YouTube Premium کی طالب علم کی رکنیت حاصل کریں

اگر آپ ایک طالب علم ہیں تو آپ YouTube طالب علم کی رکنیت کیلئے اہل ہو سکتے ہیں۔ اس بارے میں جانیں کہ طالب علم کی رکنیت کیلئے کون اہل ہے اور سائن اپ کرنے کا طریقہ کیا ہے۔

اگر آپ کے پاس YouTube کی بامعاوضہ رکنیت (YouTube یا YouTube TV پر NFL سنڈے ٹکٹ کو چھوڑ کر) کی ایک فعال سبسکرپشن ہے اور آپ طالب علم کی رکنیت پر سوئچ کرنا چاہتے ہیں تو پہلے اپنی موجودہ سبسکرپشن منسوخ کریں۔ آپ کے اپنی موجودہ رکنیت منسوخ کرنے کے بعد، آپ YouTube کی طالب علم کی رکنیت کیلئے سائن اپ کر سکتے ہیں۔

YouTube کی طالب علم کی رکنیت کی اہلیت

YouTube کی طالب علم کی رکنیت کی خاطر سائن اپ کرنے کیلئے، آپ کو مندرجہ ذیل شرائط کو پورا کرنا ہوگا:

  • ایک ایسی جگہ پر، ایک ایسے اعلی تعلیمی ادارے میں بطور طالب علم اندراج کرائیں جہاں YouTube کی طالب علم کی رکنیتوں کی پیشکش کی جاتی ہے۔
  • اعلیٰ تعلیمی ادارہ SheerID سے منظور شدہ ہونا چاہیے۔ ادارے کی اہلیت کا فیصلہ SheerID پروگرام کے ذریعے کیا جاتا ہے۔

    یہ چیک کرنے کیلئے کہ آیا طالب علم کی رکنیتیں دستیاب ہیں:
    1. YouTube Premium یا YouTube Music Premium کیلئے، اسٹوڈنٹ پلان کے لینڈنگ صفحے پر جائیں۔
    2. Premium حاصل کریں منتخب کریں۔
    3. SheerID فارم پر، اپنے اسکول کا نام ٹائپ کریں۔ اگر فہرست میں آپ کے اسکول کا نام موجود ہے تو اس کا مطلب یہ ہے کہ اسٹوڈنٹ پلانز دستیاب ہیں۔
  • SheerID کے ذریعے بطور طالب علم توثیق کروائیں۔ توثیق کے پروسیس میں مدد حاصل کرنے کیلئے، customerservice@sheerid.com پر SheerID ای میل کریں۔

اگر آپ رکنیت کیلئے اہلیت کے تقاضوں کو پورا کرتے ہیں تو آپ مسلسل 4 برس تک طالب علم کی رکنیت کیلئے اہل ہو جائیں گے۔ آپ کو ہر سال اپنی اہلیت کی دوبارہ توثیق کرنے کی ضرورت پڑے گی۔

طالب علم کی رکنیت کے مقامات

فی الوقت YouTube کی طالب علم کی رکنیتیں مندرجہ ذیل مقامات پر دستیاب ہیں:

  • الجیریا
  • آسٹریلیا
  • آسٹریا
  • آذربائیجان
  • بحرین
  • بنگلہ دیش
  • بلجئیم
  • بولیویا
  • برازیل
  • بلغاریہ
  • کمبوڈیا
  • کینیڈا
  • چلی
  • کولمبیا
  • کوسٹاریکا
  • قبرص
  • چیک ریپبلک
  • ڈنمارک
  • جمہوریہ ڈومینیکن
  • ایکواڈور
  • مصر
  • ایل سیلواڈور
  • فن لینڈ
  • فرانس
  • فرانسیسی گیانا
  • فرانسیسی پولینیشیا
  • جارجیا
  • جرمنی
  • گھانا
  • یونان
  • گوئٹے مالا
  • ہونڈوراس
  • ہانگ کانگ
  • ہنگری
  • ہندوستان
  • انڈونیشیا
  • عراق
  • آئرلینڈ
  • اٹلی
  • جمیکا
  • جاپان
  • اردن
  • قزاخستان
  • کینیا
  • کویت
  • لاؤس
  • لبنان
  • لیبیا
  • لگژمبرگ
  • ملائیشیا
  • مالٹا
  • میکسیکو
  • مراکش
  • نیپال
  • نیدرلینڈز
  • نیوزی لینڈ
  • نکاراگوا
  • شمالی مقدونیہ
  • ناروے
  • عمان
  • پاکستان
  • پاناما
  • پیراگوئے
  • پیرو
  • فلپائن
  • پولینڈ
  • پرتگال
  • قطر
  • ری یونین
  • رومانیہ
  • روس
  • سعودی عرب
  • سینیگال
  • سنگاپور
  • سلوواکیہ
  • جنوبی افریقہ
  • ہسپانیہ
  • سری لنکا
  • سویڈن
  • سوئٹزرلینڈ
  • تائیوان
  • تنزانیہ
  • تھائی لینڈ
  • تونس
  • ترکی
  • یوگانڈا
  • یوکرائن
  • متحدہ عرب امارات
  • مملکت متحدہ
  • ریاستہائے متحدہ امریکہ
  • یوراگوئے
  • ویت نام
  • یمن
  • زمبابوے

طالب علم کی رکنیت کے اختیارات

ہم آپ کے YouTube کے تجربے کو وسعت دینے کیلئے متعدد اختیارات کی پیشکش کرتے ہیں۔ بطور طالب علم، آپ یا تو YouTube Music Premium یا YouTube Premium کی رکنیت کیلئے سائن اپ کر سکتے ہیں۔ آپ کو رعایتی قیمت پر وہی فوائد حاصل ہوں گے۔ ہمارے بامعاوضہ رکنیت کے اختیارات کے بارے میں مزید جانیں اور فیصلہ کریں کہ آپ کیلئے کون سا اختیار صحیح ہے۔

طالب علم کی ایک بامعاوضہ رکنیت شروع کریں

YouTube Premium

آپ کے YouTube Premium کا رکن بن جانے پر، YouTube, YouTube Music اور YouTube Kids پر آپ کے فوائد کا استعمال کیا جا سکتا ہے۔
  1. اپنے کمپیوٹر یا موبائل ویب براؤزر میں، youtube.com/premium/student پر جائیں۔
  2. Premium حاصل کریں منتخب کریں۔
  3. SheerID کی مدد سے توثیق مکمل کرنے کیلئے مراحل کی پیروی کریں۔ اگر SheerID آپ کی اہلیت کی توثیق کر سکتی ہے تو سائن اپ کے پروسیس کو جاری رکھنے کیلئے آپ کو YouTube پر ری ڈائریکٹ کیا جائے گا۔
    • اگر SheerID آپ کی اہلیت کی توثیق کر سکتی ہے تو سائن اپ کے پروسیس کو جاری رکھنے کیلئے آپ کو YouTube پر ری ڈائریکٹ کیا جائے گا۔
    • اگر آپ فوری طور پر توثیق نہیں کرواتے ہیں تو آپ سے آپ کی اہلیت کی توثیق کیلئے مزید دستاویزات اپ لوڈ کرنے کو کہا جائے گا۔ ان دستاویزات کا دستی طور پر جائزہ لیا جائے گا۔ امریکہ میں، آپ کو 20 منٹ کے اندر ایک ای میل موصول ہوگی جس میں آپ کو آپ کی اہلیت کے اسٹیٹس کے بارے میں مطلع کیا جائے گا۔ دیگر غیر امریکی مقامات کیلئے، ای میل اطلاع موصول ہونے میں 48 گھنٹے تک کا وقت لگ سکتا ہے۔
    • اگر توثیق کے اضافی مرحلے کے ذریعے آپ کی اہلیت کی تصدیق ہو جاتی ہے تو آپ کو واپس اپنے اکاؤنٹ میں لاگ ان کرنا ہوگا۔ اپنی پروفائل کی تصویر پر تھپتھپا کر اپنی پروفائل پر جائیں۔بامعاوضہ رکنیتیں منتخب کریں اور آپ کو ایک اطلاع موصول ہوگی جس میں آپ سے مندرجہ ذیل مراحل کا استعمال کرتے ہوئے سائن اپ کا عمل مکمل کرنے کو کہا جائے گا۔
  4. ادائیگی کا وہ طریقہ منتخب کریں جسے آپ استعمال کرنا چاہتے ہیں یا ادائیگی کا ایک نیا طریقہ شامل کریں۔
  5. ٹرانزیکشن مکمل کرنے کیلئے، خریدیں پر کلک کریں۔

اپنی رکنیت سے متعلق تفصیلات دیکھنے کیلئے، کسی بھی وقت http://youtube.com/purchases پر جائیں۔

YouTube Music Premium

اشتہارات کے بغیر لاکھوں گانوں اور موسیقی کی ویڈیوز سے لطف اندوز ہونے کیلئے، YouTube Music Premium کے رکن بنیں۔ آف لائن سننے کیلئے اپنے پسندیدہ گانے اور ویڈیوز ڈاؤن لوڈ کریں، نیز بہت کچھ کریں۔
  1. اپنے کمپیوٹر یا موبائل ویب براؤزر میں، youtube.com/musicpremium/student پر جائیں۔
  2. Premium حاصل کریں منتخب کریں۔
  3. SheerID کی مدد سے توثیق مکمل کرنے کیلئے مراحل کی پیروی کریں۔ اگر SheerID آپ کی اہلیت کی توثیق کر سکتی ہے تو سائن اپ کے پروسیس کو جاری رکھنے کیلئے آپ کو YouTube پر ری ڈائریکٹ کیا جائے گا۔
    • اگر SheerID آپ کی اہلیت کی توثیق کر سکتی ہے تو سائن اپ کے پروسیس کو جاری رکھنے کیلئے آپ کو YouTube پر ری ڈائریکٹ کیا جائے گا۔
    • اگر آپ فوری طور پر توثیق نہیں کرواتے ہیں تو آپ سے آپ کی اہلیت کی توثیق کیلئے مزید دستاویزات اپ لوڈ کرنے کو کہا جائے گا۔ ان دستاویزات کا دستی طور پر جائزہ لیا جائے گا۔ امریکہ میں، آپ کو 20 منٹ کے اندر ایک ای میل موصول ہوگی جس میں آپ کو آپ کی اہلیت کے اسٹیٹس کے بارے میں مطلع کیا جائے گا۔ دیگر تمام غیر امریکی مقامات کیلئے، ای میل اطلاع موصول ہونے میں 48 گھنٹے تک کا وقت لگ سکتا ہے۔
    • اگر توثیق کے اضافی مرحلے کے ذریعے آپ کی اہلیت کی تصدیق ہو جاتی ہے تو آپ کو واپس اپنے اکاؤنٹ میں لاگ ان کرنا ہوگا۔ اپنی پروفائل کی تصویر پر تھپتھپا کر اپنی پروفائل پر جائیں۔ بامعاوضہ رکنیتیں منتخب کریں اور آپ کو ایک اطلاع موصول ہوگی جس میں آپ سے مندرجہ ذیل مراحل کا استعمال کرتے ہوئے سائن اپ کا عمل مکمل کرنے کو کہا جائے گا۔
  4. ادائیگی کا وہ طریقہ منتخب کریں جسے آپ استعمال کرنا چاہتے ہیں یا ادائیگی کا ایک نیا طریقہ شامل کریں۔
  5. ٹرانزیکشن مکمل کرنے کیلئے، خریدیں پر کلک کریں۔

اپنی رکنیت سے متعلق تفصیلات دیکھنے کیلئے، کسی بھی وقت http://youtube.com/purchases پر جائیں۔

کیا یہ مفید تھا؟

ہم کس طرح اسے بہتر بنا سکتے ہیں؟
تلاش کریں
تلاش صاف کریں
تلاش بند کریں
اصل مینیو
12290476649426117219
true
امدادی مرکز تلاش کریں
true
true
true
true
true
59
false
false