Super Chat اور Super Stickers کو آن یا آف کریں

Super Chat اور Super Stickers آپ کے چینل کو منیٹائز کرنے کے طریقے ہیں۔ یہ خصوصیات آپ کے ناظرین کو وہ چیٹ پیغامات خریدنے کی سہولت دیتی ہیں جو نمایاں نظر آتے ہیں اور بعض اوقات انہیں چیٹ فیڈ کے اوپری حصے پر پن کرنے دیتے ہیں۔ اہلیت کے بارے میں مزید جانیں۔

ذہن نشین کر لیں کہ Super Chat اور Super Stickers کا استعمال کرتے وقت تمام قابل اطلاق قوانین کی تعمیل کرنا آپ کی ذمہ داری ہے۔ یہ قوانین اس بات کا احاطہ کر سکتے ہیں کہ آیا آپ Super Chats اور Super Stickers آن کر سکتے ہیں، ان کی پیشکش کر سکتے ہیں اور ان سے رقم بھیج یا وصول کر سکتے ہیں۔

Super Chat اور Super Stickers: ان کے استعمال کے لیے سیٹ اپ اور تجاویز

تازہ ترین خبروں، اپ ڈیٹس اور تجاویز کیلئے YouTube تخلیق کاران کا چینل سبسکرائب کریں۔

 

اپنے چینل کیلئے Super Chat یا Super Stickers آن یا آف کریں

Super Chat یا Super Stickers آن کریں

Super Chat یا Super Stickers سے آمدنی کمانے کے لیے، آپ اور (آپ کے MCN) کو پہلے کامرس پروڈکٹ ماڈیول (CPM) قبول کرنا ہوگا۔ CPM سے متعلق مزید معلومات کے لیے، ہماری YouTube کی کامرس پروڈکٹس منیٹائزیشن پالیسیاں دیکھیں۔

اگر آپ Super Chat اور Super Stickers آن کرنے کے لیے کمپیوٹر استعمال کرنا چاہتے ہیں:

  1. کمپیوٹر پر، YouTube اسٹوڈیو میں سائن ان کریں۔
  2. دائیں مینو میں آمدنی حاصل کریں پر کلک کریں۔
  3. Supers ٹیب پر کلک کریں۔ آپ کے چینل کے اہل ہونے کی صورت میں ہی یہ ٹیب دکھائی دے گا۔
  4. شروع کریں پر کلک کریں اور آن اسکرین ہدایات کی پیروی کریں۔
  5. اگر آپ Supers سیکشن میں پہلی بار آئے ہیں تو 'کامرس پروڈکٹ ماڈیول' (CPM) پر دستخط کرنے کے لیے آن اسکرین ہدایات کی پیروی کریں۔
  6. تمام ہدایات کو مکمل کر لینے کے بعد، آپ کو 2 اختیارات ملیں گے:
    • "Super Chat" ایک ایسے سوئچ کے برابر میں جسے آپ ان یا آف کر سکتے ہیں۔
    • "Super Stickers" ایک ایسے سوئچ کے برابر میں جسے آپ ان یا آف کر سکتے ہیں۔

اگر آپ Super Chat اور Super Stickers آن کرنے کے لیے اپنا موبائل آلہ استعمال کرنا چاہتے ہیں:

  1. YouTube اسٹوڈیو موبائل ایپ کھولیں۔
  2. اسکرین کے نچلے حصے میں، آمدنی حاصل کریں پر تھپتھپائیں۔
  3.  Supers کارڈ پر تھپتھپائیں کریں۔ اگر Supers کارڈ سامنے نہیں آتا ہے تو “Supers” سیکشن میں شروع کریں اور پھر آن کریں پر تھپتھپائیں۔
  4. اگر آپ Supers سیکشن میں پہلی بار آئے ہیں تو 'کامرس پروڈکٹ ماڈیول' (CPM) پر دستخط کرنے کے لیے آن اسکرین ہدایات کی پیروی کریں۔
  5. تمام ہدایات کو مکمل کر لینے کے بعد، Supers کے تمام پروڈکٹس آپ کی مندرجہ ذیل اہل چیزوں پر دکھائی دیں گے:
    • لائیو سلسلے اور پریمیئرز (Super Chat اور Super Stickers)
    • بڑی ویڈیوز اور Shorts (بہت شکریہ)

نوٹس:

  • اگر آپ کے حقوق کا نظم کوئی فریق ثالث کرتا ہے تو Super Chat یا Super Stickers آن کرنے سے پہلے ان سے اس ضمن میں بات کر لیں۔
  • اگر آپ بعض مخصوص Supers کو آف کرنا چاہتے ہیں تو آپ YouTube اسٹوڈیو میں سائن ان کرنے کے لیے کمپیوٹر کا استعمال کر سکتے ہیں۔ متعلقہ Supers کو آف کرنے کے لیے، Supers ٹیب پر جائیں۔

Super Chat یا Super Stickers آف کریں

  1. کمپیوٹر پر، YouTube اسٹوڈیو میں سائن ان کریں۔
  2. دائیں مینو میں آمدنی حاصل کریں پر کلک کریں۔
  3. Supers ٹیب پر کلک کریں۔
  4. مندرجہ ذیل اختیارات میں سے ایک یا دونوں کا انتخاب کریں:
    • "Super Chat" کے پاس موجود سوئچ آف کریں۔
    • "Super Stickers" کے پاس موجود سوئچ آف کریں۔
  5. پاپ اپ میں، "میں اس کارروائی کے مضمرات کو سمجھتا ہوں" کے پاس موجود چیک باکس پر کلک کریں۔
  6. آف کریں پر کلک کریں۔

اپنے نیٹ ورک کے لیے Super Chat یا Super Stickers آن کریں

نیٹ ورک کو Super Chat یا Super Stickers کو آن کرنے کی سہولت دیں

Super Chat یا Super Stickers سے آمدنی حاصل کرنے کے لیے، نیٹ ورکس کو پہلے کامرس پروڈکٹ ماڈیول (CPM) کو قبول کرنا ہوگا۔ CPM سے متعلق مزید معلومات کے لیے، ہماری YouTube کی کامرس پروڈکٹس منیٹائزیشن پالیسیاں دیکھیں۔

  1. کمپیوٹر پر، YouTube اسٹوڈیو میں سائن ان کریں۔
  2. ترتیبات پر جائیں۔
  3. اقرار نامے پر کلک کریں اور کامرس پروڈکٹ ماڈیول کو قبول کریں۔

پریمیئرز کے لیے Super Chat اور Super Stickers آن کریں

YouTube پریمیئرز کے ساتھ Super Chat اور Super Stickers کام کرتے ہیں۔ اگر آپ نے اپنے چینل کیلئے Super Chats اور Super Stickers آن کیا ہے تو آپ کی جانب سے کوئی ویڈیو پریمیئر کرنے پر وہ خودکار طور پر آن ہو جاتے ہیں۔ Super Chat یا Super Stickers کے ساتھ کسی ویڈیو کو پریمیئر کرنے کیلئے ان ہدایات کی پیروی کریں:

  1. کمپیوٹر پر، اپنے Super Chat یا Super Sticker کیلئے فعال کردہ چینل سے YouTube میں سائن ان کریں۔
  2. صفحے کے اوپری حصے میں، اپ لوڈ کریں  پر کلک کریں یا youtube.com/upload پر جائیں۔
  3. ڈراپ ڈاؤن مینو میں شیڈول کردہ پر کلک کریں۔
    • ذہن نشین کر لیں کہ 'عوامی' کا انتخاب کرنے پر ویڈیو کی اپ لوڈنگ مکمل ہوتے ہی فوری طور پر اس کا پریمیئر شروع ہو جائے گا۔
    • غیر مندرج ویڈیوز کو پریمیئر نہیں کیا جا سکتا۔
  4. اس ویڈیو پر کلک کریں جسے آپ اپنے کمپیوٹر سے اپ لوڈ کرنا چاہتے ہیں۔
  5. اگلے صفحے پر، پریمیئر آن کریں۔
  6. اپنے پریمیئر کی تاریخ اور وقت منتخب کریں۔
  7. ویڈیو کی پروسیسنگ ختم ہونے کے بعد، اوپر دائیں کونے پر پریمیئر پر کلک کریں۔

کیا یہ مفید تھا؟

ہم کس طرح اسے بہتر بنا سکتے ہیں؟
تلاش کریں
تلاش صاف کریں
تلاش بند کریں
اصل مینیو
17037936080196838422
true
امدادی مرکز تلاش کریں
true
true
true
true
true
59
false
false