر اپنے نمبر کا استعمال بند کریں

  1. اپنے Google اکاؤنٹ کے فون سیکشن پر جائیں۔
  2. اپنے نمبر کے آگے حذف کریں Deleteand then نمبر ہٹائیں کو منتخب کریں۔
  3. اپنے Google اکاؤنٹ کے بازیابی فون سیکشن پر جائیں اور اپنا نمبر دوبارہ شامل کریں۔
  4. دیگر Google سروسز میں اپنے نمبر کے استعمال کو جاری رکھنے کے لیے، ان سروسز پر جائیں اور انہیں دوبارہ شامل کریں۔

اپنے فون نمبر کی توثیق کریں

جب آپ ایک Google اکاؤنٹ سیٹ اپ کرتے ہیں، تو آپ Google کو اپنے فون کا نمبر بتا سکتے ہیں۔ اگر آپ ایسا کرتے ہیں، تو ہم اس بات کی تصدیق کریں گے کہ نمبر آپ کا ہے، اور ہم وقتاً فوقتاً اس کی دوبارہ تصدیق کرنے کی کوشش کریں گے تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ یہ نمبر اب بھی آپ کا ہی ہے۔ اپنے نمبر کی توثیق کرنے کے بارے میں مزید جانیں۔

Google آپ کی ذاتی معلومات، بشمول آپ کے فون نمبر، کسی کو فروخت نہیں کرتا ہے۔ مزید جاننے کے لیے، privacy.google.com ملاحظہ کریں۔

true
Google اکاؤنٹ میں خوش آمدید!

ہمیں معلوم ہوا کہ آپ کے پاس ایک نیا Google اکاؤنٹ ہے! اپنے Google اکاؤنٹ کی چیک لسٹ کے ساتھ اپنے تجربے کو بہتر بنانے کا طریقہ جانیں۔

تلاش کریں
تلاش صاف کریں
تلاش بند کریں
اصل مینیو
7999105331196916134
true
امدادی مرکز تلاش کریں
true
true
true
true
true
70975
false
false