اشتہار سے حاصل ہونے والی آمدنی کے اینالیٹکس کو سمجھیں

آپ YouTube Analytics میں میٹرکس سے اپنی YouTube کی آمدنی اور چینل کی کارکردگی کو چیک کرسکتے ہیں۔ کچھ میٹرکس یکساں لگتی ہیں، لیکن آپ کے YouTube اشتہار سے حاصل ہونے والی آمدنی کو سمجھنے کے لئے ان کے اختلافات اہم ہیں۔

RPM

فی ہزار ملاحظات ریونیو (RPM) ایک میٹرک ہے جو یہ نمائندگی کرتا ہے کہ آپ نے فی 1,000 ویڈیو ملاحظات سے کتنا پیسہ کمایا ہے۔ RPM آمدنی کے متعدد ذرائع پر مبنی ہے جن میں یہ سب شامل ہیں: اشتہارات، چینل کی رکنیت، YouTube Premium ریونیو، Super Chat، اور Super Stickers۔

میری RPM میری CPM سے کم کیوں ہے؟

RPM ‏‏CPM سے کم ہے کیونکہ RPM:
  • اس کا حساب YouTube سے حاصل ہونے والی آمدنی کے حصے کے بعد کیا جاتا ہے۔
  • میں تمام ملاحظات کو جوڑا جاتا ہے، بشمول ان ملاحظات کے جن کو منیٹائز نہیں کیا گيا ہے۔
آپ جو آمدنی حاصل کرتے ہیں اس کی رقم RPM میٹرک کے اضافی حصے کے طور پر تبدیل نہیں کی گئی ہے۔

RPM اور CPM کے درمیان کیا فرق ہے؟

CPM سے مراد YouTube آمدنی کے حصے سے پہلے فی 1000 اشتہار کے نقوش کی قیمت ہے۔ RPM سے مراد (YouTube سے حاصل ہونے والی آمدنی کے حصے کے بعد) آپ کی فی 1000 ملاحظات کل آمدنی ہے۔

RPM

CPM

  • تخلیق کار پر مرکوز میٹرک
  • اس میں YouTube Analytics میں اطلاع دی گئی کل آمدنی شامل ہوتی ہے، بشمول اشتہارات، YouTube Premium، چینل ممبرشپس، Super Chat اورSuper Stickers
  • اس میں آپ کی ویڈیوز کے ملاحظات کی مجموعی تعداد شامل ہے، بشمول ان ملاحظات کے جو منیٹائز نہیں ہوئے
  • آمدنی کا حصہ دینےکے بعد کمائی گئی اصل آمدنی۔
  • مشتہر پر مرکوز میٹرک
  • اس میں صرف اشتہارات اور YouTube Premium سے حاصل ہونے والی آمدنی شامل ہے
  • اس میں ویڈیوز سے ملنے والے وہ ملاحظات شامل ہیں جو منیٹائز ہوئے ہيں (یعنی دکھائے گئے اشتہارات)
  • آمدنی کی تقسیم سے پہلے کی کمائیاں

RPM کیوں اہم ہے؟

RPM سے آپ کو یہ دیکھنے کو ملتا ہے کہ آپ فی 1,000 ملاحظات کتنا پیسہ کما رہے ہیں۔ اس سے آپ کو یہ سمجھنے میں بھی مدد ملتی ہے کہ آپ کی منیٹائزیشن مجموعی طور پر کتنی موثر ہے۔

میں اپنی RPM میں کیسے اضافہ کر سکتا ہوں؟

اپنی RPM کو بہتر بنانے کے لئے آپ کو اپنی کل آمدنی میں بہتری لانی چاہیے۔ RPM کو میکسیمائیز کرنے کے کچھ اقدامات یہ ہیں:
  • تمام ویڈیوز پر منیٹائزیشن کو آن کریں۔
  • درمیان میں چلنے والے اشتہارات کو آن کریں۔
  • اپنی آمدنی کے سلسلوں میں تنوع لانے کیلئے AltMon خصوصیات (مثال کے طور پر، ممبرشپس، Super Chat) کو آن کریں۔

یہ بات ذہن نشیں کرلیں کہ ہر خصوصیت کے اپنے تقاضے اور گائیڈ لائنز ہیں۔

اگر میری RPM زیادہ ہو رہی ہے یا کم ہو رہی ہے تو اس کا کیا مطلب ہوتا ہے؟

RPM اس شرح کا اسنیپ شاٹ ہے جس شرح پر آپ YouTube پر پیسے کما رہے ہیں۔ اگر یہ زیادہ ہوتا ہے تو اس کا مطلب ہے کہ آپ فی 1000 ملاحظات زیادہ پیسے کما رہے ہیں اور اگر یہ کم ہو جاتا ہے تو اس کا مطلب ہے کہ آپ کم پیسے کما رہے ہیں۔ نوٹ کرلیں کہ غیر منیٹائز شدہ ملاحظات میں اضافہ ہونے پر آپ کی RPM کم ہوسکتی ہے، حتی کہ اگر آپ کی آمدنی یکساں برقرار رہی ہو۔
چاہے RPM زیادہ ہو یا کم ہو، یہ اس بات کا ایک اچھا اشارہ ہے کہ آپ کی آمدنی کی حکمت عملی میں کیا کچھ کام کررہا ہے یا نہیں کر رہا ہے ۔ یہ سمجھنا کہ RPM پر کیا چیز اثر انداز ہوتی ہے آپ کو اپنی منیٹائزیشن کی حکمت عملی کو بہتر بنانے کے مواقع کی نشاندہی کرنے میں مدد کر سکتا ہے۔

RPM مجھے اپنی آمدنی کے بارے میں کیا کچھ نہیں بتاتی ہے؟

تخلیق کاروں کے لئے RPM ایک مفید منیٹائزیشن میٹرک ہے لیکن یہ آپ کی آمدنی کی پوری کہانی نہیں بتا سکتی ہے۔ یہ وہ چیزیں ہیں جو اس میں شامل نہیں ہیں:

  • اشیاء فروخت کو فروخت کرنے یا اشیاء فروخت کے شیلف کے استعمال سے حاصل ہونے والی آمدنی۔
  • برانڈ ڈیلز اور اسپانسرشپش (YouTube BrandConnect کو چھوڑ کر) کے ذریعے حاصل ہونے والی آمدنی۔
  • YouTube کے ذریعہ بالواسطہ طور پر حاصل ہونے والی کوئی بھی دیگر آمدنی (خدمات، اسپیکنگ، مشاورت کی فیس)۔

RPM آپ کو یہ نہیں بتا سکتی ہے کہ آپ کی مجموعی آمدنی میں تبدیلیوں کے لئے کون سا آمدنی کا ذریعہ ذمہ دار ہے

چونکہ RPM متعدد میٹرکس کا مرکب ہے اس لئے یہ آپ کو نہیں بتا سکتی ہے کہ آپ کی مجموعی آمدنی میں تبدیلیوں کے لئے کون سا آمدنی کا ذریعہ ذمہ دار ہے۔

مثال کے طور پر، آپ کو RPM میں کمی نظر آسکتی ہے کیونکہ آپ کے ملاحظات کی تعداد زیادہ ہو سکتی ہے لیکن تمام اشتہار فعال کردہ ملاحظات نہیں ہیں۔ یا آپ کو یہ نظر آ سکتا ہے کہ آپ کے RPM بغیر کسی خاص تبدیلی کے زيادہ ہو جاتے ہیں کیونکہ ناظرین چینل ممبرشپس کے لئے سائن اپ کر رہے ہیں۔

ہماری تجویز ہے کہ آپ اپنے RPM میں ہونے والی تبدیلیوں کو پوری طرح سمجھنے میں مدد کے لئے YouTube کے فراہم کردہ تمام مختلف اینالیٹکس کو استعمال کریں۔

CPM

فی 1000 نقوش (CPM) لاگت ایک میٹرک ہے جو اس بات کی نمائندگی کرتی ہے کہ مشتہرین YouTube پر اشتہارات دکھانے کے لئے کتنا پیسہ خرچ کر رہے ہیں۔ آپ کو YouTube Analytics میں چند مختلف CPM میٹرکس نظر آئیں گے:

  • CPM: وہ لاگت ہے جو مشتہر اپنے اشتہار کے 1,000 نقوش کیلئے ادا کرتے ہیں۔ جب بھی اشتہار ڈسپلے کیا جاتا ہے تو اشتہار کے نقش کی گنتی درج ہوتی ہے۔
  • پلے بیک پر مبنی CPM: وہ لاگت ہے جو مشتہر ان فی 1,000 ویڈیو پلے بیکس کے لئے ادا کرتا ہے، جن میں کسی اشتہار کو ڈسپلے کیا جاتا ہے۔

CPM اور پلے بیک پر مبنی CPM کے درمیان کیا فرق ہے؟

YouTube پر موجود ویڈیوز میں ایک سے زیادہ اشتہار ہو سکتے ہیں۔ CPM اشتہار کے نقوش کے لئے مشتہر کی لاگت پر فوکس کرتا ہے۔ پلے بیک پر مبنی CPM ان ویڈیو پلے بیکس کیلئے مشتہر کی لاگت پر فوکس کرتی ہے جن میں ایک یا زیادہ اشتہارات شامل ہوتے ہیں۔ آپ کی پلے بیک پر مبنی CPM اکثر آپ کے CPM سے زيادہ ہوتی ہے۔
مثال کے طور پر، آپ کی ویڈیو کو 5,000 مرتبہ دیکھا گیا ہے۔ اشتہارات والے مجموعی 1,500 ملاحظات کے لئے، 1,000 ملاحظات میں ایک اشتہار شامل ہوا ہے اور 500 دیگر ملاحظات میں دو اشتہارات شامل ہوئے ہیں۔ اس مثال کا مطلب یہ ہے کہ یہاں پر 2,000 انفرادی اشتہار کے نقوش تھے لیکن صرف 1,500 منیٹائزڈ پلے بیکس تھے۔
ہمیں یہ کہنا چاہیئے کہ مشتہر نے مجموعی طور پر ‎$7 ادا کیے۔ ویڈیو کی فی نقش قیمت مشتہر کی لاگت 7 ڈالر کو 2,000 اشتہار کے نقوش سے تقسیم کے حاصل نتیجہ کے مساوی یا $0.0035‎ ہوگی۔ تو CPM یا فی 1000 نقوش کی قیمت، ‏$0.0035 ضرب 1,000 کے مساوی یا $3.50ہوگی۔ پلے بیک پر مبنی CPM ‏$7 کو 1,500 منیٹائزڈ پلے بیکس سے تقسیم کر کے ضرب 1,000 کے مساوی یا ‏$4.67 ہوگی۔

CPM کیوں اہم ہے؟

آپ کی ویڈیو پر کوئی اشتہار پیش ہونے پر مشتہرین جو کچھ لاگت ادا کرتے ہیں اس کا ایک حصہ آپ کو ملتا ہے۔ اس اشتہار کے لئے مشتہر جتنی زیادہ لاگت ادا کرتا ہے آپ اتنا ہی زیادہ پیسہ کماتے ہیں۔ آپ کی CPM اس بات کی بہترین انڈیکیٹر ہے کہ مشتہرین اپنے کاروباری مقاصد کو حاصل کرنے کے لئے آپ کی ویڈیوز اور ناظرین کو کس قدر قیمتی شمار کرتے ہیں۔
آپ کی آمدنی آپ کی CPM کی تعداد آپ کے ملاحظات کے مساوی نہیں ہوگی کیونکہ CPM یہ عکاسی کرتی ہے کہ مشتہرین کتنی لاگت ادا کرتے ہیں، نہ کہ آپ کتنا پیسہ کماتے ہیں۔ یہ بھی کہ تمام ملاحظات میں اشتہارات نہیں ہوں گے۔ اگر وہ مشتہر کے موافق نہیں ہیں تو کچھ ویڈیوز اشتہارات کے لئے کلی طور پر نا اہل ہوتی ہیں۔ اشتہارات کی عدم دستیابی کی وجہ سے دیگر ویڈیو کے ملاحظوں میں اشتہارات شامل نہیں ہو سکتے ہیں۔ اشتہارات کی شمولیت والے ملاحظات کو منیٹائزڈ پلے بیکس قرار دیا جاتا ہے۔

میری CPM کیوں تبدیل ہو رہی ہے؟

گزرتے وقت کے ساتھ آپ کی CPM میں تبدیلیاں ہونا عام ہے اور بہت سارے اسباب کی وجہ سے ہوتی ہیں، جیسے:
  • سال کا وقت: مشتہرین سال کے وقت کے حساب سے زیادہ یا کم لاگت ادا کرنے پر آمادہ ہوتے ہیں۔ مثال کے طور پر، بہت سارے مشتہرین تعطیلات سے عین قبل زیادہ لاگت ادا کرتے ہیں۔
  • ناظرین کے جغرافیہ کی تبدیلیاں: مشتہرین اپنے اشتہارات کو کن جغرافیائی علاقوں میں پہنچانا چاہتے ہیں اسے وہ کنٹرول کر سکتے ہیں۔ اشتہاراتی بازار میں مختلف مقامات پر مختلف سطحوں کی مسابقت ہوگی اس لئے جغرافیہ کے لحاظ سے CPMs میں فرق ہوگا۔ اگر اس جغرافیائی مقام کی تبدیلی ہوتی ہے جہاں سے آپ کو بیشتر ملاحظات حاصل ہو رہے ہیں تو آپ کو CPM میں تبدیلی نظر آسکتی ہے۔ مثال کے طور پر، اگر آپ کو پہلے زيادہ CPMs والے جغرافیہ سے ملاحظات ملے تھے لیکن اب کم CPMs والے جغرافیائی علاقوں سے مزید ملاحظات مل رہے ہيں تو آپ کو اپنی CPM میں کمی نظر آ سکتی ہے۔
  • دستیاب اشتہاراتی فارمیٹس کی تقسیم میں تبدیلیاں: مختلف اشتہاری اقسام میں مختلف CPMs ہوتی ہیں۔ اگر، مثال کے طور پر، اشتہار کی انوینٹری میں مزید ناقابل گریز اشتہارات دستیاب ہیں تو CPM زیادہ ہو سکتی ہے۔

تخمینی آمدنی بمقابلہ اشتہاراتی آمدنی

  • تخمینی آمدنی: ایسی تمام اقسام کی آمدنی جس میں چینل ممبرشپس، YouTube Premium کی آمدنی اور Super Chat سے حاصل ہونے والی آمدنی شامل ہے۔ آپ کو یہ میٹرک آمدنی کے ٹیب پر نظر آئے گا۔
  • اشتہار سے حاصل ہونے والی تخمینی آمدنی: وہ آمدنی جو صرف آپ کی ویڈیوز پر اشتہارات سے حاصل ہوتی ہے۔ آپ کو یہ میٹرک آمدنی کے ذرائع کی رپورٹ میں نظر آئے گا۔

ملاحظات، اشتہار کے نقوش، اور تخمینی منیٹائزڈ پلے بیکس

  • ملاحظات: آپ کی ویڈیو کو دیکھے جانے کی تعداد۔
  • اشتہار کے نقوش: آپ کی ویڈیوز پر انفرادی اشتہارات کو دیکھے جانے کی تعداد۔
  • تخمینی منیٹائزڈ پلے بیکس: آپ کی ویڈیو کو اشتہاروں کے ساتھ دیکھے جانے کی تعداد۔

اگر آپ کی ویڈیو کو 10 مرتبہ دیکھا گیا ہے اور ان میں سے 8 میں اشتہارات شامل ہوئے ہیں تو آپ کے 10 ملاحظات ہوں گے اور 8 تخمینی منیٹائزڈ پلے بیکس ہوں گے۔ اگر ان تخمینی منیٹائزڈ پلے بیکس میں سے کسی ایک میں اصلا 2 اشتہارات آئے ہیں تو آپ کے پاس 9 اشتہار کے نقوش ہوں گے۔

YouTube پر تمام ملاحظات میں اشتہار نہیں ہوتا ہے۔ کسی ملاحظہ میں اشتہار نہیں ہو سکتا ہے اگر:

  • ویڈیو مشتہرین کے موافق نہ ہو۔
  • اشتہارات اس ویڈیو کے لیے آف ہوں۔
  • اس مخصوص ناظر کو دکھانے کے لئے کوئی اشتہار دستیاب نہ ہو۔ مشتہرین مخصوص آلات، ڈیموگرافکس اور دلچسپیوں کو ہدف بنانے کا انتخاب کرسکتے ہیں۔ ہو سکتا ہے کہ آپ کا ناظر اس ہدف بندی سے مماثلت نہیں رکھتا ہو۔ ویڈیو اشتہارات کے لئے ہدف بنانے کے دستیاب طریقوں کے بارے میں مزيد جانیں۔
  • متعدد دیگر عوامل، بشمول ناظر کا جغرافیہ، انھوں نے حالیہ کتنے عرصے پہلے کوئی اشتہار دیکھا ہے، آیا ان کے پاس Premium سبسکرپشن ہے وغیرہ۔

ان مختلف ملاحظات کے سبب، آپ کے پاس ممکنہ طور پر تخمینی منیٹائزڈ پلے بیکس سے زیادہ ملاحظات ہوں گے۔

کیا یہ مفید تھا؟

ہم کس طرح اسے بہتر بنا سکتے ہیں؟
تلاش کریں
تلاش صاف کریں
تلاش بند کریں
اصل مینیو
13925813967452362436
true
امدادی مرکز تلاش کریں
true
true
true
true
true
59
false
false