اپنے مواد پر پابندیوں کا نظم کریں

پابندیاں ناظرین کو آپ کی ویڈیوز دیکھنے یا آپ کی کمیونٹی پوسٹس دیکھنے سے روک سکتی ہیں۔ جب آپ YouTube پارٹنر پروگرام میں شامل ہوتے ہیں تو پابندیاں ویڈیو منیٹائزیشن کو بھی متاثر کر سکتی ہیں۔ مثال کے طور پر، ہو سکتا ہے کہ کوئی ویڈیو 18 سال سے کم عمر کے ناظرین کیلئے مناسب نہ ہو یا اس پر کاپی رائٹ کا کوئی مسئلہ زیر التواء ہو۔

اپنی ویڈیو پر لگی پابندیاں چیک کریں

یہ چیک کرنے کیلئے کہ آیا پابندیوں کی وجہ سے آپ کی ویڈیو متاثر ہو رہی ہے:

  1. YouTube اسٹوڈیو میں سائن ان کریں۔
  2. دائیں مینو سے، مواد کو منتخب کریں۔
  3. ویڈیوز ٹیب میں، فہرست میں اپنی ویڈیو تلاش کریں اور "پابندیاں" کالم کو چیک کریں۔ اپنی ویڈیوز کو فلٹر کرنے کیلئے، فلٹر کریں پر کلک کریں اور اپنے فلٹر (فلٹرز) کو منتخب کریں: 
    • عمر کی تحدید: 18 سال سے زیادہ کے ناظرین یا کوئی نہیں۔
    • کاپی رائٹ: Content ID کے دعوے یا کاپی رائٹ اسٹرائیکس۔
    • بچوں کیلئے تیار کردہ: بچوں کیلئے تیار کردہ (آپ کے ذریعے سیٹ کیا گیا)، بچوں کیلئے تیار کردہ پر سیٹ کریں (YouTube کے ذریعے)، بچوں کے لیے تیار کردہ نہیں ہے، یا سیٹ نہیں ہے۔
  • کسی پابندی کے مندرج ہونے پر، آپ اس پر ماؤس کا کرسر گھما کر اس کے بارے میں مزید جان سکتے ہیں اور جائزے کی درخواست کر سکتے ہیں۔

اپنی پوسٹ پر عائد پابندیاں چیک کریں

یہ چیک کرنے کیلئے کہ آیا پابندیوں کی وجہ سے آپ کی پوسٹ متاثر ہو رہی ہے:

  1. YouTube اسٹوڈیو میں سائن ان کریں۔
  2. دائیں مینو سے، مواد کو منتخب کریں۔
  3. پوسٹس ٹیب میں، فہرست میں اپنی پوسٹ تلاش کریں اور "پابندیاں" کالم چیک کریں۔

کسی پابندی کے مندرج ہونے پر، آپ اس پر ماؤس کا کرسر گھما کر اس کے بارے میں مزید جان سکتے ہیں اور جائزے کی درخواست کر سکتے ہیں۔

پابندیوں کی اقسام

کاپی رائٹ

اگر آپ ایسی ویڈیو اپ لوڈ کرتے ہیں جس میں کاپی رائٹ سے تحفظ یافتہ مواد شامل ہوتا ہے تو آپ کی ویڈیو پر Content ID کا دعوی یا کاپی رائٹ سٹرائیک موصول ہو سکتا ہے۔

شرائط اور پالیسیاں

اگر آپ کی ویڈیو یا پوسٹ کو استعمال کی شرائط سے متعلق کسی مسئلے کی وجہ سے YouTube نے ہٹا دیا ہے، محدود کر دیا ہے یا نجی بنا دیا ہے تو آپ کو "پابندیاں" کالم میں "استعمال کی شرائط" دکھائی دیں گی۔ مثال کے طور پر، آپ کو درج ذیل صورتوں میں استعمال کی شرائط سے متعلق مسئلہ دکھائی دے سکتا ہے اگر:

عمر کی تحدید

اگر آپ کی ویڈیو 18 سال سے کم عمر کے ناظرین کے لیے موزوں نہیں ہے تو اسے عمر کے ساتھ محدود مواد سمجھا جا سکتا ہے۔

بچوں کیلئے تیار کردہ

اگر آپ کا مواد بچوں کیلئے تیار کردہ پر سیٹ ہے تو ہم قابل اطلاق قوانین کی تعمیل کرنے کے لیے کچھ خصوصیات کو محدود کر دیں گے۔

اشتہار کی موزونیت

اگر آپ YouTube پارٹنر پروگرام میں ہیں اور آپ کے مواد کی شناخت زیادہ تر مشتہرین کے لیے موزوں نہیں ہے تو آپ کی ویڈیو محدود یا کوئی اشتہارات نہیں میں چل سکتی ہے۔

کیا یہ مفید تھا؟

ہم کس طرح اسے بہتر بنا سکتے ہیں؟
تلاش کریں
تلاش صاف کریں
تلاش بند کریں
اصل مینیو
3565654331588865071
true
امدادی مرکز تلاش کریں
true
true
true
true
true
59
false
false