YouTube پر فنڈ ریزنگ کی سہولت کا بھر پور فائدہ اٹھائیں

چاہے بیداری پیدا کرنے کی بات ہو یا آپ کے پسندیدہ مقاصد اور تنظیموں کیلئے فنڈز جمع کرنے کی، YouTube دنیا میں کارِ خیر کے شعبے میں ایک مضبوط طاقت بن سکتا ہے۔

ہمیں معلوم ہے کہ آپ میں سے کئی لوگ اپنی کمیونٹیز کی امداد کرنے اور تبدیلی لانے کے طریقوں کے متلاشی ہیں۔ آپ کے اہداف حاصل کرنے میں آپ کی مدد کرنے کیلئے، YouTube کے ذریعے فنڈ ریزنگ کی سہولت کا بھر پور فائدہ اٹھانے کے طریقے کی کچھ مثالیں پیش خدمت ہیں۔

آپ کیا کر سکتے ہیں، اس کی کچھ مثالیں پیش خدمت ہیں:

  • YouTube چیریٹی کی مدد سے فنڈ جمع کرنا: چند مخصوص علاقوں میں اہل چینلز اپنی ویڈیوز اور لائیو سلسلوں میں عطیے کا بٹن شامل کر کے دستیاب غیر منفعتی تنظیموں کیلئے فنڈ جمع کر سکتے ہیں۔ ایک فنڈ ریزر سیٹ اپ کرنے کا طریقہ یہاں سیکھیں۔
  • اگر آپ YouTube چیریٹی کیلئے اہل نہیں ہیں: کسی بیرونی فنڈ ریزر سے لنک کرنے کیلئے اختتامی اسکرینز استعمال کریں۔ اختتامی اسکرینز کو کسی ویڈیو کے آخری 5 تا 20 سیکنڈ میں شامل کیا جا سکتا ہے۔ ایسی کئی منظور شدہ فریق ثالث فنڈ ریزنگ سائٹس (جیسے GoFundMe, JustGiving) ہیں جنہیں اختتامی اسکرینز سے لنک کیا جا سکتا ہے۔
  • مخصوص ویڈیوز سے حاصل ہونے والی اپنی ذاتی آمدنی کا عطیہ دیں: ایسا اصل مواد تخلیق کریں جسے آپ کے ناظرین دیکھنا پسند کرتے ہوں۔ آپ اپنے ناظرین سے یہ کہہ سکتے ہیں کہ آپ اپنی آمدنی سے حاصل ہونے والی رقم کسی مخصوص غیر منفعتی تنظیم کو عطیہ کریں گے۔ لیکن، تعاون میں اضافہ کرنے کی غرض سے، آپ کو انہیں اشتہارات پر کلک کرنے یا انہیں دیکھنے کی ترغیب نہیں دینی چاہیے۔

آپ کیا نہیں کر سکتے ہیں، اس کی کچھ مثالیں پیش خدمت ہیں:

  • اپنی ویڈیوز کو بار بار دیکھنے یا ان پر دکھائی دینے والے اشتہارات پر کلک کرنے جیسی اسپام والی سرگرمی کی ترغیب نہ دیں۔ بطور یاد دہانی، اسپام والی سرگرمی ہماری جعلی مشغولیت کی پالیسی اور ہماری پالیسیوں کی خلاف ورزی ہے اور آپ کی ویڈیو کو ہٹایا جا سکتا ہے۔ ہمیں اس برتاؤ کا پتا چلنے پر، تخلیق کاروں کو ان ملاحظات اور کلکس کیلئے ادائیگی نہیں کی جائے گی اور مشتہرین سے چارج وصول نہیں کیا جائے گا۔
  • خاطر خواہ تبدیلیاں کئے بغیر دیگر تخلیق کاروں یا فنکاروں کے کام اپ لوڈ نہ کریں۔ اگر آپ کسی ایسے کام کا استعمال، جسے آپ نے تخلیق نہیں کیا ہے، ایسی جگہ کرنا چاہتے ہیں جہاں سے آپ عطیات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو آپ کی ویڈیو پر کاپی رائٹ کے تحفظات کے تحت دعوی کیا جا سکتا ہے۔
  • تنظیم یا غیر منفعتی تنظیم کو عطیہ دینے سے متعلق غلط دعوے نہ کریں۔ YouTube اس بات کی توثیق کرنے کیلئے ذمہ دار نہیں ہے کہ تخلیق کاروں نے غیر منفعتی تنظیموں کو جو فنڈز عطیہ کرنے کا عہد کیا ہے، وہ انہیں موصول ہوا یا نہیں۔

کیا یہ مفید تھا؟

ہم کس طرح اسے بہتر بنا سکتے ہیں؟
تلاش کریں
تلاش صاف کریں
تلاش بند کریں
اصل مینیو
5235088812601298734
true
امدادی مرکز تلاش کریں
true
true
true
true
true
59
false
false