ڈپلیکیٹ سبسکرپشنز کا نظم کریں

ہم YouTube کے لیے کئی بامعاوضہ رکنیت کے اختیارات پیش کرتے ہیں۔ اپ گریڈ کرنے یا ایک رکنیت کے اختیار سے دوسرے میں سوئچ کرنے کے بعد، ممکن ہے کہ آپ کو یہ دکھائی دے کے آپ سے دوہرا بل وصول کیا جا رہا ہے۔ ہمارے کچھ بامعاوضہ رکنیت کے اختیارات خودکار طور پر دیگر سبسکرپشنز تک بھی رسائی فراہم کرتے ہیں، اس لیے آپ ممکنہ طور پر نسبتاً کمتر ٹیئر کی رکنیت کو منسوخ کر کے کچھ پیسوں کی بچت کر سکتے ہیں۔

جانیں کہ ہر ایک بامعاوضہ رکنیت کا دوسروں سے کیا تعلق ہوتا ہے، ساتھ ہی یہ بھی جانیں کہ دوہری رکنیت کو کیسے درست کیا جاتا ہے یا کیسے روکا جاتا ہے۔

اگر آپ کو کوئی ڈپلیکیٹ چارج نظر آ رہا ہے جو آپ کے خیال میں ایک سے زیادہ سبسکرپشن کی وجہ سے نہیں ہے تو براہ کرم یہ صفحہ ملاحظہ کریں۔ ممکن ہے کہ آپ کو آتھرائزیشن ہولڈ، زیر التواء چارج، یا کسی اور قسم کا غیر متوقع چارج نظر آ رہا ہو۔

سبسکرپشن کے اختیارات اور بلنگ

YouTube Premium:

  • آپ کو YouTube Premium کے تمام فوائد نیز YouTube Music Premium کے تمام فوائد تک رسائی فراہم کرتا ہے۔
  • YouTube یا Apple کے ذریعے بل کیا جاتا ہے (اگر آپ نے iOS پر سائن اپ کیا ہے)۔

YouTube Music Premium:

  • آپ کو YouTube Music Premium کے تمام فوائد تک رسائی فراہم کرتا ہے۔
  • YouTube یا Apple کے ذریعے بل کیا جاتا ہے (اگر آپ نے iOS پر سائن اپ کیا ہے)۔

ڈپلیکیٹ سبسکرپشن کو درست کرنے کا طریقہ

اگر آپ نے غلطی سے YouTube Premium اور YouTube Music Premium کے لیے سائن اپ کر لیا ہے: تو آپ اپنی YouTube Music کی رکنیت منسوخ کر کے ممکنہ طور پر پیسے بچا سکتے ہیں کیونکہ یہ آپ کی YouTube Premium کی رکنیت میں شامل ہے۔ اگر آپ نے Apple سے YouTube Music Premium کے لیے سائن اپ کیا ہے، تو Apple کے ذریعے اپنی رکنیت منسوخ کریں۔ اگر آپ نے YouTube سے سائن اپ کیا ہے تو اپنی رکنیت منسوخ کرنے کا طریقہ جانیں۔

کیا یہ مفید تھا؟

ہم کس طرح اسے بہتر بنا سکتے ہیں؟
تلاش کریں
تلاش صاف کریں
تلاش بند کریں
اصل مینیو
8315670832997021032
true
امدادی مرکز تلاش کریں
true
true
true
true
true
59
false
false