دعوی کے مسائل جن کے لیے آپ کی جانب سے کارروائی کی ضرورت ہوتی ہے، ان میں ممکنہ دعوے، متنازعہ دعوے اور اپیل کردہ دعوے شامل ہو سکتے ہیں۔ آپ کے اپنے دعوی کے مسائل کا جائزہ لینے کے بعد، دعوی کی بنیاد پر، آپ کچھ مختلف اقدامات کر سکتے ہیں۔
جائزہ لینے کے لیے دعوی کے مسائل تلاش کریں
- اسٹوڈیو مواد کے منتظم میں سائن ان کریں۔
- بائیں مینو سے، مسائل کو منتخب کریں۔
- فلٹر بار پر کلک کریں اور مسئلہ کی قسم کو منتخب کریں۔
- ممکنہ دعوی، متنازعہ دعوی اور/یا اپیل کردہ دعوی کے آگے والے باکس کو نشان زد کریں۔ اپنی تلاش کو بہتر بنانے کے لیے آپ اضافی فلٹرز منتخب کر سکتے ہیں:
- ممکنہ دعوی: جائزہ لینے کے لیے بھیجا گیا، مختصر مماثلت، دوسرے مواد کے منتظم صارف کے ذریعے اپ لوڈ کردہ ویڈیو، کم اعتماد، YouTube منیٹائزیشن پالیسی کی خلاف ورزی، ماضی میں نافذالعمل کو مسدود کرنا۔ ان فلٹرز کی تفصیل یہاں مل سکتی ہے۔
- متنازعہ دعوییا اپیل کردہ دعوی: کاپی رائٹ شدہ مواد کی غلط شناخت ہوئی ہے، اس کا منصفانہ استعمال کیا گیا ہے، اس کی اجازت دی گئی ہے، وہ اصل مواد ہے، وہ عوامی ڈومین ہے۔ ان فلٹرز کی تفصیل یہاں مل سکتی ہے۔
- فہرست کو مزید بہتر بنانے کے لیے آپ دوسرے فلٹرز لگا سکتے ہیں، جیسے چینل ID، دوسرا فریق، ویڈیو کی لمبائی، یا مماثلت کی قسم۔
- انفرادی دعوی پر کلک کریں۔ دعوی کی تفصیلات کا صفحہ کھلے گا جو دعوی کے مسئلے کے بارے میں مزید معلومات دکھاتا ہے۔
دعوی کے مسائل پر کارروائی کریں
دعوی کی تفصیلات کے صفحہ پر، ممکنہ، متنازعہ یا اپیل کردہ دعوی کا جائزہ لیتے وقت، دعوی سے دستبردار ہونے کے لیے آپ دو اختیارات میں سے کسی ایک کا انتخاب کر سکتے ہیں:
- دعوی سے دستبردار ہوں: اگر دعوی غیر فعال رہنا چاہیے تو دعوی سے دستبردار ہوں پر کلک کریں۔
- دعوی سے دستبردار ہوں اور خارج کریں: دعوی سے دستبردار ہونے اور اپنی حوالہ جاتی فائل کے اس حصے کو خارج کرنے کے لیے جو ویڈیو سے مماثل ہے، دعوی سے دستبردار ہوں کے آگے والے تیر کے نشان پر کلک کریں اور دعوی سے دستبردار ہوں اور خارج کریں کو منتخب کریں۔
ایک ساتھ کئی دعووں سے دستبردار ہوں
ایک ہی دعوی کی ہوئی ویڈیو پر ایک سے زیادہ ممکنہ، متنازعہ، یا اپیل کردہ دعووں سے دستبردار ہونے کے لیے:
- دعوی کی تفصیلات کے صفحہ پر، تمام دعووں کا جائزہ لیں۔
- ایک اختیار منتخب کریں:
- تمام دعووں سے دستبردار ہوں: ویڈیو پر تمام دعووں سے دستبردار ہونے کے لیے، دعوی سے دستبردار ہوں پر کلک کریں۔
- دستبردار ہونے کے لیے دعووں کو منتخب کریں: ویڈیو پر کچھ دعووں سے دستبردار ہونے کے لیے، دعوی سے دستبردار ہوں کے آگے والے تیر کے نشان پر کلک کریں اور دستبردار ہونے کے لیے دعووں کو منتخب کریں پر کلک کریں۔ ان دعووں کے باکسز کو نشان زد کریں جن سے آپ دستبردار ہونا چاہتے ہیں۔
مختلف دعوی کی ہوئی ویڈیوز پر ایک سے زیادہ ممکنہ، متنازعہ، یا اپیل کردہ دعووں سے دستبردار ہونے کے لیے:
- مسائل کے صفحہ پر جائیں۔
- فلٹر بار پر کلک کریں اور مسئلہ کی قسم کو منتخب کریں۔
- ممکنہ دعوی، متنازعہ دعوی اور/یا اپیل کردہ دعوی کے آگے والے باکس کو نشان زد کریں۔
- لاگو کریں پر کلک کریں۔
- دعوی کی ہوئی ان ویڈیوز کے آگے والے باکسز کو نشان زد کریں جن کے دعووں سے آپ دستبردار ہونا چاہتے ہیں۔
- اوپر کے بینر میں، دعوی سے دستبردار ہوں پر کلک کریں۔
دعوی کی تفصیلات والے صفحہ پر، ممکنہ دعوی کا جائزہ لیتے وقت، دعوی کی تصدیق کرنے کے لیے آپ دو اختیارات میں سے کسی کا انتخاب کر سکتے ہیں:
- دعوی کی تصدیق کریں: ممکنہ دعوی کے درست ہونے کی تصدیق کرنے اور اپنی مماثلت کی پالیسی کو لاگو کرنے کے لیے، دعوی کی تصدیق کریں پر کلک کریں۔
- دعوی کی تصدیق کریں اور اخراج کی درخواست جمع کرائیں: YouTube سے ویڈیو ہٹانے کے لیے ممکنہ دعویٰ کے درست ہونے کی تصدیق کرنے اور اخراج کی درخواست جمع کرانے کے لیے، دعویٰ کی تصدیق کریں کے آگے والے تیر کے نشان پر کلک کریں اور دعوی کی ہوئی ویڈیو ہٹائیں کو منتخب کریں۔
ایک ساتھ کئی ممکنہ دعووں کی تصدیق کریں
ایک ہی دعوی کی ہوئی ویڈیو پر تمام ممکنہ دعووں کی تصدیق کرنے کے لیے:
- دعوی کی تفصیلات کے صفحہ پر، ممکنہ تمام دعووں کا جائزہ لیں۔
- دعووں کی تصدیق کریں پر کلک کریں۔
دعوی کی تفصیلات والے صفحہ پر، متنازعہ دعوی کا جائزہ لیتے وقت، دعوی کو بحال کرنے کے لیے آپ دو اختیارات میں سے کسی ایک کا انتخاب کر سکتے ہیں:
- دعوی بحال کریں: متنازعہ دعوی کے درست ہونے کی توثیق کرنے اور اسے دوبارہ فعال کرنے کے لیے، دعوی بحال کریں پر کلک کریں۔
- دعوی بحال کریں اور اخراج کی درخواست جمع کرائیں: YouTube سے ویڈیو ہٹانے کے لیے متنازعہ دعوی کے درست ہونے کی توثیق کرنے اور اخراج کی درخواست جمع کرانے کے لیے، دعوی بحال کریں کے آگے والے تیر کے نشان پر کلک کریں اور دعوی کی ہوئی ویڈیو ہٹائیں کو منتخب کریں۔
ایک ساتھ کئی متنازعہ دعووں کو بحال کریں
ایک ہی دعوی کی ہوئی ویڈیو پر ایک سے زیادہ متنازعہ دعووں کو بحال کرنے کے لیے:
- دعوی کی تفصیلات کے صفحہ پر، متنازعہ تمام دعووں کا جائزہ لیں۔
- ایک اختیار منتخب کریں:
- تمام دعووں کو بحال کریں: ویڈیو پر تمام متنازعہ دعووں کو بحال کرنے کے لیے، دعووں کو بحال کریں پر کلک کریں۔
- بحال کرنے کے لیے دعووں کو منتخب کریں: ویڈیو پر کچھ متنازعہ دعووں کو بحال کرنے کے لیے، دعووں کو بحال کریں کے آگے والے تیر کے نشان پر کلک کریں اور بحال کرنے کے لیے دعووں کو منتخب کریں پر کلک کریں۔ ان دعووں کے باکسز کو نشان زد کریں جنہیں آپ بحال کرنا چاہتے ہیں۔
دعوی کی پالیسی تبدیل کریں
بعض اوقات آپ دعوی کی ہوئی ویڈیو پر ایسی پالیسی لاگو کرنا چاہتے ہیں جو آپ کی ڈیفالٹ مماثلت کی پالیسی سے مختلف ہے۔ دعوی کی ہوئی ویڈیو میں حسب ضرورت پالیسی شامل کرنے کے لیے:
- اسٹوڈیو مواد کے منتظم میں سائن ان کریں۔
- بائیں مینو سے، مسائل کو منتخب کریں۔
- فلٹر بار پر کلک کریں اور مسئلہ کی قسم کو منتخب کریں۔
- ممکنہ دعوی، متنازعہ دعوی اور/یا اپیل کردہ دعوی کے آگے والے باکس کو نشان زد کریں۔
- اپنی تلاش کو بہتر بنانے کے لیے، اضافی فلٹرز کو منتخب کریں:
- ممکنہ دعوی: جائزہ لینے کے لیے بھیجا گیا، مختصر مماثلت، YouTube پارٹنر کی اپ لوڈ کردہ ویڈیو، کم اعتماد، YouTube منیٹائزیشن کی پالیسی کی خلاف ورزی ہوتی ہے۔
- متنازعہ دعوی یا اپیل کردہ دعوی: کاپی رائٹ شدہ مواد کی غلط شناخت ہوئی ہے، اس کا منصفانہ استعمال کیا گیا ہے، اس کی اجازت دی گئی ہے، وہ اصل مواد ہے، وہ عوامی ڈومین ہے۔
- فہرست کو مزید بہتر بنانے کے لیے آپ دوسرے فلٹرز لگا سکتے ہیں، جیسے چینل ID، دوسرا فریق، ویڈیو کی لمبائی، یا مماثلت کی قسم۔
- اپنی تلاش کو بہتر بنانے کے لیے، اضافی فلٹرز کو منتخب کریں:
- لاگو کریں پر کلک کریں۔
- دعوی کی تفصیلات کا صفحہ کھولنے کے لیے ایک انفرادی دعوی پر کلک کریں۔
- دعوی کی تفصیلات والے صفحہ پر، پالیسی ٹیب پر کلک کریں۔
- دعوی کی مخصوص پالیسی سیٹ کریں پر کلک کریں۔
- ایک اختیار منتخب کریں:
- موجودہ پالیسی استعمال کریں: فہرست سے موجودہ پالیسی منتخب کریں اور لاگو کریں پر کلک کریں۔
- پالیسی بنائیں: نئی حسب ضرورت پالیسی بنانے کے لیے، حسب ضرورت پالیسی سیٹ کریں پر کلک کریں۔ جب آپ پالیسی بنا لیں تو محفوظ کریں پر کلک کریں۔ پالیسیاں بنانے کے بارے میں مزید جانیں۔