YouTube پر پروڈکٹس خریدیں

 

آپ اپنے پسندیدہ تخلیق کاروں کے مواد میں نمایاں کردہ پروڈکٹس براؤز کر سکتے اور خرید سکتے ہیں یا اپنی دلچسپیوں سے متعلق پروڈکٹس کی خریداری کر سکتے ہیں۔

YouTube پر پروڈکٹس کہاں تلاش کریں

تفصیل میں رکھے گئے پروڈکٹس

آپ مواد دیکھنے کے دوران براہ راست ویڈیو کی تفصیل میں پروڈکٹس کو براؤز کر سکتے ہیں۔ ویڈیو کی تفصیل میں، آپ فروخت کیلئے رکھے گئے آئٹمز اور ان کی قیمتیں دیکھ سکتے ہیں۔ اگر آپ کوئی آئٹم منتخب کرتے ہیں تو آپ کو آفیشل ریٹیلر اسٹور پر بھیج دیا جاتا ہے۔ YouTube آپ کی سرگرمیوں اور دیگر ریٹیلرز کے ذریعے کی جانے والی خریداریوں کے لیے ذمہ دار نہیں ہے۔
 

نوٹ: آپ سے غیر ملکی کرنسی میں رقم وصول کی جا سکتی ہے اور آپ جو رقم ادا کرتے ہیں وہ غیر ملکی کرنسی کے زر مبادلہ کی شرحوں اور بینک فیس کی بنیاد پر مختلف ہو سکتی ہے۔ خریداری سے پہلے، ریٹیلر کی ویب سائٹ پر آئٹمز کی قیمتوں کا جائزہ لیں۔ 

بطور ڈیفالٹ، ڈسپلے کردہ آئٹمز کی ترتیب قیمت، مقبولیت اور دستیابی جیسے مختلف عوامل کی بنیاد پر خودکار ہوتی ہے۔ تخلیق کاران اپنے پورے چینل یا ویڈیو کی تفصیل میں ڈسپلے کرنے کیلئے مخصوص آئٹمز کا دستی طور پر انتخاب بھی کر سکتے ہیں۔

پروڈکٹ شیلف

اہل ویڈیوز اور لائیو سلسلوں کے نیچے یا آگے موجود پروڈکٹ شیلف آپ کو تخلیق کار کے اپنی ویڈیو میں نمایاں کردہ آئٹمز کا پیش منظر دیکھنے کی سہولت دیتا ہے۔ پروڈکٹ شیلف میں، آپ فروخت کے لیے رکھے گئے آئٹمز اور ان کی قیمتیں دیکھ سکتے ہیں۔ کسی آئٹم کو منتخب کرنے پر، آپ YouTube پر براہ راست اس آئٹم کا پیش منظر حاصل کر سکتے ہیں۔ بصورت دیگر، آپ کو آفیشل ریٹیلر اسٹور پر ری ڈائریکٹ کر دیا جاتا ہے۔ 

کسی ویڈیو، مختصر ویڈیو یا لائیو سلسلے سے پروڈکٹس دیکھیں

مواد دیکھتے وقت، آپ نمایاں کردہ پروڈکٹس براؤز کر سکتے ہیں۔ خریدنے یا مزید جاننے کے لیے، خریداری کے بٹن یا خریداری shopping bag icon کو منتخب کریں۔ تخلیق کار کے ذریعے اپنے مواد میں ٹیگ کیے گئے پروڈکٹس کی ایک فہرست سطح پر آئے گی جس میں آپ کے لیے ان کے اسٹور سے خریداری کے لیے لنکس ہوں گے۔ ایک تخلیق کار اپنے لائیو سلسلے کے دوران پروڈکٹس کو مزید نمایاں کرنے کے لیے پن بھی کر سکتا ہے۔

  

لائیو سلسلوں کیلئے کلاسک اور عمیق پلیئرز

چینل کا اسٹور

چینل کے اسٹور ٹیب میں وہ پروڈکٹس دکھائی دیتے ہیں جو تخلیق کار اپنے ذاتی اسٹورز میں فروخت کرتے ہیں۔ آپ تخلیق کار کے اسٹور ٹیب کو اس کے چینل کے ہوم پیج پر دیکھ سکتے ہیں۔

اسٹور کی تفصیل کے لنکس

ایک تخلیق کار اپنی ویڈیو کی تفصیل میں اپنے اسٹور کا URL لنک شامل کر سکتا ہے۔ ویڈیو چلنے کے دوران، براہ راست YouTube پر آئٹمز کا پیش منظر حاصل کرنے کے لیے URL منتخب کریں۔ اس کے بعد آپ چینل کے آفیشل اسٹور پر جانے اور ایک آئٹم خریدنے کے لیے آئٹم کو دوبارہ منتخب کر سکتے ہیں۔

تخلیق کاروں کے پروڈکٹس براؤز کریں اور خریدیں

اگر آپ دستیاب مقامات میں سے کسی ایک میں رہائش پذیر ہیں تو آپ اپنے کچھ پسندیدہ YouTube تخلیق کاروں کے پروڈکٹس کی خریداری کر کے انہیں سپورٹ کر سکتے ہیں۔ اہل تخلیق کاران YouTube پر مندرجہ ذیل میں اپنے ذاتی پروڈکٹس دکھا سکتے ہیں:

  • تخلیق کار کا چینل اسٹور
  • ویڈیو کی تفصیل میں رکھے گئے پروڈکٹس
  • کسی ویڈیو یا لائیو سلسلے کے نیچے یا آگے موجود پروڈکٹ شیلف
  • کسی پن کردہ پروڈکٹ والے لائیو سلسلے
  • اسٹور کی تفصیل کے لنکس کی حامل ویڈیو کی تفصیلات
  • بڑی ویڈیوز، Shorts یا لائیو سلسلوں میں خریداری کا بٹن

YouTube پر آفیشل برانڈڈ اشیائے فروخت جیسے اپنے پروڈکٹس ڈسپلے کرنے کیلئے، تخلیق کاران ہمارے تعاون یافتہ پلیٹ فارمز یا ریٹیلرز میں سے کسی ایک کے ساتھ کام کر سکتے ہیں۔ جب آپ YouTube سے ان کے کسی آئٹم کو منتخب کریں گے تو وہ آئٹم ریٹیلر ویب سائٹ پر ایک نئے ٹیب میں کھلے گا۔ پھر آپ ریٹیلر سے تخلیق کار کے پروڈکٹس اور آفیشل اشیائے فروخت کو براؤز کر سکتے اور خرید سکتے ہیں۔ ہماری خریداریوں پر لاگو ہونے والی پالیسیوں کے بارے میں مزید جانیں۔

YouTube پر ٹیگ کردہ پروڈکٹس براؤز کریں اور خریدیں

کچھ تخلیق کاران اپنی YouTube ویڈیوز، Shorts اور لائیو سلسلوں میں دیگر برانڈز کے پروڈکٹس کو بھی ٹیگ کر سکتے ہیں۔ اگر آپ ان مقامات میں سے کسی ایک میں رہائش پذیر ہیں تو آپ ٹیگ کردہ پروڈکٹس کو براؤز کر سکتے اور خرید سکتے ہیں۔ خریداری shopping bag icon کچھ ویڈیوز، Shorts اور لائیو سلسلوں کے دیکھنے کے صفحے پر دکھائی دے سکتی ہے جو اس بات کی جانب اشارہ ہے کہ کم از کم ایک پروڈکٹ کو ٹیگ کیا گیا ہے۔ اگر آپ خریداری shopping bag icon کو منتخب کرتے ہیں تو یہ ٹیگ کردہ پروڈکٹس ڈسپلے کرے گی۔

اگر آپ کسی موبائل آلے پر ہیں تو پروڈکٹ شیلف آپ کے تلاش کے نتائج، دیکھنے کی فیڈ یا ہوم فیڈ میں موجود مواد کے نیچے ظاہر ہوگا۔ پروڈکٹ شیلف ایسے پروڈکٹس کو دکھائے گا جنہیں تخلیق کار نے اپنی ویڈیو میں ٹیگ کیا ہے۔ اگر آپ کسی پروڈکٹ پر تھپتھپاتے ہیں تو آپ کو دیکھنے کے صفحے پر لے جایا جاتا ہے، جہاں آپ مصروفیت پینل میں پروڈکٹ سے متعلق تفصیلات کو دیکھ سکتے ہیں۔ اگر آپ کو دکھائے گئے پروڈکٹس میں دلچسپی نہیں ہے تو آپ بند کریں پر تھپتھپا کر اس خصوصیت کو مسترد کر سکتے ہیں۔

کسی پروڈکٹ کے بارے میں مزید جاننے کیلئے، آپ انفرادی پروڈکٹ کی تفصیلات کے صفحے پر جانے یا براہ راست ریٹیلر کی ویب سائٹ پر جانے کی خاطر اس پروڈکٹ کو منتخب کر سکتے ہیں۔ پروڈکٹ کی تفصیلات کے صفحے پر، آپ کو یہ چیزیں بھی دکھائی دے سکتی ہیں:

  • پروڈکٹ کی تصاویر
  • پروڈکٹ کی تفصیلات
  • پروڈکٹ کے متغیرات، جیسے مختلف رنگ یا سائزز
  • ایک یا مختلف ریٹیلرز کی جانب سے قیمت سے متعلق معلومات
  • محفوظ اور اشتراک کرنے کے اختیارات
  • پروڈکٹ کی درجہ بندیاں
  • متعلقہ ویڈیوز اور پروڈکٹس

آپ کے آئٹم کو منتخب کرنے پر ریٹیلر ویب سائٹ کھل جائے گی اور آپ YouTube سے ری ڈائریکٹ کر دئے جائیں گے۔ بیرونی ریٹیلر ویب سائٹس پر خریداری کرنے کیلئے ہماری پالیسیوں کے بارے میں مزید جانیں۔

نوٹ: برانڈ اکاؤنٹ استعمال کرنے پر، آپ برانڈ اکاؤنٹ سے خریداریاں نہیں کر سکتے ہیں۔ آپ کی خریداری برانڈ اکاؤنٹ کے بجائے آپ کے انفرادی اکاؤنٹ سے لنک کردہ ہے۔

YouTube پر پروڈکٹس کی خریداری کرنے کے دیگر طریقے

آپ کے ویڈیو دیکھنے کے دوران، آپ کو دیکھنے کی فیڈ میں خودکار طور پر جنریٹ کردہ ایک پروڈکٹ سیکشن دکھائی دے سکتا ہے جس کا تعلق اس چیز سے ہوتا ہے جو آپ دیکھ رہے ہیں۔ یہ خصوصیت امریکہ، بھارت، برازیل، آسٹریلیا، کناڈا، فلپین اور ملیشیا میں Android آلے یا iPhone پر YouTube ایپ میں دستیاب ہے۔

جب آپ YouTube پر کوئی پروڈکٹ تلاش کرتے ہیں تو آپ کو اس پروڈکٹ کو براؤز کرنے اور خریدنے کا اختیار حاصل ہو سکتا ہے۔ اگر آپ پروڈکٹ پر کلک کرتے ہیں تو آپ پروڈکٹ کی تفصیلات کے صفحے پر جا سکتے اور مزید معلومات دیکھ سکتے ہیں۔ یہ خصوصیت امریکہ، بھارت اور برازیل میں Android آلے یا iPhone پر YouTube ایپ میں دستیاب ہے۔

آپ کو اپنی ہوم فیڈ میں خودکار طور پر جنریٹ کردہ ایک پروڈکٹ سیکشن دکھائی دے سکتا ہے جس کا تعلق ان ویڈیوز سے ہوتا ہے جنہیں آپ پہلے دیکھ چکے ہیں۔ یہ خصوصیت امریکہ، بھارت یا برازیل میں Android آلے یا iPhone پر YouTube ایپ میں دستیاب ہے۔

ملک/علاقے میں دستیابی

آپ تخلیق کاران یا دیگر برانڈز کے پروڈکٹس کی خریداری کر سکتے ہیں جنہیں وہ اپنے مواد میں نمایاں کرتے ہیں۔ درجہ ذیل کی بنیاد پر دستیابی مختلف ہوتی ہے:

  • آیا آپ لائیو سلسلہ، ویڈیو یا مختصر ویڈیو دیکھ رہے ہیں
  • آپ کس ملک/علاقہ میں ہیں
  • آیا پروڈکٹ تخلیق کار کا ہے یا کسی دوسرے برانڈ کا ہے

اگر آپ ان ممالک/علاقوں میں سے کسی ایک میں ویڈیو، Shorts یا لائیو سلسلہ دیکھ رہے ہیں تو آپ تخلیق کار سے پروڈکٹس خرید سکتے ہیں، جیسے اشیاء فروخت، یا ان کے نمایاں کردہ دیگر برانڈز کے پروڈکٹس:

  • الجیریا
  • ارجنٹینا
  • آسٹریلیا
  • آسٹریا
  • بحرین
  • بنگلہ دیش
  • بیلجیم
  • برازیل
  • کمبوڈیا
  • کینیڈا
  • چلی
  • کولمبیا
  • کوسٹاریکا
  • چیک ریپبلک
  • ڈنمارک
  • جمہوریہ ڈومینیکن
  • ایکواڈور
  • مصر
  • ایل سیلواڈور
  • فن لینڈ
  • فرانس
  • جارجیا
  • جرمنی
  • گھانا
  • یونان
  • گوئٹے مالا
  • ہانگ کانگ
  • ہنگری
  • ہندوستان
  • انڈونیشیا
  • جمہوریہ آئرلینڈ
  • اسرائیل
  • اٹلی
  • جاپان
  • اردن
  • قزاخستان
  • کینیا
  • کویت
  • لبنان
  • ملائیشیا
  • میکسیکو
  • مراکش
  • نیپال 
  • نیدرلینڈ
  • نیوزی لینڈ 
  • نکارا گوا
  • نائیجیریا
  • ناروے
  • عمان
  • پاکستان 
  • پاناما
  • پیراگوئے
  • پیرو
  • فلپائن 
  • پولینڈ
  • پرتگال
  • پورٹو ریکو
  • رومانیہ
  • سعودی عرب
  • سینیگال
  • سنگاپور
  • سلوواکیہ
  • جنوبی افریقہ
  • جنوبی کوریا
  • اسپین
  • سری لنکا 
  • سویڈن
  • سوئٹزر لینڈ
  • تائیوان 
  • تنزانیہ
  • تھائی لینڈ 
  • تیونس
  • ترکی
  • یوگانڈا
  • متحدہ عرب امارات
  • مملکت متحدہ
  • ریاستہائے متحدہ امریکا
  • یوراگوئے
  • ویت نام
  • زمبابوے

کیا یہ مفید تھا؟

ہم کس طرح اسے بہتر بنا سکتے ہیں؟
تلاش کریں
تلاش صاف کریں
تلاش بند کریں
اصل مینیو
9530768281443541292
true
امدادی مرکز تلاش کریں
true
true
true
true
true
59
false
false