اپنی ویڈیو میں آڈیو ٹریک شامل کریں

اب آپ YouTube موبائل ایپ میں سے اپنی ویڈیو کا آڈیو ٹریک تبدیل نہیں کر سکتے ہیں۔ YouTube اسٹوڈیو سے اپنے آڈیو ٹریک کو تبدیل کرنے کیلئے کمپیوٹر کا استعمال کریں۔

YouTube اسٹوڈیو ویڈیو ایڈیٹر آپ کو لائسنس یافتہ گانوں کی لائبریری سے آپ کی ویڈیو میں موسیقی شامل کرنے دیتا ہے۔ یہ گانے YouTube کی آڈیو لائبریری سے ہیں۔ آپ آڈیو لائبریری کے گانوں کو منیٹائز کردہ ویڈیوز میں استعمال کر سکتے ہیں۔

اپنی ویڈیوز پر متعدد زبانوں کے آڈیو ٹریکس کو اپ لوڈ کرنے کے طریقے کے بارے میں جانیں۔

نوٹ کریں:
  • اگر آپ کی ویڈیو پر 100,000 سے زیادہ ملاحظات ہیں تو ہوسکتا ہے کہ آپ اپنی ویڈیوز میں تبدیلیاں محفوظ نہ کر سکیں۔ اس پابندی کا اطلاق YouTube پارٹنر پروگرام میں صارفین پر نہیں ہوتا ہے۔
  • یہ خصوصیت صرف 6 گھنٹے سے کم کی ویڈیوز کیلئے دستیاب ہے۔

اپنی ویڈیو میں آڈیو ٹریک شامل کریں

  1. YouTube اسٹوڈیو میں سائن ان کریں۔
  2. دائیں مینو سے، مواد کو منتخب کریں۔
  3. اس ویڈیو پر کلک کریں جس میں آپ ترمیم کرنا چاہتے ہیں۔
  4. بائیں مینو سے، ایڈیٹر پر کلک کریں۔
  5. آڈیو  منتخب کریں اور نیا آڈیو ٹریک تلاش کرنے کے لیے تلاش کے فلٹرز استعمال کریں۔ ٹریکس کا پیش منظر دیکھنے کیلئے چلائیں پر کلک کریں۔
  6. جب آپ کو اپنی پسند کا کوئی گانا ملے توشامل کریں پر کلک کریں۔ گانا ایڈیٹر میں نیلے باکس میں ظاہر ہوگا۔
    • گانا کب شروع ہونا چاہیے، اس تبدیلی کیلئے باکس کو گھسیٹیں۔
    • چلنے والے گانے کی مقدار کو تبدیل کرنے کے لیے باکس کے کناروں کو گھسیٹیں۔
    • مزید درست ایڈجسٹمنٹس کیلئے زوم اختیارات Zoom in استعمال کریں۔
  7. جب آپ مکمل کر لیں تو محفوظ کریں پر کلک کریں۔

کیا یہ مفید تھا؟

ہم کس طرح اسے بہتر بنا سکتے ہیں؟
تلاش کریں
تلاش صاف کریں
تلاش بند کریں
اصل مینیو
15895886676855368250
true
امدادی مرکز تلاش کریں
true
true
true
true
true
59
false
false