تبصروں کا جائزہ لیں اور ان کا جواب دیں

 تبصروں کو ماڈریٹ کرنا اور ان کے ساتھ تعامل کرنا آپ کے چینل پر صحت مند کمیونٹی کو برقرار رکھنے کا ایک بہتر طریقہ ہے۔

تبصروں کا جائزہ لیں اور ان کا نظم کریں

Android کیلئے YouTube اسٹوڈیو ایپ

  1. YouTube اسٹوڈیو ایپ کھولیں۔
  2. سب سے نیچے مینو سے، تبصرے منتخب کریں۔
  3. شائع کردہ تبصرے آپ کے ڈیفالٹ منظر ہیں۔  آپ:
    • فلٹر: تلاش، سوالات، جواب کی صورتحال اور مزید کے لحاظ سے نظر آنے والے تبصروں کو فلٹر کرنے کے لیے فلٹر بار پر تھپتھپائیں۔
    • جواب دیں: تبصروں کا جواب دینے کے لیے جواب دیں پر تھپتھپائیں۔
    • دل: ستائش کا اظہار کرنے کے لیے دل پر تھپتھپائیں۔
    • پسند کریں: کسی تبصرے کو پسند کرنے کے لیے اظہار پسندیدگی  پر تھپتھپائیں۔
    • ناپسند کریں: کسی تبصرے کو ناپسند کرنے کے لیے اظہار ناپسندیدگی کو منتخب کریں۔
    • چینل سے صارف کو ہٹائیں، اسپام کی اطلاع دیں یا چھپائیں: مزید '' پر تھپتھپائیں۔
    • پن کریں: ایک تبصرہ پر تھپتھپائیں پھر مزید '' پر تھپتھپائیں اپنی ویڈیو کے دیکھنے کے صفحہ کے اوپر ایک تبصرہ کو نمایاں کرنے کے لیے پن کریں۔ یہ اختیار کسی انفرادی ویڈیو کے لیے تبصروں کو دیکھتے وقت ہی ظاہر ہوتا ہے۔

جائزہ کے لیے روکے گئے تبصروں پر کاروائی کریں

"جائزہ کے لیے روکے گئے" ٹیب پر، آپ درج ذیل کارروائیاں کر سکتے ہیں۔ آپ مزید '' پر کلک کر کے "شائع شدہ" ٹیب پر یہ اختیارات بھی حاصل کر سکتے ہیں۔

  • منظوری دیں: تبصرے کو عوامی طور پر ظاہر ہونے کی اجازت دینے کے لیے منظوری دیں   پر تھپتھپائیں۔
  • ہٹائیں: کسی تبصرے کو ہٹانے کے لیے ہٹائیں  پر تھپتھپائیں۔
  • اسپام یا بیجا استعمال کی اطلاع دیں: کسی تبصرے میں اسپام یا بیجا استعمال کی اطلاع دینے کے لیے اطلاع دیں  پر تھپتھپائیں۔ اسپام تبصروں کے بارے میں مزید جانیں۔
  • صارف کو چھپائیں: مزید '' اور پھرچینل سے صارف کو چھپائیں پر تھپتھپائیں۔ مخصوص لوگوں کے تبصروں کو چھپانے کے بارے میں مزید جانیں۔
  • ہمیشہ منظوری دیں: یہ اختیار صرف "شائع شدہ" ٹیب پر دستیاب ہے۔ کسی خاص ناظر کے مستقبل کے تمام تبصروں کو خودکار طور پر منظوری دینے اور ان کے عوامی طور پر ظاہر ہونے کی اجازت دینے کے لئے، مزید '' اور پھر ہمیشہ اس صارف کے تبصروں کو منظوری دیں پر تھپتھپائیں۔

اکثر پوچھے گئے سوالات

تبصرہ ماڈریٹر کیا کر سکتا ہے؟

ایک تبصرہ ماڈریٹر کی طرف سے کیے جانے والے اقدامات اس بات منحصر ہیں کہ آیا وہ معیاری ماڈریٹر ہے یا مینیجنگ ماڈریٹر۔ مینیجنگ ماڈریٹرز کے پاس معیاری ماڈریٹرز کے مقابلے زیادہ اختیارات دستیاب ہوتے ہیں۔ دونوں قسم کے ماڈریٹرز آپ کے جائزے کے لیے تبصرے ہولڈ کر سکتے ہیں۔
ماڈریٹرز کو YouTube اسٹوڈیو میں آپ کے چینل تک رسائی نہیں ہوتی ہے۔ تبصرہ کو آپ کی "جائزہ کے لئے روکے گئے" قطار میں آپ کے جائزے کے لیے روکا جائے گا۔ دوسرے ناظرین کو تبصرے نظر نہیں آئیں گے الا یہ کہ آپ اس کی منظوری دے دیں۔

اس بارے میں مزید جانیں کہ تبصرہ ماڈریٹرز کیا کر سکتے ہیں۔
لائیو چیٹ پر تبصرہ ماڈریشن مختلف انداز میں کام کرتا ہے۔ لائیو چیٹس کیلئے ماڈریٹرز کو تفویض کرنے کا طریقہ جانیں۔

تبصرہ ماڈریٹر کو میں کیسے ہٹاؤں؟

آپ تبصرہ ماڈریٹر کو شامل کرنے کے لیے اوپر دیے گئے مراحل پر عمل کر کے اپنے ماڈریٹرز کا نظم کر سکتے ہیں، پھر ہٹانے کا اختیار منتخب کریں۔

جب میں ناظرین کے تبصرے پر دل کا نشان لگاتا ہوں، پسند کرتا ہوں، ناپسند کرتا ہوں، پن کرتا ہوں یا ان کا جواب دیتا ہوں تو کیا انہیں بتایا جاتا ہے؟

اگر آپ کسی تبصرے پر دل کا نشان لگاتے ہیں، پن کرتے ہیں، یا اس کا جواب دیتے ہیں تو تبصرہ نِگار کی اطلاع کی ترتیبات کی بنیاد پر، اسے ایک اطلاع موصول ہو سکتی ہے کہ آپ نے جواب دیا ہے۔
پسندیدگیاں اور ناپسندیدگياں گمنام ہوتی ہیں۔ اگر آپ کسی تبصرے کو پسند کرتے ہیں تو تبصرہ نِگار کو یہ اطلاع مل سکتی ہے کہ "کسی نے آپ کے تبصرے کو پسند کیا"۔ جب آپ ناظرین کے تبصرے کو ناپسند کرتے ہیں تو انہیں اطلاع نہیں ملتی ہے۔

میں کسی تبصرے کا پن کیسے ہٹاؤں؟

اگر آپ نے صفحہ دیکھیں کے اوپری حصے میں کسی تبصرے کو پن کیا ہے، لیکن اب اسے وہاں نہیں چاہتے ہیں تو آپ اس کا پن ہٹا سکتے ہیں۔ تبصرہ کے آگے، مزید '' اور پھر پن ہٹائیں کو منتخب کریں۔
آپ مختلف تبصرے کو بھی پن کر سکتے ہیں، جو پچھلے تبصرے کا پن ہٹا دے گا۔

جب میں کسی تبصرے کو اسپام کے بطور نشان زد کرتا ہوں تو کیا ہوتا ہے؟

تبصرے کو آپ کے چینل سے مستقل طور پر چھپا دیا جائے گا۔ اسپام کے لیے YouTube تبصرہ اور تبصرہ نِگار کے برتاؤ کا جائزہ بھی لے سکتا ہے۔

تبصرے کے موضوعات کا خلاصہ کیسے کیا جاتا ہے اور کیا میں انہیں ماڈریٹ کر سکتا ہوں؟

تبصرے کے موضوعات تبصرے کے بڑے سیکشنز والے YouTube ویڈیوز پر انسانی جائزے کے بغیر تبصروں کو منظم کرنے اور ان کا خلاصہ کرنے کے لیے Google کے زیر ملکیت AI ماڈلز کا استعمال کرتے ہیں۔ موضوعات صرف اس وقت تخلیق کیے جاتے ہیں جب تھیم کی نمائندگی کے لیے کافی تبصرے ہوں۔ 

تبصرے کے موضوعات سے آپٹ آؤٹ کرنے کا کوئی اختیار نہیں ہے۔ اگر آپ کسی مخصوص موضوع کے تحت ظاہر ہونے والے تبصروں کو ہٹاتے ہیں تو موضوع ہٹا دیا جائے گا۔ 

ایسے تبصروں سے موضوعات نہیں تخلیق کیے جائیں گے جو جائزہ کے لیے روکے گئے ہوں، جن میں مسدود کردہ الفاظ ہوں یا چھپے ہوئے صارفین کی طرف سے ہوں۔ 

تبصرے کے موضوعات کے متعلق تاثرات فراہم کرنے کے لیے: 

  1. YouTube ایپ پر کسی ویڈیو کے تبصروں کا سیکشن کھولیں۔
  2. موضوعات پر تھپتھپائیں۔
  3. مزید '' پر تھپتھپائیں۔
  4. تاثرات بھیجیں پر تھپتھپائیں۔

کیا یہ مفید تھا؟

ہم کس طرح اسے بہتر بنا سکتے ہیں؟
تلاش کریں
تلاش صاف کریں
تلاش بند کریں
اصل مینیو
4044522228273890580
true
امدادی مرکز تلاش کریں
true
true
true
true
true
59
false
false