"بچوں کیلئے تیار کردہ" کے بارے میں اکثر پوچھے گئے سوالات

COPPA and YouTube: Answering Your Top Questions

تازہ ترین خبروں، اپ ڈیٹس اور تجاویز کیلئے YouTube تخلیق کاران کا چینل سبسکرائب کریں۔

 

آپ کے مقام سے قطع نظر، چلڈرنز آن لائن پرائیویسی پروٹیکشن ایکٹ اور/یا دیگر قوانین کی تعمیل کرنا آپ کی قانونی ذمہ داری ہے۔ اگر آپ بچوں کیلئے مواد تخلیق کرتے ہیں تو آپ کو ہمیں بتانا ہوگا کہ آپ کی ویڈیوز بچوں کیلئے تیار کردہ ہیں۔ یہ تبدیلیاں بچوں اور ان کی رازداری کا بہتر تحفظ کرنے اور قانون کی تعمیل کرنے کیلئے ہیں۔ 

اگر ڈیٹا YouTube جمع کرتا ہے (تخلیق کار نہیں) تو قانون کی تعمیل کرنا تخلیق کار کی ذمہ داری کیوں ہے؟

مختلف قوانین کے تحت، بچوں کی رازداری کے ضابطوں کی تعمیل کی ذمہ داری YouTube اور تخلیق کاروں پر عائد ہوتی ہے۔ ہم یہ جاننے کیلئے آپ پر انحصار کرتے ہیں کہ آیا آپ کا مواد بچوں کیلئے تیار کیا گیا ہے کیونکہ آپ اپنے مواد کو سب سے بہتر جانتے ہیں۔ ہمیں یقین ہے کہ آپ اپنے ناظرین کا تعین درست طریقے سے کرتے ہیں اور ہم صرف خرابی پیش آنے یا بیجا استعمال کی صورتوں میں ہی آپ کی ناظرین کی ترتیب کو اوور رائیڈ کریں گے۔ آپ کی جانب سے اپنے ناظرین کا تعین کرنے کے بعد، ناظرین کی ترتیب کے ساتھ موافقت کیلئے ہم اس امر کو محدود کریں گے کہ ہم اس مواد سے متعلق ڈیٹا کیسے استعمال اور جمع کرتے ہیں۔
میں یہ کیسے جان سکتا ہوں کہ آیا میرا مواد بچوں کیلئے تیار کردہ نہیں ہے؟
FTC کی جانب سے موصول رہنمائی کے مطابق، اگر آپ کی ویڈیو میں ایسے اداکار، کردار، سرگرمیاں، گیمز، گانے، کہانیاں یا دیگر متعلقہ موضوعات شامل ہیں جن سے اس بات کا پتا چلتا ہے کہ اسے بچوں کیلئے تیار کیا گیا ہے تو اس کے "بچوں کیلئے تیار کردہ" ہونے کا امکان ہے۔ اگر ایسا نہیں ہے تو اس بات کا امکان نہیں ہے کہ آپ کے مواد کو "بچوں کیلئے تیار کردہ" کے بطور نشان زد کرنے کی ضرورت پڑے۔
ایک ویڈیو صرف اسلئے 'بچوں کیلئے تیار کردہ' نہیں ہے کیونکہ:
  • یہ سبھی کے دیکھنے کیلئے محفوظ یا مناسب ہے (یعنی 'خاندان کیلئے موافق' ہے)
  • اس میں ایک ایسی سرگرمی شامل ہے جو روایتی اعتبار سے بچوں کے ساتھ وابستہ ہے
  • بچے اسے اتفاقی طور پر دیکھ سکتے ہیں

یہاں ایسی ویڈیوز کی کچھ مثالیں پیش ہیں جنہیں اسلئے "عام ناظرین" کیلئے تیار کردہ سمجھا جا سکتا ہے کیونکہ ان میں وہ معلومات شامل نہیں جو اس بات کی جانب اشارہ کریں کہ یہ بچوں کیلئے تیار کی گئی ہیں:

  • ایک ایسی DIY ویڈیو جس میں مشغلے کے شوقین افراد کو دوبارہ گڑیا بنانا یا مٹی سے شکلیں بنانا سکھایا گیا ہو
  • تفریحی پارک کے دورے سے متعلق ایک فیملی وی لاگ 
  • MODS تخلیق کرنے سے متعلق مفصل ہدایات کو نمایاں کرنے والی ویڈیو 
  • ایک ایسی ہجویہ ویڈیو جس میں بالغان بچوں کے گانوں کے ساتھ گا رہے ہوں 
  • ہر کسی کو اپنی جانب متوجہ کرنے والا اینیمیٹڈ پروگرام
  • ایک ایسی Minecraft ویڈیو جس میں بالغانہ مذاق شامل ہو 

اپنے مواد اور مذکورہ بالا عوامل کا تجزیہ کرتے وقت، اس بات پر توجہ کے ساتھ غور کرنا نہ بھولیں کہ آپ اپنی ویڈیوز کے ساتھ کن لوگوں تک پہنچنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ 

کیا "عام ناظرین" کیلئے مواد "مخلوط ناظرین" کیلئے مواد جیسا ہی ہے؟
نہیں۔ عام ناظرین کا مواد ایسا مواد ہوتا ہے جو ہر ایک کو پسند آ سکتا ہے، لیکن یہ خاص طور پر بچوں کیلئے تیار نہیں کیا جاتا ہے یا ایسا مواد ہوتا ہے جو نوعمر یا بڑی عمر کے ناظرین کیلئے ہوتا ہے۔ عام ناظرین کے مواد کو "بچوں کیلئے تیار کردہ نہیں" کے طور پر سیٹ کیا جانا چاہیے۔  

یہاں ایسی ویڈیوز کی کچھ مثالیں پیش ہیں جنہیں اسلئے "عام ناظرین" کیلئے تیار کردہ سمجھا جا سکتا ہے کیونکہ ان میں وہ معلومات شامل نہیں جو اس بات کی جانب اشارہ کریں کہ یہ بچوں کیلئے تیار کی گئیں ہیں۔  
  • ایک ایسی DIY ویڈیو جس میں مشغلے کے شوقین افراد کو دوبارہ گڑیا بنانا یا مٹی سے مورتیاں بنانا سکھایا گیا ہو
  • ایک ایسا فیملی وی لاگ جس میں دیگر والدین کو تفریحی پارک کے دورے کے بارے میں بتایا گیا ہو 
  • MODS اور اوتار تخلیق کرنے سے متعلق مفصل ہدایات کو نمایاں کرنے والی ویڈیو
  • ہر کسی کو اپنی جانب متوجہ کرنے والا اینیمیٹڈ مواد
  • بالغانہ مذاق کو نمایاں کرنے والی گیمنگ ویڈیو 
دوسری طرف، مخلوط ناظرین کے مواد کو بچوں کیلئے تیار کردہ مواد کی ایک قسم سمجھا جاتا ہے۔ بچے اس مواد کے مرکزی یا بنیادی ناظرین نہ ہوں، تب بھی یہ ایک ایسا مواد ہے جو بچوں کو اپنے ناظرین کے طور پر ہدف بناتا ہے۔ اوپر بیان کردہ عوامل میں توازن قائم کرنے کے بعد، یہ مواد 'بچوں کیلئے تیار کردہ' کے بطور اہل بن جاتا ہے۔

کیا میں یہ اعلان دستبرداری شامل کر سکتا ہوں کہ میرا مواد 'بچوں کیلئے تیار کردہ' نہیں ہے؟

یہ کہتے ہوئے ایک اعلان دستبرداری شامل کرنا کہ آپ کا مواد 13 برس سے زیادہ عمر کے ناظرین کیلئے نہیں ہے، اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ FTC خودکار طور پر آپ کے مواد کو 'بچوں کیلئے تیار کردہ نہیں' سمجھ لے گا۔ یقینی طور پر یہ ایک ایسا عامل ہے جو آپ کے متوقع ناظرین کا تعین کرنے میں مدد کر سکتا ہے، لیکن FTC دیگر COPPA عوامل کے ساتھ اس کا موازنہ کرے گا، جیسے: 
  • کرداروں، سرگرمیوں، گیمز، کھلونوں، گانوں، کہانیوں یا ایسے دیگر عناصر کی موجودگی جو خاص طور پر بچوں کو اپنی جانب متوجہ کرتے ہیں
  • آپ کے مواد کے متوقع ناظرین سے متعلق دئے گئے ایسے دیگر ممکنہ بیانات جو اعلان دستبرداری سے مختلف ہوں (جیسے کسی ذاتی ویب سائٹ پر دیا گیا بیان)

اگر میرے پاس اپنے ناظرین کی عمر ثابت کرنے والا ٹول نہیں ہے تو کیا میرے لئے ان کی عمروں کو ثابت کرنا ضروری ہے؟ FTC کس چیز کو اس بات کا ثبوت تصور کرتا ہے کہ بچے میرا مواد دیکھ رہے ہیں؟ 

آپ کے پاس اپنے ناظرین کی عمر سے متعلق جو کوئی بھی ممکنہ ثبوت ہو، یہ ان عوامل میں سے بس ایک ہے جس پر آپ کو اپنے مواد کا "بچوں کیلئے تیار کردہ" کے بطور تعین کرتے وقت غور کرنا چاہیے۔ بدقسمتی سے، YouTube Analytics (YTA) کو یہ تعین کرنے میں مدد کیلئے نہیں تیار کیا گیا ہے کہ آیا بچے آپ کا مواد دیکھ رہے ہیں۔ FTC نے یہ مشورہ دیا ہے کہ آپ کے صارفین کی عمروں سے متعلق کسی سروے کے نتائج جیسے ڈیٹا پر غور کرنا اس بات کا تعین کرنے میں معاون ہو سکتا ہے کہ آیا آپ کا مواد بچوں کیلئے تیار کیا گیا ہے۔
YouTube نے "مخلوط ناظرین" کی ترتیب کا اختیار کیوں شامل نہیں کیا ہے؟
ناظرین کی ترتیب کی خصوصیت ڈیزائن کرنے میں، ہم نے پہلے ہی سے ایک غیر واضح جگہ پر مزید الجھن سے بچنے کیلئے ایک واحد "بچوں کیلئے تیار کردہ" زمرہ تخلیق کر کے تخلیق کاروں کیلئے اختیارات کو ہموار کیا ہے۔ مخلوط ناظرین کے زمرے میں کچھ پیچیدگیاں ہیں اور ہم نے FTC میں عوامی تبصرے جمع کرائے ہیں تاکہ وہ مخلوط ناظرین کے تخلیق کاروں سمیت تخلیق کاروں کیلئے ایک بہتر حل تیار کرنے میں ہماری مدد کرے۔ 

بچوں کیلئے تیار کردہ مواد پر کون سی خصوصیات دستیاب نہیں ہیں اور وہ خصوصیات دستیاب کیوں نہیں ہیں؟ 

آپ یہاں خصوصیات کی ایسی فہرست دیکھ سکتے ہیں جو فی الوقت بچوں کیلئے تیار کردہ مواد پر دستیاب نہیں ہے۔ یہ تمام خصوصیات یا ان کے کچھ حصے صارف کے ڈیٹا پر انحصار کر سکتے ہیں۔ بچوں کی رازداری کے تحفظ اور قانونی تقاضوں کی تعمیل کرنے میں مدد کرنے کیلئے، ہمیں ان ویڈیوز پر ڈیٹا کے کلیکشن اور استعمال کو محدود کرنا ہوگا جو "بچوں کیلئے تیار کردہ" کے بطور سیٹ ہیں۔

"بچوں کیلئے تیار کردہ" اور "بچوں کیلئے تیار کردہ نہیں" مواد کیلئے تجاویز کس طرح کام کرتی ہیں؟ کیا میری ویڈیوز کو دریافت کئے جانے کا عمل متاثر ہوگا؟

YouTube کی تجاویز کے سسٹمز کا مقصد ان ویڈیوز کو تلاش کرنے میں صارفین کی مدد کرنا ہے جنہیں وہ دیکھنا چاہتے ہیں اور صارفین کو اس مواد کے ساتھ منسلک کرنا ہے جسے وہ پسند کرتے ہیں، جس میں "بچوں کیلئے تیار کردہ" کے طور پر تعین کردہ مواد شامل ہے۔ ہم صارفین کو ایسا مواد فراہم کرنے کیلئے کام کرتے ہیں جس میں ان کی دلچسپی ہوتی ہے اور جو انہیں YouTube پر معیاری تجربہ فراہم کرتا ہے۔ "بچوں کیلئے تیار کردہ" کے بطور سیٹ ویڈیوز کا بچوں کی دیگر ویڈیوز کے ساتھ تجویز کئے جانے کا امکان زیادہ ہے۔ یہ یقینی بنانے کیلئے کہ آپ کا مواد درست ناظرین تک پہنچ رہا ہے، یہ بات اہم ہے کہ آپ کے مواد کا صحیح طریقے سے "بچوں کیلئے تیار کردہ" اور "بچوں کیلئے تیار کردہ نہیں" کے طور پر تعین کیا جائے۔

یہ ویڈیو ناموزوں معلوم ہوتی ہے۔ یہ "بچوں کیلئے تیار کردہ" کے طور پر کیوں سیٹ ہے؟

جب کسی ویڈیو یا چینل کے ناظرین کو "بچوں کیلئے تیار کردہ" کے طور پر سیٹ کیا جاتا ہے تو اس سے یہ پتا چلتا ہے کہ بچے یا تو مواد کے بنیادی ناظرین ہیں یا ویڈیو بچوں کیلئے بنائی گئی ہے۔ مواد کے ناظرین کو "بچوں کیلئے تیار کردہ" کے طور پر سیٹ کرنے کی اہلیت اسلئے دستیاب ہے تاکہ COPPA کی بہتر تعمیل میں تخلیق کاروں کی مدد کی جا سکے۔

ہمارے پاس YouTube پر مواد کی موزونیت کا تعین کرنے والے سسٹمز بھی موجود ہیں۔ YouTube کی کمیونٹی گائیڈلائنز اس بات کا خلاصہ کرتی ہیں کہ YouTube پر کس چیز کی اجازت ہے اور کس چیز کی اجازت نہیں ہے۔ ہم ایسی ٹیکنالوجی اور ٹیموں میں سرمایہ کاری کرتے ہیں جو بچوں اور فیملیز کو YouTube پر بہترین ممکنہ تحفظ فراہم کرنے میں مدد کرتی ہیں۔ مثال کے طور پر، ہم ایسے مواد پر عمر کی تحدید لاگو کرتے ہیں جو بالغ ناظرین کیلئے تیار کیا گیا ہو، لیکن اس کو آسانی سے فیملی مواد سمجھنے کی غلط فہمی ہو سکتی ہو۔ اگر یہ مواد عنوان، تفصیل یا ٹیگز میں واضح طور پر قانونی حد سے کم عمر بچوں اور فیملیز کو ہدف بناتا ہو تو ہم اس مواد کو بھی ہٹا دیتے ہیں۔ اگر کوئی ایسا مواد ہے جس کے بارے میں آپ سمجھتے ہیں کہ اس سے YouTube کی کمیونٹی گائیڈلائنز کی خلاف ورزی ہوتی ہے تو آپ ہمارے YouTube اسٹاف کے ذریعے جائزہ لینے کی خاطر اسے جمع کروانے کیلئے رپورٹنگ کی خصوصیات کا استعمال بھی کر سکتے ہیں۔

اگر مواد کو "بچوں کیلئے تیار کردہ" کے طور پر سیٹ کیا گیا ہے تو کیا اس کا مطلب یہ ہے کہ اسے YouTube Kids ایپ میں شامل کیا جائے گا؟

"بچوں کیلئے تیار کردہ" کے طور پر سیٹ ویڈیوز YouTube Kids ایپ میں خودکار طور پر شامل نہیں ہوتی ہیں۔ ہماری مواد سے متعلق پالیسیاں یہ یقینی بناتی ہیں کہ YouTube Kids میں موجود مواد عمر کے لحاظ سے مناسب ہے، ہمارے کوالٹی سے متعلق اصولوں کی پابندی کرتا ہے اور عالمی طور پر بچوں کے عمومی مواد کی تعمیل کرتا ہے۔ یہ فیصلہ کرنے کیلئے کہ آیا مواد YouTube Kids ایپ کیلئے موزوں ہے، ہم خودکار فلٹرز، صارف کے تاثرات اور انسانی جائزے سب کو استعمال کرتے ہیں۔

کیا یہ مفید تھا؟

ہم کس طرح اسے بہتر بنا سکتے ہیں؟
تلاش کریں
تلاش صاف کریں
تلاش بند کریں
اصل مینیو
10794491167157396121
true
امدادی مرکز تلاش کریں
true
true
true
true
true
59
false
false