اپنی لائیو چیٹ کو ماڈریٹ کرنے سے آپ اپنے ناظرین کے ساتھ تعامل کر سکتے ہیں اور اپنے لائیو سلسلہ کے تجربے کو اس انداز سے درست کر سکتے ہیں جو آپ کے لیے کارآمد ہو۔ YouTube آپ کو وہ ٹولز فراہم کرتا ہے جو خود کو اور اپنے ناظرین کو محفوظ رکھنے کیلئے ضروری ہیں۔
How to Moderate Live Chat on YouTube
لائیو چیٹ سے پہلے
ان ماڈریشن ٹولز کو سیٹ اپ کر کے اپنے لائیو چیٹ سیشن کے لیے تیار ہو جائیں۔ ان ٹولز میں سے کچھ آپ کے لائیو سلسلے کے دوران اور اس کے بعد بھی استعمال ہو سکتے ہیں۔
صرف سبسکرائبرز لائیو چیٹآپ لائیو چیٹ صرف اپنے سبسکرائبرز کے لیے دستیاب کرا سکتے ہیں اور آپ یہ تعین کر سکتے ہیں کہ ناظرین کو کب تک سبسکرائب کرنے کی ضرورت ہے۔ اس ترتیب کو آپ کے لائیو سلسلے یا پریمئیر سے پہلے تبدیل کیا جا سکتا ہے۔
پریمیئرز کے لیے صرف سبسکرائبر لائیو چیٹ کو آن کرنے کے لیے:
- YouTube اسٹوڈیو میں سائن ان کریں۔
- مواد سے، وہ پریمیئر منتخب کریں جسے آپ اپ ڈیٹ کرنا چاہتے ہیں۔
- تفصیلات میں مزید دکھائیں لائیو چیٹپر جائیں۔
- شرکاء موڈ کے تحت، سبسکرائبرز کو منتخب کریں۔
جب آپ صرف سبسکرائبرز چیٹ کو آن کرتے ہیں تو آپ کے سامعین کو مطلع کیا جائے گا کہ یہ آن ہے اور انہیں پیغامات بھیجنے کے لیے کب تک سبسکرائب کرنے کی ضرورت ہے۔
سُست وضع اور صرف سبسکرائبرز چیٹ کو ایک ہی وقت میں آن کیا جا سکتا ہے۔ صرف ممبرز چیٹ اور صرف سبسکرائبرز چیٹ کو ایک ہی وقت میں آن نہیں کیا جا سکتا۔
صرف سبسکرائبرز چیٹ کو آن کرنے کے لیے:
- لائیو کنٹرول روم پر جائیں۔
- اپنے لائیو سلسلہ سے ترمیم کریں پر کلک کریں۔
- لائیو چیٹ پر کلک کریں۔
- "پیغام کون بھیج سکتا ہے" کے تحت، سبسکرائبرز منتخب کریں۔
- اختیاری: اس سے قبل کے وہ لائیو چیٹ پیغامات بھیج سکیں اس بات کا انتخاب کریں کہ ناظرین کو کب تک سبسکرائب کرنے کی ضرورت ہے۔
- محفوظ کریں پر کلک کریں۔
صرف ممبرز لائیو چیٹ
- YouTube اسٹوڈیو میں سائن ان کریں۔
- اوپر بائیں طرف، تخلیق کریں لائیو ہو پر کلک کریں۔
- بائیں طرف سے، سلسلہ بندی کریں پر کلک کریں۔
- سلسلہ تخلیق کریں:
- گزشتہ سلسلہ کو کاپی کرنے کے لیے: گزشتہ سلسلہ کو منتخب کریں اور ترتیبات کا دوبارہ استعمال کریں پر کلک کریں۔
- نیا سلسلہ تخلیق کرنے کے لیے: اپنے سلسلے کی معلومات درج کریں اور سلسلہ تخلیق کریں پر کلک کریں۔
- اوپر دائیں طرف سے ترمیم کریں پر کلک کریں۔
- "لائیو چیٹ" کے تحت، صرف ممبرز چیٹ کو فعال کریں کو منتخب کریں۔
- محفوظ کریں پر کلک کریں۔
پریمئیرز کی خاطر صرف سبسکرائبرز چیٹ کو آن کرنے کے لیے:
- YouTube اسٹوڈیو میں سائن ان کریں۔
- مواد سے، وہ پریمیئر منتخب کریں جسے آپ اپ ڈیٹ کرنا چاہتے ہیں۔
- تفصیلات میں مزید دکھائیں لائیو چیٹ پر جائیں۔
- شرکاء موڈ کے تحت، سبسکرائبرز کو منتخب کریں۔
لائیو تبصرہ موڈ
آپ لائیو سلسلہ کے سیشن کے دوران صرف منظور شدہ صارفین کو لائیو چیٹ کے شرکت کنندگان کے طور پر اجازت دینے کے لیے اپنی لائیو چیٹ سیٹ اپ کر سکتے ہیں۔ صرف آپ کے منتخب کردہ صارفین ہی لائیو چیٹ پیغامات بھیج سکتے ہیں، دوسرے ناظرین آپ کے لائیو سلسلہ یا پریمیئر کے ساتھ ساتھ ان پیغامات کو دیکھ سکتے ہیں
- YouTube اسٹوڈیو میں سائن ان کریں۔
- اوپر بائیں طرف، تخلیق کریں لائیو ہوں پر کلک کریں۔
- حسب ضرورت بنانے کے تحت، لائیو چیٹ کو آن کرنے کے لیے لائیو چیٹ باکس کو نشان زد کریں۔
- فعال کرنے کے لیے 'لائیو تبصرہ' کو منتخب کریں۔ (آپ کمیونٹی کی ترتیبات میں 'منظور شدہ صارفین' کی فہرست کو اپ ڈیٹ کر سکتے ہیں)۔
- اختیاری: منظور شدہ صارفین کی فہرست میں چینل کے URLs شامل کریں۔ نوٹ: اگر کوئی چینل آپ کے 'منظور شدہ صارفین' کی فہرست میں نہیں ہے تو آپ کا چینل لائیو چیٹ استعمال کرنے والا واحد منظور شدہ صارف ہوگا۔
- محفوظ کرنے کے لیے اگلا پر کلک کریں۔
پریمیئرز کی خاطر لائیو کمنٹری موڈ کو آن کرنے کے لیے:
- YouTube اسٹوڈیو میں سائن ان کریں۔
- مواد سے، وہ پریمیئر منتخب کریں جسے آپ اپ ڈیٹ کرنا چاہتے ہیں۔
- تفصیلات میں مزید دکھائیں لائیو چیٹ پر جائیں۔
- شرکاء موڈ کے تحت، سبسکرائبرز کو منتخب کریں۔
ماڈریٹرز تفویض کریں
YouTube ایپ
- YouTube ایپ کھولیں ۔
- لائیو چیٹ شروع کرنے کے لیے پلس، پھر لائیو کو دبا کر اپنا لائیو سلسلہ شروع کریں۔
- چیٹ پیغام کے آگے مینو پر کلک کریں اور "مینیجنگ ماڈریٹر کے بطور شامل کریں" یا "معیاری ماڈریٹر کے بطور شامل کریں" کو منتخب کریں۔
YouTube اسٹوڈیو ایپ
- YouTube اسٹوڈیو کھولیں۔
- دائیں طرف سے، ترتیبات کمیونٹی پر کلک کریں۔
- خود کار فلٹرز ٹیب سے، "مینیجنگ ماڈریٹرز" یا "معیاری ماڈریٹر" باکس میں چینل کا URL درج کریں۔
- محفوظ کریں پر کلک کریں۔
مخصوص الفاظ پر مشتمل پیغامات کو مسدود کریں
- YouTube اسٹوڈیو کھولیں۔
- دائیں جانب سے، ترتیباتکمیونٹی پرکلک کریں۔
- خودکار فلٹرز ٹیب سے "مسدود کردہ الفاظ"، مسدود کردہ الفاظ کی فہرست درج کریں۔ ان الفاظ پر مشتمل آپ کے کسی بھی پیغام کو آپ کی لائیو چیٹ سے مسدود کر دیا جائے گا۔
- محفوظ کریں پر کلک کریں۔
جائزہ کیلئے ممکنہ طور پر نامناسب لائیو چیٹ پیغامات کو ہولڈ کریں
- YouTube اسٹوڈیو میں جائیں۔
- دائیں سے، ترتیبات کمیونٹیڈیفالٹس پر تھپتھپائیں۔
- "آپ کے لائیو چیٹ میں پیغامات" کے تحت جائزہ کے لیے ممکنہ طور پر نامناسب چیٹ پیغامات کو ہولڈ کریں کو نشان زد یا غیر نشان زد کریں۔
- دکھائیں کا انتخاب کرنے پر: چیٹ پیغامات چیٹ سلسلے میں اس اصل وقت پر دکھائے جاتے ہیں جب وہ درج کیے گئے تھے۔
- چھپائیں کا انتخاب کرنے پر: چیٹ پیغامات ناظرین سے پوشیدہ رہتے ہیں۔
- آپ کے کاروائی نہ کرنے کی صورت میں: چیٹ پیغامات ناظرین سے چھپے رہتے ہیں۔
سُست وضع
- لائیو سلسلہ تخلیق کریں۔
- ترمیم کریں پر کلک کریں۔
- حسب ضرورت بنانا پر کلک کریں۔
- "پیغام میں تاخیر" کے تحت سُست وضع کو نشان زد کریں۔ درج کریں کہ آپ شرکت کنندگان کو پیغامات بھیجنے کے درمیان کتنی دیر انتظار کروانا چاہتے ہیں۔
لائیو چیٹ کو آن یا آف کریں
آپ ایونٹ کے شروع ہونے کے بعد بھی لائیو چیٹ کو کسی بھی وقت آن یا آف کر سکتے ہیں۔ آپ پریمیئرز پر لائیو چیٹ کو آف نہیں کر سکتے۔
اوپر بائیں طرف سے، ترمیم کریں لائیو چیٹ فعال کریں لائیو چیٹ پر کلک کریں۔
اپنے لائیو چیٹ کے دوران
لائیو چیٹ فیڈ میں مینیجنگ ماڈریشن کی سرگرمی
آپ ماڈریشن کی سرگرمی کو لائیو چیٹ فیڈ میں آن یا آف کر سکتے ہیں۔ لائیو چیٹ ماڈریشن کے لیے ڈیفالٹ ترتیب بند رہنا ہے۔
لائیو چیٹ فیڈ سے
- لائیو چیٹ فیڈ سے، مزید پر کلک کریں۔
-
پھر مزید ماڈریشن کی سرگرمی کو ٹوگل کریں پر کلک کریں۔
لائیو چیٹ فیڈ سے پیغامات اور ناظرین کو ماڈریٹ کریں
- پیغام کو حذف کریں۔
- ٹائم آؤٹ میں صارف کو رکھیں۔
- صارف کو اپنے چینل پر چیٹ پیغام فیڈ یا تبصرے والے سیکشن سے چھپائیں۔
تجویز: ماڈریٹرز براہ راست کسی لائیو چیٹ شرکت کنندہ کے چینل پر جا کر اس کے بارے میں جان سکتے ہیں۔
- کمپیوٹر پر: ماؤس کرسر کو کسی پیغام پر لے جائیں، مزید اور پھر چینل پر جائیں پر کلک کریں۔
- موبائل پر: کسی پیغام پر اور پھر چینل پر جائیں پر تھپتھپائیں۔
لائیو چیٹ فیڈ سے چینل کی سرگرمی تک رسائی حاصل کریں
- صارف کی عوامی پروفائل تصویر
- صارف کا عوامی ہینڈل
- YouTube میں شمولیت کی تاریخ
- صارف کے سبسکرائبرز کی تعداد
- عوامی لائیو چیٹ پیغامات (زیادہ سے زیادہ 50 پیغامات فی سلسلہ)
اس میں صارف کے خلاف گزشتہ سال کی گئی ماڈریشن کی کارروائیوں کی کل تعداد بھی شامل ہوگی:
- حذف کردہ پیغامات
- ٹائم آؤٹس
- پوشیدگیاں
لائیو چیٹ سے ناظر کو چھپائیں یا دکھائیں
- لائیو چیٹ فیڈ سے، ناظر کے اس پیغام کو ڈھونڈیں جسے آپ پوشیدہ رکھنا چاہتے ہیں۔
- پیغام کے سامنے، مزید چھپائیں صارف پر کلک کریں۔
- YouTube اسٹوڈیو کھولیں۔
- دائیں جانب سے، ترتیباتکمیونٹی پرکلک کریں۔
- خودکار فلٹرز ٹیب "پوشیدہ صارفین"، اس ناظر کا نام ٹائپ کریں جسے آپ پوشیدہ رکھنا چاہتے ہیں۔
- کسی ناظر کی پوشیدگی ختم کرنے کے لیے، ان کے نام کے سامنے X پر کلک کریں۔ اب وہ آپ کے چینل پر تبصرے کر اور لائیو چیٹ پیغامات چھوڑ سکتے ہیں۔
- محفوظ کریں پر کلک کریں۔
لائیو چیٹ کے بعد
لائیو چیٹ دوبارہ چلائیں
- youtube.com/my_videos پر جائیں۔
- لائیو ٹیب پر کلک کریں۔
- ایک ویڈیو منتخب کریں۔
- حسب ضرورت بنانا ٹیب پر کلک کریں۔
- "لائیو چیٹ دوبارہ چلائیں" کے سامنے موجود باکس کو غیر منتخب کریں۔
اپنی لائیو چیٹ کی سرگزشت کو دیکھیں یا حذف کریں
- سرگزشت پر جائیں۔
- صفحہ کے بائیں طرف، لائیو چیٹ پر کلک کریں۔
- نیچے اسکرول کریں اور لائیو چیٹ پیغام تلاش کریں۔ اسے حذف کرنے کے لیے، اس پر ماؤس کرسر لے جائیں اور X پر کلک کریں۔