سٹرائیکس سے متعلق اکثر پوچھے گئے سوالات

اگر مجھے سٹرائیک موصول ہوتی ہے تو کیا ہوتا ہے؟

اگر آپ کو کاپی رائٹ سٹرائیک یا کمیونٹی گائیڈلائنز سٹرائیک موصول ہوتی ہے تو ہم ای میل کے ذریعے، موبائل اور ڈیسک ٹاپ پر اور آپ کے YouTube چینل میں اطلاعات کے ذریعے آپ کو بتائیں گے۔ ہم آپ کو بتائیں گے کہ کیوں آپ کو سٹرائیک موصول ہوئی ہے اور اس کے بارے میں آگے کیا کرنا ہے۔

ہمارے پاس 2 مختلف سسٹمز کیوں ہیں؟

ہمارے پاس 2 سسٹمز اس لیے ہیں کیونکہ ہم کمیونٹی گائیڈلائنز اسٹرائیکس اور کاپی رائٹ سٹرائیکس کو علیحدہ مسائل کے بطور دیکھتے ہیں۔

کاپی رائٹ اور کمیونٹی گائیڈلائنز کی خلاف ورزیاں مختلف اسباب کی بنا پر ہوتی ہیں۔ ہماری کمیونٹی گائیڈلائنز وہ اصول ہیں جن کے بارے میں ہم چاہتے ہیں کہ تخلیق کاران اور ناظرین YouTube کمیونٹی کو محفوظ رکھنے کیلئے ان پر عمل کریں۔ یہ یقینی بنانے کیلئے کاپی رائٹ کے اصول لاگو کیے گئے ہیں کہ تخلیق کاران کے حقوق تحفظ یافتہ ہیں اور یہ کہ ہر کوئی اپنی ویڈیوز، لائیو سلسلوں اور کہانیوں میں مواد استعمال کرتے وقت قانون پر عمل کرتا ہے۔

آپ کاپی رائٹ کی پابندیوں سے مانوس ہو سکتے ہیں لیکن ممکن ہے عریانیت اور جنسی مواد سے متعلق ہماری پالیسی سے مانوس نہ ہوں۔ یا ہو سکتا ہے کہ آپ تھمب نیلز کے متعلق ہماری پالیسیوں کے بارے میں جانتے ہوں لیکن یہ احساس نہ کر سکتے ہوں کہ اپنی ویڈیو میں کسی اور کا گانا استعمال کرنے کی وجہ سے کاپی رائٹ سٹرائیک آ سکتی ہے۔ ہم آپ کو موقعہ دینا چاہتے تھے تاکہ آپ ہماری سبھی پالیسیوں کے بارے میں جان سکیں۔

اگر آپ اس بارے میں مزید جاننا چاہتے ہیں کہ کن اقسام کی چیزوں کو کاپی رائٹ کی خلاف ورزیاں سمجھا جاتا ہے تو آپ یہ پڑھ سکتے ہیں:

اگر آپ ہماری کمیونٹی گائیڈلائنز کے بارے میں مزید جاننا چاہتے ہیں تو آپ یہ ویڈیو دیکھ سکتے ہیں یا مرکز امداد میں انفرادی پالیسی کا جائزہ لے سکتے ہیں۔

ہر قسم کی سٹرائیک کے نتائج مختلف کیوں ہیں؟

ہم نے کاپی رائٹ سٹرائیکس اور کمیونٹی گائیڈلائنز سٹرائیکس کیلئے جرمانے ایسے طریقے سے ڈیزائن کیے ہیں جس سے صارفین کو اپنے تجربے سے سیکھنے اور YouTube سے واپس لطف اندوز ہونے میں بہترین مدد ملتی ہے۔ کمیونٹی گائیڈلائنز سٹرائیکس سے متعلق ہمیں پتا چلا ہے کہ صارفین کو جب وارننگ ملتی ہے اور وہ متعلقہ پالیسی کا صفحہ ملاحظہ کرتے ہیں تو اکثر یہ بات جلدی سمجھ جاتے ہیں کہ ان کے مواد سے اصول کیوں ٹوٹے۔

اگر یہ آپ کی پہلی سٹرائیک ہے تو آپ کو کاپی رائٹ اسکول مکمل کرنے کی ضرورت ہوگی۔

آپ کو ہمیشہ وارننگ کیوں نہیں ملتی؟

آپ کو وارننگ ملے یا نہ ملے اس کا انحصار چند چیزوں پر ہے، جیسے کہ آیا یہ کمیونٹی گائیڈلائنز یا کاپی رائٹ کی خلاف ورزی تھی یا یہ آپ کی پہلی خلاف ورزی ہے۔

ہم سمجھتے ہیں کہ غلطیاں ہوتی ہیں۔ اسی لیے پہلی بار جب آپ کا مواد ہماری کمیونٹی گائیڈلائنز میں سے کسی ایک کی پیروی نہیں کرتا ہے تو ہم ایک وارننگ جاری کرتے ہیں۔ آپ پالیسی کی تربیت میں حصہ لے سکتے ہیں تاکہ کمیونٹی گائیڈلائنز کی وارننگ کی میعاد 90 دن بعد ختم ہو جائے۔ ہم امید کرتے ہیں کہ اس سے آپ کو ہماری پالیسیوں کے بارے میں جاننے اور اسے دوبارہ ہونے سے بچنے کا موقع ملے گا۔ اگر آپ تربیت مکمل کرنے کے بعد کسی مختلف پالیسی کی خلاف ورزی کرتے ہیں تو آپ کو ایک اور وارننگ ملے گی۔ ہم مستقبل میں دو بارہ خلاف ورزی کرنے والوں کو تربیت لینے سے روک سکتے ہیں۔

اگر ہمیں کاپی رائٹ ہٹانے کی درخواست ملتی ہے تو ہم اپ لوڈ کو ہٹا دیتے ہیں اور کاپی رائٹ اسٹرائیک جاری کرتے ہیں، چاہے یہ پہلی بار ہو۔ ہم قانون کی تعمیل کرنے کی غرض سے ایسا کرتے ہیں۔ کسی ویڈیو کو ہٹانے کے لیے کاپی رائٹ کے مالک کو ایک مکمل اور درست قانونی درخواست جمع کرانی ہوگی۔

نوٹ: Content ID کے دعووں کے نتیجے میں اسٹرائیک نہیں ہوتی ہے۔

میں یہ کیسے معلوم کروں کہ مجھے کس قسم کی سٹرائیک ملی ہے؟

جب ہم آپ کو اسٹرائیک کے بارے میں بتائیں گے تو ہم آپ کو یہ بھی بتائیں گے کہ آپ کو کس قسم کی اسٹرائیک موصول ہوئی ہے۔ اگر یہ کمیونٹی گائیڈلائنز اسٹرائیک ہے تو ہم آپ کو یہ بھی بتائیں گے کہ آپ کے مواد نے کس پالیسی کی خلاف ورزی کی ہے۔

کمیونٹی گائیڈلائنز اور کاپی رائٹ اسٹرائیکس آپ کے اسٹوڈیو ڈیش بورڈ میں یا آپ کے مواد کے ٹیب میں نظر آئیں گی۔

اگر مجھے اسٹرائیک موصول ہوتی ہے تو مجھے کیا کرنا چاہیے؟

ہم سمجھتے ہیں کہ غلطیاں ہو جاتی ہیں اور لوگ نہیں چاہتے ہیں کہ ہماری پالیسیوں کی خلاف ورزی کریں یا کسی اور شخص کے کاپی رائٹ کی خلاف ورزی کریں۔ ہم جانتے ہیں کہ سٹرائیک حاصل کرنا خوفناک ہو سکتا ہے، لیکن کچھ کارروائیاں ہیں جو آپ اپنے چینل پر دیرپا منفی اثر ہونے سے بچنے کیلئے کر سکتے ہیں۔

اگر آپ کو کمیونٹی گائیڈلائنز سٹرائیک ملتی ہے تو ہم آپ کو مندرجہ ذيل کرنے کی تجویز کرتے ہیں:

  1. ہماری کمیونٹی گائیڈلائنز کے بارے میں جانیں تاکہ یہ یقینی بنا سکیں کہ آپ کا مواد ہماری پالیسیوں کی پیروی کرتا ہے۔
  2. ہماری پالیسیوں کا جائزہ لینے کے بعد، اگر آپ کو لگتا ہے کہ ہم سے غلطی ہوئی ہے تو ہمیں بتائیں۔ آپ یہاں فیصلے پر اپیل کر سکتے ہیں۔

اگر آپ کو کاپی رائٹ سٹرائیک ملتی ہے تو آپ کے پاس مندرجہ ذیل اختیارات ہیں:

  • اس کی میعاد ختم ہونے کا انتظار کریں: کاپی رائٹ سٹرائیکس کی میعاد 90 دنوں کے بعد ختم ہو جاتی ہے۔ اگر یہ آپ کی پہلی سٹرائیک ہے تو آپ کو کاپی رائٹ اسکول مکمل کرنے کی ضرورت ہوگی۔
  • مراجعت حاصل کریں: آپ اس شخص سے رابطہ کر سکتے ہیں جس نے آپ کی ویڈیو پر دعوی کیا ہے اور اس سے کاپی رائٹ کی خلاف ورزی کا اپنا دعوی واپس لینے کیلئے کہہ سکتے ہیں۔
  • متضاد اطلاع جمع کرائیں: اگر آپ کی ویڈیو غلطی سے ہٹا دی گئی تھی کیونکہ خلاف ورزی کرنے والی کے بطور اس کی غلط شناخت کر دی گئی تھی یا وہ ممکنہ منصفانہ استعمال کے بطور اہل ہے تو آپ متضاد اطلاع جمع کرانے کی خواہش کر سکتے ہیں۔

کیا یہ مفید تھا؟

ہم کس طرح اسے بہتر بنا سکتے ہیں؟
تلاش کریں
تلاش صاف کریں
تلاش بند کریں
اصل مینیو
5814039482647218964
true
امدادی مرکز تلاش کریں
true
true
true
true
true
59
false
false