YouTube پر محفوظ رہیں

YouTube پر محفوظ رہنا: تخلیق کاروں کے لیے پالیسیاں اور ٹولز

تازہ ترین خبروں، اپ ڈیٹس اور تجاویز کیلئے YouTube تخلیق کاران کا چینل سبسکرائب کریں۔

 

YouTube ایک ایسی جگہ ہے جہاں لوگ اپنی کہانی کا اشتراک کرنے، اپنی رائے کا اظہار کرنے اور ایک دوسرے کے ساتھ مشغولیت اختیار کرنے کیلئے آتے ہیں۔ ہم یہ یقینی بنانا چاہتے ہیں کہ ایسا کرتے ہوئے تخلیق کاران اور ناظرین کو تحفظ کا احساس ہو۔ ہر چند کہ YouTube کے بیشتر تخلیق کاران اور ناظرین اشتراک کرنا، سیکھنا اور منسلک ہونا چاہتے ہیں، لیکن ہم اس بات سے واقف ہیں کہ بیجا استعمال یا یہاں تک کہ ہراسگی کے واقعات بھی پیش آتے ہیں۔ جن پالیسیوں اور ٹولز کی مدد سے آپ کو YouTube پر تحفظ فراہم کیا جاتا ہے، نیچے ان کے بارے میں مزید جانیں۔ 

YouTube کو ایک محفوظ اور صحت مند پلیٹ فارم بنائے رکھنا تخلیق کاروں اور صارفین کی بھی ذمہ داری ہے۔ ان معیارات کو برقرار رکھنے کیلئے ہم تخلیق کاروں اور صارفین کو کیسے جوابدہ ٹھہراتے ہیں، اس کے بارے میں یہاں مزید جانیں۔ 

نفرت اور ہراسگی سے متعلق پالیسیاں 

نفرت اور ہراسگی کے خلاف تحفظ فراہم کرنے میں مدد کے حوالے سے YouTube کی مخصوص پالیسیاں ہیں۔

  • منافرت والا بیان: یہ پالیسی مخصوص گروپس اور ان گروپس کے اراکین کو تحفظ فراہم کرتی ہے۔ ہم کسی مواد کو اس وقت منافرت والا بیان تصور کرتے ہیں جب وہ عمر، جنس، نسل، ذات، مذہب، جنسی رجحان یا فوجی حیثیت جیسے تحفظ یافتہ انتسابات پر مبنی گروپس کے خلاف نفرت یا تشدد بھڑکاتا ہے۔ ہماری منافرت والے بیان کی پالیسی کے بارے میں مزید جانیں۔
  • ہراسگی: یہ پالیسی مخصوص افراد کو تحفظ فراہم کرتی ہے۔ ہم ذاتی انتسابات کی بنیاد پر طویل مدت تک یا کینہ پرور بے عزتی کے ساتھ کسی فرد کو نشانہ بنانے والے مواد کو ہراسگی سمجھتے ہیں، جس میں اس کے تحفظ یافتہ گروپ کا اسٹیٹس یا جسمانی شباہتیں شامل ہیں۔ اس میں ڈرانے، دھمکانے، ڈاکسنگ کرنے یا مداح کے مغلظ برتاؤ کی حوصلہ افزائی کرنے جیسا نقصان دہ برتاؤ شامل ہے۔ ہماری ہراسگی کی پالیسی کے بارے میں مزید جانیں۔

YouTube کی پالیسیوں سے متعلق مزید جاننے کے لیے، ہماری کمیونٹی گائیڈلائنز کی مکمل فہرست چیک آؤٹ کریں۔

اپنے آپ کو محفوظ کرنے کے لیے ٹولز 

ہم YouTube پر تخلیق کاروں، فنکاروں اور صارفین کی حفاظت کو سنجیدگی سے لیتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ ہم نیچے مندرج مختلف ٹولز کو استعمال کرنے کے لیے آپ کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں تاکہ YouTube کا استعمال کرتے ہوئے آپ کو محفوظ محسوس کرنے میں مدد ملے۔

نامناسب یا ناشائستہ مواد یا صارفین کی اطلاع دیں

نامناسب یا ناشائستہ تبصروں، مواد یا صارفین کو مسدود کریں

اپنا اکاؤنٹ محفوظ رکھیں

نوٹ کریں: اگر آپ کو تشویش لاحق ہے کہ آپ کا اکاؤنٹ ہیک، ہائی جیک کر لیا گیا ہے یا وہ متاثر ہو گیا ہے تو اپنے YouTube اکاؤنٹ کو محفوظ کرنے کے لیے ان اقدامات کی پیروی کریں۔

آن لائن حفاظت کے لیے بھروسہ مند پارٹنر وسائل (صرف امریکہ میں) 

آپ کو YouTube پر محفوظ محسوس کرانے والی مزید تجاویز اور ویڈیوز کے لیے تخلیق کار کا حفاظتی مرکز ملاحظہ کریں۔

کیا یہ مفید تھا؟

ہم کس طرح اسے بہتر بنا سکتے ہیں؟
تلاش کریں
تلاش صاف کریں
تلاش بند کریں
اصل مینیو
4886849580812492660
true
امدادی مرکز تلاش کریں
true
true
true
true
true
59
false
false